Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 41

پاکی کا بیان

وضو کے لیے بسم اللہ پڑھنا

10 hadiths in this chapter

190

Sunan Al Kubra Bayhaqi #190

Sahih

(۱۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ: إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ وَقَتَادَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: نَظَرَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-وَضُوئً ا فَلَمْ یَجِدُوا قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((ہَا ہُنَا)) فَرَأَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ-وَضَعَ یَدَہُ فِی الإِنَائِ الَّذِی فِیہِ الْمَائُ ، ثُمَّ قَالَ: ((تَوَضَّئُوا بِسْمِ اللَّہِ)) قَالَ: فَرَأَیْتُ الْمَائَ یَفُورُ مِنْ بَیْنِ أَصَابِعِہِ ، وَالْقَوْمُ یَتَوَضَّئُونَ حَتَّی تَوَضَّئُوا عَنْ آخِرِہِمْ۔قَالَ ثَابِتٌ فَقُلْتُ لأَنَسٍ: تُرَاہُمْ کَمْ کَانُوا؟ قَالَ: کَانُوا نَحْوًا مِنْ سَبْعِینَ رَجُلاً۔ ہَذَا أَصَحُّ مَا فِی التَّسْمِیَۃِ۔ [صحیح۔ أخرجہ النسائی ۷۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩١) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ صحابہ کرام (رض) نے پانی تلاش کیا تو انھیں پانی نہ ملا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہاں آؤ ! میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی والے برتن میں اپنا ہاتھ رکھا، پھر فرمایا : ” بسم اللہ پڑھ کر وضو کرو “۔ راوی کہتا ہے کہ میں نے دیکھا پانی آپ کی انگلیوں کے درمیان سے نکل رہا ہے، لوگ وضو کرتے رہے یہاں تک آخری شخص نے وضو کرلیا۔ حضرت ثابت (رض) نے حضرت انس (رض) سے پوچھا : تم اس وقت کتنے تھے ؟ انھوں نے فرمایا : تقریباً ستر تھے۔ یہ حدیث بسم اللہ کے پڑھنے کے بارے میں سب سے زیادہ صحیح ہے۔

191

Sunan Al Kubra Bayhaqi #191

Sahih

(۱۹۲) فَأَمَّا مَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُباب حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ رُبَیْحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((لاَ صَلاَۃَ لِمَنْ لاَ وُضُوئَ لَہُ ، وَلاَ وُضُوئَ لِمَنْ لَمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللَّہِ عَلَیْہِ))۔ [حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ ابوداؤد ۱۰۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٢) حضرت ابوسعید خدری (رض) اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جس نے وضو نہ کیا اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا جس نے اللہ کا نام نہ لیا۔ “

192

Sunan Al Kubra Bayhaqi #192

Sahih

(۱۹۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ:مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَۃَ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ثِفَالٍ یُحَدِّثُ قَالَ سَمِعْتُ رَبَاحَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی سُفْیَانَ بْنِ حُوَیْطِبٍ یَقُولُ حَدَّثَتْنِی جَدَّتِی أَنَّہَا سَمِعَتْ أَبَاہَا یَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-یَقُولُ: ((لاَ صَلاَۃَ لِمَنْ لاَ وُضُوئَ لَہُ ، وَلاَ وُضُوئَ لِمَنْ لَمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللَّہِ عَلَیْہِ ، وَلاَ یُؤْمِنُ بِاللَّہِ مَنْ لاَ یُؤْمِنُ بِی ، وَلاَ یُؤْمِنُ بِی مَنْ لاَ یُحِبُّ الأَنْصَارَ))۔ [حسن لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٣) رباح بن عبد الرحمن بن ابی سفیان بن حویطب کہتے ہیں کہ مجھ کو میری دادی نے بیان کیا اور اس نے اپنے والد سے سنا کہ میں نے رسول اللہ کو فرماتے ہوئے سنا : ” اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جس نے وضو نہیں کیا اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا جس نے بسم اللہ نہیں پڑھی اور جو مجھ پر ایمان نہیں لایا وہ اللہ پر بھی ایمان نہیں لایا اور جو انصار سے محبت نہیں کرتا وہ بھی مجھ پر ایمان نہیں لایا۔ “

