Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 76

پاکی کا بیان

پاؤں دھونے کی فرضیت کی دلیل اور مسح کے ناکافی ہونے کا بیان

9 hadiths in this chapter

319

Sunan Al Kubra Bayhaqi #319

Sahih

(۳۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَالْحَجَبِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ أَبِی بِشْرٍ عَنْ یُوسُفَ بْنِ مَاہَکَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: تَخَلَّفَ عَنَّا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-فِی سَفْرَۃٍ سَافَرْنَاہَا فَأَدْرَکَنَا ، وَقَدْ أَرْہَقَتْنَا صَلاَۃُ الْعَصْرِ وَنَحْنُ نَتَوَضَّأُ فَجَعَلْنَا نَمْسَحُ عَلَی أَرْجُلِنَا فَنَادَی بِأَعْلَی صَوْتِہِ: ((وَیْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ وَمُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ وَأَبِی النُّعْمَانِ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ شَیْبَانَ وَأَبِی کَامِلٍ کُلِّہِمْ عَنْ أَبِی عَوَانَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۶۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٠) سیدنا عبداللہ بن عمرو (رض) سے روایت ہے کہ ایک سفر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم سے پیچھے رہ گئے، ہم سفر کرتے رہے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں پا لیا، عصر کی نماز ہم سے چھوٹ گئی تھی اور ہم وضو کر رہے تھے، ہم اپنے پاؤں پر مسح کرنا شروع ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اونچی آواز سے فرمایا : ایڑیوں کے لیے آگ کی ہلاکت ہے۔

320

Sunan Al Kubra Bayhaqi #320

Sahih

(۳۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ وَأَبُو زَکَرِیَّا یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی وَأَبُو سَعِیدٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ وَأَبُو سَعِیدٍ: مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُرْجَانِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ سُلَیْمَانَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ مَنْصُورٍ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یِسَافٍ عَنْ أَبِی یَحْیَی عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: رَجَعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-مِنْ مَکَّۃَ إِلَی الْمَدِینَۃِ فَانْتَہَیْنَا إِلَی مَائٍ بِالطَّرِیقِ ، فَتَعَجَّلَ قَوْمٌ یَتَوَضَّئُونَ وَہُمْ عِجَالٌ عِنْدَ صَلاَۃِ الْعَصْرِ ، فَانْتَہَیْنَا إِلَیْہِمْ وَأَعْقَابُہُمْ بِیضٌ تَلُوحُ ، لَمْ یَمَسَّہَا الْمَائُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((أَسْبِغُوا الْوُضُوئَ ، وَیْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ ، أَسْبِغُوا الْوُضُوئَ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَعَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ وَکِیعٍ عَنِ الثَّوْرِیِّ۔ [صحیح۔ أخرجہ لہٰذا للفظ ابن خزیمۃ ۱۶۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢١) سیدنا عبداللہ بن عمرو (رض) فرماتے ہیں : ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مکہ سے مدینہ کی طرف لوٹے، راستے میں ہم نے پانی کے پاس پڑاؤ ڈالا، لوگوں نے وضو کرنے میں جلدی کی تاکہ عصر کی نماز ادا کریں، ہم ان پاس پہنچے تو دیکھا کہ ان کی سفید ایڑیاں چمک رہی تھیں، ان کو پانی نہیں لگا تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مکمل وضو کرو، ایڑیوں کے لیے آگ کی ہلاکت ہے لہٰذا مکمل وضو کرو۔

321

Sunan Al Kubra Bayhaqi #321

Sahih

(۳۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الأَسَدِیُّ بِہَمَذَانَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِیَادٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ وَکَانَ یَمُرُّ بِنَا وَالنَّاسُ یَتَوَضَّئُونَ مِنَ الْمِطْہَرَۃِ فَیَقُولُ: أَسْبِغُوا الْوُضُوئَ ، فَإِنَّ أَبَا الْقَاسِمِ -ﷺ-قَالَ: ((وَیْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ))۔ لَفْظُ حَدِیثِ آدَمَ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۱۶۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٢) محمد بن زیاد فرماتے ہیں : میں نے سیدنا ابوہریرہ (رض) سے سنا، وہ ہمارے پاس سے گزر رہے تھے اور لوگ برتن سے وضو کر رہے تھے۔ انھوں نے فرمایا : مکمل وضو کرو، یقیناً ابو القاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ایڑیوں کے لیے آگ کی ہلاکت ہے۔ “

322

Sunan Al Kubra Bayhaqi #322

Sahih

(۳۲۳) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلاَّمٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بَکْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ-رَأَی رَجُلاً لَمْ یَغْسِلْ عَقِبَہُ فَقَالَ: ((وَیْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَلاَّمٍ۔(ت)وَبِمَعْنَاہُ رَوَاہُ أَبُو صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٣) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو دیکھا، اس نے اپنی ایڑھیاں نہیں دھوئیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ایڑیوں کے لیے آگ کی ہلاکت ہے۔ “

