Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 327

پاکی کا بیان

(٢٥) باب غُسْلِ الْمُسْتَحَاضَۃِ

27 hadiths in this chapter

1637

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1637

Sahih

(۱۶۳۸) وَرَوَاہُ إِبْرَاہِیمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عَمْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی أَبُو أَحْمَدَ بْنُ أَبِی الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْوَرْکَانِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ سَعْدٍ فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ دُونَ قِصَّۃِ ہِنْدٍ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْوَرْکَانِیِّ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مَعْمَرٌ وَیُونُسُ وَابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عَمْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ وَرُبَّمَا قَالَ مَعْمَرٌ وَیُونُسُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عَمْرَۃَ عَنْ أُمِّ حَبِیبَۃَ وَرَوَاہُ اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ وَالْحَدِیثُ صَحِیحٌ عَنْہُمَا جَمِیعًا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٣٨) ابراہیم بن سعد نے اس کو اسی معنی میں نقل کیا ہے، لیکن ہند کا قصہ ذکر نہیں کیا۔

1638

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1638

Sahih

(۱۶۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی یَعْنِی ابْنَ بُکَیْرٍ حَدَّثَنِی اللَّیْثُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہَا قَالَتِ: اسْتَفْتَتْ أُمُّ حَبِیبَۃَ بِنْتُ جَحْشٍ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَتْ: إِنِّی أُسْتَحَاضُ۔ فَقَالَ : ((إِنَّمَا ذَلِکِ عِرْقٌ فَاغْتَسِلِی ثُمَّ صَلِّی ۔ فَکَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ))۔ قَالَ اللَّیْثُ: فَلَمْ یَذْکُرِ ابْنُ شِہَابٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَمَرَ أُمَّ حَبِیبَۃَ بِنْتَ جَحْشٍ أَنْ تَغْتَسِلَ یَعْنِی عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ وَلَکِنَّہُ شَیْئٌ فَعَلَتْہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ وَمُحَمَّدِ بْنِ رُمْحٍ عَنِ اللَّیْثِ وَذَکَرَ کَلاَمَ اللَّیْثِ بْنِ سَعْدٍ۔ (ت) وَبِمَعْنَاہُ قَالَہُ ابْنُ عُیَیْنَۃَ أَیْضًا۔ وَفِیمَا أَجَازَ لِی أَبُو عَبْدِ اللَّہِ رِوَایَتَہُ عَنْہُ عَنْ أَبِی الْعَبَّاسِ عَنِ الرَّبِیعِ عَنِ الشَّافِعِیِّ أَنَّہُ قَالَ: إِنَّمَا أَمَرَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ تَغْتَسِلَ وَتُصَلِّی ، وَلَیْسَ فِیہِ أَنَّہُ أَمَرَہَا أَنْ تَغْتَسِلَ لِکُلِّ صَلاَۃٍ ، وَلاَ أَشُکُّ إِنْ شَائَ اللَّہُ تَعَالَی أَنَّ غُسْلَہَا کَانَ تَطَوُّعًا غَیْرَ مَا أُمِرَتْ بِہِ وَذَلِکَ وَاسِعٌ لَہَا۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قِرَائَۃً عَلَیْہِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ وَقَدْ رَوَی غَیْرُ الزُّہْرِیِّ ہَذَا الْحَدِیثَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- أَمَرَہَا أَنْ تَغْتَسِلَ لِکُلِّ صَلاَۃٍ۔ وَلَکِنَّ رَوَاہُ عَنْ عَمْرَۃَ بِہَذَا الإِسْنَادِ وَالسِّیَاقِ وَالزُّہْرِیُّ أَحْفَظُ مِنْہُ وَقَدْ رَوَی فِیہِ شَیْئًا یَدُلُّ عَلَی أَنَّ الْحَدِیثَ غَلَطٌ قَالَ: تَتْرُکُ الصَّلاَۃَ قَدْرَ أَقْرَائِہَا۔ وَعَائِشَۃُ تَقُولُ: الأَقْرَائُ: الأَطْہَارُ۔ وَإِنَّمَا أَرَادَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ ھو بھذا اللفظ فی مسلم ۳۳۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٣٩) (الف) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ میں استحاضہ والی ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ ایک رگ ہے پس غسل کر اور نماز پڑھ۔ وہ ہر نماز کے لیے غسل کرتی تھی۔ لیث کہتے ہیں کہ ابن شہاب نے یہ ذکر نہیں کیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ام حبیبہ (رض) کو حکم دیاکہ ہر نماز کے لیے غسل کرے ، لیکن وہ ایک کام مزید بھی کرے۔ (ب) امام شافعی (رح) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم دیا کہ وہ غسل کرے اور نماز پڑھے۔ اس میں یہ نہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ہر نماز کے لیے غسل کا حکم دیا۔ ان شاء اللہ مجھے شک نہیں ہے کہ انھیں غسل کا حکم استحبابی تھا، ان پر فرض نہیں کہا گیا تھا۔ (ج) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ زہری کے علاوہ دوسرے ائمہ نے یہ حدیث بیان کی ہے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ہر نماز کے لیے غسل کرنے کا حکم دیا۔ لیکن ائمہ نے عمرہ سے اسے سند اور سیاق سے روایت کیا ہے، امام زہری کی روایت اس سے زیادہ محفوظ ہے ، اس میں ایک ایسی چیز بیان ہوئی ہے جو حدیث کے غلط ہونے پر دلالت ہے کہ وہ اپنے حیض کی مقدار نماز چھوڑے گی۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ اقرار سے مراد طہر ہے۔

