Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1551

زکوۃ کا بیان

زکوۃ میں غلہ (ضرورت کی چیز) لینے کی اجازت کا بیان

4 hadiths in this chapter

7373

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7373

Zaeef

(۷۳۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ قَالَ مُعَاذٌ یَعْنِی ابْنَ جَبَلٍ بِالْیَمَنِ : ائْتُونِی بِخَمِیسٍ أَوْ لَبِیسٍ آخُذْہُ مِنْکُمْ مَکَانَ الصَّدَقَۃِ فَإِنَّہُ أَہْوَنُ عَلَیْکُمْ ، وَخَیْرٌ لِلْمُہَاجِرِینَ بِالْمَدِینَۃِ۔ کَذَا قَالَ إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَیْسَرَۃَ۔ وَخَالَفَہُ عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ عَنْ طَاوُسٍ فَقَالَ قَالَ مُعَاذٌ بِالْیَمَنِ : ائْتُونِی بِعَرَضِ ثِیَابٍ آخُذْہُ مِنْکُمْ مَکَانَ الذُّرَۃِ وَالشَّعِیرِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٧٢) طاؤس فرماتے ہیں کہ معاذ بن جبل (رض) نے یمن والوں سے کہا کہ تم میرے پاس نیزے یا کپڑے لاؤ میں تم سے زکوۃ کے عوض وصول کروں گا کیونکہ وہ تمہارے لیے آسان ہے اور مہاجرینِ مدینہ کے لیے بہتر ہے۔

7374

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7374

Zaeef

(۷۳۷۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَعِیدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ بْنِ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ فَذَکَرَہُ قَالَ أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ فِیمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ عَنْہُ حَدِیثُ طَاوُسٍ عَنْ مُعَاذٍ إِذ کَانَ مُرْسَلاً فَلاَ حُجَّۃَ فِیہِ ، وَقَدْ قَالَ فِیہِ بَعْضُہُمْ مِنَ الْجِزْیَۃِ بَدَلَ الصَّدَقَۃِ۔ قَالَ الشَّیْخُ : ہَذَا ہُوَ الأَلْیَقُ بِمُعَاذٍ وَالأَشْبَہُ بِمَا أَمَرَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- بِہِ مِنْ أَخْذِ الْجِنْسِ فِی الصَّدَقَاتِ وَأَخْذِ الدِّینَارِ أَوْ عِدْلَہَ مَعَافِرَ ثِیَابٍ بِالْیَمَنِ فِی الْجِزْیَۃِ وَأَنْ تُرَدَّ الصَّدَقَاتُ عَلَی فُقَرَائِہِمْ لاَ أَنْ یَنْقُلَہَا إِلَی الْمُہَاجِرِینَ بِالْمَدِینَۃِ الَّذِینَ أَکْثَرَہُمْ أَہْلُ فَیْئٍ لاَ أَہْلَ صَدَقَۃٍ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٧٢) طاؤس فرماتے ہیں کہ معاذ بن جبل (رض) نے یمن والوں سے کہا کہ تم میرے پاس نیزے یا کپڑے لاؤ میں تم سے زکوۃ کے عوض وصول کروں گا کیونکہ وہ تمہارے لیے آسان ہے اور مہاجرینِ مدینہ کے لیے بہتر ہے۔ لیکن روایت میں ہے کہ انھوں نے کہا : میرے پاس کپڑا لاؤ میں تم سے چاول اور جو کے عوض لوں گا۔

7375

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7375

Zaeef

(۷۳۷۴) وَأَمَّا الَّذِی رَوَاہُ مُجَالِدٌ عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ عَنِ الصُّنَابِحِیِّ الأَحْمُسَیِّ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَبْصَرَ نَاقَۃً مُسِنَّۃً فِی إِبِلِ الصَّدَقَۃِ فَغَضِبَ وَقَالَ : ((قَاتَلَ اللَّہُ صَاحِبَ ہَذِہِ النَّاقَۃِ))۔ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی ارْتَجَعْتُہَا بِبَعِیرَیْنِ مِنْ حَوَاشِی الصَّدَقَۃِ قَالَ : ((فَنَعَمْ إِذًا))۔ وَہَذَا فِیمَا أَنْبَأَنِی أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنَّ أَبَا الْوَلِیدِ أَخْبَرَہُمْ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنِ الْمُجَالِدِ فَذَکَرَہُ۔ فَقَدْ قَالَ أَبُو عِیسَی سَأَلْتُ عَنْہُ الْبُخَارِیَّ فَقَالَ رَوَی ہَذَا الْحَدِیثَ إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- رَأَی فِی إِبِلِ الصَّدَقَۃِ مُرْسَلاً۔ وَضَعَّفَ مُجَالِدًا۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابن ابی شیبہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٧٤) صنابحی احمسی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسنہ اونٹنی کو زکوۃ کے اونٹوں میں دیکھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غصے میں آگئے اور فرمایا : اللہ اس اونٹنی والے کو ہلاک کرے تو انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اسے میں نے دو اونٹوں کے عوض لیا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر ٹھیک ہے۔ ابو عیسیٰ کہتے ہیں : میں نے امام بخاری سے اس کے متعلق پوچھا تو انھوں نے کہا کہ اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد نے قیس بن ابی حازم سے نقل کیا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اونٹوں میں زکوۃ بیان کی ہے۔ یہ حدیث مرسل ہے اور مجاہد نے ضعیف قرار دیا ہے۔

7376

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7376

Zaeef

(۷۳۷۵) أَخْبَرَنَاہُ مُرْسَلاً أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الَکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ أَبِی عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ رَأَی فِی إِبِلِ الصَّدَقَۃِ نَاقَۃً کَوْمَائَ فَسَأَلَ عَنْہَا فَقَالَ الْمُصَدِّقُ : إِنِّی أَخَذْتُہَا بِإِبِلٍ فَسَکَتَ۔ [ضعیف۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٧٥) قیس بن ابی حازم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زکوۃ کے اونٹوں میں ایک عمدہ اونٹنی دیکھی تو عامل سے پوچھا تو اس نے کہا : میں نے یہ اونٹ کے عوض لی ہے۔