Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 325

پاکی کا بیان

مستحاضہ خون کے نشان کو دھوکر غسل کرے گی اور کپڑے سے لنگوٹ باندھ کر نماز پڑھے گی اور ہر نماز کے لیے وضو کرے گی

16 hadiths in this chapter

1620

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1620

Zaeef

(۱۶۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ: الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَقِیلٍ عَنْ بُہَیَّۃَ قَالَتْ: سَمِعْتُ امْرَأَۃً تَسْأَلُ عَائِشَۃَ یَعْنِی عَنْ حَیْضِہَا أَظُنُّہُ قَالَ فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَنِ امْرَأَۃٍ فَسَدَ حَیْضُہَا وَأُہَرِیقَتْ دَمًا ، فَأَمَرَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ آمُرَہَا فَلْتَنْظُرْ قَدْرَ مَا کَانَتْ تَحِیضُ فِی کُلِّ شَہْرٍ وَحَیْضُہَا مُسْتَقِیمٌ وَقَالَ : ((فَلْتَقْعُدْ بِقَدْرِ ذَلِکَ مِنَ الأَیَّامِ ، ثُمَّ لْتَدَعِ الصَّلاَۃَ فِیہِنَّ وَبِقَدْرِہِنَّ ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ ثُمَّ تَسْتَثْفِرْ بِثَوْبٍ ثُمَّ لِتُصَلِّ))۔ [منکر۔ أخرجہ أبو داؤد ۱۲۸۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٢١) بھیۃ کہتی ہیں کہ میں نے ایک عورت سے سنا ، وہ (شاید) سیدہ عائشہ (رض) سے حیض کے متعلق سوال کر رہی تھی سیدہ عائشہ (رض) نے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس عورت کے متعلق سوال کیا جس کا حیض خراب ہوگیا اور وہ خون بہا رہی تھی تو مجھ کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ میں اسے حکم دوں کہ وہ اتنا انتظار کرے جتنا ہر ماہ میں حیض گزارتی تھی اور ان دنوں کی مقدار بیٹھی رہے اور نماز چھوڑ دے، پھر غسل کرے اور کپڑے سے لنگوٹ باندھ کر نماز پڑھے۔

1621

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1621

Sahih

(۱۶۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ سَعْدٍ الْمَرْثَدِیُّ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ قَالَ وَأَخْبَرَنِی أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ: أَنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ أَبِی حُبَیْشِ اسْتَفْتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَتْ: إِنِّی أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْہُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاَۃَ؟ فَقَالَ : ((ذَلِکِ عِرْقٌ وَلَیْسَتْ بِالْحَیْضَۃِ ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحِیْضَۃُ فَدَعِی الصَّلاَۃَ ، وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِی عَنْکِ أَثَرَ الدَّمِ وَتَوَضَّئِی وَصَلِّی ، فَإِنَّمَا ذَلِکِ عِرْقٌ وَلَیْسَتْ بِالْحَیْضَۃِ))۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی الرَّبِیعِ وَفِی حَدِیثِ خَلَفٍ: أَنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ أَبِی حُبَیْشِ سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَقَالَ: ((فَاغْسِلِی عَنْکِ الدَّمَ وَتَوَضَّئِی وَصَلِّی))۔ وَالْبَاقِی بِمَعْنَاہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ خَلَفِ بْنِ ہِشَامٍ دُونَ قَوْلِہِ : وَتَوَضَّئِی۔ وَکَأَنَّہُ ضَعَّفَہُ لِمُخَالَفَتِہِ سَائِرَ الرُّوَاۃِ عَنْ ہِشَامٍ۔ وَرَوَاہُ أَبُو حَمْزَۃَ السُّکَّرِیُّ عَنْ ہِشَامٍ إِلاَّ أَنَّہُ أَرْسَلَ الْحَدِیثَ وَلَمْ یَذْکُرْ عَائِشَۃَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٢٢) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے فاطمہ بنت أبی حبیش (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھاکہ میں استحاضہ والی ہوں، میں پاک نہیں ہوتی، کیا میں نماز چھوڑ دوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ ایک رگ ہے، حیض نہیں ہے، جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دے اور جب چلا جائے تو اپنے جسم سے خون دھو ، وضو کر اور نماز پڑھ، یہ ایک رگ سے ہے، حیض نہیں ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ فاطمہ بنت أبی حبیش نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اپنے آپ سے خون دھو، وضو کر اور نماز پڑھ۔ “

