Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1564

زکوۃ کا بیان

کھجور وانگور کے سوا کسی درخت کی زکوۃ نہیں

4 hadiths in this chapter

7452

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7452

Sahih

(۷۴۵۱) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : سُلَیْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ اللَّخْمِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو حُذَیْفَۃَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَحْیَی عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ عَنْ أَبِی مُوسَی وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بَعَثَہُمَا إِلَی الْیَمَنِ فَأَمَرَہُمَا أَنْ یُعَلِّمَا النَّاسَ أَمْرَ دِینَہِمْ۔ وَقَالَ : ((لاَ تَأْخُذَا فِی الصَّدَقَۃِ إِلاَّ مِنْ ہَذِہِ الأَصْنَافِ الأَرْبَعَۃِ الشَّعِیرِ وَالْحِنْطَۃِ وَالزَّبِیبِ وَالتَّمْرِ))۔ [حسن لغیرہٖ۔ دار قطنی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٥١) ابو موسیٰ (رض) ومعاذ بن جبل (رض) نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں کو یمن کی طرف بھیجا اور ان کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو دین کے احکامات سکھائیں اور فرمایا : ان چار اقسام کے علاوہ کسی سے زکوۃ نہیں لینا ، وہ چار اقسام یہ ہیں (جو، گندم، منقہ اور کھجور) ۔

7453

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7453

Zaeef

(۷۴۵۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا الأَشْجَعِیُّ عَنْ سُفْیَانَ بْنِ سَعِیدٍ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَحْیَی عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ عَنْ أَبِی مُوسَی الأَشْعَرِیِّ وَمُعَاذٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : أَنَّہُمَا حِینَ بُعِثَا إِلَی الْیَمَنِ لَمْ یَأْخُذَا إِلاَّ مِنَ الْحِنْطَۃِ وَالشَّعِیرِ وَالتَّمْرِ وَالزَّبِیبِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٥٢) ابو موسیٰ اشعری (رض) اور معاذ (رض) فرماتے ہیں کہ جب وہ دونوں یمن کی طرف بھیجے گئے تو انھوں نے گندم ‘ جو ‘ کھجور اور منقیٰ سے کے علاوہ سے زکوۃ نہ لی ۔

7454

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7454

Sahih

(۷۴۵۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ وَأَبُو بَکْرٍ وَأَبُو سَعِیدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا یَحْیَی حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا طَلْحَۃُ بْنُ یَحْیَی عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ عَنْ أَبِی مُوسَی الأَشْعَرِیِّ : أَنَّہُ لَمَّا أَتَی الْیَمَنَ لَمْ یَأْخُذِ الصَّدَقَۃَ إِلاَّ مِنَ الْحِنْطَۃِ وَالشَّعِیرِ وَالتَّمْرِ وَالزَّبِیبِ۔ [حسن۔ أخرجہ ابن ابی شیبہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٥٣) ابو موسیٰ اشعری (رض) فرماتے ہیں کہ جب یمن آئے تو وہ صرف گندم ‘ جو ‘ منقہ اور کھجور سے زکوۃ وصول کرتے تھے ۔

7455

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7455

Zaeef

(۷۴۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حُمَیْدٍ الرُّؤَاسِیُّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ نَجِیحٍ السَّعْدِیِّ الْمَدَنِیِّ عَنْ بِشْرِ بْنِ عَاصِمٍ وَعُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَوْسٍ : أَنَّ سُفْیَانَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ الثَّقَفِیَّ کَتَبَ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَکَانَ عَامِلاً لَہُ عَلَی الطَّائِفِ فَکَتَبَ إِلَیْہِ : أَنَّ قِبَلَہُ حِیطَانًا فِیہَا کُرُومٌ وَفِیہَا مِنَ الْفِرْسِکِ وَالرُّمَّانِ مَا ہُوَ أَکْثَرُ غَلَّۃً مِنَ الْکُرُومِ أَضْعَافًا فَکَتَبَ إِلَیْہِ یَسْتَأْمِرُہُ فِی الْعُشْرِ فَکَتَبَ إِلَیْہِ عُمَرُ : أَنَّہُ لَیْسَ عَلَیْہَا عُشْرٌ قَالَ ہِیَ مِنَ الْعِضَاہِ کُلُّہَا فَلَیْسَ عَلَیْہَا عُشْرٌ۔ وَہَذَا قَوْلُ مُجَاہِدٍ وَالْحَسَنِ وَالنَّخْعِیِّ وَعَمْرِو بْنِ دِینَارٍ وَرُوِّینَاہُ عَنِ الْفُقَہَائِ السَّبَعَۃِ مِنْ تَابِعِی أَہْلِ الْمَدِینَۃِ۔ [ضعیف۔ علق اوعلیہ شیخ الالبانی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٥٤) بشر بن عاصم اور عثمان بن عبداللہ بن اوس فرماتے ہیں کہ سفیان بن عبداللہ ثقفی نے عمر (رض) کی طرف خط لکھا اور وہ طائف میں عامل تھے ۔ انھوں نے لکھا کہ یہاں کچھ باغات ہیں جن میں انگور اور انار ہیں جو انگور سے بھی زیادہ مقدار میں ہیں۔ انھوں نے لکھا کہ آپ سے ان کے عشر لینے کا مشورہ کرنا چاہتا ہوں تو عمر (رض) نے اسے لکھ بھیجا کہ ان میں کوئی عشر نہیں کیونکہ یہ اس کے کانٹے دار درخت (باڑ) ہیں، اس لیے ان میں عشر نہیں ہے۔