Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 43

پاکی کا بیان

ہاتھوں کو ایک مرتبہ سے زیادہ دھونا

10 hadiths in this chapter

201

Sunan Al Kubra Bayhaqi #201

Sahih

(۲۰۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-قَالَ: ((إِذَا اسْتَیْقَظَ أَحَدُکُمْ مِنْ نَوْمِہِ فَلاَ یَغْمِسْ یَدَہُ فِی الإِنَائِ حَتَّی یَغْسِلَہَا ثَلاَثًا فَإِنَّہُ لاَ یَدْرِی أَیْنَ بَاتَتْ یَدُہُ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَجَمَاعَۃٍ عَنْ سُفْیَانَ بْنِ عُیَیْنَۃَ۔ (ت) وَثَبَتَ ذَلِکَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ بِمَعْنَاہُ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۲۷۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٢) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی نیند سے بیدار ہو تو اپنے ہاتھوں کو برتن میں نہ ڈبوئے بلکہ ان کو تین مرتبہ دھو لے، اس لیے کہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے ہاتھوں نے رات کہاں گزاری ہے۔ “ سعید بن مسیب (رض) نے بھی سیدنا ابوہریرہ (رض) سے منقول روایت اسی کے ہم معنی ذکر کی ہے۔

202

Sunan Al Kubra Bayhaqi #202

Sahih

(۲۰۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ:مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی رَزِینٍ وَأَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: (( إِذَا قَامَ أَحَدُکُمْ مِنَ اللَّیْلِ فَلاَ یَغْمِسْ یَدَہُ فِی الإِنَائِ حَتَّی یَغْسِلَہَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، فَإِنَّہُ لاَ یَدْرِی أَیْنَ بَاتَتْ یَدُہُ))۔ ہَکَذَا قَالاَ عَنْ أَبِی مُعَاوِیَۃَ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ: إِذَا قَامَ أَحَدُکُمْ مِنَ اللَّیْلِ ۔ وَکَذَلِکَ قَالَہُ عِیسَی بْنُ یُونُسَ عَنِ الأَعْمَشِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ ((مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلاَثًا)) وَلَمْ یَذْکُرْ فِی إِسْنَادِہِ أَبَا رَزِینٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۷۶۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٣) (الف) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا : ” جب تم سے کوئی رات کو اٹھے تو اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے بلکہ اس کو تین مرتبہ دھولے، اس لیے کہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے ہاتھوں نے رات کہاں گزاری ہے۔ “ (ب) ایک حدیث میں ہے جب تم میں سے کوئی رات کو اٹھے۔ (ج) اعمش والی روایت میں دو یا تین مرتبہ کے الفاظ ہیں۔

203

Sunan Al Kubra Bayhaqi #203

Sahih

(۲۰۴) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ فَذَکَرَہُ۔ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ عَنْ أَبِی مُعَاوِیَۃَ نَحْوَ رِوَایَۃِ الْجَمَاعَۃِ: إِذَا اسْتَیْقَظَ أَحَدُکُمْ مِنْ مَنَامِہِ ۔وَکَذَلِکَ رَوَاہُ وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۰۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٤) (الف) عیسیٰ بن یونس والی رایت بھی پچھلی روایت کی طرح ہے۔ (ب) ایک روایت میں ہے : جب تم سے کوئی نیند سے بیدار ہو۔

204

Sunan Al Kubra Bayhaqi #204

Sahih

(۲۰۵) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ مِنْ أَصْلِ سَمَاعِہِ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ التَّاجِرِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا وَکِیعٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی صَالِحٍ وَأَبِی رَزِینٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ الأَعْمَشُ رَفَعَہُ قَالَ: (( إِذَا اسْتَیْقَظَ أَحَدُکُمْ مِنْ مَنَامِہِ فَلاَ یَغْمِسْ یَدَہُ فِی الإِنَائِ حَتَّی یَغْسِلَہَا ثَلاَثًا، فَإِنَّہُ لاَ یَدْرِی أَیْنَ بَاتَتْ یَدُہُ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ وَغَیْرِہِ عَنْ وَکِیعٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۲۳۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٥) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جب تم سے کوئی نیند سے بیدار ہو تو اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے، بلکہ اس کو تین مرتبہ دھولے، اس لیے کہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے ہاتھوں نے رات کہاں گزاری ہے۔ “