1639

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1639

Sahih

(۱۶۴۰) مَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ بَکْرِ بْنِ مُضَرَ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنِی ابْنُ الْہَادِ حَدَّثَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَاللَّفْظُ لَہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا ابْنُ کَاسِبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی حَازِمٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْہَادِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ: أَنَّ أُمَّ حَبِیبَۃَ اسْتُحِیضَتْ فَذَکَرْتُ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- ذَلِکَ فَقَالَ : ((إِنَّہَا لَیْسَتْ بِحَیْضَۃٍ ، وَلَکِنَّہَا رَکْضَۃٌ مِنَ الرَّحِمِ ، فَلْتَنْظُرْ قَدْرَ أَقْرَائِہَا الَّتِی کَانَتْ تَحِیضُ فَتَتْرُکِ الصَّلاَۃَ ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ وَتُصَلِّی)) قَالَ أَبُو بَکْرٍ قَالَ بَعْضُ مَشَایِخِنَا خَبَرُ ابْنِ الْہَادِ غَیْرُ مَحْفُوظٍ۔ قَالَ الشَّیْخُ: وَقَدْ رَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ یَسَارٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ النسائی ۲۰۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٤٠) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ ام حبیبہ (رض) مستحاضہ ہوگئیں، انھوں نے یہ بات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ذکر کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ حیض نہیں ہے، لیکن رحم میں ایک چوکا ہے تو اپنے حیض کی مقدار انتظار کرے، جتنی مقدار تو حیض گذارتی تھی اور نماز کو چھوڑ دے، پھر ہر نماز کے لیے غسل کر اور نماز پڑھ۔ (ب) ابوبکر کہتے ہیں کہ ہمارے بعض مشائخ کا ابن ھاد کی حدیث محفوظ نہیں۔ (ج) شیخ کہتے ہیں : اس حدیث کو محمد بن اسحاق بن یسار نے زہری سے وہ عروہ سے وہ سیدہ عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں۔

1640

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1640

Sahih

(۱۶۴۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ عَنْ عَبْدَۃَ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ: أَنَّ أُمَّ حَبِیبَۃَ بِنْتَ جَحْشٍ اسْتُحِیضَتْ فِی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَمَرَہَا بِالْغُسْلِ لِکُلِّ صَلاَۃٍ۔ قَالَ وَسَاقَ الْحَدِیثَ۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَرَوَاہُ أَبُو الْوَلِیدِ الطَّیَالِسِیُّ وَلَمْ أَسْمَعْہُ مِنْہُ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ کَثِیرٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ: اسْتُحِیضَتْ زَیْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ فَقَالَ لَہَا النَّبِیُّ -ﷺ- : اغْتَسِلِی لِکُلِّ صَلاَۃٍ ۔ وَسَاقَ الْحَدِیثَ۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَرَوَاہُ عَبْدُ الصَّمَدِ یَعْنِی ابْنَ عَبْدِ الْوَارِثِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ کَثِیرٍ قَالَ : تَوَضَّئِی لِکُلِّ صَلاَۃٍ ۔ وَہَذَا وَہْمٌ مِنْ عَبْدِ الصَّمَدِ وَالْقَوْلُ قَوْلُ أَبِی الْوَلِیدِ۔ قَالَ الشَّیْخُ: وَرِوَایَۃُ أَبِی الْوَلِیدِ أَیْضًا غَیْرُ مَحْفُوظَۃٍ۔ فَقَدْ رَوَاہُ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ کَثِیرٍ کَمَا رَوَاہُ سَائِرُ النَّاسِ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٤١) (الف) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں مستحاضہ ہوگئیں تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ہر نماز کے لیے غسل کرنے کا حکم دیا۔ (ب) امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ زینب بنت جحش (رض) مستحاضہ ہوگئیں تو انھیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہر نماز کے لیے غسل کر۔ (ج) امام ابوداؤد سے روایت ہے کہ سلیمان بن کثیر کہتے ہیں : وہ ہر نماز کے لیے غسل کرے۔ یہ عبدالصمد کا وہم ہے۔ (د) شیخ کہتے ہیں : ابو ولید کی روایت محفوظ نہیں۔

1641

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1641

Sahih

(۱۶۴۲) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبِرْتِیُّ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ یَعْنِی ابْنَ کَثِیرٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتِ: اسْتُحِیضَتْ أُخْتُ زَیْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ سَبْعَ سِنِینَ فَکَانَتْ تَمْلأُ مِرْکَنًا لَہَا مَائً ، ثُمَّ تَدْخُلُہُ حَتَّی تَعْلُوَ الْمَائَ حُمْرَۃُ الدَّمِ، فَاسْتَفْتَتْ رَسُولَ اللَّہِ-ﷺ- فَقَالَ لَہَا: ((إِنَّہُ لَیْسَ بِحَیْضَۃٍ وَلَکِنَّہُ عِرْقٌ، فَاغْتَسِلِی وَصَلِّی))۔ لَیْسَ فِیہِ الأَمْرُ بِالْغُسْلِ لِکُلِّ صَلاَۃٍ وَہَذَا أَوْلَی لِمُوَافَقَتِہِ سَائِرَ الرِّوَایَاتِ عَنِ الزُّہْرِیِّ ، وَرِوَایَۃُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنِ الزُّہْرِیِّ غَلَطٌ لِمُخَالَفَتِہَا سَائِرَ الرِّوَایَاتِ عَنِ الزُّہْرِیِّ ، وَمُخَالَفَتِہَا الرِّوَایَۃَ الصَّحِیحَۃَ عَنْ عِرَاکِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٤٢) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ سیدہ زینب بنت جحش (رض) کی بہن سات سال مستحاضہ رہیں، وہ اپنا ٹپ پانی سے بھر لیتی تھیں پھر (نہانے کے لیے) داخل ہوتیں تو خون کی سرخی پانی کے اوپر آجاتی، انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ حیض نہیں بلکہ یہ ایک رگ ہے، غسل کر اور نماز پڑھ۔ (ب) اس روایت میں ہر نماز کے لیے غسل کا حکم نہیں، یہ امام زہری کی تمام روایات کے موافق ہے۔