1622

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1622

Sahih

(۱۶۲۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا أَبُو حَمْزَۃَ قَالَ سَمِعْتُ ہِشَامًا یُحَدِّثُ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ أَبِی حُبَیْشٍ قَالَتْ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْہُرُ۔ الْحَدِیثَ وَقَالَ فِیہِ : ((فَاغْتَسِلِی عِنْدَ طُہْرِکِ وَتَوَضَئِیْ لِکُلِّ صَلاَۃٍ))۔ قَالَ أَبُو بَکْرٍ وَرَوَی إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّافِعِیُّ عَنْ دَاوُدَ الْعَطَّارِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ وَرَوَی الْحَسَنُ بْنُ زِیَادٍ عَنْ أَبِی حَنِیفَۃَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ الْحَدِیثَ وَقَالَ فِیہِ: ((وَتَوَضَّئِی لِکُلِّ صَلاَۃٍ))۔ قَالَ الشَّیْخُ: وَالصَّحِیحُ أَنَّ ہَذِہِ الْکَلِمَۃَ مِنْ قَوْلِ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ۔ [صحیح۔ أخرجہ الحاکم ۱/۲۸۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٢٣) (الف) ہشام اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ بیشک فاطمہ بنت حبیش (رض) نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں استحاضہ والی ہوں، میں پاک نہیں ہوتی۔۔۔ اس میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اپنے طہر کے وقت غسل کر اور نماز کے لیے وضو کر۔ “ ایک روایت میں ہے کہ ہر نماز کے لیے وضو کر۔ (ب) شیخ کہتے ہیں کہ صحیح بات یہ ہے کہ یہ عروہ بن زبیر کا قول ہے۔

1623

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1623

Sahih

(۱۶۲۴) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: جَائَتْ فَاطِمَۃُ بِنْتُ أَبِی حُبَیْشٍ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَتْ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی امْرَأَۃٌ أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْہُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاَۃَ؟ فَقَالَ : ((لاَ ، إِنَّمَا ذَلِکِ عِرْقٌ وَلَیْسَ بِالْحَیْضِ ، فَإِذَا أَقْبَلَتْ حَیْضَتُکِ فَدَعِی الصَّلاَۃَ ، وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِی عَنْکِ الدَّمَ ثُمَّ صَلِّی))۔ قَالَ قَالَ أَبِی: ثُمَّ تَوَضَّئِی لِکُلِّ صَلاَۃٍ حَتَّی یَجِیئَ ذَلِکَ الْوَقْتُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی دُونَ قَوْلِ عُرْوَۃَ وَقَوْلُ عُرْوَۃَ فِیہِ صَحِیحٌ۔ وَرُوِیَ ذَلِکَ فِی حَدِیثِ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٢٤) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت أبی حبیش (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئیں اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میں استحاضہ والی عورت ہوں، میں پاک نہیں ہوتی، کیا میں نماز چھوڑ دوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں یہ ایک رگ ہے، حیض نہیں ہے، جب تیرا حیض آئے تو نماز چھوڑ دے اور جب چلا جائے تو اپنے جسم سے خون دھو، پھر نماز پڑھ۔ راوی کہتے ہیں : میرے باپ نے کہا : پھر ہر نماز کے لیے وضو کر یہاں تک کہ (دوسری نماز کا) وقت آجائے۔

