Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1589

زکوۃ کا بیان

احادیث کا بیان جو سونے کے زیورات کی حرمت سے متعلق ہیں

5 hadiths in this chapter

7556

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7556

Sahih

(۷۵۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَسِیدِ بْنِ أَبِی أَسِیدِ الْبَرَّادِ عَنْ نَافِعِ بْنِ عَیَّاشٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((مَنْ أَحَبَّ أَنْ یُحَلَّقَ حَبِیبُہُ حَلْقَۃً مِنْ نَارٍ فَلْیُحَلِّقْہُ حَلْقَۃً مِنْ ذَہَبٍ ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ یُطَوَّقَ حَبِیبَہُ طَوْقًا مِنْ نَارٍ فَلْیُطَوِّقْہُ طَوْقًا مِنْ ذَہَبٍ ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ یُسَوَّرَ حَبِیبُہُ سِوَارًا مِنْ نَارٍ فَلْیُسَوِّرْہُ سِوَارًا مِنْ ذَہَبٍ ، وَلَکِنْ عَلَیْکُمْ بِالْفِضَّۃِ فَالْعَبُوا بِہَا لَعِبًا))۔ [حسن۔ أخرجہ ابو داؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٥٣) حضرت ابو ہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو کوئی پسند کرتا ہے کہ اس کے پیارے کو آگ کا کڑا (کنگن) پہنایا جائے تو وہ اسے سونے کا کڑا (کنگن) پہنائے اور جو کوئی چاہتا ہے کہ اس کے پیارے کو آگ کا ہار پہنایا جائے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے سونے کا ہار پہنائے اور جو کوئی چاہتا ہے کہ اپنے عزیز کو آگ کے کنگن پہنائے ، تو وہ اسے سونے کی کنگن پہنائے لیکن تم اپنے لیے چاندی کو لازم پکڑو اور اسی سے اپنے کھیل کو پورا کرو۔

7557

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7557

Zaeef

(۷۵۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ سُلَیْمَانَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِیٍّ عَنِ امْرَأَتِہِ عَنْ أُخْتِ حُذَیْفَۃَ قَالَتْ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : ((یَا مَعْشَرَ النِّسَائِ أَمَا لَکُنَّ فِی الْفِضَّۃِ مَا تَحَلَّیْنَ بِہِ۔ أَمَا إِنَّہُ لَیْسَ مِنْکُنَّ امْرَأَۃٌ تَحَلَّی ذَہَبًا تُظْہِرُہُ إِلاَّ عُذِّبَتْ بِہِ))۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٥٤) حذیفہ (رض) کی بہن فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا کہ اے عورتوں کی جماعت ! تم چاندی کو بطور زیور کیوں نہیں پہنتیں ! سن رکھو کہ تم میں سے کوئی عورت ایسی نہیں جو سونے کا زیور پہنتی ہے اور اسے ظاہر کرتی ہے مگر اسے اس کی وجہ سے عذاب دیا جائے گا۔

7558

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7558

Zaeef

(۷۵۵۵) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : حَمْزَۃُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ یَحْیَی یَعْنِی ابْنَ أَبِی کَثِیرٍ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ عَمْرٍو : أَنَّ أَسْمَائَ بِنْتَ یَزِیدَ حَدَّثَتْہُ أَنَّہَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((أَیُّمَا امْرَأَۃٍ تَقَلَّدَتْ بِقِلاَدَۃٍ مِنْ ذَہَبٍ قَلَّدَہَا اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ مِثْلَہَا مِنَ النَّارِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، وَأَیُّمَا امْرَأَۃٍ جَعَلَتْ فِی أُذُنِہَا خُرْصًا مِنْ ذَہَبٍ جَعَلَ اللَّہُ فِی أُذُنِہَا مِثْلَہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ))۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٥٥) اسماء بنت یزید (رض) فرماتی ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو عورت سونے کا ہار پہنتی ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے ویسا ہی آگ کا ہار پہنائیں گے اور جس عورت نے اپنے کانوں میں سونے کی بالیاں وغیرہ پہنیں اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے ویسی ہی بالیاں آگ کی اسے پہنائیں گے۔