1642

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1642

Sahih

(۱۶۴۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنَا أَبِی وَإِسْحَاقُ بْنُ بَکْرِ بْنِ مُضَرَ وَالنَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ قَالُوا حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ مُضَرَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِیعَۃَ عَنْ عِرَاکِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: إِنَّ أُمَّ حَبِیبَۃَ بِنْتَ جَحْشٍ الَّتِی کَانَتْ تَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ شَکَتْ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- الدَّمَ فَقَالَ لَہَا: ((امْکُثِی قَدْرَ مَا کَانَتْ تَحْبِسُکِ حَیْضَتُکِ ثُمَّ اغْتَسِلِی))۔ قَالَ: فَکَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ مِنْ عِنْدِ نَفْسِہَا۔ فَفِی ہَذِہِ الرِّوَایَتَیْنِ الصَّحِیحَتَیْنِ بَیَانٌ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- لَمْ یَأْمُرْہَا بِالْغُسْلِ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ ، وَإِنَّہَا کَانَتْ تَفْعَلُ ذَلِکَ مِنْ عِنْدِ نَفْسِہَا ، فَکَیْفَ یَکُونُ الأَمْرُ بِالْغُسْلِ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ ثَابِتًا مِنْ حَدِیثِ عُرْوَۃَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٤٣) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش (رض) جو عبد الرحمن بن عوف (رض) کی بیوی تھی، انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے خون کی شکایت کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اتنی دیر ٹھہری رہ جتنی دیر تجھ کو تیرا حیض روکے رکھے، پھر غسل کر۔ “ راوی کہتا ہے : وہ اپنی طرف سے ہر نماز کے وقت غسل کرتی تھی۔ (ب) ان دونوں صحیح روایات میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہر نماز کے لیے غسل کا حکم نہیں دیا۔ وہ یہ کام اپنی جانب سے کرتیں۔ تو غسل کا حکم عروہ کی حدیث سے کیسے ثابت ہوگا ؟

1643

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1643

Sahih

(۱۶۴۴) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ قَالَ: لَیْسَ عَلَی الْمُسْتَحَاضَۃِ إِلاَّ أَنْ تَغْتَسِلَ غُسْلاً وَاحِدًا، ثُمَّ تَوَضَّأُ بَعْدَ ذَلِکَ لِلصَّلاَۃِ۔ [صحیح۔ أخرجہ مالک ۱۳۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٤٤) عروہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ مستحاضہ پر صرف ایک ہی غسل ہے، پھر اس کے بعد ہر نماز کے لیے وضو کرے گی۔

1644

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1644

Sahih

(۱۶۴۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ فَذَکَرَہُ بِمِثْلِہِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ: ثُمَّ تَوَضَّأُ بَعْدَ ذَلِکَ لِکُلِّ صَلاَۃٍ۔ وَرَوَاہُ أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ بِمَعْنَاہُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٤٥) مالک نے اس کی مثل بیان کیا ہے مگر وہ کہتے ہیں : پھر اس کے بعد ہر نماز کے لیے وضو کرے گی۔

1645

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1645

Sahih

(۱۶۴۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ لَہِیعَۃَ عَنْ أَبِی الأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ: أَنَّہَا لَمْ تَکُنْ تَرَی عَلَی الْمُسْتَحَاضَۃِ إِلاَّ غُسْلاً وَاحِدًا۔ وَرُوِّینَا فِیمَا تَقَدَّمَ عَنْ قَمِیرَ امْرَأَۃِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَۃَ مَا یَدُلُّ عَلَی ہَذَا۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الدارمی ۸۱۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٤٦) سیدہ عائشہ (رض) سے منقول ہے کہ وہ مستحاضہ پر ایک ہی غسل خیال کرتی تھی۔

1646

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1646

Sahih

(۱۶۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ: الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِی الْحَجَّاجِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلٍ: مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرَوَیْہِ الْمَرْوَزِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خَنْبٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا حُسَیْنٌ وَفِی رِوَایَۃِ أَبِی دَاوُدَ عَنِ الْحُسَیْنِ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ أَخْبَرَتْنِی زَیْنَبُ بِنْتُ أَبِی سَلَمَۃَ: أَنَّ امْرَأَۃً کَانَتْ تُہَرَاقُ الدَّمَ وَکَانَتْ تَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَمَرَہَا أَنْ تَغْتَسِلَ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ وَتُصَلِّیَ۔ کَذَا رَوَاہُ حُسَیْنٌ الْمُعَلِّمُ۔ وَخَالَفَہُ ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ فَأَرْسَلَہُ۔ [صحیح۔ أخرجہ أبو داؤد ۲۷۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٤٧) سیدنا ابو سلمہ بن عبدالرحمن (رض) فرماتے ہیں مجھ کو زینب بنت أبی سلمہ نے خبر دی کہ وہ ایسی عورت تھی جو مسلسل خون بہاتی تھی اور وہ عبد الرحمن بن عوف (رض) کی بیوی تھی، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو حکم دیا کہ وہ ہر نماز کے لیے غسل کرے اور نماز پڑھے۔

1647

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1647

Zaeef

(۱۶۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ: إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ یَحْیَی عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ: أَنَّ أُمَّ حَبِیبَۃَ بِنْتَ جَحْشٍ سَأَلَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَتْ: إِنِّی أُہَرَاقُ الدَّمَ فَأَمَرَہَا أَنْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ وَتُصَلِّی۔ وَرَوَاہُ الأَوْزَاعِیُّ عَنْ یَحْیَی فَجَعَلَ الْمُسْتَحَاضَۃَ زَیْنَبَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَۃَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٤٨) سیدنا ابو سلمہ (رض) سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ میں مسلسل خون بہاتی ہوں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم دیا کہ وہ ہر نماز کے لیے غسل کرے اور نماز پڑھے۔ (ب) اوزاعی نے یحییٰ سے جو روایت نقل کی ہے اس میں مستحاضہ زینب بنت ام سلمہ (رض) ہے۔

1648

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1648

Sahih

(۱۶۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ السُّوسِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ قَالَ حَدَّثَنِی أَبُو سَلَمَۃَ وَعِکْرِمَۃُ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ زَیْنَبَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَۃَ کَانَتْ تَعْتَکِفُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَہِیَ تُہَرِیقُ الدَّمَ ، فَأَمَرَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ تَغْتَسِلَ لِکُلِّ صَلاَۃٍ۔ وَرُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ عِکْرِمَۃَ بِخِلاَفِ ہَذَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٤٩) سیدنا ابو سلمہ اور عکرمہ نقل فرماتے ہیں کہ سیدہ زینب بنت ام سلمہ (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا طغری کے ساتھ اعتکاف کرتی تھیں اور وہ مسلسل خون بہاتی تھیں، انھیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ وہ ہر نماز کے لیے غسل کرے۔ “

