Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 92

پاکی کا بیان

اپنے ساتھی کو وضو کرانے کا بیان

2 hadiths in this chapter

389

Sunan Al Kubra Bayhaqi #389

Sahih

(۳۹۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ التَّمِیمِیُّ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا یَحْیَی عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ: أَنَّہُ دَفَعَ مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ -عَشِیَّۃَ عَرَفَۃَ حَتَّی عَدَلَ إِلَی الشِّعْبِ یَقْضِی حَاجَتَہُ فَجَعَلَ أُسَامَۃُ یَصُبُّ عَلَیْہِ وَیَتَوَضَّأُ فَقَالَ لَہُ أُسَامَۃُ: أَلاَ تُصَلِّی یَا رَسُولَ اللَّہِ؟ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ -: ((الصَّلاَۃُ أَمَامَکَ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلاَمٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ ہَارُونَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۱۳۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٩٠) اسامہ بن زید (رض) سے روایت ہے کہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ عرفہ کی شام لوٹے اور آپ وادی کی طرف چلے گئے، اپنی حاجت کو پورا کیا تو اسامہ (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے پانی ڈالنا شروع ہوئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کر رہے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسامہ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز ادا نہیں کریں گے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نماز آگے ہے (یعنی نماز کا وقت ابھی آگے ہے) ۔

390

Sunan Al Kubra Bayhaqi #390

Sahih

(۳۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ أَشْعَثَ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ ہِلاَلٍ عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ قَالَ: بَیْنَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -ذَاتَ لَیْلَۃٍ إِذْ نَزَلَ فَقَضَی حَاجَتَہُ ثُمَّ جَائَ ، فَصَبَبْتُ عَلَیْہِ مِنْ إِدَاوَۃٍ کَانَتْ مَعِی ، فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی ، وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۳۵۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٩١) مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ میں ایک رات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا ۔ اچانک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اترے اور اپنی حاجت پوری کی، پھر آئے تو میں نے ڈول سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے پانی ڈالا جو میرے پاس تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