Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1568

زکوۃ کا بیان

کھیتی کی زکوۃ کے ابواب کا مجموعہ پھلوں اور دانوں میں زکوۃ نہیں ہے جب تک وہ وہ پانچ وسق تک نہ پہنچ جائیں اور جو بھی پانچ وسق ہوجائے اس میں زکوۃ ہے

5 hadiths in this chapter

7471

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7471

Sahih

(۷۴۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ عَنْ یَحْیَی بْنِ عُمَارَۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : ((لاَ صَدَقَۃٌ فِی حْبٍّ وَلاَ تَمْرٍ دُونَ خَمْسَۃِ أَوْسُقٍ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَیْدٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ آدَمَ۔ [صحیح۔ معنی تخریجہ سابقا]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٦٩) ابو سعید (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : غلے اور کھجور میں زکوۃ نہیں جب تک وہ پانچ وسق (٢٠ من) سے کم ہو۔

7472

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7472

Zaeef

(۷۴۷۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ فَذَکَرَہُ بِإِسْنَادِہِ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : ((لَیْسَ فِی حَبٍّ وَلاَ تَمْرٍ صَدَقَۃٌ حَتَّی یَبْلُغَ خَمْسَۃَ أَوْسُقٍ ، وَلاَ فِیمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَۃٌ ، وَلاَ فِیمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَۃٌ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ مَنْصُورٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَہْدِیٍّ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٧٠) سفیان پوری سند بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : غلے اور کھجور میں زکوۃ نہیں یہاں تک کہ وہ پانچ وسق ہوجائیں اور نہ ہی پانچ اونٹ سے کم میں زکوۃ ہے اور نہ ہی پانچ اوقیہ چاندی سے کم میں زکوۃ ہے۔

7473

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7473

Sahih

(۷۴۷۱) حَدَّثَنَا أَبُو سَعْدٍ الزَّاہِدُ رَحِمَہُ اللَّہُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیُّ : حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْہَرَوِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ یَعْنِی الطَّائِفِیَّ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ وَأَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالاَ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((لاَ صَدَقَۃَ فِی الزَّرْعِ ، وَلاَ فِی الْکَرْمِ ، وَلاَ فِی النَّخْلِ إِلاَّ مَا بَلَغَ خَمْسَۃَ أَوْسُقٍ وَذَلِکَ مِائَۃُ فَرَقٍ))۔ [حسن۔ أخرجہ دار قطنی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٧١) جابر بن عبداللہ اور ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کھیت (غلہ) میں زکوۃ نہیں اور نہ ہی انگور میں اور نہ ہی کھجور میں، مگر جب وہ پانچ وسق کو پہنچ جائیں اور یہ سو فرق ہوں گے۔

7474

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7474

Sahih

(۷۴۷۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((لَیْسَ عَلَی الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ زَکَاۃٌ فِی کَرْمِہِ، وَلاَ فِی زَرْعِہِ إِذَا کَانَ أَقُلَّ مِنْ خَمْسَۃِ أَوْسُقٍ))۔ [حسن۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٧٢) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مسلمان آدمی کے انگوروں اور غلے میں زکوۃ نہیں جب تک وہ پانچ وسق (20 من) سے کم ہو۔

7475

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7475

Sahih

(۷۴۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ قَالَ : لاَ یُجْمَعُ بَیْنَ الْحِنْطَۃِ وَلا الشَّعِیرِ وَلاَ بَیْنَ التَّمْرِ وَالزَّبِیبِ فِی الصَّدَقَۃِ إِذَا لَمْ یَبْلُغْ کُلُّ وَاحِدٍ خَمْسَۃَ أَوْسَاقٍ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٧٣) ابن جریج فرماتے ہیں کہ عطاء نے فرمایا : زکوۃ لینے میں گندم اور جو کو نہ ملایا جائے اور نہ ہی کھجور اور منقیٰ کو جب ان میں سے ہر قسم پانچ وسق نہ ہو۔