1649

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1649

Sahih

(۱۶۵۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ أَبِی بِشْرٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ: أَنَّ أُمَّ حَبِیبَۃَ بِنْتَ جَحْشٍ اسْتُحِیضَتْ فَسَأَلَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَأَمَرَہَا أَنْ تَنْتَظِرَ أَیَّامَ أَقْرَائِہَا ثُمَّ تَغْتَسِلَ وَتُصَلِّیَ ، فَإِذَا رَأَتْ بَعْدَ ذَلِکَ شَیْئًا تَوَضَّأَتْ وَاسْتَثْفَرَتْ، وَاحْتَشَتْ وَصَلَّتْ۔ وَہَذَا أَیْضًا مُنْقَطِعٌ أَقْرَبُ مِنْ حَدِیثِ عَائِشَۃَ فِی بَابِ الْغُسْلِ وَحَدِیثُ عَائِشَۃَ مِنَ الْوَجْہِ الثَّابِتِ عَنْہَا أَوْلَی أَنْ یَکُونَ صَحِیحًا۔ وَقَدْ رُوِّینَا عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ: أَنَّہَا تَغْتَسِلُ غُسْلاً وَاحِدًا ثُمَّ تَتَوَضَّأُ وَہُوَ لاَ یُخَالِفُ النَّبِیَّ -ﷺ- فِیمَا یَرْوِیہِ عَنْہُ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٥٠) سیدنا عکرمہ سے روایت ہے کہ سیدہ ام حبیبہ بنت جحش (رض) مستحاضہ ہوگئیں، انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم دیا کہ اپنے حیض کے دنوں میں انتظار کرے، پھر غسل کرے اور نماز پڑھے، اگر اس کے بعد کوئی چیز دیکھے تو وضو کرے اور لنگوٹ باندھے ، تنہائی اختیار کرے اور نماز پڑھے۔ (ب) یہ روایت منقطع ہے اور سیدہ عائشہ (رض) کی حدیث کے قریب ہے جو باب الغسل میں ہے اور سیدہ عائشہ (رض) کی حدیث سند سے ثابت ہے۔ اولیٰ ہے کہ وہ صحیح ہو۔ ابو سلمہ بن عبدالرحمن کی روایت میں ہے کہ وہ ایک غسل کرتی تھیں، پھر وضو کرتیں اور یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی روایت کے مخالف نہیں ہے۔

1650

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1650

Sahih

(۱۶۵۱) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِالأَعْلَی حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: تَغْتَسِلُ غُسْلاً وَاحِدًا ثُمَّ تَتَوَضَّأُ۔ وَرُوِیَ فِی ذَلِکَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٥١) ابو سلمہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ ایک ہی غسل کرے گی پھر وضو کرے گی۔

1651

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1651

Sahih

(۱۶۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْمُجَوِّزُ یَعْنِی الْحَسَنَ بْنَ سَہْلٍ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ: أَنَّ امْرَأَۃً اسْتُحِیضَتِ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَمَرَہَا النَّبِیُّ -ﷺ- أَنْ تُؤَخِّرَ الظُّہْرَ وَتُعَجِّلَ الْعَصْرَ وَتَغْتَسِلَ لَہُمَا غُسْلاً ، وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ تُعَجِّلَ ہَذِہِ وَتُؤَخِّرَ ہَذِہِ وَتَغْتَسِلَ لَہُمَا غُسْلاً۔ وَہَکَذَا رَوَاہُ أَبُوبَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَہْلِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ وَہُوَ غَلَطٌ مِنْ جِہَۃِ الْحَسَنِ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ النسائی ۲۱۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٥٢) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں مستحاضہ ہوگئی، اسے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ ظہر کو مؤخر کر دے اور عصر جلدی پڑھ اور ان دونوں کے لیے ایک غسل کرلے اور مغرب کو موخر کر اور عشاء کو جلدی پڑھ اور ان دونوں کے لیے ایک غسل کرلے۔

1652

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1652

Sahih

(۱۶۵۳) فَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ: أَنَّ امْرَأَۃً اسْتُحِیضَتِ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأُمِرَتْ أَنْ تُؤَخِّرَ الظُّہْرَ ، وَتُعَجِّلَ الْعَصْرَ وَتَغْتَسِلَ لَہُمَا غُسْلاً ، وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ تُؤَخِّرَ ہَذِہِ وَتُعَجِّلَ ہَذِہِ وَتَغْتَسِلَ لَہُمَا غُسْلاً وَتَغْتَسِلَ لِلصُّبْحِ غُسْلاً۔ وَہَکَذَا رَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ شُعْبَۃَ وَذَکَرَ جَمَاعَۃٌ مِنْہُمُ امْتِنَاعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ مَنْ رَفْعِ الْحَدِیثِ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٥٣) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں مستحاضہ ہوگئی، اس کو حکم دیا گیا کہ ظہر کو مؤخر کر اور عصر کو جلدی کر اور ان دونوں کے لیے ایک غسل کرلے اور مغرب کو مؤخر کر اور عشاء جلدی پڑھ اور ان دونوں کے لیے ایک غسل کرلے اور صبح کے لیے ایک غسل کر۔

1653

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1653

Sahih

(۱۶۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتِ: اسْتُحِیضَتِ امْرَأَۃٌ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأُمِرَتْ۔ قُلْتْ: مَنْ أَمَرَہَا النَّبِیُّ -ﷺ-؟ قَالَتْ: لَسْتُ أُحَدِّثُکَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- شَیْئًا۔ قَالَتِ: فَأُمِرَتْ أَنْ تُؤَخِّرَ الظُّہْرَ وَتُعَجِّلَ الْعَصْرَ وَتَغْتَسِلَ لَہُمَا غُسْلاً وَاحِدًا ، وَتُؤَخِّرَ الْمَغْرِبَ وَتُعَجِّلَ الْعِشَائَ وَتَغْتَسِلَ لَہُمَا غُسْلاً وَتَغْتَسِلَ لِلصُّبْحِ غُسْلاً۔ وَرَوَاہُ مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ عَنْ شُعْبَۃَ وَفِیہِ قَالَ فَقُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ: عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-؟ فَقَالَ: لاَ أُحَدِّثُکَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- بِشَیْئٍ۔ وَکَذَلِکَ قَالَہُ النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلٍ عَنْ شُعْبَۃَ۔ وَرَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ یَسَارٍ عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ فَخَالَفَ شُعْبَۃَ فِی رَفْعِہِ وَسَمَّی الْمُسْتَحَاضَۃَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٥٤) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں ایک عورت مستحاضہ ہوگئی، اس کو حکم دیا گیا۔ میں نے پوچھا : کیا اس کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا ؟ انھوں نے کہا : میں تجھ کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کچھ بھی بیان نہیں کروں گی۔ پھر فرمایا : اسے حکم دیا گیا کہ ظہر کو مؤخرکر دے اور عصر کو جلدی اداکرے اور ان دونوں کے لیے ایک غسل کرلے اور مغرب کو مؤخر کر دے اور عشاء کو جلدی ادا کرلے اور ان دونوں کے لیے ایک غسل کرلے اور صبح کے لیے ایک غسل کرے۔