7559

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7559

Sahih

(۷۵۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی سَلاَّمٍ عَنْ أَبِی أَسْمَائَ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ : جَائَ تِ ابْنَۃُ ہُبَیْرَۃَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- وَفِی یَدِہَا فَتَخٌ مِنْ ذَہَبٍ أَیْ خَوَاتِیمُ ضِخَامٌ فَجَعَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- یَضْرِبُ یَدَہَا فَأَتَتْ فَاطِمَۃَ تَشْکُو إِلَیْہَا قَالَ ثَوْبَانُ : فَدَخَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- عَلَی فَاطِمَۃَ وَأَنَا مَعَہُ وَقَدْ أَخَذَتْ مِنْ عُنُقِہَا سِلْسِلَۃً مِنْ ذَہَبٍ فَقَالَتْ : ہَذِہِ أَہْدَاہَا لِی أَبُو حَسَنٍ وَفِی یَدِہَا السِّلْسِلَۃُ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((أَیَسُرُّکِ أَنْ یَقُولَ النَّاسُ فَاطِمَۃُ بِنْتُ مُحَمَّدٍ فِی یَدِہَا سِلْسِلَۃٌ مِنْ نَارٍ))۔ فَخَرَجَ وَلَمْ یَقْعُدْ فَعَمَدَتْ فَاطِمَۃُ إِلَی السِّلْسِلَۃِ فَبَاعَتْہَا فَاشْتَرَتْ بِہِ نَسَمَۃً وَأَعْتَقَتْہَا فَبَلَغَ ذَلِکَ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : ((الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی نَجَّی فَاطِمَۃَ مِنَ النَّارِ))۔ [صحیح۔ أخرجہ النسائی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٥٦) حضرت ثوبان (رض) فرماتے ہیں کہ بنت ہبیرہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئیں ، ان کے ہاتھ میں سونے کی بڑی انگوٹھیاں تھیں ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے ہاتھ پر مار رہے تھے تو وہ فاطمہ (رض) کے پاس شکایت لے کر آئیں۔ ثوبان (رض) فرماتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی فاطمہ (رض) کے پاس آئے اور میں بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا تو انھوں نے اس کی گردن سے سونے کی چین کو پکڑا اور کہا : یہ ابو الحسن نے مجھے تحفہ دیا تھا اور چین ان کے ہاتھ میں تھی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تجھے اچھا لگتا ہے کہ لوگ کہیں کہ فاطمہ بنت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ میں آگ کی چین ہے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نکل گئے اور نہ بیٹھے تو سیدہ فاطمہ (رض) نے وہ چین فروخت کردی اور انھوں نے اس سے ایک غلام خرید کر آزاد کردیا۔ یہ بات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمام تعریفات اس اللہ کے لیے ہیں جس نے فاطمہ (رض) کو آگ سے بچا لیا ۔

7560

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7560

Sahih

(۷۵۵۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ : مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ یَحْیَی عَنْ زَیْدِ أَبِی سَلاَّمٍ أَنَّ جَدَّہُ حَدَّثَہُ أَنْ أَبَا أَسْمَائَ حَدَّثَہُ : أَنَّ ثَوْبَانَ مَوْلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ فَذَکَرَ مَعْنَاہُ۔ فَہَذِہِ الأَخْبَارُ وَمَا وَرَدَ فِی مَعْنَاہَا تَدُلُّ عَلَی تَحْرِیمِ التَّحَلِیِّ بِالذَّہَبِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٥٧) زید ابو السلام اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ ابو اسماء نے انھیں حدیث بیان کی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غلام ثوبان (رض) نے کہا اور اسی معنیٰ میں حدیث بیان کی ۔ یہ تمام اخباران معانی میں وارد ہوئی ہیں جو سونے کے زیور بنانے کی حرمت پر دلالت کرتے ہیں۔