205

Sunan Al Kubra Bayhaqi #205

Sahih

(۲۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ:عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ شَقِیقٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-قَالَ: ((إِذَا اسْتَیْقَظَ أَحَدُکُمْ مِنْ مَنَامِہِ فَلاَ یَغْمِسْ یَدَہُ فِی الإِنَائِ حَتَّی یَغْسِلَہَا ثَلاَثًا ، فَإِنَّہُ لاَ یَدْرِی أَیْنَ بَاتَتْ یَدُہُ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمُ فِی الصَّحِیحِ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَلِیٍّ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۲۷۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٦) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جب تم سے کوئی نیند سے بیدار ہو تو وہ اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے، بلکہ اس کو تین مرتبہ دھولے، اس لیے کہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے ہاتھوں نے رات کہاں گزاری ہے۔ “

206

Sunan Al Kubra Bayhaqi #206

Sahih

(۲۰۷) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ:أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ:إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شَعْبَۃُ عَنْ خَالِدٍ بِہَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَہُ وَقَالَ: ((أَیْنَ بَاتَتْ یَدُہُ مِنْہُ))۔ قَوْلُہُ: ((مِنْہُ))۔تَفَرَّدَ بِہِ مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِیدِ الْبُسْرِیُّ۔ (ج) وَہُو ثِقَۃٌ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابن خزیمۃ ۱۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٧) خالد سے منقول روایت میں چند لفاظ زائد ہیں، یعنی اس کے ہاتھوں نے کسی عضو پر رات کہاں گزاری ہے۔ (ب) محمد بن ولید بسری ” منہ “ کی زیادتی میں متفرد ہیں۔ (ج) وہ ثقہ راوی ہیں۔ واللہ اعلم

207

Sunan Al Kubra Bayhaqi #207

Sahih

(۲۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ السَّرْحِ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَۃَ الْمُرَادِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ أَبِی مَرْیَمَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-یَقُولُ: ((إِذَا اسْتَیْقَظَ أَحَدُکُمْ مِنْ نَوْمِہِ فَلاَ یُدْخِلْ یَدَہُ فِی الإِنَائِ حَتَّی یَغْسِلَہَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، فَإِنَّ أَحَدَکُمْ لاَ یَدْرِی أَیْنَ بَاتَتْ أَوْ أَیْنَ کَانَتْ تَطُوفُ یَدُہُ ))۔[صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۰۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٨) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا : ” جب تم میں سے کوئی نیند سے بیدار ہو تو اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے بلکہ اس کو تین مرتبہ دھولے، اس لیے کہ تم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اس کے ہاتھ نے رات کہاں گزاری ہے یا اس کا ہاتھ کہاں گھومتا رہا ہے۔ “

208

Sunan Al Kubra Bayhaqi #208

Sahih

(۲۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ:أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَارِثِیُّ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَہْبٍ حَدَّثَنَا عَمِّی حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ وَجَابِرُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْحَضْرَمِیُّ عَنْ عُقَیْلٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ: ((إِذَا اسْتَیْقَظَ أَحَدُکُمْ مِنْ مَنَامِہِ فَلاَ یُدْخِلْ یَدَہُ فِی الإِنَائِ حَتَّی یَغْسِلَہَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، فَإِنَّہُ لاَ یَدْرِی أَیْنَ بَاتَتْ یَدُہُ ، أَوْ أَیْنَ طَافَتْ یَدُہُ))۔ فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ:أَرَأَیْتَ إِنْ کَانَ حَوْضًا؟ فَحَصَبَہُ ابْنُ عُمَرَ وَقَالَ:أُخْبِرُکَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَتَقُولُ:أَرَأَیْتَ إِنْ کَانَ حَوْضًا؟ قَالَ عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ:إِسْنَادٌ حَسَنٌ۔ قَالَ الشَّیْخُ لأَنَّ جَابِرَ بْنَ إِسْمَاعِیلَ مَعَ ابْنِ لَہِیعَۃَ فِی إِسْنَادِہِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۴۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٩) سالم بن عبداللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی نیند سے بیدار ہو تو اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے، بلکہ اس کو تین مرتبہ دھولے، اس لیے کہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے ہاتھ نے رات کہاں گزاری ہے یا اس کا ہاتھ کہاں گھومتا رہا ہے۔ سیدنا ابن عمر (رض) سے ایک شخص نے عرض کیا : اگرچہ حوض ہی ہو ؟ ابن عمر (رض) نے اس کو کنکری ماری اور فرمایا : میں تجھ کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث بیان کررہا ہوں اور تو کہہ رہا ہے کہ اگرچہ حوض ہی ہو۔ “ علی بن عمر کہتے ہیں کہ اس کی اسناد حسن ہیں۔ شیخ کہتے ہیں کہ جابر بن اسماعیل ابن لھیعہ کے ساتھ اس کی سند میں ہے۔