1654

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1654

Sahih

(۱۶۵۵) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِیِّ حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنِی مُحَمَّدٌ یَعْنِی ابْنَ سَلَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ: أَنَّ سَہْلَۃَ بِنْتَ سُہَیْلٍ اسْتُحِیضَتْ فَأَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَأَمَرَہَا أَنْ تَغْتَسِلَ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ ، فَلَمَّا جَہَدَہَا ذَلِکَ أَمَرَہَا أَنْ تَجْمَعَ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ بِغُسْلٍ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ بِغُسْلٍ وَتَغْتَسِلَ لِلصُّبْحِ۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی عَلِیٍّ۔ وَفِی حَدِیثِ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: إِنَّمَا ہِیَ سَہْلَۃُ بِنْتُ سُہَیْلٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَأْمُرُہَا بِالْغُسْلِ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ ، فَلَمَّا شَقَّ عَلَیْہَا أَمَرَہَا الْحَدِیثَ۔ قَالَ أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ بَعْضُ مَشَایِخِنَا: لَمْ یُسْنَدْ ہَذَا الْخَبَرَ غَیْرُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ وَشُعْبَۃُ لَمْ یَذْکُرِ النَّبِیَّ -ﷺ- وَأَنْکَرَ أَنْ یَکُونَ الْخَبَرُ مَرْفُوعًا وَخَطَّأَہُ أَیْضًا فِی تَسْمِیَۃِ الْمُسْتَحَاضَۃِ۔ قَالَ أَبُو بَکْرٍ: وَقَدِ اخْتَلَفَ الرُّوَاۃُ فِی إِسْنَادِ ہَذَا الْخَبَرِ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی: فَرَوَاہُ شُعْبَۃُ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ کَمَا مَضَی۔ وَرَوَاہُ ابْنُ عُیَیْنَۃَ فَأَرْسَلَہُ إِلاَّ أَنَّہُ وَافَقَ مُحَمَّدًا فِی رَفْعِہِ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ أبو داؤد ۲۹۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٥٥) (الف) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ سہلہ بنت سہل مستحاضہ ہوگئیں، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم دیا کہ وہ ہر نماز کے لیے غسل کرے، جب انھوں نے اس کی کوشش کی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم دیا کہ ایک غسل سے ظہر اور عصرادا کرلے اور مغرب اور عشاء ایک غسل سے اور صبح کے لیے الگ غسل کرے۔ (ب) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ سہلہ بنت سہل (رض) کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہر نماز کے لیے غسل کا حکم دیا تھا جب ان پر یہ مشکل ہوگیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو حکم دیا۔۔۔ (ج) ابوبکر بن اسحاق کہتے ہیں کہ ہمارے بعض مشائخ کا کہنا ہے : محمد بن اسحاق کے علاوہ اس حدیث کو کوئی نہیں بیان کرتا، امام شعبہ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس حدیث کو نقل نہیں کیا اور اس کے مرفوع ہونے کا انکار کیا ہے اور مستحاضہ کے نام کو بھی غلط قرار دیا ہے۔ (د) امام ابوبکر کہتے ہیں کہ اس حدیث کی سند کے راویوں میں اختلاف ہے۔ (ر) شیخ (رح) فرماتی ہیں : اس کو شعبہ اور محمد بن اسحاق نے نقل کیا ہے جیسے پیچھے گزر چکا ہے۔

1655

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1655

Sahih

(۱۶۵۶) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّ امْرَأَۃً مِنَ الْمُسْلِمِینَ اسْتُحِیضَتْ فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- الْحَدِیثَ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٥٦) عبد الرحمن بن قاسم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک مسلمان عورت مستحاضہ ہوگئی، اس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا۔۔۔

1656

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1656

Sahih

(۱۶۵۷) وَرُوِیَ عَنِ الثَّوْرِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ۔ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الطَّبَرَانِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنَا نُعَیْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنِی سُفْیَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ قَالَتْ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لِحَمْنَۃَ فَقُلْتُ: إِنَّہَا مُسْتَحَاضَۃٌ۔ فَقَالَ لِتَجْلِسْ أَیَّامَ أَقْرَائِہَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ ، وَتُؤَخِّرُ الظُّہْرَ وَتُعَجِّلُ الْعَصْرَ فَتَغْتَسِلُ وَتُصَلِّی ، وَتُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ وَتُعَجِّلُ الْعِشَائَ وَتَغْتَسِلُ وَتُصَلِّیہِمَا وَتَغْتَسِلُ لِلْفَجْرِ۔ وَرُوِیَ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ عُمَیْسٍ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الطبرانی ۱۴۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٥٧) سیدہ زینب بنت جحش (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حمنہ (رض) کے متعلق سوال کیا کہ وہ مستحاضہ ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ اپنے حیض کے دنوں میں بیٹھی رہے، پھر غسل کرے اور ظہر کو مؤخر کر دے اور عصر کو جلدی اداکر لے اور مغرب کو مؤخر کر دے اور عشاء کو جلدی اداکر لے اور غسل کرے اور نماز پڑھے اور فجر کے لیے ایک غسل کرے۔