1624

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1624

Zaeef

(۱۶۲۵) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْحَسَّانِیُّ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: جَائَتْ فَاطِمَۃُ بِنْتُ أَبِی حُبَیْشٍ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَتْ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی امْرَأَۃٌ أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْہُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاَۃَ؟ قَالَ : ((لاَ ، إِنَّمَا ذَلِکِ عِرْقٌ وَلَیْسَتْ بِالْحَیْضَۃِ ، اجْتَنِبِی الصَّلاَۃَ أَیَّامَ مَحِیضِکِ ، ثُمَّ اغْتَسِلِی وَتَوَضَّئِی لِکُلِّ صَلاَۃٍ ، وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَی الْحَصِیرِ))۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی بَکْرِ بْنِ الْحَارِثِ۔ وَہَکَذَا رَوَاہُ عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ وَقُرَّۃُ بْنُ عِیسَی وَمُحَمَّدُ بْنُ رَبِیعَۃَ وَجَمَاعَۃٌ عَنِ الأَعْمَشِ وَاخْتُلِفَ فِیہِ عَلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دَاوُدَ الْخُرَیْبِیِّ وَرَوَاہُ حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ وَأَبُو أُسَامَۃَ وَأَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنِ الأَعْمَشِ فَوَقَفُوہُ عَلَی عَائِشَۃَ وَاخْتَصَرُوہُ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَکَمِ قَالَ: جِئْنَا مِنْ عِنْدِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دَاوُدَ الْخُرَیْبِیِّ إِلَی یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ الْقَطَّانِ فَقَالَ: مِنْ أَیْنَ جِئْتُمْ؟ قُلْنَا: مِنْ عِنْدِ ابْنِ دَاوُدَ؟ فَقَالَ: مَا حَدَّثَکُمْ؟ قُلْنَا حَدَّثَنَا عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ الْحَدِیثَ۔ فَقَالَ یَحْیَی: أَمَا إِنَّ سُفْیَانَ الثَّوْرِیَّ کَانَ أَعْلَمَ النَّاسِ بِہَذَا ، زَعَمَ أَنَّ حَبِیبَ بْنَ أَبِی ثَابِتٍ لَمْ یَسْمَعْ مِنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ شَیْئًا۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو یَحْیَی السَّمَرْقَنْدِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی قَالَ سَمِعْتُ عَلِیَّ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ الْمَدِینِیِّ یَقُولُ حَبِیبُ بْنُ أَبِی ثَابِتٍ لَمْ یَسْمَعْ مِنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ شَیْئًا۔ قَالَ یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ حَدِیثُ حَبِیبٍ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ لاَ شَیْئَ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ قَالَ سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ بْنَ مُحَمَّدٍ الدُّورِیَّ یَقُولُ قُلْتُ لِیَحْیَی بْنِ مَعِینٍ: حَبِیبٌ ثَبَتٌ؟ قَالَ: نَعَمْ ، إِنَّمَا رَوَی حَدِیثَیْنِ قَالَ أَظُنُّ یَحْیَی یُرِیدُ مُنْکَرَیْنِ حَدِیثَ تُصَلِّی الْحَائِضُ وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَی الْحَصِیرِ ، وَحَدِیثَ الْقُبْلَۃِ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ قَالَ قَالَ أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِیُّ: حَدِیثُ الأَعْمَشِ عَنْ حَبِیبٍ ضَعِیفٌ۔ وَدَلَّ عَلَی ضَعْفِ حَدِیثِ الأَعْمَشِ عَنْ حَبِیبٍ ہَذَا أَنَّ حَفْصَ بْنَ غِیَاثٍ وَقْفَہُ عَلَی عَائِشَۃَ ، وَأَنْکَرَ أَنْ یَکُونَ حَدِیثُ حَبِیبٍ مَرْفُوعًا وَوَقَفَہُ أَیْضًا أَسْبَاطٌ عَنِ الأَعْمَشِ وَرَوَاہُ ابْنُ دَاوُدَ عَنِ الأَعْمَشِ مَرْفُوعًا أَوَّلُہُ وَأَنْکَرَ أَنْ یَکُونَ فِیہِ الْوُضُوئُ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ وَدَلَّ عَلَی ضَعْفِ حَدِیثِ حَبِیبٍ ہَذَا أَنَّ رِوَایَۃَ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: فَکَانَتْ تَغْتَسِلُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ۔ فِی حَدِیثِ الْمُسْتَحَاضَۃِ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٢٥) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت أبی حبیش (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئیں۔ اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میں استحاضہ والی عورت ہوں، میں پاک نہیں ہوتی، کیا میں نماز چھوڑ دوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ ایک رگ ہے ، حیض نہیں ہے، اپنے حیض کے دنوں میں نماز نہ پڑھ، پھر غسل کر اور ہر نماز کے لیے وضو کر، اگرچہ خون چٹائی پر گرتا ہے۔ (ب) حفص بن غیاث، ابو اسامہ اور اسباط بن محمد نے اعمش سینقل کیا ہے اور انھوں نے اسے سیدہ عائشہ (رض) پر موقوف قرار دیا ہے۔ (ج) عبدالرحمن بن بشر بن حکم کہتے ہیں کہ ہم عبداللہ بن داؤد خریبی کے پاس سے لحی بن سعید قطان کے پاس آئے تو انھوں نے پوچھا : تم کہاں سے آئے ہو ؟ ہم نے کہا : ابن داؤد کے پاس سے۔ انھوں نے پوچھا تم سے کیا بیان کیا ؟ ہم نے کہا : اعمش عن حبیب بن ابی ثابت عن عروۃ عن عائشہ۔۔۔ یحیینے کہا : سفیان ثوری اس (سند) کو لوگوں سے زیادہ جانتے ہیں۔ ان کا گمان ہے کہ حبیب بن ابو ثابت کا عروہ بن زبیر سے سماع ثابت نہیں ہے۔ (د) شیخ علی بن مدینی کہتے ہیں کہ حبیب بن ابی ثابت کا عروہ بن زبیر سے سماع ثابت نہیں ہے۔ امام یحییٰ (بن سعید) کہتے ہیں : حبیب کے عروہ سے روایت کرنے میں کوئی حیثیت نہیں۔ (ر) عباس بن محمد دوری کہتے ہیں کہ میں نے یحییٰ بن معین سے پوچھا کہ حبیب کی روایات ثابت ہیں ؟ انھوں نی فرمایا : ہاں۔ پھر انھوں نے دو روایات بیان کی ہیں۔ عباس کا گمان ہے کہ ان کی مراد دو منکر روایات۔ (١) حائضہ نماز پڑھے گی اگرچہ خون چٹائی پر گرے اور دوسری حدیثِ قبلہ۔ (س) امام ابوداؤد فرماتی ہیں کہ اعمش کی جو حدیث حبیب سے ہو وہ ضعیف ہے۔ (ش) اعمش کی حبیب سے حدیث کیضعیف ہونے کی دلیل حفص بن غیاث کا موقوف ٹھہرانا ہے۔ انھوں نے حبیب کی حدیث کے مرفوع ہونے سے انکار کیا ہے۔ اسی طرح اس نے بھی اعمش سینقلبیان کی ہے۔ ابن داؤد نے اعمش سے مرفوع نقل کی ہے اور اس بات کا انکار کیا ہے کہ ہر نماز کے لیے وضو ہو۔ حبیب کی حدیث کے ضعیف ہونے پر دلیلزہری کی روایت ہے جو عروۃ عن عائشہ ہے۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں : وہ ہر نماز کے لیے وضو کرتی تھیں۔ یہ مستحاضہ والی حدیث میں ہے۔