323

Sunan Al Kubra Bayhaqi #323

Sahih

(۳۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ بَشِیرٍ عَنْ سَالِمٍ سَبَلاَنَ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا تَقُولُ لأَخِیہَا: یَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ أَسْبِغِ الْوُضُوئَ ، فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-یَقُولُ: ((وَیْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ))۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٤) سالم سبلان فرماتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ (رض) سے سنا، وہ اپنے بھائی سے کہتی تھیں : اے عبد الرحمن ! مکمل وضو کرو، میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کے دن ایڑیوں کے لیے آگ کی ہلاکت ہے۔

324

Sunan Al Kubra Bayhaqi #324

Sahih

(۳۲۵) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ: الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سُلَیْمَانَ وَعَلِیُّ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ قُدَیْدٍ وَعَاصِمُ بْنُ رَازِحٍ الْمِصْرِیُونَ بِمِصْرَ قَالُوا أَخْبَرَنَا أَبُو الطَّاہِرِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ عَنْ مَخْرَمَۃَ بْنِ بُکَیْرٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ سَالِمٍ مَوْلَی شَدَّادٍ: أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِی بَکْرٍ دَخَلَ عَلَی عَائِشَۃَ فَتَوَضَّأَ عِنْدَہَا فَقَالَتْ: یَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ أَسْبِغِ الْوُضُوئَ ، فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-یَقُولُ: ((وَیْلٌ لِلْعَرَاقِیبِ مِنَ النَّارِ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الطَّاہِرِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ: لِلأَعْقَابِ۔ (ت) وَقَدْ رَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَنُعَیْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ سَالِمٍ بِمَعْنَاہُ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۲۴۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٥) سیدنا عبد الرحمن بن ابی بکر سیدہ عائشہ (رض) کے پاس آئے، انھوں نے آپ (رض) کے پاس وضو کیا تو سیدہ عائشہ (رض) نے فرمایا : اے عبد الرحمن ! مکمل وضو کر، میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا : ” قیامت کے دن ایڑیوں کے لیے آگ کی ہلاکت ہے۔ “

325

Sunan Al Kubra Bayhaqi #325

Sahih

(۳۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ قَالَ حَدَّثَنِی اللَّیْثُ عَنْ حَیْوَۃَ بْنِ شُرَیْحٍ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْئٍ الزُّبَیْدِیِّ أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ -ﷺ- یَقُولُ: ((وَیْلٌ لِلأَعْقَابِ وَبُطُونِ الأَقْدَامِ مِنَ النَّارِ))۔ [صحیح۔ أخرجہ أحمد ۴/۱۹۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٦) عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا : ” ایڑیوں اور پاؤں کے اندرونی حصے کے لیے آگ کی ہلاکت ہے “ (پاؤں کا جو حصہ خشک ہوگا وہ آگ میں جائے گا) ۔

326

Sunan Al Kubra Bayhaqi #326

Sahih

(۳۲۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّیْدَلاَنِیُّ حَدَّثَنَا سَلَمَۃُ بْنُ شَبِیبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْیَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَخْبَرَنِی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: أَنَّ رَجُلاً تَوَضَّأَ فَتَرَکَ مَوْضِعَ ظُفُرٍ عَلَی قَدَمِہِ فَأَبْصَرَہُ النَّبِیُّ -ﷺ-فَقَالَ: ((ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوئَ کَ))۔فَرَجَعَ ثُمَّ صَلَّی۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ شَبِیبٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۲۴۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٧) سیدنا جابر (رض) فرماتے ہیں : مجھ کو سیدنا عمر بن خطاب (رض) نے بتلایا کہ ایک شخص نے وضو کیا تو اس نے اپنے پاؤں پر ناخن کے برابر جگہ خشک چھوڑ دی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو دیکھ کر فرمایا : ” واپس جاؤ اچھی طرح وضو کرو ۔ وہ لوٹا پھر اس نے نماز پڑھی۔ “

327

Sunan Al Kubra Bayhaqi #327

Sahih

(۳۲۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ أَنَّہُ سَمِعَ قَتَادَۃَ بْنَ دِعَامَۃَ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ: أَنَّ رَجُلاً جَائَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ-قَدْ تَوَضَّأَ وَتَرَکَ عَلَی قَدَمِہِ مِثْلَ مَوْضِعِ الظُّفْرِ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوئَ کَ))۔ [صحیح۔ أخرجہ أبو داؤد ۱۷۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٨) سیدنا انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، اس نے وضو کیا تو اپنے پاؤں پر ناخن کے برابر جگہ خشک چھوڑ دی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” واپس جاؤ اور اچھی طرح وضو کرو۔ “