1657

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1657

Sahih

(۱۶۵۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ بَقِیَّۃَ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ بَیَانٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ سُہَیْلٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ وَفِی حَدِیثِ أَبِی عَلِیٍّ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ عُمَیْسٍ وَفِی حَدِیثِ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِی بَکْرٍ۔ وَرِوَایَۃُ أَبِی عَلِیٍّ أَصَحُّ قَالَتْ قُلْتُ: یَا رَسُولُ اللَّہِ إِنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ أَبِی حُبَیْشٍ اسْتُحِیضَتْ مُنْذُ کَذَا وَکَذَا فَلَمْ تُصَلِّ۔ فَقَالَ : ((سُبْحَانَ اللَّہِ ہَذَا مِنَ الشَّیْطَانِ ، لِتَجْلِسْ فِی مِرْکَنٍ))۔ فَجَلَسَتْ فِیہِ حَتَّی رَأَیْنَا الصَّفَارَۃَ فَوْقَ الْمَائِ۔ فَقَالَ : ((تَغْتَسِلُ لِلظُّہْرِ وَالْعَصْرِ غُسْلاً وَاحِدًا ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ لِلْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ غُسْلاً وَاحِدًا ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ لِلْفَجْرِ غُسْلاً وَاحِدًا ، ثُمَّ تَتَوَضَّأُ مَا بَیْنَ ذَلِکَ))۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ ، وَفِی حَدِیثِ أَبِی عَلِیٍّ : ((لِتَجْلِسْ فِی مِرْکَنٍ فَإِذَا رَأَتْ صَفَارَۃً فَوْقَ الْمَائِ فَلْتَغْتَسِلْ))۔ وَذَکَرَہُ۔ ہَکَذَا رَوَاہُ سُہَیْلُ بْنُ أَبِی صَالِحٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ ، وَاخْتُلِفَ فِیہِ عَلَیْہِ وَالْمَشْہُورُ رِوَایَۃُ الْجُمْہُورِ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ فِی شَأْنِ أُمِّ حَبِیبَۃَ بِنْتِ جَحْشٍ کَمَا مَضَی۔ وَرُوِیَ فِی ذَلِکَ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ ابو داؤد ۲۹۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٥٨) میرے والد حضرت علی (رض) کی روایت زیادہ صحیح ہے۔ فرماتی ہیں کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! فاطمہ بنت أبی حبیش (رض) اتنے عرصے سے مستحاضہ ہے اور اس نے نماز نہیں پڑھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” سبحان اللہ ! یہ شیطان کی طرف سے ہے، اسے کہو ٹب میں بیٹھے، وہ بیٹھی یہاں تک کہ ہم نے زردی پانی کے اوپر دیکھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ظہر اور عصر کے لیے ایک غسل کرے، پھر مغرب اور عشاء کے لیے ایک غسل کرے، پھر فجر کے لیے ایک غسل کرے اور اس کے درمیان وضو کرے۔ “ اور میرے والد علی کی حدیث میں ہے کہ ٹپ میں بیٹھے جب پانی کے اوپر زردی دیکھیتو غسل کرے۔

1658

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1658

Sahih

(۱۶۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ تَمِیمٍ الْقَنْطَرِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ الرَّقَاشِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ النَّبِیلُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ الْقُرَشِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ قَالَ: جَائَتْ خَالَتِی فَاطِمَۃُ بِنْتُ أَبِی حُبَیْشٍ إِلَی عَائِشَۃَ فَقَالَتْ: إِنِّی أَخَافُ أَنْ أَقَعَ فِی النَّارِ ، إِنِّی أَدَعُ الصَّلاَۃَ السَّنَۃَ وَالسَّنَتَیْنِ لاَ أُصَلِّی۔ فَقَالَتِ: انْتَظِرِی حَتَّی یَجِیئَ النَّبِیُّ -ﷺ- فَجَائَ فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: ہَذِہِ فَاطِمَۃُ تَقُولُ کَذَا وَکَذَا۔ فَقَالَ لَہَا النَّبِیُّ -ﷺ- : ((قُولِی لَہَا فَلْتَدَعِ الصَّلاَۃَ فِی کُلِّ شَہْرٍ أَیَّامَ قُرْئِہَا ، ثُمَّ لِتَغْتَسِلْ فِی کُلِّ یَوْمٍ غُسْلاً وَاحِدًا ، ثُمَّ الطُّہُورُ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ وَلْتُنَظِّفْ وَلْتَحْتَشِی فَإِنَّمَا ہُوَ دَائٌ عَرَضَ أَوْ رَکْضَۃٌ مِنَ الشَّیْطَانِ أَوْ عِرْقٌ انْقَطَعَ))۔ وَرَوَاہُ عُمَرُ بْنُ شَبَّۃَ عَنْ أَبِی عَاصِمٍ کَذَلِکَ وَقَالَ : ((ثُمَّ الطُّہُورُ بَعْدُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ))۔ وَخَالَفَہُ غَیْرُہُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الحاکم ۱/۲۸۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٥٩) (الف) ابن أبی ملیکہ فرماتے ہیں کہ میری خالہ فاطمہ بنت ابی حبیش (رض) سیدہ عائشہ (رض) کے پاس آئیں اور کہا : میں ڈرتی ہوں کہ کہیں جہنم میں نہ چلی جاؤں۔ میں نے سال ، دو سال سے نماز چھوڑ رکھی ہی میں نہیں پڑھ سکی۔ انھوں نے کہا : تو انتظار کر یہاں تک کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو عائشہ (رض) نے کہا : یہ فاطمہ ہے، اس طرح کہہ رہی ہے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں فرمایا : اسے کہہ دو کہ ہر مہینے اپنے حیض کے دنوں میں نماز چھوڑ دے، پھر ہر روز غسل کرے پھر وضو کرے، ہر نماز کے وقت صفائی کرے اور تنہائی اختیار کرے اسے وہ بیماری ہے جو شیطان کی طرف سے چوکا ہے یا رگ کٹ گئی ہے۔ (ب) ابو عاصم سے اسی طرح منقول ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر اس کے بعد ہر نماز کے لیے وضو کرے۔

1659

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1659

Sahih

(۱۶۶۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عُبَیْدَۃَ الْحَدَّادُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنْ خَالَتِہِ فَاطِمَۃَ بِنْتِ أَبِی حُبَیْشٍ: أَنَّہَا اسْتَحَاضَتْ فَأَتَتْ عَائِشَۃَ أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لَہَا ، فَدَخَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- فَقَالَتْ: یَا رَسُولَ اللَّہِ فَاطِمَۃُ ذَکَرَتْ أَنَّہَا تُسْتَحَاضُ۔ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((قُولِی لِفَاطِمَۃَ تُمْسِکُ عَنِ الصَّلاَۃِ فِی کُلِّ شَہْرٍ عَدَدَ أَقْرَائِہَا قَبْلَ أَنْ یُعَرِّضَ لَہَا ہَذَا ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ غَسْلَۃً وَاحِدَۃً ، ثُمَّ الطُّہْرُ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ))۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٦٠) ابن ابی ملیکہ اپنی خالہ فاطمہ بنت أبی حبیش (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ وہ مستحاضہ ہوئی اور ام المؤمنین سیدہ عائشہ (رض) کے پاس آئیں اور اپنی بیماری کا تذکرہ کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو آپ (رض) نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! فاطمہ نے (اس اس طرح) ذکر کیا ہے وہ استحاضہ والی ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فاطمہ سے کہو : اور اپنی حیض کی گزشتہ عادت کے مطابق نماز پڑھے، پھر ایک دفعہ غسل کرے، پھر ہر نماز کے لیے وضو۔

