Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1563

زکوۃ کا بیان

باغ والے کے لیے اس قدر چھوڑ دیا جائے جسے وہ اور اس کا اہل و عیال کھالیں اور جو مساکین کو دیا جائے اسے شمار نہ کیا جائے

10 hadiths in this chapter

7442

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7442

Zaeef

(۷۴۴۱) وَذَکَرَ مَعْمَرٌ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ یَقُولُ لِلْخُرَّاصِ : ((لاَ تَخْرُصُوا الْعَرَایَا))۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٤١) عمرو بن حزم (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تخمینہ لگانے والے سے کہتے کہ ہبہ شدہ کا اندازہ نہ لگایا جائے۔

7443

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7443

Zaeef

(۷۴۴۲) قَالَ وَأَخْبَرَنَا سَعِیدُ بْنُ سَالِمٍ الْقَدَّاحُ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ فُطَیْرٍ الأَنْصَارِیِّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لَمْ یَکُنْ یَخْرُصُ الْعَرَایَا وَلاَ أَبُو بَکْرٍ وَلاَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَہُمَا مُرْسَلاَنِ وَقَدْ رُوِیَ فِیہِ حَدِیثٌ مَوْصُولٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٤٢) ابن جریح فطیر انصاری سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہبہ شدہ کا اندازہ نہیں لگایا کرتے تھے اور نہ ابوبکر و عمر (رض) ۔

7444

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7444

Zaeef

(۷۴۴۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ فِی کِتَابِ السُّنَنِ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ خُبَیْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : جَائَ سَہْلُ بْنُ أَبِی حَثْمَۃَ إِلَی مَجْلِسِنَا قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((إِذَا خَرَصْتُمْ فَخُذُوا وَدَعُوا الثُّلُثَ فَإِنْ لَمْ تَدَعُوا الثُّلُثَ فَدَعُوا الرُّبُعَ))۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٤٣) عبد الرحمن بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ سہل بن حثمہ ہماری مجلس میں آئے اور کہا : مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا ہے کہ جب تم اندازہ لگاؤ تو تہائی حصہ چھوڑ دو ۔ اگر تہائی نہیں چھوڑتے تو چوتھائی چھوڑ دو ۔

7445

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7445

Zaeef

(۷۴۴۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُعَاوِیَۃَ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَۃَ حَدَّثَنِی عَاصِمُ بْنُ یَزِیدَ الْعُمَرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُغِیثٍ الْجُرَشِیِّ عَنِ الصَّلْتِ بْنِ زُیَیْد الْمَزنِیِّ سَمِعْہُ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- اسْتَعْمَلَہُ عَلَی الْخَرْصِ فَقَالَ : أَثْبِتْ لَنَا النِّصْفَ وَأَبْقِ لَہُمُ النِّصْفَ فَإِنَّہُمْ یَسْرِقُونَ وَلاَ یَصِلُ إِلَیْہِمْ قَالَ مُحَمَّدٌ فَحَدَّثْتُ بِہَذَا الْحَدِیثِ عُبَیْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ فَقَالَ : قَدْ ثَبَتَ عِنْدَنَا أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ: ((أَثْبِتْ لَنَا الثُّلُثَیْنِ وَأَبْقِ لَہُمُ الثُّلُثَ))۔ قَالَ الشَّیْخُ ہَذَا إِسْنَادٌ مَجْہُولٌ وَقَدْ رُوِیَ فِیہِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔[ضعیف۔ أخرجہ ابونعیم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٤٤) صلت بن زبیر (رض) مزنی اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں اور وہ اپنے دادا سے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے عامل بنا کر تخمینہ لگانے کے لیے بھیجا اور اسے کہا کہ آدھا ہمارے لیے رکھ لو اور آدھا ان کے لیے چھوڑ دے۔ بیشک وہ چوری کرتے ہیں اور صلہ رحمی نہیں کرتے ۔ محمد کہتے ہیں : میں نے یہ حدیث عبداللہ بن عمر (رض) کو بیان کی تو اور انھوں نے کہا : یہ بات ہم سے ثابت ہوگئی اور فرمایا : تہائی ہمارے لیے چھوڑو اور تہائی ان کو دے دو ۔