1625

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1625

Sahih

(۱۶۲۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَلاَئِ یَعْنِی أَیُّوبَ بْنَ أَبِی مِسْکِینٍ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاۃَ عَنْ أُمِّ کُلْثُومٍ عَنْ عَائِشَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ فِی الْمُسْتَحَاضَۃِ : ((تَدَعُ الصَّلاَۃَ أَیَّامَ أَقْرَائِہَا ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ مَرَّۃً ثُمَّ تَتَوَضَّأُ إِلَی مِثْلِ أَیَّامِ أَقْرَائِہَا ، فَإِنْ رَأَتْ صُفْرَۃً انْتَضَحَتْ وَتَوَضَأَتْ وَصَلَّتْ))۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٢٦) سیدہ عائشہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتی ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مستحاضہ کے متعلق فرمایا : ” اپنے حیض کے دنوں میں نماز چھوڑ دے، پھر ایک مرتبہ غسل کرے، پھر اپنے طہر کے دنوں کیطرح وضو کرے ۔ اگر زردی دیکھے تو چھینٹے مارے اور وضو کرکے نماز پڑھے۔ “

1626

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1626

Sahih

(۱۶۲۷) قَالَ وَحَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَلاَئِ عَنِ ابْنِ شُبْرُمَۃَ عَنِ امْرَأَۃِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِثْلَہُ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٢٧) سیدہ عائشہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی پچھلی روایت کی طرحنقل فرماتی ہیں۔

1627

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1627

Zaeef

(۱۶۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا یَزِیدُ فَذَکَرَہُمَا بِالإِسْنَادَیْنِ إِلاَّ أَنَّہُ جَعَلَ الأَوَّلَ مِنْ قَوْلِ عَائِشَۃَ۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَحَدِیثُ أَیُّوبَ أَبِی الْعَلاَئِ ضَعِیفٌ لاَ یَصِحُّ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی وَرُوِیَ عَنْ أَبِی یُوسُفَ مَرْفُوعًا۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ أبو داؤد ۲۹۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٢٨) (الف) یزید نے دونوں سندوں سے بیان کیا ہے مگر اس نے پہلے کو عائشہ کا قول قرار دیا ہے۔ (ب) امام ابوداؤد فرماتی ہیں کہ ایوب کی حدیث ضعیف ہے۔ (ج) شیخ کہتے ہیں کہ ابویوسف سے مرفوعاً نقل کی گئی ہے۔

1628

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1628

Sahih

(۱۶۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُاللَّہِ بْنُ عُقْبَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ عَبْدِالصَّمَدِ بْنِ أَبِی خِدَاشٍ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا أَبُو یُوسُفَ: یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ قَمِیرَ امْرَأَۃِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَۃَ: أَنَّ فَاطِمَۃَ أَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَتْ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی امْرَأَۃٌ أُسْتَحَاضُ۔ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((إِنَّمَا ذَلِکِ عِرْقٌ فَانْظُرِی أَیَّامَ أَقْرَائِکِ ، فَإِذَا جَاوَزَتْ فَاغْتَسِلِی وَاسْتَذْفِرِی ، ثُمَّ تَوَضَّئِی لِکُلِّ صَلاَۃٍ))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۲۱۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٢٩) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ فاطمہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئیں، انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں استحاضہ والی عورت ہوں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ ایک رگ ہے، اپنے حیض کے دنوں کا انتظار کر، جب وہ گزر جائیں تو غسل کر اور لنگوٹ باندھ کر نماز کے لیے وضو کر۔

1629

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1629

Sahih

(۱۶۳۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْبَاہِلِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ أَبِی خِدَاشٍ فَذَکَرَہُ بِنَحْوِہِ۔ قَالَ عَلِیٌّ: تَفَرَّدَ بِہِ عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ وَہُوَ ضَعِیفٌ عَنْ أَبِی یُوسُفَ وَالَّذِی عِنْدَ النَّاسِ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بِہَذَا الإِسْنَادِ مَوْقُوفًا: الْمُسْتَحَاضَۃُ تَدَعُ الصَّلاَۃَ أَیَّامَ أَقْرَائِہَا ، وَتَغْتَسِلُ وَتَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۲۱۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٣٠) اسماعیل اس سند سے موقوف روایت نقل کرتے ہیں کہ استحاضہ والی اپنے حیض کے دنوں میں نماز چھوڑ دے ، پھر غسل کرے اور ہر نماز کے لیے وضو کرے۔

1630

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1630

Sahih

(۱۶۳۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُکْرَمُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِیُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ بَیَانٍ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ یُحَدِّثُ عَنْ قَمِیرَ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا قَالَتْ فِی الْمُسْتَحَاضَۃِ: تَدَعُ الصَّلاَۃَ أَیَّامَ حَیْضَتِہَا ، وَتَغْتَسِلُ وَتَسْتَذْفِرُ وَتَوَضَّأُ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ الدارمی ۷۹۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٣١) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ مستحاضہ اپنے حیض کے دنوں میں نماز چھوڑ دے اور غسل کرکے لنگوٹ باندھے اور ہر نماز کے وقت وضو کرے۔