1660

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1660

Sahih

(۱۶۶۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ: أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ۔ قَالَ عَلِیٌّ وَحَدَّثَنَا أَبُو ذَرٍّ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَنْبَسَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ الْبُرْسَانِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ الْکَاتِبِ أَخْبَرَنِی ابْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ: أَنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ أَبِی حُبَیْشٍ۔ وَفِی حَدِیثِ أَبِی الأَشْعَثِ أَنَّ خَالَتَہُ فَاطِمَۃَ بِنْتَ أَبِی حُبَیْشٍ اسْتُحِیضَتْ فَلَبِثَتْ زَمَانًا لاَ تُصَلِّی ، فَأَتَتْ أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ عَائِشَۃَ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لَہَا فَدَخَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- :، فَقَالَتْ: یَا رَسُوْلِ اللَّہِ، فَاطِمَۃُ ذَکَرَتْ أَنَّھَا تُسْتَحَاضُ، فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((قُولِی لِفَاطِمَۃَ تُمْسِکُ فِی کُلِّ شَہْرٍ عَدَدَ قُرْئِہَا قَبْلَ أَنْ یَعْرِضَ لَھَا ھَذَا، ثُمَّ تَغْتَسِلْ غَسْلَۃً وَاحِدَۃً ، ثُمَّ الطُّہْرُ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ ))۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٦١) أبی الاشعث کی حدیث میں ہے کہ ان کی خالہ فاطمہ بنت أبی حبیش (رض) مستحاضہ ہوگئیں اور ایک عرصہ ٹھہری رہیں، وہ نماز نہیں پڑھتی تھیں، وہ ام المؤمنین عائشہ (رض) کے پاس آئیں اور ان سے ذکر کیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو سیدہ عائشہ (رض) نے کہا : اے اللہ کے رسول ! فاطمہ نے ذکر کیا ہے کہ وہ مستحاضہ ہوگئی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فاطمہ کو کہو : ہر ماہ میں اپنے حیض کی گنتی میں نماز سے رکی رہے استحانہ آنے پر ایک دفعہ غسل کرے پھر ہر نماز کے لیے وضو کرے۔

1661

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1661

Sahih

(۱۶۶۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ: أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ۔ قَالَ عَلِیٌّ وَحَدَّثَنَا أَبُو ذَرٍّ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَنْبَسَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ الْبُرْسَانِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ الْکَاتِبِ أَخْبَرَنِی ابْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ: أَنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ أَبِی حُبَیْشٍ وَفِی حَدِیثِ أَبِی الأَشْعَثِ أَنَّ خَالَتَہُ فَاطِمَۃَ بِنْتَ أَبِی حُبَیْشٍ اسْتُحِیضَتْ فَلَبِثَتْ زَمَانًا لاَ تُصَلِّی ، فَأَتَتْ أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ عَائِشَۃَ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لَہَا وَذَکَرَتْ قِصَّۃً قَالَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((قُولِی لِفَاطِمَۃَ تُمْسِکُ فِی کُلِّ شَہْرٍ عَنِ الصَّلاَۃِ عَدَدَ قُرْئِہَا فَإِذَا مَضَتْ تِلْکَ الأَیَّامُ فَلْتَغْتَسِلْ غَسْلَۃً وَاحِدَۃً ، تَسْتَدْخِلُ وَتُنَظِّفُ وَتَسْتَثْفِرُ ثُمَّ الطُّہُورُ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ وَتُصَلِّی ، فَإِنَّ الَّذِی أَصَابَہَا رَکْضَۃٌ مِنَ الشَّیْطَانِ أَوْ عِرْقٌ انْقَطَعَ أَوْ دَائٌ عَرَضَ لَہَا))۔ قَالَ عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ فَسَأَلْتُ ہِشَامَ بْنَ عُرْوَۃَ فَأَخْبَرَنِی بِنَحْوِہِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی وَرُوِیَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاۃَ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ مَعْنَی الرِّوَایَۃِ الثَّانِیَۃِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ۔ (ج) وَالْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاۃَ غَیْرُ مُحْتَجٍّ بِہِ ، وَعُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ الْکَاتِبُ لَیْسَ بِالْقَوِیِّ ، کَانَ یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ وَیَحْیَی بْنُ مَعِینٍ یُضَعِّفَانِ أَمْرَہُ۔ وَرُوِیَ فِی ذَلِکَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٦٢) ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش (رض) اورأبی الاشعث کی حدیث میں ہے کہ ان کی خالہ فاطمہ بنت أبی حبیش (رض) مستحاضہ ہوگئیں، وہ ایک لمباعرصہ ٹھہری رہیں اور نماز نہیں پڑھتی تھیں، وہ ام المومنین عائشہ (رض) کے پاس آئیں اور ان سے سارا قصہ بیان کیا، سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فاطمہ سے کہو : اپنے حیض کی گنتی میں ہر ماہ نماز پڑھنے سے رکی رہے، جب یہ دن گذر جائیں تو وہ ایک دفعہ غسل کرے اور صفائی کرے اور لنگوٹ باندھے، پھر ہر نماز کے لیے وضو کرے اور نماز پڑھے ۔ اس کو شیطان کی طرف سے چوکا پہنچا ہے یا رگ کٹ گئی ہے یا بیماری پیش آگئی ہے۔

