Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 44

پاکی کا بیان

ہاتھو دھونے کا طریقہ

5 hadiths in this chapter

211

Sunan Al Kubra Bayhaqi #211

Sahih

(۲۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّیْدَلاَنِیُّ حَدَّثَنَا سَلَمَۃُ بْنُ شَبِیبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ یَعْنِی ابْنَ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْیَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ: ((إِذَا اسْتَیْقَظَ أَحَدُکُمْ فَلْیُفْرِغْ عَلَی یَدِہِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ قَبْلَ أَنْ یُدْخِلَ یَدَہُ فِی إِنَائِہِ ، فَإِنَّہُ لاَ یَدْرِی فِیمَ بَاتَتْ یَدُہُ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ شَبِیبٍ۔ (ت) وَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ یَعْقُوبَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ: فَلْیُفْرِغْ عَلَی یَدَیْہِ مِنَ الْمَائِ ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۸۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٢) (الف) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جب تم سے کوئی بیدار ہو تو برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے ان پر تین مرتبہ پانی ڈالے، اس لیے کہ اس کو کیا معلوم کہ اس کے ہاتھ نے رات کیسے گزاری ہے۔ (ب) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے (ایک دوسری) روایت میں ہے کہ وہ اپنے ہاتھ پر پانی بہائے۔

212

Sunan Al Kubra Bayhaqi #212

Sahih

(۲۱۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الأَسْفَاطِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَۃَ عَنْ عَبْدِ خَیْرٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: صَلَّی عَلِیٌّ الْفَجْرَ ثُمَّ دَخَلَ الرَّحَبَۃَ وَدَخَلْنَا مَعَہُ فَدَعَا بِوَضُوئٍ ، فَأَتَاہُ الْغُلاَمُ بِإِنَائٍ فِیہِ مَائٌ وَطَسْتٍ ، فَأَخَذَ الإِنَائَ بِیَمِینِہِ فَأَفْرَغَ عَلَی یَدِہِ الْیُسْرَی ثُمَّ غَسَلَہُمَا جَمِیعًا ، ثُمَّ أَخَذَ الإِنَائَ بِیَمِینِہِ فَأَفْرَغَ عَلَی یَدِہِ الْیُسْرَی فَغَسَلَہُمَا جَمِیعًا، فَغَسَلَ کَفَّیْہِ ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ یُدْخِلَہُمَا فِی الإِنَائِ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِی آخِرِہِ قَالَ: مَنْ أَحَبَّ أَنْ یَنْظُرَ إِلَی وُضُوئِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-فَہَذَا کَانَ طُہُورُہُ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۱۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٣) سیدنا علی (رض) سے روایت ہے کہ سیدنا علی (رض) نے فجر کی نماز پڑھی، پھر آپ کھلی جگہ تشریف لے گئے، ہم بھی آپ کے ساتھ ہولیے، آپ نے پانی منگوایا تو ایک بچہ پانی والا برتن لے کر آیا۔ اس کے بعد سیدنا علی (رض) نے برتن کو اپنے دائیں ہاتھ سے پکڑا اور بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا، پھر ان دونوں کو اکٹھا دھویا، پھر اپنے دائیں ہاتھ سے برتن پکڑا اور بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا۔ پھر ان دونوں کو اکٹھا دھویا اور اپنی ہتھیلیوں کو برتن میں ڈالنے سے پہلے تین مرتبہ دھویا۔۔۔ اس کے آخر میں ہے کہ آپ (رض) نے فرمایا : جس شخص کو اچھا لگتا ہو کہ وہ رسول اللہ کا وضو دیکھے تو یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو ہے۔

213

Sunan Al Kubra Bayhaqi #213

Zaeef

(۲۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا عِیسَی حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ أَبِی زِیَادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ أَبِی عَلْقَمَۃَ: أَنَّ عُثْمَانَ دَعَا بِمَائٍ فَتَوَضَّأَ فَأَفْرَغَ بِیَدِہِ الْیُمْنَی عَلَی الْیُسْرَی ثُمَّ غَسَلَہُمَا إِلَی الْکُوعَیْنِ قَالَ ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا ثُمَّ ذَکَرَ الْوُضُوئَ ثَلاَثًا قَالَ وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَیْہِ وَقَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-تَوَضَّأَ مِثْلَمَا رَأَیْتُمُونِی تَوَضَّأْتُ۔وَسَاقَ الْحَدِیثَ۔ (ق) قَالَ الشَّیْخُ:وَہَذَا الْغَسْلُ عِنْدَنَا سُنَّۃٌ وَاخْتِیَارٌ لَیْسَ بِوَاجِبٍ ، وَبِہِ قَالَ عَطَائٌ وَابْنُ سِیرِینَ وَأَصْحَابُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ۔ [ضعیف۔ أخرجہ اجدًا داؤد ۱۰۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٤) سیدنا عثمان (رض) نے پانی منگوایا اور وضو کیا آپ نے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا، پھر ان دونوں کو گھٹنوں تک دھویا ۔ پھر کلی کی اور ناک میں تین مرتبہ پانی چڑھایا، پھر وضو میں تین مرتبہ اعضاء دھونے کا ذکر کیا۔ پھر اپنے سر کا مسح کیا اور اپنے پاؤں کو دھویا۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا ہے جس طرح تم نے مجھے وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ شیخ فرماتے ہیں : اعضاء کو اس طرح دھونا سنت یا مستحب ہے واجب نہیں ہے۔ یہی موقف عطائ، ابن سیرین اور اصحابِ عبداللہ بن مسعود (رض) کا ہے۔

