Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 328

پاکی کا بیان

مذی یا پیشاب میں مبتلا شخص کے احکام

8 hadiths in this chapter

1664

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1664

Sahih

(۱۶۶۵) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَیُّوبَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الأَسْفَاطِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ عَنْ أَبِی حَصِینٍ عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیِّ عَنْ عَلِیٍّ قَالَ: کُنْتُ رَجُلاً مَذَّائً وَکَانَ عِنْدِیَ ابْنَۃُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَاسْتَحْیَیْتُ أَنْ أَسْأَلَہُ ، فَأَمَرْتُ رَجُلاً فَسَأَلَہُ فَقَالَ : ((إِذَا وَجَدْتَ ذَلِکَ فَاغْسِلْ ذَکَرَکَ وَتَوَضَّأْ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ۔ صحیح

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٦٥) سیدنا علی (رض) سے روایت ہے کہ میں بہت زیادہ مذی والا تھا اور میری زوجہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی تھی، (اس لیے) میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے (اس کے متعلق) پوچھنے سے شرم محسوس کی، میں نے ایک شخص کو حکم دیا تو اس نے آپ سے (مذی کے متعلق) سوال کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تو یہ پائے تو اپنی شرم گاہ کو دھو اور وضو کر۔

1665

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1665

Sahih

(۱۶۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ قَالَ: کَانَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ رَجُلاً مَذَّائً ، فَکَانَ یَأْخُذُ الْفَتِیلَۃَ فَیُدْخِلُہَا فِی إِحْلِیلِہِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٦٦) عطاء سے روایت ہے کہ سیدنا علی (رض) بن أبی طالب بہت زیادہ مذی والے آدمی تھے، وہ اپنی پیشاب والی جگہ میں بٹی ہوئی بتی رکھ لیتے تھے۔

1666

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1666

Sahih

(۱۶۶۷) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: إِنِّی لأَجِدُہُ یَنْحَدِرُ مِنِّی مِثْلَ الْخُرَیْزَۃِ ، فَإِذَا وَجَدَ أَحَدُکُمْ ذَلِکَ فَلْیَغْسِلْ ذَکَرَہُ وَلْیَتَوَضَّأْ وُضُوئَہُ لِلصَّلاَۃِ یَعْنِی الْمَذْیَ۔ [صحیح۔ أخرجہ مالک ۸۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٦٧) سیدنا عمر بن خطاب (رض) سے روایت ہے کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ مجھ سے گھونگے کی طرح کوئی چیز ن (مذی) نیچے اترتی ہے، جب تم میں سے کوئی یہ پائے تو وہ اپنی شرمگاہ کو دھوئے اور نماز جیسا وضو کرے ۔

1667

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1667

Zaeef

(۱۶۶۸) وَبِإِسْنَادِہِ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ جُنْدُبٍ مَوْلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَیَّاشِ بْنِ أَبِی رَبِیعَۃَ الْمَخْزُومِیِّ أَنَّہُ قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ عَنِ الْمَذْیِ فَقَالَ: إِذَا وَجَدْتَہُ فَاغْسِلْ ذَکَرَکَ وَتَوَضَّأْ وُضُوئَکَ لِلصَّلاَۃِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ مالک ۸۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٦٨) جندب جو عبداللہ بن عیاش بن أبی ربیعہ مخزومی کے غلام تھے، فرماتی ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) سے مذی کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے کہا : جب تو یہ پائے تو اپنی شرم گاہ کو دھو اور نماز جیسا وضو کر۔