1662

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1662

Sahih

(۱۶۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ نُسَیْرٍ الْغُبَرِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیِّ: أَنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ قَیْسٍ سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَنِ الْمَرْأَۃِ الْمُسْتَحَاضَۃِ کَیْفَ تَصْنَعُ؟ قَالَ : ((تَقْعُدُ أَیَّامَ أَقْرَائِہَا ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ فِی کُلِّ یَوْمٍ عِنْدَ کُلِّ طُہُورٍ وَتُصَلِّی))۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ مُطَہِّرٍ عَنْ جَعْفَرٍ۔ وَقَالَ وَہْبَانُ بْنُ بَقِیَّۃَ: تَغْتَسِلُ عِنْدَ کُلِّ طُہْرٍ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۲۱۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٦٣) سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری (رض) سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت قیس (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مستحاضہ عورت کے متعلق سوال کیا کہ وہ کیسے کرے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے حیض کے دنوں میں بیٹھی رہے، پھر ہر دن ہر وضو کے وقت غسل کرے اور نماز پڑھے۔

1663

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1663

Sahih

(۱۶۶۴) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا وَہْبَانُ بْنُ بَقِیَّۃَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَیْمَانَ فَذَکَرَہُ بِإِسْنَادِہِ عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ قَالَتْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَنِ الْمُسْتَحَاضَۃِ فَقَالَ : ((تَقْعُدُ أَیَّامَ أَقْرَائِہَا ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ عِنْدَ کُلِّ طُہْرٍ ثُمَّ تَحْتَشِی ثُمَّ تُصَلِّی))۔ قَالَ أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ: جَعْفَرُ بْنُ سُلَیْمَانَ فِیہِ نَظَرٌ ، وَلاَ یُعْرَفُ ہَذَا الْحَدِیثُ لاِبْنِ جُرَیْجٍ وَلاَ لأَبِی الزُّبَیْرِ مِنْ وَجْہٍ غَیْرِ ہَذَا وَبِمِثْلِہِ لاَ تَقُومُ حُجَّۃٌ وَاخْتُلِفَ عَلَیْہِ فِیہِ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَرُوِّینَا عَنْ عَلِیٍّ: أَنَّہَا تَغْتَسِلُ کُلَّ یَوْمٍ وَفِی رِوَایَۃٍ: لِکُلِّ صَلاَۃٍ۔ وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ۔ وَفِی رِوَایَۃٍ: لَمَّا اشْتَدَّ عَلَیْہَا الْغُسْلُ أَمَرَہَا أَنْ تَجْمَعَ بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ ، وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ وَأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ: تَغْتَسِلُ مِنْ طُہْرٍ إِلَی طُہْرٍ۔ وَفِی إِحْدَی الرِّوَایَاتِ عَنْ عَائِشَۃَ کَذَلِکَ ، وَفِی الرِّوَایَۃِ الثَّانِیَۃِ کُلَّ یَوْمٍ غُسْلاً۔ وَفِی رِوَایَۃٍ أُخْرَی عَنْ عَلِیٍّ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَعَائِشَۃَ: الْوُضُوئُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ۔ وَفِیمَا أَجَازَ لِی أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ رِوَایَتَہُ عَنْہُ عَنْ أَبِی الْعَبَّاسِ عَنِ الرَّبِیعِ عَنِ الشَّافِعِیِّ قَالَ: وَفِی حَدِیثِ حَمْنَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ لَہَا : ((إِنْ قَوِیتِ فَاجْمَعِی بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ بِغُسْلٍ ، وَبَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ بِغُسْلٍ وَصَلِّی الصُّبْحَ بِغُسْلٍ))۔ وَأَعْلَمَہَا أَنَّہُ أَحَبُّ الأَمْرَیْنِ إِلَیْہِ لَہَا وَأَنَّہُ یُجْزِئُہَا الأَمْرُ الأَوَّلُ أَنْ تَغْتَسِلَ عِنْدَ الطُّہْرِ مِنَ الْحَیْضِ ، ثُمَّ لَمْ یَأْمُرْہَا بِغُسْلٍ بَعْدَہُ۔ قَالَ: وَإِنْ رُوِیَ فِی الْمُسْتَحَاضَۃِ حَدِیثٌ ( مُطْلَقٌ ) فَحَدِیثُ حَمْنَۃَ بَیَّنَ أَنَّہُ اخْتِیَارٌ وَأَنَّ غَیْرَہُ یُجْزِئُ مِنْہُ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٦٤) (الف) سیدہ فاطمہ بنت قیس (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مستحاضہ کے متعلق سوال کیا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے حیض کے دنوں میں بیٹھی رہے گی، پھر ہر طہر کے لیے غسل کر، تنہائی اختیار کرے اور نماز پڑھے۔ (ب) ابوبکربن اسحاق کہتے ہیں کہ جعفر بن سلیمان محل نظر ہے۔ ابن جریج اور ابو زبیر کی اس سند کے علاوہ کوئی دوسری حدیث نہیں اور اس جیسی روایات قابل حجت نہیں۔ اس میں اختلاف ہے۔ (ج) شیخ کہتے ہیں کہ سیدنا علی (رض) سے روایت ہے کہ وہ ہر دن غسل کرے گی۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ ہر نماز کے لیے غسل کرے۔ ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ ہر نماز کے وقت (غسل کرے گی) (ر) ایک روایت میں ہے کہ جب ان پر غسل کرنا مشکل ہوگیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں دو نمازیں جمع کرنے کا حکم دیا۔ (س) سیدنا ابن عمر اور انس بن مالک (رض) سے روایت ہے : ایک طہر سے دوسرے طہر تک غسل کرے گی۔ سیدہ عائشہ (رض) کی بھی ایک روایت اسی طرح ہے، دوسری روایت میں ہے کہ ہر روزغسل کرے گی۔ (ش) ایک دوسری روایت میں ہے جو سیدنا علی (رض) ، ابن عباس (رض) اور سیدہ عائشہ (رض) سے ہے کہ ہر نماز کے لیے وضو کرے گی۔ (ص) امام شافعی (رح) سے سیدہ حمنہ (رض) کی حدیث میں منقول ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا : اگر تو طاقت رکھے تو ایک غسل کے ساتھ ظہر اور عصر کو جمع کرے، پھر ایک غسل کے ساتھ مغرب اور عشاء کو جمع کرلے اور صبح کی نماز ایک غسل کے ساتھ پڑھ لے۔ انھوں نے بتلایا کہ انھیں دونوں کاموں میں یہ زیادہ پسندیدہ تھا، اگرچہ انھیں پہلا حکم بھیکافی تھا کہ وہ حیض سے طہر کے لیے غسل کرے۔ پھر اس کے بعد غسل کا حکم نہیں تھا۔ مستحاضہ والی روایت مطلق ہے۔ حدیث حمنہ میں اختیار ہے۔