1631

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1631

Sahih

(۱۶۳۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ أَخْبَرَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ حَدَّثَنَا بَیَانٌ عَنْ عَامِرٍ فَذَکَرَہُ وَقَالَ: ثُمَّ تَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ۔ ہَکَذَا رِوَایَۃُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ وَبَیَانٍ وَمُغِیرَۃَ وَفِرَاسٍ وَمُجَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ قَمِیرَ عَنْ عَائِشَۃَ: تَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ۔ وَرِوَایَۃُ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ وَعَاصِمٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ قَمِیرَ عَنْ عَائِشَۃَ: تَغْتَسِلُ کُلَّ یَوْمٍ مَرَّۃً۔ وَکَذَلِکَ فِی رِوَایَۃِ عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ الْکَاتِبِ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ فِی قِصَّۃِ فَاطِمَۃَ بِنْتِ أَبِی حُبَیْشٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ (ج) وَعُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ لَیْسَ بِالْقَوِیِّ۔ وَرُوِیَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاۃَ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ وَلَیْسَ بِالْقَوِیِّ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٣٢) (الف) عامر نے نقل کیا ہے کہ ہر نماز کے لیے وضو کرے۔ (ب) قمیر نے سیدہ عائشہ (رض) سے نقل کیا ہے کہ وہ ہر نماز کے لیے وضو کرے گی۔ (ج) قمیر عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ روزانہ ایک مرتبہ غسل کرے گی، اسی طرح عثمان بن سعد کاتب کی روایت ابن ابی ملیکہ سے ہے جو سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش کا قصہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔ (د) عثمان بن سعد قوی نہیں (ر) حجاج بن ارطاۃ ابن ابوملیکہ سینقل فرماتے ہیں اور وہ قوی نہیں

1632

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1632

Sahih

(۱۶۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ: عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی شَرِیکٍ عَنْ أَبِی الْیَقْظَانِ عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : ((الْمُسْتَحَاضَۃُ تَدَعُ الصَّلاَۃَ أَیَّامَ حَیْضَتِہَا ، وَتَغْتَسِلُ وَتَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ وَتَصُومُ وَتُصَلِّی))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ أبو داؤد ۲۹۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٣٣) ثابت اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” مستحاضہ اپنے حیض کے دنوں میں نماز چھوڑ دے گی، پھر غسل کرے گی اور ہر نماز کے لیے وضو کرے گی ، روزے رکھے گی اور نماز پڑھے گی۔ “

1633

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1633

Zaeef

(۱۶۳۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ حَدَّثَنَا یَحْیَی قَالَ: قَرَأْتُ عَلَی شَرِیکٍ عَنْ أَبِی الْیَقْظَانِ عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَلِیٍّ مِثْلَہُ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ قَالَ سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ بْنَ مُحَمَّدٍ الدُّورِیَّ یَقُولُ سَمِعْتُ یَحْیَی بْنَ مَعِینٍ یَقُولُ عَدِیُّ بْنُ ثَابِتٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ یَحْیَی وَجَدُّہُ اسْمُہُ دِینَارٍ۔ قَالَ أَبُو الْفَضْلِ فَرَدَدْتُہُ أَنَا عَلَی یَحْیَی فَقَالَ ہُوَ ہَکَذَا اسْمُہُ دِینَارٍ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ قَالَ قَالَ أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِیُّ حَدِیثُ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ہَذَا ضَعِیفٌ لاَ یَصِحُّ ، وَرَوَاہُ أَبُو الْیَقْظَانِ عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَلِیٍّ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٣٤) ثابت کے والد سیدنا علی (رض) سے اسی طرحنقل فرماتے ہیں۔ (ب) عدی بن ثابت اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سینقل فرماتے ہیں۔ یحییٰ بن معین کہتے ہیں کہ ان کے دادا کا نام دینار ہے۔ (ج) ابو فضل کہتے ہیں کہ میں نے یحییٰ پر رد کیا تو انھوں نے کہا : اس کا نام دینار ہے۔ (د) امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ عدی بن ثابت کی حدیث ضعیف ہے۔

