Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 314

پاکی کا بیان

مستحاضہ جب وہ تمیز کرسکتی ہو

9 hadiths in this chapter

1545

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1545

Sahih

(۱۵۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا: یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: جَائَتْ فَاطِمَۃُ بِنْتُ أَبِی حُبَیْشٍ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَتْ: إِنِّی امْرَأَۃٌ أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْہُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاَۃَ؟ قَالَ : ((لاَ ، إِنَّمَا ذَاکَ عِرْقٌ وَلَیْسَتْ بِالْحَیْضَۃِ ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَیْضَۃُ فَدَعِی الصَّلاَۃَ، وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِی عَنْکِ الدَّمَ وَصَلِّی))۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٤٦) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت أبی حبیش رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی اور عرض کیا : میں استحاضہ والی عورت ہوں، میں پاک نہیں ہوتی کیا میں نماز کو چھوڑدوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں۔ یہ رگ سے ہے حیض نہیں ہے، جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دے اور جب چلا جائے تو اپنے آپ سے خون دھو اور نماز پڑھ۔

1546

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1546

Sahih

(۱۵۴۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَلِیٍّ: الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ فَذَکَرَہُ بِإِسْنَادِہِ مِثْلَہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ یُونُسَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ وَہَکَذَا رَوَاہُ فِی إِقْبَالِ الْحَیْضِ وَإِدْبَارِہِ سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ وَحَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ وَعَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ الضَّرِیرُ وَجَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ نُمَیْرٍ وَجَمَاعَۃٌ کَبِیرَۃٌ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ إِلاَّ أَنَّ حَمَّادًا زَادَ فِیہِ الْوُضُوئَ ، وَابْنَ عُیَیْنَۃَ زَادَ فِیہِ الاِغْتِسَالَ بِالشَّکِّ۔ وَرَوَاہُ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ الإِمَامُ عَنْ ہِشَامٍ وَقَالَ فِی الْحَدِیثِ: فَإِذَا ذَہَبَ قَدْرُہَا فَاغْسِلِی عَنْکِ الدَّمَ وَصَلِّی۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٤٧) (الف) ہشام سے پچھلی روایت کی طرح منقول ہے۔ (ب) ایک بہت بڑی جماعت نے ہشام بن عروہ سینقل کیا ہے سوائے حماد کے۔ اس میں وضو کے الفاظ زائد ہیں۔ ابن عیینہ کہتے ہیں کہ اس میں انھوں نے شک کے ساتھ غسل کا اضافہ کیا ہے۔ (ج) ہشام سے روایت ہے کہ جب اس کی میعاد پوری ہوجائے تو اپنے آپ سے خون کو دھو اور نماز پڑھ۔

1547

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1547

Sahih

(۱۵۴۸) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا قَالَتْ: قَالَتْ فَاطِمَۃُ بِنْتُ أَبِی حُبَیْشٍ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی لاَ أَطْہُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاَۃَ؟ فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّمَا ذَلِکِ عِرْقٌ وَلَیْسَ بِالْحَیْضَۃِ ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَیْضَۃُ فَاتْرُکِی الصَّلاَۃَ ، وَإِذَا ذَہَبَ قَدْرُہَا فَاغْسِلِی الدَّمَ عَنْکِ وَصَلِّی))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ۔ وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی رَجَائٍ عَنْ أَبِی أُسَامَۃَ عَنْ ہِشَامٍ فَخَالَفَہُمْ فِی مَتْنِہِ فَقَالَ فِی الْحَدِیثِ فَقَالَ : لاَ ، إِنَّ ذَلِکِ عِرْقٌ ، وَلَکِنْ دَعِی الصَّلاَۃَ قَدْرَ الأَیَّامِ الَّتِی کُنْتِ تَحِیضِینَ فِیہَا ، ثُمَّ اغْتَسِلِی وَصَلِّی ۔ وَقَدْ رُوِیَ عَنْ أَبِی أُسَامَۃَ مَا دَلَّ عَلَی أَنَّہُ شَکَّ فِیہِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٤٨) (الف) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت أبی حبیش رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئیعرض کیا : میں استحاضہ والی عورت ہوں، میں پاک نہیں ہوتی، کیا میں نماز کو چھوڑدوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” نہیں، یہ رگ سے ہے، حیض نہیں ہے، جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دے اور جب چلا جائے تو اپنے آپ سے خون دھو اور نماز پڑھ۔ “ (ب) اس روایت کے متن میں اختلاف ہے : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں یہ تو رگ ہے لیکن تو نماز اتنے دن چھوڑ دے جتنے دن اپنے حیض کے ایام میں چھوڑتی تھی پھر غسل کر اور نماز پڑھ۔ (ج) ابو اسامہ والی روایت میں شک ہے۔

