Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1569

زکوۃ کا بیان

زکوۃ ہر اس چیز میں ہے جو لوگ کاشت کرتے ہیں اور جو خشک کرکے جمع کی جاتی ہے نہ کہ سبزیاں جو زمین اگاتی ہے

11 hadiths in this chapter

7476

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7476

Sahih

(۷۴۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سِنَانٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَۃَ قَالَ : عِنْدَنَا کِتَابُ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : أَنَّہُ إِنَّمَا أَخَذَ الصَّدَقَۃَ مِنَ الْحِنْطَۃِ وَالشَّعِیرِ وَالزَّبِیبِ وَالتَّمْرِ۔ [حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ أحمد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٧٤) موسیٰ بن طلحہ فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس معاذ بن جبل (رض) کی وہ تحریر تھی جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں دی تھی کہ وہ گندم ‘ جو ‘ منقہ اور کھجور سے زکوۃ وصول کریں ۔

7477

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7477

Sahih

(۷۴۷۵) وَرَوَاہُ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ الْعَدَنِیُّ عَنْ سُفْیَانَ وَزَادَ فِیہِ قَالَ : بَعَثَ الْحَجَّاجُ بِمُوسَی بْنِ الْمُغِیرَۃِ عَلَی الْخُضْرِ وَالسَّوَادِ فَأَرَادَ أَنْ یَأْخُذَ مِنَ الْخَضِرِ الرِّطَابِ وَالْبُقُولِ فَقَالَ مُوسَی بْنُ طَلْحَۃَ : عِنْدَنَا کِتَابُ مُعَاذٍ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : أَنَّہُ أَمَرَہُ أَنْ یَأْخُذَ مِنَ الْحِنْطَۃِ وَالشَّعِیرِ وَالتَّمْرِ وَالزَّبِیبِ قَالَ فَکَتَبَ إِلَی الْحَجَّاجِ فِی ذَلِکَ فَقَالَ صَدَقَ۔ أَخْبَرَنَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَوْہَرِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ فَذَکَرَہُ۔ [حسن لغیرہٖ۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٧٥) سفیان فرماتے ہیں کہ حجاج نے موسیٰ بن مغیرہ کو بھیجا کہ سبزیوں کی زکوۃ وصول کرو تو موسیٰ بن طلحہ نے کہا : ہمارے پاس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تحریر ہے جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے معاذ کی دی تھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انھیں حکم دیا تھا کہ وہ صرف گندم ‘ جو ‘ کھجور منقیٰ اور سے زکوۃ وصول کریں ، پھر انھوں نے یہ بات حجاج کو لکھ بھیجی تو اس نے کہا : بالکل ٹھیک ہے۔

7478

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7478

Zaeef

(۷۴۷۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ : أَرَادَ مُوسَی بْنُ الْمُغِیرَۃِ أَنْ یَأْخُذَ مِنْ خُضَرِ أَرْضِ مُوسَی بْنِ طَلْحَۃَ فَقَالَ لَہُ مُوسَی بْنُ طَلْحَۃَ : إِنَّہُ لَیْسَ فِی الْخُضَرِ شَیْئٌ۔ وَرَوَاہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ فَکَتَبُوا بِذَلِکَ إِلَی الْحَجَّاجِ فَکَتَبَ الْحَجَّاجُ : أَنَّ مُوسَی بْنَ طَلْحَۃَ أَعْلَمُ مِنْ مُوسَی بْنِ الْمُغِیرَۃِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٧٦) عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ موسیٰ بن مغیرہ نے موسیٰ بن طلحہ کی زمین سے سبزیوں کی زکوۃ (عشر) لینا چاہا تو انھوں نے کہا کہ سبزیوں میں کوئی عشر نہیں۔ انھوں نے یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرمائی اور حجاج کو لکھ بھیجی تو حجاج نے لکھ بھیجا کہ موسیٰ بن طلحہ موسیٰ بن مغیرہ سے زیادہ جانتے ہیں۔

