Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 55

پاکی کا بیان

داڑھی کا خلال کرنا

3 hadiths in this chapter

245

Sunan Al Kubra Bayhaqi #245

Sahih

(۲۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِیقٍ یَعْنِی ابْنَ جَمْرَۃَ عَنْ شَقِیقِ بْنِ سَلَمَۃَ قَالَ: رَأَیْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ تَوَضَّأَ۔فَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ قَالَ: فَخَلَّلَ لِحْیَتَہُ ثَلاَثًا حِینَ غَسَلَ وَجْہَہُ ثُمَّ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-فَعَلَ الَّذِی رَأَیْتُمُونِی فَعَلْتُ۔ بَلَغَنِی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیِّ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ ہَذَا الْحَدِیثِ فَقَالَ: ہُوَ حَسَنٌ۔ قَالَ مُحَمَّدٌ: أَصَحُّ شَیْئٍ عِنْدِی فِی التَّخْلِیلِ حَدِیثُ عُثْمَانَ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابن حبان ۱۰۸۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٦) سیدنا شقیق بن سلمۃ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان بن عفان (رض) کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ۔ پھر انھوں نے مکمل حدیث ذکر کی، فرماتے ہیں : جس وقت انھوں نے اپنے چہرے کو دھویا تو تین مرتبہ داڑھی کا خلال کیا اور فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے جس طرح تم نے مجھے دیکھا ہے۔ (ب) محمد کہتے ہیں : میرے نزدیک داڑھی کے خلال میں حدیث عثمان (رض) سب سے زیادہ صحیح ہے۔

246

Sunan Al Kubra Bayhaqi #246

Sahih

(۲۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَۃَ الرَّبِیعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِیحِ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ زَوْرَانَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-کَانَ إِذَا تَوَضَّأَ أَخَذَ کَفًّا مِنْ مَائٍ فَأَدْخَلَہُ تَحْتَ حَنَکِہِ ، فَخَلَّلَ بِہِ لِحْیَتَہُ وَقَالَ: ہَکَذَا أَمَرَنِی رَبِّی عَزَّ وَجَلَّ۔ (ت) وَرُوِّینَا فِی ذَلِکَ عَنِ الزُّہْرِیِّ وَمُوسَی بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ وَغَیْرِہِمَا عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ۔ [صحیح لغیرہ۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۴۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٧) سیدنا انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وضو کرتے تو ہتھیلی میں پانی لیتے اور اس کو اپنی ٹھوڑی کے نیچے داخل کرتے، پھر اس سے اپنی داڑھی کا خلال کرتے اور فرماتے : ” اسی طرح میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے۔ “

247

Sunan Al Kubra Bayhaqi #247

Sahih

(۲۴۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا السُّکَّرِیُّ یَعْنِی أَبَا حَمْزَۃَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ الصَّائِغِ عَنْ أَبِی خَالِدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: وَضَّأْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-فَخَلَّلَ لِحْیَتِہِ وَعَنْفَقَتَہُ بِالأَصَابِعِ ، وَقَالَ: ((ہَکَذَا أَمَرَنِی رَبِّی عَزَّ وَجَلَّ))۔ (ت) وَرُوِّینَا فِی تَخْلِیلِ اللِّحْیَۃِ عَنْ عَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ وَعَائِشَۃَ وَأُمِّ سَلَمَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-ثُمَّ عَنْ عَلِیٍّ وَغَیْرِہِ۔وَرُوِّینَا فِی الرُّخْصَۃِ فِی تَرْکِہِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِیِّ ثُمَّ عَنِ النَّخَعِیِّ وَجَمَاعَۃٍ مِنَ التَّابِعِینَ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٨) سیدنا انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے وضو کا پانی رکھا تو انھوں نے اپنی داڑھی اور بچہ داڑھی کا انگلیوں کے ساتھ خلال کیا اور فرمایا :” اسی طرح میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے۔ “ (ب) داڑھی کے خلال کے متعلق سیدنا عمار بن یاسر (رض) ، سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) اور سیدہ ام سلمہ (رض) سے مرفوع روایات بیان کی ہیں۔ اسی طرح حضرت علی (رض) سے۔ پھر سیدنا ابن عمر (رض) ، حسن بن علی (رض) ، امام نخعی (رح) اور تابعین کی ایک جماعت سے ایسا نہ کرنا روایت کیا ہے۔