1548

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1548

Sahih

(۱۵۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَاسِینَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ کَرَامَۃَ الْکُوفِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ نُمَیْرٍ وَأَبُو أُسَامَۃَ (ح) قَالَ أَبُو بَکْرٍ وَأَخْبَرَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ وَمُحَمَّدُ بْنُ کُنَاسَۃَ وَجَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ: أَنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ أَبِی حُبَیْشٍ أَتَتْ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَتْ: إِنِّی أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْہُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاَۃَ؟ فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّمَا ذَلِکِ عِرْقٌ ، وَلَکِنْ دَعِی الصَّلاَۃَ الأَیَّامَ الَّتِی کُنْتِ تَحِیضِینَ فِیہَا ، ثُمَّ اغْتَسِلِی وَصَلِّی))۔ أَوْ کَمَا قَالَ۔ وَأَنَا أَظُنُّ أَنَّ الْحَدِیثَ عَلَی لَفْظِ أَبِی أُسَامَۃَ فَقَدْ رُوِّینَا عَنْ غَیْرِہِ عَلَی اللَّفْظِ الَّذِی رَوَاہُ الْجَمَاعَۃُ عَنْ ہِشَامٍ۔ وَقَدْ رُوِیَ عَنْ أَبِی أُسَامَۃَ عَلَی اللَّفْظِ الَّذِی رَوَاہُ الْجَمَاعَۃُ فِی إِقْبَالِ الْحَیْضِ وَإِدْبَارِہِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٤٩) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت ابی حبیش نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئیں اور عرض کیا : میں استحاضہ والی ہوں میں پاک نہیں ہوتی ، کیا میں نماز چھوڑ دوں ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ رگ سے ہے ، حیض کے دنوں میں نماز چھوڑ دے ، پھر غسل کر اور نماز پڑھ اوکما قال (ب) ابو اسامہ سے ان الفاظ میں روایت کیا گیا ہے، اسے ایک جماعت نے روایت کیا ہے، یعنی اپنے حیض کے آنے اور جانے کے دنوں میں۔

1549

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1549

Sahih

(۱۵۵۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا ابْنُ کَرَامَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ فَذَکَرَہُ وَقَالَ فِی الْحَدِیثِ: أَفَأَدَعُ الصَّلاَۃَ؟ قَالَ : لَیْسَ ذَلِکِ بِالْحَیْضِ ، إِنَّمَا ذَلِکِ عِرْقٌ ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَیْضَۃُ فَدَعِی الصَّلاَۃَ ، وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِی وَصَلِّی ۔ وَہَذَا أَوْلَی أَنْ یَکُونَ مَحْفُوظًا لِمُوَافَقَتِہِ رِوَایَۃَ الْجَمَاعَۃِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : فَاغْتَسِلِی وَقَدْ قَالَہُ أَیْضًا ابْنُ عُیَیْنَۃَ بِالشَّکِّ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٠) (الف) ہشام بن عروۃ کی روایت میں ہے : کیا میں نماز چھوڑ دوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ حیض نہیں ہے یہ رگ سے ہے، جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دے اور جب چلا جائے تو غسل کر اور نماز پڑھ۔ (ب) اس کا محفوظ ہونا اور جماعت کی روایت کے موافق ہونا زیادہ اولیٰ ہے مگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو غسل کر۔ (ج) ابن عیینہ نے شک کے ساتھ بیان کیا ہے۔ واللہ اعلم۔

1550

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1550

Sahih

(۱۵۵۱) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو یَعْنِی ابْنَ عَلْقَمَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ: أَنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ أَبِی حُبَیْشٍ کَانَتْ تُسْتَحَاضُ، فَقَالَ لَہَا النَّبِیُّ -ﷺ-: ((إِنَّ دَمَ الْحَیْضَۃِ أَسْوَدُ یُعْرَفُ ، فَإِذَا کَانَ ذَلِکَ فَأَمْسِکِی عَنِ الصَّلاَۃِ ، وَإِذَا کَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِی وَصَلِّی ، فَإِنَّمَا ہُوَ عِرْقٌ))۔ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ سَمِعْتُ أَبِی یَقُولُ: کَانَ ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ حَدَّثَنَا بِہِ عَنْ عَائِشَۃَ ثُمَّ تَرَکَہُ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ ابو داؤد ۲۸۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥١) عروۃ سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت حبیش (رض) استحاضہ والی تھیں، ان سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” حیض کا خون سیاہ ہوتا ہے جو پہنچانا جاتا ہے، جب یہ ہو تو نماز سے رک جا اور جب دوسرا ہو تو وضو کر اور نماز پڑھ وہ رگ سے ہے۔ “