7479

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7479

Sahih

(۷۴۷۷) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی بِہَمْذَانَ حَدَّثَنَا عُمَیْرُ بْنُ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ حَدَّثَنِی إِسْحَاقُ بْنُ یَحْیَی بْنِ طَلْحَۃ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ عَمِّہِ مُوسَی بْنِ طَلْحَۃَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((فِیمَا سَقَتِ السَّمَائُ وَالْبَعْلُ وَالسَّیْلُ الْعُشْرُ ، وَفِیمَا سُقِیَ بِالنَّضْحِ نِصْفُ الْعُشْرِ))۔ وَإِنَّمَا یَکُونُ ذَلِکَ فِی التَّمْرِ وَالْحِنْطَۃِ وَالْحُبُوبِ۔ فَأَمَّا الْقِثَّائُ وَالْبِطِّیخُ وَالرُّمَّانُ وَالْقَضْبُ فَقَدْ عَفَا عَنْہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ دارقطنی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٧٧) معاذ بن جبل (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس (زمین) میں جسے آسمان پلاتا ہے یا وہ بارانی اور سیلاب والی زمینوں کی پیداوار ہے تو اس میں عشر ہے اور جن کو کھینچ کر پلایا جائے ان میں نصف عشر ہے اور یہ کھجور ‘ گندم اور غلہ میں سے ہوتا ہے لیکن جو ککڑیاں ، تربوز انار اور سبزیاں ہیں ان سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے معاف کردیا۔

7480

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7480

Sahih

(۷۴۷۸) وَرَوَاہُ یَحْیَی بْنُ الْمُغِیرَۃِ عَنِ ابْنِ نَافِعٍ فَقَالَ : وَالْقَضْبُ وَالْخُضَرُ فَعَفْوٌ عَفَا عَنْہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ الأَزْرَقُ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ النَّفَّاحِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ الْمُغِیرَۃِ فَذَکَرَہُ بِزِیَادَتِہِ۔[صحیح لغیرہٖ۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٧٨) یحییٰ بن مغیرہ ابن نافع سے نقل فرماتے ہیں کہ ساگ اور سبزیوں کی زکوۃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے معاف کردی۔

7481

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7481

Zaeef

(۷۴۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا غِیَاثٌ الْجَزَرِیُّ عَنْ خُصَیْفٍ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : لَمْ تَکُنِ الصَّدَقَۃُ فِی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- إِلاَّ فِی خَمْسَۃِ أَشْیَائَ الْحِنْطَۃِ وَالشَّعِیرِ وَالتَّمْرِ وَالزَّبِیبِ وَالذُّرَۃِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٧٩) خصیف مجاہد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں پانچ اجناس سے زکوۃ نہیں لی جاتی تھی : گندم ‘ جو ‘ کھجور ‘ منقٰی اور چاول سے۔

7482

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7482

Sahih

(۷۴۸۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُبَیْدٍ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لَمْ یَفْرِضْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلاَّ فِی عَشْرَۃِ أَشْیَائَ الإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ وَالذَّہَبِ وَالْفِضَّۃِ وَالْحِنْطَۃِ وَالشَّعِیرِ وَالتَّمْرِ وَالزَّبِیبِ قَالَ ابْنُ عُیَیْنَۃَ : أُرَاہُ قَالَ وَالذُّرَۃِ۔ [ضعیف جداً]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٨٠) عمرو بن عبید حسن (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صرف دس اشیاء میں زکوۃ مقرر فرمائی : اونٹ ‘ گائے ‘ بکری ‘ سونا ، چاندی ‘ گندم ‘ جو ‘ کھجور اور منقٰی۔ ابن عیینہ کہتے ہیں : اور چاول میں بھی۔