193

Sunan Al Kubra Bayhaqi #193

Sahih

(۱۹۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ زَکَرِیَّا الْمِہْرَجِانِیُّ بِنَیْسَابُورَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَحْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ کَوْثَرٍ الْبَرْبَہَارِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی فُدَیْکٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَۃَ عَنْ أَبِی ثِفَالٍ الْمُرِّیِّ عَنْ رَبَاحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی سُفْیَانَ بْنِ حُوَیْطِبٍ قَالَ حَدَّثَتْنِی جَدَّتِی عَنْ أَبِیہَا أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-قَالَ: ((لاَ صَلاَۃَ لِمَنْ لاَ وُضُوئَ لَہُ ، وَلاَ وُضُوئَ لِمَنْ لَمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللَّہِ عَلَیْہِ ، وَلاَ یُؤْمِنُ بِی مَنْ لاَ یُحِبَّ الأَنْصَارَ))۔ أَبُو ثِفَالٍ الْمُرِّیِّ یُقَالَ اسْمُہُ ثُمَامَۃُ بْنُ وَائِلٍ ، وَقِیلَ ثُمَامَۃُ بْنُ حُصَیْنٍ ، وَجَدَّۃُ رَبَاحٍ ہِیَ أَسْمَائُ بِنْتُ سَعِیدِ بْنِ زَیْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَیْلٍ۔ [حسن لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٤) رباح بن عبدالرحمن بن ابوسفیان حویطب کی دادی نے اپنے والد سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جس نے وضو نہیں کیا اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا جس نے بسم اللہ نہیں پڑھی اور جو انصار سے محبت نہیں کرتا وہ مجھ پر بھی ایمان نہیں لایا۔ “

194

Sunan Al Kubra Bayhaqi #194

Sahih

(۱۹۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَیْرٍ الْخُلْدِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ ہَارُونَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی الْمَخْزُومِیُّ عَنْ یَعْقُوبَ بْنِ سَلَمَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((لاَ صَلاَۃَ لِمَنْ لاَ وُضُوئَ لَہُ ، وَلاَ وُضُوئَ لِمَنْ لَمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللَّہِ عَلَیْہِ))۔ (ج) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ:أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِینِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ السَّعْدِیُّ قَالَ:سُئِلَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ یَعْنِی وَہُوَ حَاضِرٌ عَنِ التَّسْمِیَۃِ فِی الْوُضُوئِ فَقَالَ: لاَ أَعْلَمُ فِیہِ حَدِیثًا ثَابِتًا أَقْوَی شَیْئٍ فِیہِ حَدِیثُ کَثِیرِ بْنِ زَیْدٍ عَنْ رُبَیْحٍ ، وَرُبَیْحٌ رَجُلٌ لَیْسَ بِمَعْرُوفٍ۔ وَبَلَغَنِی عَنْ أَبِی عِیسَی التِّرِمِذِیِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیِّ أَنَّہُ قَالَ: لَیْسَ فِی ہَذَا الْباب حَدِیثٌ أَحْسَنَ عِنْدِی مِنْ حَدِیثِ رَبَاحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ۔ (ت) قَالَ أَبُو عِیسَی:وَرُوِیَ ہَذَا الْحَدِیثُ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنْ صَدَقَۃَ مَوْلَی ابْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ أَبِی ثَفَالٍ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ حُوَیْطِبٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-وَہُوَ حَدِیثٌ مُرْسَلٌ۔ (ج) قَالَ الشَّیْخُ: وَأَبُو ثِفَالٍ لَیْسَ بِالْمَعْرُوفِ۔ وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْفَارِسِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ فَارِسٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیِّ قَالَ: سَلَمَۃُ اللَّیْثِیُّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ یَعْنِی فِی التَّسْمِیَۃِ: لاَ یُعْرَفُ لِسَلَمَۃَ سَمَاعٌ مِنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ وَلاَ لِیَعْقُوبَ مِنْ أَبِیہِ۔ [حسن لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٥) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جس نے وضو نہیں کیا اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا جس نے بسم اللہ نہ پڑھی۔ “ (ب) امام احمد بن حنبل (رح) سے وضو سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا : میرے علم کے مطابق ایسی کوئی حدیث ثابت نہیں جو کثیر بن زید عن ربیح ہے۔ ربیح غیر معروف شخص ہے۔ (ج) امام ترمذی (رح) امام بخاری (رح) سے نقل کرتے ہیں کہ امام بخاری (رح) نے فرمایا : میرے نزدیک اس باب میں رباح بن عبدالرحمن والی حدیث سے زیادہ اچھی کوئی روایت نہیں۔ (د) ابوبکر بن حویطب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مرسل روایت فرماتے ہیں۔ (ر) شیخ کہتے ہیں : ابو ثقال غیر معروف ہے۔ (س) امام بخاری (رح) کہتے ہیں کہ لیثی والی سند جو سیدنا ابوہریرہ (رض) سے بسم اللہ کے بارے میں ہے۔ اس میں مسلمہ کا حضرت ابوہریرہ سے، یعقوب کا اپنے باپ سے سماع ثابت نہیں۔