209

Sunan Al Kubra Bayhaqi #209

Sahih

(۲۱۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالَ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا النُّعْمَانُ یَعْنِی ابْنَ سَالِمٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ یُحَدِّثُ عَنْ جَدِّہِ۔ أَوْسِ بْنِ أَبِی أَوْسٍ قَالَ:رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-تَوَضَّأَ فَاسْتَوْکَفَ ثَلاَثًا۔ قَالَ شُعْبَۃُ فَقُلْتُ لِلنُّعْمَانِ:وَمَا اسْتَوْکَفَ؟ فَقَالَ:غَسَلَ کَفَّیْہِ ثَلاَثًا۔ قَدْ أَقَامَ آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ إِسْنَادَہُ وَاخْتُلِفَ فِیہِ عَلَی شُعْبَۃَ۔ [حسن۔ أخرجہ احمد ۴/۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٠) (الف) اوس بن ابی اوس (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے ہوئے دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین ہتھیلیاں بھریں۔ (ب) شعبہ کہتے ہیں : میں نے نعمان سے پوچھا : ہتھیلیاں بھرنے سے کیا مراد ہے ؟ انھوں نے فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ہتھیلیوں کو تین مرتبہ دھویا ۔ (ج) آدم بن ابو ایاس نے اس کی سند کو قوی قرار دیا ہے، اس کی سند میں صرف شعبہ پر اختلاف ہے۔

210

Sunan Al Kubra Bayhaqi #210

Sahih

(۲۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ مَحْمَوَیْہِ الْعَسْکَرِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ:أَنَّہُ قَدِمَ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-فَأَمَرَ لَہُ بِوَضُوئٍ فَقَالَ: تَوَضَّأْ یَا أَبَا جُبَیْرٍ۔فَبَدَأَ أَبُو جُبَیْرٍ بِفِیہِ ، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((لاَ تَبْدَأْ بِفِیکَ یَا أَبَا جُبَیْرٍ ، فَإِنَّ الْکَافِرَ یَبْدَأُ بِفِیہِ))۔ثُمَّ دَعَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-بِوَضُوئٍ فَغَسَلَ کَفَّیْہِ حَتَّی أَنْقَاہُمَا ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا ، وَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا وَغَسَلَ یَدَہُ الْیُمْنَی إِلَی الْمِرْفَقِ ثَلاَثًا وَالْیُسْرَی ثَلاَثًا ، وَمَسَحَ رَأْسَہُ وَغَسَلَ رِجْلَیْہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابن حبان ۱۰۸۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١١) جبیربن نفیر اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ سول اللہ کے پاس آئے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں پانی لانے کا حکم دیا اور فرمایا : ” ابو جبیر ! وضو کرو، انھوں نے اپنے منہ سے شروع کیا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ابو جبیر ! منہ سے شروع نہ کرو، اس لیے کہ کافر بھی اپنے منہ سے شروع کرتا ہے۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی منگوایا اور اپنی ہتھیلیوں کو دھو کر صاف کیا، پھر کلی کی اور ناک میں تین مرتبہ پانی چڑھایا اور تین مرتبہ اپنے چہرے کو دھویا اور تین مرتبہ اپنے دائیں ہاتھ کو کہنیوں سمیت دھویا اور بائیں بازو کو بھی تین مرتبہ دھویا اور اپنے سر کا مسح کیا، پھر اپنے پاؤں کو دھویا۔