214

Sunan Al Kubra Bayhaqi #214

Sahih

(۲۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ:مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَالَ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ یَرْفَعُہُ قَالَ: ((إِذَا قَامَ أَحَدُکُمْ مِنَ النَّوْمِ فَلْیُفْرِغْ عَلَی یَدَیْہِ الْمَائَ قَبْلَ أَنْ یُدْخِلَہُمَا الإِنَائَ))۔ قَالَ فَقَالَ لَہُ قَیْسٌ الأَشْجَعِیُّ:فَإِذَا جِئْنَا مِہْرَاسَکُمْ ہَذَا فَکَیْفَ نَصْنَعُ بِہِ؟ فَقَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَعُوذُ بِاللَّہِ مِنْ شَرِّکَ۔ (غ) قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ قَالَ الأَصْمَعِیُّ: الْمِہْرَاسُ حَجَرٌ مَنْقُورٌ مُسْتَطِیلٌ عَظِیمٌ کَالْحَوْضِ یَتَوَضَّأُ مِنْہُ النَّاسُ ، لاَ یَقْدِرُ أَحَدٌ عَلَی تَحْرِیکِہِ۔ [حسن۔ أخرجہ ابو یعلٰی ۵۹۶۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٥) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی نیند سے اٹھے تو اپنے ہاتھوں کو برتن میں داخل کرنے سے پہلے ان پر پانی بہا لے۔

215

Sunan Al Kubra Bayhaqi #215

Sahih

(۲۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ:عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ: شُجَاعُ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ مِہْرَانَ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((إِذَا اسْتَیْقَظَ أَحَدُکُمْ مِنَ النَّوْمِ فَلاَ یُدْخِلْ یَدَہُ فِی الإِنَائِ حَتَّی یَغْسِلَ یَدَہُ، فَإِنَّہُ لاَ یَدْرِی أَیْنَ بَاتَتْ یَدُہُ))۔ (ت) قَالَ سُلَیْمَانُ فَذُکِرَ ذَلِکَ لإِبْرَاہِیمَ قَالَ قَدْ قَالَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّہِ: فَکَیْفَ یَصْنَعُ أَبُو ہُرَیْرَۃَ بِالْمِہْرَاسِ؟ قَالَ سُلَیْمَانُ: فَکَانُوا لاَ یَرَوْنَ بَأْسًا أَنْ یُدْخِلَہَا إِذَا کَانَتْ نَظِیفَۃً۔ (ق) وَاحْتَجَّ الشَّافِعِیُّ بِحَدِیثِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-فِی تَرْکِ الْوُضُوئِ عِنْدَ الطَّعَامِ بَعْدَ مَا خَرَجَ مِنَ الْخَلاَئِ وَقَدْ مَضَی ذِکْرُہُ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَاحْتَجَّ أَصْحَابُنَا فِی ذَلِکَ بِحَدِیثِ رِفَاعَۃَ بْنِ رَافِعٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-وَقَدْ مَضَی ذِکْرُہُ۔ [حسن۔ أخرجہ ابن أبی شیبۃ ۱۰۵۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٦) (الف) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جب تم سے کوئی نیند سے بیدار ہو تو اپنے ہاتھ کو برتن میں داخل نہ کرے جب تک کہ انھیں دھولے اس لیے کہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے ہاتھ نے رات کہاں گزاری ہے۔ “ (ب) سلیمان کہتے ہیں کہ ابراہیم سے بیان کیا گیا کہ عبداللہ بن مسعود کے اصحاب کہتے ہیں : سیدنا ابوہریرہ (رض) مہر اس میں کیا کرتے تھے ؟ سلیمان نے کہا : جب ان کے ہاتھ صاف ہوتے تو وہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ (ج) امام شافعی (رض) نے حدیث ابن عباس (رض) سے دلیل لی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب حاجت سے فارغ ہوتے تو کھانے کے لیے وضو نہیں کرتے تھے۔ (د) شیخ کہتے ہیں کہ ہمارے اصحاب نے حدیث رفاعہ بن رافع جو نبی سے مرفوعاً منقول ہے سے دلیل لی ہے، اس کا ذکر پیچھے گزر چکا ہے۔