195

Sunan Al Kubra Bayhaqi #195

Sahih

(۱۹۶) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو یَزِیدَ الظَّفَرِیُّ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ بْنُ النَّجَّارِ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((مَا تَوَضَّأَ مَنْ لَمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللَّہِ عَلَیْہِ ، وَمَا صَلَّی مَنْ لَمْ یَتَوَضَّأْ))۔ وَہَذَا الْحَدِیثُ لاَ یُعْرَفُ مِنْ حَدِیثِ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ إِلاَّ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ۔ (ج) وَکَانَ أَیُّوبُ بْنُ النَّجَّارِ یَقُولُ: لَمْ أَسْمَعْ مِنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ إِلاَّ حَدِیثًا وَاحِدًا حَدِیثُ: الْتَقَی آدَمُ وَمُوسَی ۔ذَکَرَہُ یَحْیَی بْنُ مَعِینٍ فِیمَا رَوَاہُ عَنْہُ ابْنُ أَبِی مَرْیَمَ۔فَکَانَ حَدِیثُہُ ہَذَا مُنْقَطِعًا وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ الدارقطنی ۱/۷۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٦) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس نے بسم اللہ نہیں پڑھی اس کا وضو نہیں ہوا اور جس کا وضو نہیں ہوا اس کی نماز نہیں ہوئی۔ (ب) یحییٰ بن معین کہتے ہیں کہ یحییٰ بن ابوکثیر کی ابوسلمہ سے صرف اسی سند سے منقول روایت ہے۔ (ج) ایوب بن نجار فرماتے ہیں : میں نے یحییٰ بن ابوکثیر سے صرف ایک حدیث سنی ہے، یعنی آدم (علیہ السلام) اور موسیٰ (علیہ السلام) کی ملاقات کا قصہ۔ (د) یحییٰ بن معین کہتے ہیں کہ یہ روایت منقطع ہے۔

196

Sunan Al Kubra Bayhaqi #196

Sahih

(۱۹۷) وَقَدْ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذٍ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْہَالِ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ یَحْیَی بْنِ خَلاَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَمِّہِ رِفَاعَۃَ بْنِ رَافِعٍ:أَنَّہُ کَانَ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی صَلاَۃِ الرَّجُلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((إِنَّہَا لاَ تَتِمُّ صَلاَۃُ أَحَدِکُمْ حَتَّی یُسْبِغَ الْوُضُوئَ کَمَا أَمَرَہُ اللَّہُ بِہِ ، یَغْسِلُ وَجْہَہُ وَیَدَیْہِ إِلَی الْمِرْفَقَیْنِ ، وَیَمْسَحُ رَأْسَہُ وَرِجْلَیْہِ إِلَی الْکَعْبَیْنِ))۔وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ (ق) احْتَجَّ أَصْحَابُنَا بِہَذَا الْحَدِیثِ فِی نَفْیِ وُجُوبِ التَّسْمِیَۃِ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۸۵۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٧) سیدنا رفاعہ بن رافع (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے۔۔۔ انھوں نے آدمی کی نماز والی حدیث بیان کی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم میں سے کسی کی نماز اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک مکمل وضو نہ کرلے جس طرح اس کو اللہ نے حکم دیا ہے، یعنی (پہلے) اپنے چہرے کو دھوئے اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک دھوئے، پھر اپنے سر کا مسح کرے اور اپنے پاؤں کو ٹخنوں تک دھوئے۔ “