7446

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7446

Sahih

(۷۴۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ ابْنُ بِنْتِ یَحْیَی بْنِ مَنْصُورٍ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا جَدِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو کَشْمَرْدْ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ ہُوَ ابْنُ بِلاَلٍ عَنْ یَحْیَی یَعْنِی ابْنَ سَعِیدٍ عَنْ بُشَیْرِ بْنِ یَسَارٍ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ کَانَ یَبْعَثُ أَبَا حَثْمَۃَ خَارِصًا یَخْرُصُ النَّخْلَ فَیَأْمُرُہُ إِذَا وَجَدَ الْقَوْمَ فِی حَائِطِہِمْ یَخْرُصُونَہُ أَنْ یَدَعَ لَہُمْ مَا یَأْکُلُونَہُ فَلاَ یَخْرُصُہُ۔ (ت) وَقَدْ ذَکَرَہُ الشَّافِعِیُّ فِی الْقَدِیمِ عَنْ رَجُلٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ وَقَدْ رَوَاہُ حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ یَحْیَی مَوْصُولاً۔ [صحیح۔ أخرجہ ابن ابی شیبہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٤٥) بشیربن یسار فرماتے ہیں کہ عمر بن خطاب (رض) ابو حثمہ (رض) کو اندازے کے لیے بھیجتے، وہ کھجوروں کا اندازہ لگاتے تھے اور انھیں حکم دیا کرتے کہ جب تم قوم کو ان کے باغ میں پاؤ تو ان کے لیے وہ چھوڑ دے جسے وہ کھائیں اور اس کا اندازہ نہ لگاؤ۔

7447

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7447

Sahih

(۷۴۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ بُشَیْرِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ أَبِی حَثْمَۃَ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بَعَثَہُ عَلَی خَرْصِ التَّمْرِ وَقَالَ : إِذَا أَتَیْتَ أَرْضًا فَاخْرُصْہَا ، وَدَعْ لَہُمْ قَدْرَ مَا یَأْکُلُونَ۔ وَقَدْ ذَکَرَہُ الأَوْزَاعِیُّ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مُرْسَلاً۔ [صحیح۔ أخرجہ الحاکم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٤٦) سہل بن ابو حثمہ (رض) فرماتے ہیں کہ عمر (رض) بن خطاب نے انھیں کھجور کا اندازہ لگانے کے لیے بھیجا اور کہا : جب تم اس زمین میں آؤ تو تخمینہ لگاؤ اور ان کے لیے اس قدر چھوڑ دو جو وہ کھائیں۔

7448

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7448

Zaeef

(۷۴۴۷) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ : إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْروٍ یَعْنِی الأَوْزَاعِیَّ۔ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : خَفِّفُوا عَلَی النَّاسِ فِی الْخَرْصِ فَإِنَّ فِیہِ الْعَرِیَّۃَ وَالْوَطِیَّۃَ وَالأَکَلَۃَ۔ قَالَ الْوَلِیدُ قُلْتُ لأَبِی عَمْرٍو : وَمَا الْعَرِیَّۃُ؟ قَالَ : النَّخْلَۃَ وَالنَّخْلَتَیْنِ وَالثَّلاَثَ یَمْنَحُہَا الرَّجُلُ الرَّجُلَ مِنْ أَہْلِ الْحَاجَۃِ قُلْتُ : فَما الأُکْلَۃُ؟ قَالَ : أَہْلُ الْمَالِ یَأْکُلُونَ مِنْہُ رُطَبًا فَلاَ یُخْرَصُ ذَلِکَ وَیُوضَعُ مِنْ خَرْصِہِ قَالَ فقُلْتُ : فَمَا الْوَطِیَّۃُ؟ قَالَ : مَنْ یَغْشَاہُمْ وَیَزُورُہُمْ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَہَذَا اللَّفْظُ الَّذِی رَوَاہُ الأَوْزَاعِیُّ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی التَّخْفِیفِ قَدْ رَوَاہُ مَکْحُولٌ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مُرْسَلاً۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٤٧) ابو عمرو اوزاعی فرماتے ہیں کہ عمر بن خطاب (رض) فرماتے تھے کہ لوگوں کے لیے تخمینہ لگانے کے لیے بھیجتے اور فرماتے : ان کے لیے آسانی کرنا، بیشک ان میں ” عریہ، وطیہ اور اکلہ “ بھی ہوتے ہیں۔ ولید کہتے ہیں : میں نے ابی عمرو سے کہا : العریہ کیا ہے ؟ فرمایا : ایک دو یا تین کھجور ہیں جنہیں آدمی لوگوں کی ضرورت کے لیے روک لیتا ہے۔ پھر میں نے کہا : الاکلہ کیا ہے ؟ تو انھوں نے کہا : مال والے جو اس میں تازہ کھاتے ہیں اس کا اندازہ نہ لگائیں اور اندازے لگاتے وقت انھیں نکال لیں میں نے کہا : وطیہ کیا ہے ؟ تو انھوں نے کہا : ان کے مہمان جو ان کے پاس آتے ہیں اور ان کے پاس رہتے ہیں۔

