Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 75

پاکی کا بیان

پاؤں کو تکرار سے دھونا

2 hadiths in this chapter

317

Sunan Al Kubra Bayhaqi #317

Sahih

(۳۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ۔قَالَ وَحَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ یُونُسُ بْنُ یَزِیدَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ أَنَّ عَطَائَ بْنَ یَزِیدَ اللَّیْثِیَّ أَخْبَرَہُ أَنَّ حُمْرَانَ مَوْلَی عُثْمَانَ أَخْبَرَہُ: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ دَعَا یَوْمًا بِوَضُوئٍ فَتَوَضَّأَ ، فَغَسَلَ کَفَّیْہِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ غَسَلَ یَدَہُ الْیُمْنَی إِلَی الْمِرْفَقِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ غَسَلَ الْیُسْرَی مِثْلَ ذَلِکَ ، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِہِ ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَہُ الْیُمْنَی إِلَی الْکَعْبَیْنِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ غَسَلَ الْیُسْرَی مِثْلَ ذَلِکَ ، ثُمَّ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-یَوْمًا تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِی ہَذَا ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((مَنْ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِی ہَذَا ، ثُمَّ قَامَ فَرَکَعَ رَکْعَتَیْنِ لاَ یُحَدِّثُ فِیہِمَا نَفْسَہُ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِی الصَّحِیحِ عَنْ حَرْمَلَۃَ وَأَبِی الطَّاہِرِ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ ، أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۲۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٨) سیدنا عثمان بن عفان (رض) نے ایک دن پانی منگوا کر وضو کیا، اپنی ہتھیلیوں کو تین تین مرتبہ دھویا، پھر کلی کی اور تین مرتبہ ناک جھاڑا، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے دائیں ہاتھ کو کہنی سمیت تین مرتبہ دھویا، پھر اسی طرح بائیں ہاتھ کو دھویا۔ پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر اپنے دائیں پاؤں کو ٹخنوں سمیت تین مرتبہ دھویا، پھر اسی طرح طرح بائیں پاؤں کو دھویا، پھر فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک دن اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا، پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس نے میرے اس وضو جیسا وضو کیا، پھر کھڑے ہو کر دو رکعتیں پڑھیں اور اپنے دل میں کوئی خیال پیدا نہیں ہونے دیا تو اس کے پہلے گناہ معاف کردیے جائیں گے۔ “

318

Sunan Al Kubra Bayhaqi #318

Sahih

(۳۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْہَدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَۃَ عَنْ عَبْدِ خَیْرٍ قَالَ: أَتَانَا عَلِیٌّ وَقَدْ صَلَّی فَدَعَا بِطَہُورٍ ، فَقُلْنَا مَا یَصْنَعُ بِالطَّہُورِ وَقَدْ صَلَّی؟ مَا یُرِیدُ إِلاَّ لِیُعَلِّمَنَا ، فَأُتِیَ بِإِنَائٍ فِیہِ مَائٌ وَطَسْتٍ ، فَأَفْرَغَ مِنَ الإِنَائِ عَلَی یَمِینِہِ ، فَغَسَلَ یَدَہُ ثَلاَثًا ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا ، مَضْمَضَ وَنَثَرَ مِنَ الْکَفِّ الَّذِی یَأْخُذُ مِنْہُ الْمَائَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا وَغَسَلَ یَدَہُ الْیُمْنَی ثَلاَثًا ، وَغَسَلَ یَدَہُ الشِّمَالَ ثَلاَثًا ، ثُمَّ جَعَلَ یَدَہُ فِی الإِنَائِ فَمَسَحَ بِرَأْسِہِ مَرَّۃً وَاحِدَۃً ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَہُ الْیُمْنَی ثَلاَثًا ، وَرِجْلَہُ الشِّمَالَ ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ: مَنْ سَرَّہُ أَنْ یَعْلَمَ وُضُوئَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-فَہُوَ ہَذَا۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۱۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٩) عبد خیر فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس سیدنا علی (رض) آئے، آپ نے نماز پڑھی، پھر پانی منگوایا۔ ہم نے عرض کیا : آپ پانی سے کیا کریں گے حالانکہ آپ نے نماز پڑھ لی ہے ؟ وہ ہمیں وضو کا طریقہ سکھلانا چاہتے تھے، چنانچہ ایک برتن اور تھال لایا گیا، جس میں پانی تھا۔ آپ نے برتن سے اپنے دائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور اس کو تین مرتبہ دھویا، پھر کلی کی اور تین مرتبہ ناک میں پانی چڑھایا، آپ کلی اور ناک اسی ہتھیلی سے جھاڑتے جس سے پانی لیتے تھے، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا اور اپنے دائیں اور بائیں ہاتھ کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنا ہاتھ برتن میں ڈالا اور ایک مرتبہ سر کا مسح کیا، پھر اپنا دایاں بایاں پاؤں تین مرتبہ دھویا پھر فرمایا : جس کو پسند ہو کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو جانے تو یہی آپ کا وضو ہے۔