197

Sunan Al Kubra Bayhaqi #197

Zaeef

(۱۹۸) وَبِمَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ بْنِ شَاذَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مِہْرَانَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو زَکَرِیَّا ہُوَ یَحْیَی بْنُ ہَاشِمٍ السِّمْسَارُ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ شَقِیقِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-یَقُولُ: ((إِذَا تَطَہَّرَ أَحَدُکُمْ فَلْیَذْکُرِ اسْمَ اللَّہِ فَإِنَّہُ یَطْہُرُ جَسَدُہُ کُلُّہُ ، فَإِنْ لَمْ یَذْکُرْ أَحَدُکُمْ اسْمَ اللَّہِ عَلَی طَہُورِہِ لَمْ یَطْہُرْ إِلاَّ مَا مَرَّ عَلَیْہِ الْمَائُ ، فَإِذَا فَرَغَ أَحَدُکُمْ مِنْ طُہُورِہِ فَلْیَشْہَدْ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ ثُمَّ لِیُصَلِّ عَلَیَّ ، فَإِذَا قَالَ ذَلِکَ فُتِحَتْ لَہُ أَبْوَابُ الرَّحْمَۃِ)) وَہَذَا ضَعِیفٌ لاَ أَعْلَمُہُ رَوَاہُ عَنِ الأَعْمَشِ غَیْرُ یَحْیَی بْنِ ہَاشِمٍ۔ (ج)وَیَحْیَی بْنُ ہَاشِمٍ مَتْرُوکُ الْحَدِیثِ۔ وَقَدْ رُوِیَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ۔ [موضوع۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۷۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨) سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا : جب تم میں سے کوئی وضو کرے پھر اللہ کا نام لے تو اس کا سارا جسم پاک ہوجاتا ہے اور اگر کوئی وضو کرتے ہوئے اللہ کا نام نہیں لیتا تو وہ پاک نہیں ہوتا۔ صرف اس پر پانی گزر جاتا ہے اور جب تم سے کوئی اپنی طہارت سے فارغ ہو تو وہ گواہی دے کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں، پھر مجھ پر درود پڑھے۔ جب ایسا کرے گا تو اس کے لیے رحمت کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔ (ب) شیخ فرماتے ہیں : یہ روایت ضعیف ہے، میرے علم کے مطابق یحییٰ بن ہاشم نے ہی اعمش سے روایت کیا ہے۔ (ج) یحییٰ بن ہاشم متروک الحدیث ہے۔ (د) سیدنا ابن عمر (رض) سے منقول روایت ایک دوسری سند کے ساتھ بھی منقول ہے۔

198

Sunan Al Kubra Bayhaqi #198

Zaeef

(۱۹۹) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ بَہْرَامٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ حَکِیمٍ أَبُو بَکْرٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((مَنْ تَوَضَّأَ وَذَکَرَ اسْمَ اللَّہِ عَلَی وُضُوئِہِ کَانَ طُہُورًا لِجَسَدِہِ ، وَمَنْ تَوَضَّأَ وَلَمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللَّہِ عَلَی وُضُوئِہِ کَانَ طُہُورًا لأَعْضَائِہِ )) وَہَذَا أَیْضًا ضَعِیفٌ۔ (ج)أَبُو بَکْرٍ الدَّاہِرِیُّ غَیْرُ ثِقَۃٍ عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ بِالْحَدِیثِ۔ وَرُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ ضَعِیفٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ مَرْفُوعًا۔ [ضعیف۔ جدًا أخرجہ الدارقطنی ۱/۷۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩) سیدنا ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا : ” جو شخص وضو کرے اور وضو پر اللہ کا نام لے، یعنی بسم اللہ پڑھے تو یہ وضو اس کے جسم کے لیے (مکمل) پاکیزگی ہوگی اور جس نے وضو کیا، لیکن اللہ کا نام نہ لیا، یعنی بسم اللہ نہ پڑھی تو یہ وضو صرف اس کے اعضا کے لیے پاکیزگی کا باعث ہوگا۔ (ب) یہ روایت بھی پچھلی روایت کی طرح ضعیف ہے۔ (ج) ابوبکر داہری محدثین کے نزدیک ناقابل اعتماد ہے۔ (ر) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے ایک ضعیف سند سے یہ روایت مرفوعاً منقول ہے۔

199

Sunan Al Kubra Bayhaqi #199

Zaeef

(۲۰۰) أَخْبَرَنَا الْفَقِیہُ أَبُو بَکْرٍ:أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَارِثِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الزُّہَیْرِیُّ حَدَّثَنَا مِرْدَاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی بُرْدَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ عَنْ أَیُّوبَ بْنِ عَائِذٍ الطَّائِیِّ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((مَنْ تَوَضَّأَ وَذَکَرَ اسْمَ اللَّہِ تَطَہَّرَ جَسَدُہُ کُلُّہُ ، وَمَنْ تَوَضَّأَ وَلَمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللَّہِ لَمْ یَتَطَہَّرْ إِلاَّ مَوْضِعُ الْوُضُوئِ))۔ [ضعیف۔ أخرجہ الدارقطنی ۱/۷۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٠) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس نے وضو کیا اور اللہ کا نام لیا تو اس کا سارا جسم پاک ہوجاتا ہے اور جس نے وضو کیا اور اللہ کا نام نہ لیا تو اس کی صرف وضو والی جگہ پاک ہوتی ہے۔ “