Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 54

پاکی کا بیان

چہرے کو بار بار دھونے کا بیان

2 hadiths in this chapter

243

Sunan Al Kubra Bayhaqi #243

Sahih

(۲۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ: عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْحَافِظُ وَأَبُو عَمْرٍو: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدَیْبُ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَارْیَابِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خَالِدٍ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ أَنَّ عَطَائَ بْنَ یَزِیدَ أَخْبَرَہُ: أَنَّ حُمْرَانَ مَوْلَی عُثْمَانَ أَخْبَرَہُ: أَنَّہُ رَأَی عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ دَعَا بِإِنَائٍ ، فَأَفْرَغَ عَلَی یَدَیْہِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَغَسَلَہُمَا ، ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَہُ فِی الإِنَائِ فَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ، وَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، وَیَدَیْہِ إِلَی الْمِرْفَقَیْنِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِہِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَیْہِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ إِلَی الْکَعْبَیْنِ ، ثُمَّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((مَنْ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِی ہَذَا ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ لاَ یُحَدِّثُ فِیہِمَا نَفْسَہُ بِشَیْئٍ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الأُوَیْسِیِّ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ یَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ أَبِیہِ۔ (ت) وَرُوِّینَا فِی ذَلِکَ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَعَبْدِ اللَّہِ بْنِ زَیْدٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۵۸ا]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٤) سیدنا عثمان (رض) کے آزاد کردہ غلام حمران نے خبردی کہ اس نے سیدنا عثمان بن عفان (رض) کو دیکھا، آپ نے برتن منگوایا اور اپنے ہاتھوں پر تین مرتبہ پانی ڈال کر ان کو دھویا، پھر اپنا ہاتھ برتن میں ڈالا اور کلی کی، ناک جھاڑا اور اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر تین مرتبہ اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھویا، پھر اپنے سرکا مسح کیا، پھر اپنے پاؤں کو ٹخنوں سمیت تین مرتبہ دھویا، پھر فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس نے میرے وضو کی طرح وضو کیا، پھر دو رکعتیں پڑھیں کہ ان میں اپنے اندر کسی چیز کا خیال پیدا نہیں کیا تو اس کے پچھلے گناہ معاف کردیے جائیں گے۔ “

244

Sunan Al Kubra Bayhaqi #244

Sahih

(۲۴۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ یَحْیَی الْحَرَّانِیُّ حَدَّثَنِی مُحَمَّدٌ یَعْنِی ابْنَ سَلَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَۃَ بْنِ یَزِیدَ بْنِ رُکَانَۃَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ الْخَوْلاَنِیِّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَخَلَ عَلَیَّ عَلِیٌّ وَقَدْ أَہْرَاقَ الْمَائَ فَدَعَا بِوَضُوئٍ فَأَتَیْنَاہُ بِتَوْرٍ فِیہِ مَائٌ حَتَّی وَضَعْنَاہُ بَیْنَ یَدَیْہِ ، فَقَالَ: یَا ابْنَ عَبَّاسٍ أَلاَ أُرِیکَ کَیْفَ کَانَ یَتَوَضَّأُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-؟ قَلْتُ: بَلَی۔قَالَ: فَأَصْغَی الإِنَائَ عَلَی یَدِہِ فَغَسَلَہُمَا ، ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَہُ الْیُمْنَی فَأَفْرَغَ بِہَا عَلَی الأُخْرَی ، ثُمَّ غَسَلَ کَفَّیْہِ ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ، ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَیْہِ فِی الإِنَائِ جَمِیعًا ، فَأَخَذَ بِہِمَا حَفْنَۃً مِنْ مَائٍ فَضَرَبَ بِہَا عَلَی وَجْہِہِ ثُمَّ أَلْقَمَ إِبْہَامَیْہِ مَا أَقْبَلَ مِنْ أُذُنَیْہِ، ثُمَّ الثَّانِیَۃَ ثُمَّ الثَّالِثَۃَ مِثْلَ ذَلِکَ، ثُمَّ أَخَذَ بِکَفِّہِ الْیُمْنَی قَبْضَۃً مِنْ مَائٍ فَصَبَّہَا عَلَی نَاصِیَتِہِ، فَتَرَکَہَا تَسْتَنُّ عَلَی وَجْہِہِ۔وَذَکَرَ بَاقِیَ الْحَدِیثِ۔ [حسن۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٥) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ میرے پاس علی (رض) تشریف لائے، انھوں نے قضائے حاجت کی، پھر پانی منگوایا، ہم آپ کے پاس برتن میں پانی لے کر آئے اور آپ کے سامنے رکھ دیا ۔ سیدنا علی (رض) نے فرمایا : اے ابن عباس ! کیا میں آپ کو نہ دکھلاؤں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیسے وضو کیا کرتے تھے ؟ میں نے کہا : کیوں نہیں ! تو انھوں نے برتن اپنے ہاتھ پر جھکایا اور ہاتھوں کو دھویا۔ پھر اپنا دائیں ہاتھ برتن میں داخل کیا، اس ہاتھ سے پانی دوسرے ہاتھ پر ڈالا، پھر اپنی ہتھیلیوں کو دھویا، پھر کلی کی اور ناک جھاڑا۔ پھر اکٹھے اپنے ہاتھوں کو برتن میں داخل کیا اور دونوں ہاتھوں کے ساتھ چلو لے کر اس کو اپنے منہ پر مارا، پھر اپنے انگوٹھے کان کی اگلی جانب داخل کیے۔ پھر دوسری اور تیسری مرتبہ بھی ایسے ہی کیا، پھر دائیں ہاتھ سے پانی کا چلو لیا تو اس کو اپنی پیشانی پر ڈالا۔ پھر اس پانی کو چھوڑ دیا۔ پانی آپ کی پیشانی پر بہہ رہا تھا۔