1634

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1634

Sahih

(۱۶۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ الأَصْبَہَانِیُّ قَالَ أَبُو یَعْلَی قُرِئَ عَلَی بِشْرِ بْنِ الْوَلِیدِ أَخْبَرَکَ أَبُو یُوسُفَ عَنْ أَبِی أَیُّوبَ الأَفْرِیقِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ عَنْ جَابِرٍ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- أَمَرَ الْمُسْتَحَاضَۃَ أَنْ تَوَضَّأَ لِکُلِّ صَلاَۃٍ۔ تَفَرَدَّ بِہِ أَبُو یُوسُفَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَلِیٍّ أَبِی أَیُّوبَ الأَفْرِیقِیِّ۔ وَأَبُو یُوسُفَ ثِقَۃٌ إِذَا کَانَ یَرْوِی عَنْ ثِقَۃٍ۔ وَفِیمَا أَجَازَ لِی أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ رِوَایَتَہُ عَنْہُ عَنْ أَبِی الْعَبَّاسِ عَنِ الرَّبِیعِ عَنِ الشَّافِعِیِّ أَنَّہُ قِیلَ لَہُ أَمَا إِنَّا رُوِّینَا أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- أَمَرَ الْمُسْتَحَاضَۃَ تَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ قَالَ الشَّافِعِیُّ قُلْتُ: نَعَمْ ، قَدْ رُوِّیتُمْ ذَلِکَ ، وَبِہِ نَقُولُ قِیَاسًا عَلَی سُنَّۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی الْوُضُوئِ مِمَّا خَرَجَ مِنْ دُبُرٍ أَوْ ذَکَرٍ أَوْ فَرْجٍ۔ قَالَ: وَلَوْ کَانَ ہَذَا مَحْفُوظًا عِنْدَنَا کَانَ أَحَبَّ إِلَیْنَا مِنَ الْقِیَاسِ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الطبرانی فی الاوسط ۱۵۹۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٣٥) (الف) سیدنا جابر (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے استحاضہ والی کو حکم دیا کہ ہر نماز کے لیے وضو کرے۔ (ب) ابو یوسف عبداللہ بن علی ابو ایوب افریقی سینقل کرنے میں متفرد ہے۔ (ج) ابو یوسف ثقہ ہے جب ثقہ سے نقل کرے۔ (د) امام شافعی (رح) سے روایت ہے کہ کہا گیا : ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مستحاضہ کو ہر نماز کے لیے وضو کا حکم دیا۔ میں نے کہا : میں کہتا ہوں : ہاں یہ تم روایت کرسکتے ہو۔ اسی طرح ہم اس کو نبی کی سنت جو وضو کے متعلق ہے کہ دبر، ذکر یا فرج سے کوئی چیز خارج ہو تو وضو ہے، ہم اس کو اس پر قیاس کریں گے۔ امام صاحب فرماتی ہیں کہ اگر یہ روایت محفوظ ہو تو ہمیں قیاس سے زیادہ پسند ہے۔

1635

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1635

Sahih

(۱۶۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ أَیُّوبَ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مِنَ الْخَلاَئِ فَقُرِّبَ إِلَیْہِ طَعَامٌ ، فَعَرَضُوا عَلَیْہِ الْوَضُوئَ فَقَالَ : إِنَّمَا أُمِرْتُ بِالْوُضُوئِ إِذَا قُمْتُ إِلَی الصَّلاَۃِ ۔ قَالَ أَبُو بَکْرٍ أُخْبَرَ النَّبِیُّ -ﷺ- أَنَّ اللَّہَ تَعَالَی أَمَرَہُ بِالْوُضُوئِ إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ لاَ دُخُولَ وَقْتٍ أَوْ خُرُوجَہُ۔ [صحیح۔ أخرجہ أبو داؤد ۳۷۶۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٣٦) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت الخلاء سے نکلے، کھانا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریب لایا گیا، صحابہ نے آپ کو پانی پیش کیا، آپ نے فرمایا : ” مجھے وضو کا حکم تب دیا گیا ہے جب میں نماز کے لیے کھڑا ہوں۔ ابوبکر کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خبر دی کہ بیشک اللہ تعالیٰ نے انھیں وضو کا حکم دیا جب نماز کے لیے کھڑے ہوں نہ کہ (نماز کے) دخول کے وقت اور نہ خروج کے وقت۔