Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1590

زکوۃ کا بیان

عورتوں کے لیے سونے کے اجازت والی احادیث کا بیان

4 hadiths in this chapter

7561

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7561

Sahih

(۷۵۵۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ أَبِی حَامِدٍ الْمُقْرِئُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ عَنْ أَبِی مُوسَی الأَشْعَرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((الْحَرِیرُ وَالذَّہَبُ حَرَامٌ عَلَی ذُکُورِ أُمَّتِی حِلٌّ لإِنَاثِہِمْ))۔ وَقَدْ رُوِّینَاہُ مِنْ حَدِیثِ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ وَعُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ وَعَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [صحیح۔ أخرجہ الترمذی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٥٨) ابو موسیٰ اشعری (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ریشم اور سونا ہمارے مردوں پر حرام ہے اور ان کی عورتوں کے لیے حلال ہے۔

7562

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7562

Sahih

(۷۵۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَیْلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ عَبَّادٍ عَنْ أَبِیہِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : قَدِمَتْ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- حِلْیَۃٌ مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِیِّ أَہْدَاہَا لَہُ فِیہَا خَاتَمٌ مِنْ ذَہَبٍ فِیہِ فَصٌّ حَبَشِیٌّ قَالَتْ فَأَخَذَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِعُودٍ مُعْرِضًا عَنْہُ أَوْ بِبَعْضِ أَصَابِعِہِ ، ثُمَّ دَعَا أُمَامَۃَ بِنْتَ أَبِی الْعَاصِ بِنْتِ ابْنَتِہِ زَیْنَبَ فَقَالَ : تَحَلَّیْ ہَذَا یَا بُنَیَّۃُ ۔ [حسن۔ ابو داؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٥٩) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس نجاشی کی طرف زیور کا تحفہ آیا، جس میں سونے کی انگوٹھی تھی اور میں حبشی نگینہ تھا، فرماتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے لکڑی سے پکڑنا، چاہتے ہوئے یا کسی انگلی سے پکڑا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے امامہ بنت ابو العاص جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نواسی تھیں سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے بچی یہ تو پہن لے۔

7563

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7563

Sahih

(۷۵۶۰) حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُزَکِّی وَأَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا حَاتِمِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَۃَ عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ نُبَیْطٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- حَلَّی أُمَّہَا وَخَالَتَہَا وَکَانَ أَبُوہُمَا أَبُو أُمَامَۃَ : أَسْعَدُ بْنُ زُرَارَۃَ أَوْصَی بِہِمَا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَحَلاَّہُمَا رِعَاثًا مِنْ تِبْرِ ذَہَبٍ فِیہِ لُؤْلُؤٌ قَالَتْ زَیْنَبُ وَقَدْ أَدْرَکْتُ الْحُلِیَّ أَوْ بَعْضَہُ۔ [حسن۔ أخرجہ الحاکم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٦٠) زینب بنت نبی ط فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی ماں اور خالہ کو زیور پہنایا اور ان کے والد ابو امامہ بن زرارہ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کی وصیت کی تھی۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں کو سونے کی بالیاں پہنائیں جن میں ہیرے کا جڑاؤتھا۔ زینب (رض) فرماتی ہیں : میں نے بھی وہ زیور پایایا اس کا کچھ حصہ۔

7564

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7564

Sahih

(۷۵۶۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِیسَی وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَۃَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عُمَارَۃَ عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ نُبَیْطٍ عَنْ أُمِّہَا قَالَتْ: کُنْتُ فِی حِجْرِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَا وَأُخْتَایَ فَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُحَلِّینَا الذَّہَبَ وَاللُّؤْلُؤَ۔ لَفْظُ حَدِیثِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ وَفِی رِوَایَۃِ أَبِی عُبَیْدٍ : فَکَانَ یُحَلِّینَا قَالَ ابْنُ جَعْفَرٍ : رِعَاثًا مِنْ ذَہَبٍ وَلُؤْلُؤٍ، وَقَالَ صَفْوَانُ : یُحَلِّینَا التِّبرَ وَاللُّؤْلُؤَ۔ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ قَالَ أَبُو عَمْرٍو وَاحَدُ الرِّعَاثِ رَعَثَۃٌ ورَعْثَۃٌ وَہُوَ الْقُرْطُ۔ فَہَذِہِ الأَخْبَارُ وَمَا وَرَدَ فِی مَعْنَاہَا تَدُلُّ عَلَی إِبَاحَۃِ التَّحَلِّی بِالذَّہَبِ لِلنِّسَائِ وَاسْتَدْلَلْنَا بِحُصُولِ الإِجْمَاعِ عَلَی إِبَاحَتِہِ لَہُنَّ عَلَی نَسْخِ الأَخْبَارِ الدَّالَۃِ عَلَی تَحْرِیمِہِ فِیہِنَّ خَاصَّۃً وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٦١) زینب بنت نبی ط اپنی والدہ سے نقل فرماتی ہیں کہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پرورش میں تھی اور میری بہن بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں زیور پہنایا جس میں ہیرے کا جڑاؤ تھا۔ ابو عبید کی ایک روایت میں ہے کہ وہ ہمیں زیور پہنایا کرتے تھے۔ ابن جعفر کہتے ہیں : سونے اور ہیرے کی بالیاں۔ صفوان کہتے ہیں : ہمیں زیور پہناتے تبر اور لؤ لؤ سے ۔ ابو عمرو کہتے ہیں : رعاث کی واحد رعثہ ہے۔ رعثہ قرط ہے (بالی) سو یہ اخبار اس معانی میں وارد ہوئی ہیں جو عورتوں کے لیے سونے کے زیور کو جائز قرار دیتی ہیں، اس لیے ہم نے عورتوں کے لیے اس کی اباحت پر اجماع کیا جو اس کی تحریم کی احادیث کے منسوخ ہونے پر دلیل ہے۔