7449

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7449

Zaeef

(۷۴۴۸) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ : قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ وَالْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ حَرَامِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أَبِی عَتِیقٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : ((احْتَاطُوا لأَہْلِ الأَمْوَالِ فِی الْوَاطِیَّۃِ وَالْعَامِلَۃِ وَالنَّوَائِبِ وَمَا وَجَبَ فِی التَّمْرِ مِنَ الْحَقِّ))۔ [ضعیف جداً۔ أخرجہ عبد الرزاق]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٤٨) حضرت جابربن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مال والوں کے لیے احتیاط کرو (خیال کرو) آنے والے مہمانوں اور کام کرنے والوں اور مصائب میں۔ اور ان کا حق کھجور میں واجب ہے۔

7450

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7450

Zaeef

(۷۴۴۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُوسَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا شُرَیْحُ بْنُ عَقِیلٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی حَازِمٍ عَنْ حَرَامِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمُحَمَّدٍ ابْنَیْ جَابِرٍ عَنْ أَبِیہِمَا فَذَکَرَہُ مَرْفُوعًا۔ وَقَدْ رُوِیَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی حَدِیثٍ مُرْسَلٍ : لَیْسَ فِی الْعَرَایَا صَدَقَۃٌ۔ [ضعیف جداً۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٤٩) حرام بن عثمان فرماتے ہیں کہ جابر (رض) کے بیٹے عبد الرحمن اور محمد اپنے والد سے مرفوعاً نقل فرماتے ہیں کہ کھجوروں میں زکوۃ نہیں۔

7451

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7451

Sahih

(۷۴۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ یَحْیَی بْنِ عُمَارَۃَ عَنْ أَبِیہِ یَحْیَی بْنِ عُمَارَۃَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیَّ یَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- یَقُولُ وَأَشَارَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِکَفِّہِ بِخَمْسِ أَصَابِعَ : ((لَیْسَ فِیمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَۃٌ ، وَلَیْسَ فِیمَا دُونَ خَمْسَۃِ أَوْسُقٍ صَدَقَۃٌ ، وَلَیْسَ فِیمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَۃٌ))۔ وَزَادَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی ہَذَا الْحَدِیثِ : ((وَلَیْسَ فِی الْعَرَایَا صَدَقَۃٌ))۔ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ۔ قَالَ الشَّیْخُ : مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ یَرْوِی حَدِیثَ الأَوَاقِ وَالأَوْسَاقِ وَالأَذْوَادِ عَنْ یَحْیَی بْنِ عُمَارَۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ فَیُحْتَمَلُ أَنْ تَکُونَ ہَذِہِ الزِّیَادَۃُ مَعَہَا فِی الْحَدِیثِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ أخرجہ عبد الرزاق]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٤٥٠) ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا اور آپ نے ہاتھ کی پانچ انگلیوں کے ساتھ کہ پانچ اوقیہ سے کم میں زکوۃ نہیں اور پانچ وسق سے کم میں زکوۃ نہیں اور پانچ اونٹوں سے کم میں زکوۃ نہیں اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ بھی نقل کیا کہ ہبہ کی ہوئی کھجوروں میں زکوۃ نہیں۔ شیخ فرماتے ہیں : ممکن ہے کہ جو حدیث محمد بن یحییٰ یحییٰ بن عمارہ سے نقل فرماتے ہیں وہ اوقیہ ‘ وسق اور ذور کے بارے میں ہو اور اسے حدیث میں زیادتی پر محمول کیا گیا ہو۔