7483

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7483

Sahih

(۷۴۸۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی عَنْ سُفْیَانَ عَنْ عَمْرٍو عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لَمْ یَجْعَلْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الصَّدَقَۃَ إِلاَّ فِی عَشْرَۃٍ فَذَکَرَہُنَّ وَذَکَرَ فِیہِنَّ السُّلْتَ وَلَمْ یَذْکُرِ الذُّرَۃَ۔ [ضعیف جداً۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٨١) عمرو حسن (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے صرف دس چیزوں میں زکوۃ مقرر فرمائی، پھر ان کا تذکرہ کیا اور اس میں سلت کا تذکرہ کیا چاول کا نہیں۔

7484

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7484

Zaeef

(۷۴۸۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ عَنِ الأَجْلَحِ عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : کَتَبَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی أَہْلِ الْیَمَنِ إِنَّمَا الصَّدَقَۃُ فِی الْحِنْطَۃِ وَالشَّعِیرِ وَالتَّمْرِ وَالزَّبِیبِ۔ ہَذِہِ الأَحَادِیثُ کُلَّہَا مَرَاسِیلُ إِلاَّ أَنَّہَا مِنْ طُرُقٍ مُخْتَلِفَۃٍ فَبَعْضُہَا یُؤْکِّدُ بَعْضًا وَمَعَہَا رِوَایَۃُ أَبِی بُرْدَۃَ عَنْ أَبِی مُوسَی وَقَدْ مَضَتْ فِی بَابِ النَّخْلِ وَمَعَہَا قَوْلُ بَعْضِ الصَّحَابَۃِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٨٢) حضرت اجلح شعبی سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اہل یمن کو لکھا کہ زکوۃ گندم ‘ جو ‘ کھجور اور منقی میں ہے۔ یہ تمام احادیث مرسل ہیں مگر مختلف طرق سے آئی ہیں۔ اس کے تائید ایک دوسری حدیث سے ہوتی ہے۔ ایسے ہی ابو بردہ کی روایت بھی ہے جو ماب النخل میں گزر چکی ہے۔

7485

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7485

Zaeef

(۷۴۸۳) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنْ لَیْثٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ عُمَرَ قَالَ : لَیْسَ فِی الْخَضْرَاوَاتِ صَدَقَۃٌ۔ وَرَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ لَیْثِ بْنِ أَبِی سُلَیْمٍ۔ وَرُوِّینَاہُ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ مَوْصُولاً عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی بَابِ النَّخْلِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو عبید]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٨٣) حضرت مجاہد عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ سبزیوں میں زکوۃ نہیں۔

7486

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7486

Zaeef

(۷۴۸۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا قَیْسُ بْنُ الرَّبِیعِ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَۃَ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لَیْسَ فِی الْخُضَرِ وَالْبُقُولِ صَدَقَۃٌ تَابَعَہُ الأَجْلَحُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ۔ وَرُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مَرْفُوعًا إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- وَرُوِیَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فِیمَا ذَکَرَتْ : أَنَّ السُّنَّۃَ جَرَتْ بِہِ وَلَیْسَ فِیمَا أَنْبَتَتِ الأَرْضِ مِنَ الْخُضَرِ زَکَاۃٌ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ قَالَ : لاَ صَدَقَۃَ إِلاَّ فِی نَخْلٍ أَوْ عِنَبٍ أَوْ حَبٍّ ، وَلَیْسَ فِی شَیْئٍ مِنَ الْخُضَرِ بَعْدُ وَالْفَوَاکِہِ کُلُّہَا صَدَقَۃٌ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابن شیبہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٨٤) عاصم بن ضمرہ علی (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ککڑیوں اور سبزیوں میں زکوۃ نہیں۔ سیدہ عائشہ (رض) سے منقول ہے کہ اس میں سنت جاری ہوچکی کہ زمین جو سبزیاں وغیرہ اگاتی ہے اس میں زکوۃ نہیں۔ ابوسعید عطاء کے حوالے سے روایت فرماتے ہیں کہ زکوۃ کھجور ‘ منقی، غلے اور سبزیوں میں ہے اور تمام پھلوں میں بھی زکوۃ ہے۔