Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 93

پاکی کا بیان

وضو میں فرق کرنا

7 hadiths in this chapter

391

Sunan Al Kubra Bayhaqi #391

Sahih

(۳۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ: الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حَیْوَۃُ بْنُ شُرَیْحٍ حَدَّثَنَا بَقِیَّۃُ عَنْ بَحِیرٍ یَعْنِی ابْنَ سَعْدٍ عَنْ خَالِدٍ یَعْنِی ابْنَ مَعْدَانَ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ -: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ -رَأَی رَجُلاً یُصَلِّی وَفِی ظَہْرِ قَدَمِہِ لُمْعَۃٌ قَدْرَ الدِّرْہَمِ لَمْ یُصِبْہَا الْمَائُ ، فَأَمَرَہُ النَّبِیُّ -ﷺ -أَنْ یُعِیدَ الْوُضُوئَ وَالصَّلاَۃَ۔ کَذَا فِی ہَذَا الْحَدِیثِ وَہُوَ مُرْسَلٌ۔ وَرُوِیَ فِی حَدِیثٍ مَوْصُولٍ۔ [حسن۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۷۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٩٢) ابن معدان کسی صحابی سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، اس کے پاؤں پر درہم کے برابر جگہ تھی جس کو پانی نہیں لگا تھا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو وضو اور نماز لوٹانے کا حکم دیا۔ (ب) اسی طرح مرسل روایت میں ہے اور موصول میں بھی۔

392

Sunan Al Kubra Bayhaqi #392

Sahih

(۳۹۳) کَمَا أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ أَنَّہُ سَمِعَ قَتَادَۃَ بْنَ دِعَامَۃَ قَالَ أَخْبَرَنَا أَنَسٌ: أَنَّ رَجُلاً جَائَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -قَدْ تَوَضَّأَ ، وَتَرَکَ عَلَی قَدَمِہِ مِثْلَ مَوْضِعِ الظُّفُرِ ، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوئَ کَ))۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَلَیْسَ ہَذَا الْحَدِیثُ بِمَعْرُوفٍ وَلَمْ یَرْوِہِ عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ إِلاَّ ابْنُ وَہْبٍ یَعْنِی بِہَذَا الإِسْنَادِ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۷۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٩٣) سیدنا انس (رض) بیان فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، اس نے وضو کیا ہوا تھا اور اس کے پاؤں پر ناخن کے برابر جگہ خشک رہ گئی تھی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : واپس جا اور اچھی طرح وضو کر۔ (ب) امام ابوداؤد (رح) فرماتے ہیں کہ یہ حدیث معروف نہیں ہے اور ابن وہب سے جریر بن حازم نقل کرتا ہے۔

393

Sunan Al Kubra Bayhaqi #393

Sahih

(۳۹۴) قَالَ أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا یُونُسُ وَحُمَیْدٌ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ -بِمَعْنَی حَدِیثِ قَتَادَۃَ وَہَذَا مُرْسَلٌ۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَقَدْ رُوِیَ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ الْجَزَرِیِّ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ -نَحْوَہُ قَالَ: ((ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوئَ کَ ۔ فَرَجَعَ ثُمَّ صَلَّی))۔ قَالَ الشَّیْخُ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ: أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْیَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ فَذَکَرَہُ بِنَحْوِہِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ شَبِیبٍ یَعْنِی عَنِ الْحَسَنِ ، وَرَوَاہُ أَبُو سُفْیَانَ عَنْ جَابِرٍ بِخِلاَفِ مَا رَوَاہُ أَبُو الزُّبَیْرِ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ مسلم ۲۴۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٩٤) سیدنا عمر (رض) سے اسی طرح منقول کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” واپس جا اور اچھی طرح وضو کر “ وہ واپس گیا، پھر نماز ادا کی۔ (ب) شیخ کہتے ہیں کہ معقل نے پچھلی حدیث کی طرح روایت بیان کی ہے۔

394

Sunan Al Kubra Bayhaqi #394

Sahih

(۳۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ مُحَمَّدٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِی عِیسَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ الْعَدَنِیُّ عَنْ سُفْیَانَ یَعْنِی الثَّوْرِیَّ عَنْ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی سُفْیَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: رَأَی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ رَجُلاً یَتَوَضَّأُ فَبَقِیَ فِی رِجْلِہِ لُمْعَۃٌ فَقَالَ: أَعِدِ الْوُضُوئَ ۔ وَعَنْ سُفْیَانَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِثْلَہُ۔ (ق) وَقَدْ رُوِیَ عَنْ عُمَرَ مَا دَلَّ عَلَی أَنَّ أَمْرَہُ بِالْوُضُوئِ کَانَ عَلَی طَرِیقِ الاِسْتِحْباب وَإِنَّمَا الْوَاجِبُ غَسْلُ تِلْکَ اللُّمْعَۃِ فَقَطْ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٩٥) سیدنا جابر (رض) فرماتے ہیں کہ عمر بن خطاب (رض) نے ایک شخص کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، اس کے پاؤں میں ایک جگہ خشک رہ گئی تو سیدنا عمر (رض) نے فرمایا : دوبارہ وضو کر۔ (ب) حضرت عمر (رض) سے روایت ہے کہ آپ نے وضو کرنے کا جو حکم دیا وہ مستحب ہے اور صرف پاؤں دھونا واجب تھا۔