1668

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1668

Sahih

(۱۶۶۹) أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ عَلِیٍّ الْمُؤَذِّنُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ خَنْبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ التِّرْمِذِیُّ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ حَدَّثَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنِی سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ یُونُسَ بْنِ یَزِیدَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدٍ قَالَ: کَانَ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ قَدْ سَلِسَ مِنْہُ الْبَوْلُ ، فَکَانَ یُدَاوِی مِنْہُ مَا غُلِبَ ، فَلَمَّا غَلَبَہُ أَرْسَلَہُ قَالَ وَکَانَ یُصَلِّی وَہُوَ یَخْرُجُ مِنْہُ۔ [صحیح۔ أخرجہ عبد الرزاق ۵۸۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٦٩) خارجۃ بن زید سے روایت ہے کہ زید بن ثابت کو لگاتار پیشاب آتا رہتا تھا وہ اس کا علاج کرتے رہے، لیکن افاقہ نہ ہوا جب وہ غالب آگیا تو (علاج) چھوڑ دیا ۔ راوی کہتا ہے کہ وہ نماز پڑھتے تھے تو (بعض دفعہ) (پیشاب) نکل رہا ہوتا تھا۔

1669

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1669

Sahih

(۱۶۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ یَعْنِی الْحَنْظَلِیَّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: کَبِرَ زَیْدٌ حَتَّی سَلِسَ مِنْہُ الْبَوْلُ فَکَانَ یُدَارِیہِ مَا اسْتَطَاعَ ، فَإِذَا غَلَبَہُ تَوَضَّأَ وَصَلَّی۔ وَقَدْ رُوِیَ فِی مَعْنَاہُ حَدِیثٌ بِإِسْنَادٍ فِیہِ ضَعْفٌ۔ [صحیح۔ أخرجہ عبد الرزاق ۵۸۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٧٠) خارجۃ بن زید بن ثابت سے روایت ہے کہ سیدنا زید (رض) کی عمر زیادہ ہوگئی تو ان کو لگاتار پیشاب آتا تھا، وہ اس کی دوا کرتے تھے جتنی طاقت رکھتے تھے، جب ان پر غالب آگیا تو انھوں نے وضو کیا اور نماز پڑھی۔

1670

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1670

Zaeef

(۱۶۷۱) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَیْمَانَ الْوَاسِطِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ یَعْنِی ابْنَ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا بَقِیَّۃُ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ مِہْرَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَجُلاً قَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ بِی بَاسُورًا ، وَکُلَّمَا تَوَضَّأْتُ سَالَ۔ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ-((إِذَا تَوَضَّأْتَ فَسَالَ مِنْ قَرْنِکَ إِلَی قَدَمِکَ فَلاَ وُضُوئَ عَلَیْکَ))۔ [منکر۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر ۵۸۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٧١) سیدنا عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے بواسیر ہے جب میں وضو کرتا ہوں وہ بہہ پڑتی ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جب تو وضو کرلے تو وہ تیری شرمگاہ سے بہ کر تیرے پاؤں تک چلی جائے تب بھی تجھ پر وضو نہیں ہے۔

1671

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1671

Zaeef

(۱۶۷۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصُّوفِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا سُوَیْدٌ حَدَّثَنَا بَقِیَّۃُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ فَذَکَرَہُ بِإِسْنَادِہِ: أَنَّ رَجُلاً أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ: ((إِنَّ بِی النَّاصُورَ وَإِنِّی أَتَوَضَّأُ فَیَسِیلُ))۔ ثُمَّ ذَکَرَ الْبَاقِیَ بِنَحْوِہِ۔ قَالَ أَبُو أَحْمَدَ: ہَذَا مُنْکَرٌ لاَ أَعْلَمُ رَوَاہُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ غَیْرُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مِہْرَانَ۔ قَالَ أَبُو أَحْمَدَ: وَہُوَ مَجْہُولٌ لَیْسَ بِالْمَعْرُوفِ۔ [منکر۔ أخرجہ ابن عدی فی الکامل ۵/۳۰۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٧٢) (الف) عبد الملک نے اسی سند سے بیان کیا ہے کہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور عرض کیا : مجھے بواسیر ہے اور جب بھی میں وضو کرتا ہوں تو (خون) بہہ پڑتا ہے۔ باقی حدیث اسی طرح ہے۔ (ب) ابو احمد کہتے ہیں : یہ روایت منکر ہے، مجھے معلوم نہیں کہ عبدالملک بن مہران کے علاوہ کسی اور نے عمرو بن دینار سے یہ روایت نقل کی ہو۔ (ج) ابو احمد کہتے ہیں : یہ مجہول راوی ہے۔