1551

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1551

Sahih

(۱۵۵۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ عَنْ مُحَمَّدٍ یَعْنِی ابْنَ عَمْرٍو حَدَّثَنِی ابْنُ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ أَبِی حُبَیْشٍ: أَنَّہَا کَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَقَالَ لَہَا النَّبِیُّ -ﷺ- : ((إِذَا کَانَ دَمُ الْحَیْضَۃِ فَإِنَّہُ دَمٌ أَسْوَدُ یُعْرَفُ ، فَإِذَا کَانَ ذَلِکَ فَأَمْسِکِی عَنِ الصَّلاَۃِ ، فَإِذَا کَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِی وَصَلِّی ، فَإِنَّمَا ہُوَ عِرْقٌ))۔ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا بِہِ ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ مِنْ کِتَابِہِ ہَکَذَا ثُمَّ حَدَّثَنَا بَعْدُ حِفْظًا قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ: أَنَّ فَاطِمَۃَ کَانَتْ تُسْتَحَاضُ۔ فَذَکَرَ مَعْنَاہُ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٢) عروۃ بن زبیر فاطمہ بنت أبی حبیش (رض) سینقل فرماتے ہیں کہ وہ استحاضہ والی تھی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں فرمایا : ” حیض کا خون سیاہ ہوتا ہے جو پہنچانا جاتا ہے، جب یہ ہو تو نماز سے رک جا اور جب دوسرا ہو تو وضو کر اور نماز پڑھ وہ رگ ہے۔ “

1552

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1552

Zaeef

(۱۵۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ قَالَ قَالَ أَبُو دَاوُدَ قَالَ مَکْحُولٌ: النِّسَائُ لاَ یَخْفَی عَلَیْہِنَّ الْحَیْضَۃُ ، إِنَّ دَمَہَا أَسْوَدُ غَلِیظٌ فَإِذَا ذَہَبَ ذَلِکَ وَصَارَتْ صُفْرَۃً رَقِیقَۃً فَإِنَّہَا مُسْتَحَاضَۃٌ ، فَلْتَغْتَسِلْ وَتُصَلِّی۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی وَقَدْرُوِیَ مَعْنَی مَا قَالَ مَکْحُولٌ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ مَرْفُوعًا بِإِسْنَادٍ ضَعِیفٍ۔ضعیف

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٣) (الف) مکحول فرماتی ہیں : عورتوں پر حیض پوشیدہ نہیں ہوتا، اس کا خون گاڑھا اور سخت سیاہ ہوتا ہے جب یہ چلا جائے اور زرد پتلا ہوجائے تو وہ استحاضہ ہے، لہٰذا وہ غسل کرے اور نماز پڑھے۔ (ب) شیخ (رح) فرماتے ہیں کہ مکحول کے قول کی وضاحت ابوامامہ کی مرفوع روایت میں ہے، لیکن اس کی سند ضعیف ہے۔

1553

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1553

Zaeef

(۱۵۵۴) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ أَخْبَرَنَا الْبَاغَنْدِیُّ: مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْکِرْمَانِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ عَنِ الْعَلاَئِ قَالَ سَمِعْتُ مَکْحُولاً یَقُولُ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ الْبَاہِلِیِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ : ((وَدَمُ الْحَیْضِ أَسْوَدُ خَاثِرٌ تَعْلُوہُ حُمْرَۃُ ، وَدَمُ الْمُسْتَحَاضَۃِ أَصْفَرُ رَقِیقٌ ، فَإِنْ غَلَبَہَا فَلْتَحْتَشِ کُرْسُفًا ، فَإِنْ غَلَبَہَا فَلْتَعْلُہَا بِأُخْرَی ، فَإِنْ غَلَبَہَا فِی الصَّلاَۃِ فَلاَ تَقْطَعِ الصَّلاَۃَ وَإِنْ قَطَرَ ، وَیَأْتِیہَا زَوْجُہَا وَتَصُومُ وَتُصَلِّی))۔ عَبْدُ الْمَلَکِ ہَذَا مَجْہُولٌ ، وَالْعَلاَئُ ہُوَ ابْنُ کَثِیرٍ ضَعِیفُ الْحَدِیثِ ، وَمَکْحُولُ لَمْ یَسْمَعْ مِنْ أَبِی أُمَامَۃَ شَیْئًا وَاللَّہُ أَعْلَمُ أَخْبَرَنَا بِذَلِکَ أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ عَنْ أَبِی الْحَسَنِ الدَّارَقُطْنِیِّ الْحَافِظِ۔ [باطل۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۲۱۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٤) سیدنا ابو أمامہ باہلی (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :۔۔۔ حیض کا خون سیاہ اور گاڑھا ہوتا ہے اس پر سرخی آجاتی ہے اور استحاضہ کا خون زرد پتلا ہوتا ہے، اگر وہ اس پر غالب آجائے تو اس پر روئی رکھ لے اور اگر وہ اس پر بھی غالب آجائے تو دوسری نئی روئی رکھ لے۔ اگر نماز میں غالب آجائے تو وہ نماز نہ توڑے اگرچہ خون گرنے لگے اور اس کا خاوند اس کے پاس آئے (یعنی جماع کرے) اور وہ عورت روزے رکھے اور نماز پڑھے۔