395

Sunan Al Kubra Bayhaqi #395

Zaeef

(۳۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَۃَ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ عَنِ الْحَجَّاجِ وَعَبْدِ الْمَلَکِ عَنْ عَطَائٍ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ اللَّیْثِیِّ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ رَأَی رَجُلاً وَبِظَہْرِ قَدَمِہِ لُمْعَۃٌ لَمْ یُصِبْہَا الْمَائُ فَقَالَ لَہُ عُمَرُ: أَبِہَذَا الْوُضُوئِ تَحْضُرُ الصَّلاَۃَ؟ فَقَالَ: یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ الْبَرْدُ شَدِیدٌ وَمَا مَعِی مَا یُدْفِئُنِی۔ فَرَقَّ لَہُ بَعْدَ مَا ہَمَّ بِہِ فَقَالَ لَہُ: اغْسِلْ مَا تَرَکْتَ مِنْ قَدَمِکَ ، وَأَعِدِ الصَّلاَۃَ۔ وَأَمَرَ لَہُ بِخَمِیصَۃٍ۔ [ضعیف۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۱۰۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٩٦) سیدنا عمر بن خطاب (رض) نے ایک شخص کو دیکھا، اس کے پاؤں پر کچھ جگہ کو پانی نہیں پہنچا تھا تو آپ (رض) نے فرمایا : اس وضو کے ساتھ تو نماز میں حاضر ہوگا ؟ اس نے عرض کیا : اے امیر المومنین ! سخت سردی ہے اور اس کی روک تھام کے لیے میرے پاس کچھ نہیں ہے۔ آپ (رض) نے اسے باریک چیز دی جب کہ وہ نماز کا ارادہ کرچکا تھا اور فرمایا : اپنے پاؤں کی وہ جگہ دھو جو تو نے چھوڑی ہے اور نماز دوبارہ لوٹا اور اپنی چادر اس کو دینے کا حکم دیا۔

396

Sunan Al Kubra Bayhaqi #396

Sahih

(۳۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ حَمٍّ الْمِہْرَجَانِیُّ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو سَہْلٍ: بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْبَیْہَقِیُّ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ تَوَضَّأَ فِی السُّوقِ، فَغَسَلَ یَدَیْہِ وَوَجْہَہُ وَذِرَاعَیْہِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ، ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ بَعْدَ مَا جَفَّ وُضُوئُ ہُ وَصَلَّی۔ وَہَذَا صَحِیحٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَمَشْہُورٌ عَنْ قُتَیْبَۃَ بِہَذَا اللَّفْظُ۔ (ق) وَکَانَ عَطَائٌ لاَ یَرَی بِتَفْرِیقِ الْوُضُوئِ بَأْسًا وَہُوَ قَوْلُ الْحَسَنِ وَالنَّخَعِیِّ وَأَصَحُّ قَوْلَیِ الشَّافِعِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٩٧) (الف) نافع سے روایت ہے کہ ابن عمر (رض) نے بازار میں وضو کیا تو اپنے ہاتھ، چہرے اور بازو تین تین مرتبہ دھوئے، پھر مسجد میں داخل ہوئے اور اپنے موزوں پر مسح کیا اور ان کا وضو خشک ہوچکا تھا، پھر نماز ادا کی۔ (ب) یہ روایت صحیح ہے، اس کے راوی ابن عمر (رض) ہیں اور قتیبہ سے ان الفاظ کے ساتھ مشہور ہے۔ (ج) عطاء تابعی وضو کی تفریق میں حرج نہیں سمجھتے تھے، یہی قول حسن، نخعی کا ہے اور امام شافعی (رح) کے دو قولوں میں سے زیادہ صحیح یہی ہے۔

397

Sunan Al Kubra Bayhaqi #397

Zaeef

(۳۹۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ عَنْ لَیْثٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَابِطٍ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ أَوْ عَنْ أَخِی أَبِی أُمَامَۃَ قَالَ: رَأَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -قَوْمًا عَلَی أَعْقَابِ أَحَدِہِمْ مِثْلُ مَوْضِعِ الدِّرْہَمِ أَوْ مِثْلُ مَوْضِعِ ظُفُرٍ لَمْ یُصِبْہُ الْمَائُ قَالَ فَجَعَلَ یَقُولُ: ((وَیْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ))۔ قَالَ: وَکَانَ أَحَدُہُمْ یَنْظُرُ فَإِذَا رَأَی بِعَقِبِہِ مَوْضِعًا لَمْ یُصِبْہُ الْمَائُ أَعَادَ وُضُوئَ ہُ۔ (ق) وَہَذَا إِنْ صَحَّ فَشَیْئٌ اخْتَارُوہُ لأَنْفُسِہِمْ وَقَدْ یَحْتَمِلُ أَنْ یُرِیدَ بِہِ أَعَادَ وُضُوئَ ذَلِکَ الْمَوْضِعِ فَقَطْ۔ [ضعیف۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۱۰۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٩٨) سیدنا ابو امامہ (رض) یا ان کے بھائی سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو دیکھا، ان کی ایڑیوں پر درہم یا ناخن کے برابر جگہ پر پانی نہیں پہنچا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایڑیوں کے لیے آگ کی ہلاکت ہے۔ راوی کہتا ہے کہ ان میں سے ہر ایک ایڑیوں کی جگہ کو دیکھتا اگر ان کو پانی نہ پہنچا ہوتا تو اپنا وضو دو بارہ کرتا۔