Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 309

پاکی کا بیان

مرد کے لیے حائضہ بیوی سے جماع کے علاوہ جو درست ہے

10 hadiths in this chapter

1500

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1500

Sahih

(۱۵۰۱) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِیُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ: أَنَّ الْیَہُودَ کَانَتْ إِذَا حَاضَتْ مِنْہُمُ الْمَرْأَۃُ أَخْرَجُوہَا مِنَ الْبَیْتِ ، وَلَمْ یُوَاکِلُوہَا وَلَمْ یُشَارِبُوہَا ، وَلَمْ یُجَامِعُوہَا فِی الْبَیْتِ ، فَسُئِلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ ذَلِکَ ، فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ {وَیَسْأَلُونَکَ عَنِ الْمَحِیضِ قُلْ ہُوَ أَذًی فَاعْتَزِلُوا النِّسَائَ فِی الْمَحِیضِ} [البقرۃ: ۲۲۲] إِلَی آخِرِ الآیَۃِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((جَامِعُوہُنَّ فِی الْبُیُوتِ ، وَاصْنَعُوا کُلَّ شَیْئٍ غَیْرَ النِّکَاحَ))۔ فَقَالَتِ الْیَہُودُ: مَا یُرِیدُ ہَذَا الرَّجُلُ أَنْ یَدَعَ شَیْئًا مِنْ أَمْرِنَا إِلاَّ خَالَفَنَا فِیہِ۔ فَجَائَ أُسَیْدُ بْنُ حُضَیْرٍ وَعَبَّادُ بْنُ بِشْرٍ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالاَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ الْیَہُودَ تَقُولُ کَذَا وَکَذَا ، أَفَلاَ نَنْکِحُہُنَّ فِی الْمَحِیضِ؟ فَتَمَعَّرَ وَجْہُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی ظَنَنَّا أَنْ قَدْ وَجَدَ عَلَیْہِمَا فَخَرَجَا ، فَاسْتَقْبَلَتْہُمَا ہَدِیَّۃٌ مِنْ لَبَنٍ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَبَعَثَ فِی آثَارِہِمَا فَسَقَاہُمَا ، فَظَنَنَّا أَنَّہُ لَمْ یَجِدْ عَلَیْہِمَا۔ لَفْظُ حَدِیثِ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ وَفِی حَدِیثِ أَبِی دَاوُدَ الطَّیَالِسِیِّ: فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ یُوَاکِلُوہُنَّ وَأَنْ یُشَارِبُوہُنَّ وَأَنْ یُجَامِعُوہُنَّ فِی الْبُیُوتِ وَیَفَعْلُوا مَا شَائُوا إِلاَّ الْجِمَاعَ۔ وَذَکَرَ الْبَاقِیَ بِمَعْنَاہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَہْدِیٍّ عَنْ حَمَّادٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۳۰۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٠١) سیدنا انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ یہودیوں کی عورت جب حائضہ ہوتی تو اس کو گھر سے نکال دیتے ، نہ اس کے ساتھ مل کر کھاتے اور نہ پیتے تھے اور نہ گھر میں اس کے ساتھ رہتے تھے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس (حائضہ) کے متعلق سوال کیا گیا تو اللہ نے { وَیَسْأَلُونَکَ عَنِ الْمَحِیضِ قُلْ ہُوَ أَذًی فَاعْتَزِلُوا النِّسَائَ فِی الْمَحِیضِ } [البقرۃ : ٢٢٢] آخر تک نازل کی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا طغری نے فرمایا : ” ان کے ساتھ گھروں میں رہو اور جماع کے علاوہ ہر کام کرو۔ یہود نے کہا : یہ شخص ہمارے کسی معاملے کو نہیں چھوڑتا ، اس میں ہماری مخالفت کرتا ہے۔ سیدنا اسید بن حضیر اور عباد بن بشر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے، انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول اللہ ! یہود ایسی ایسی باتیں کرتے ہیں، کیا حیض کے دنوں میں ہم ان سے جماع نہ کرلیں ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا چہرہ متغیر ہوگیا، یہاں تک ہم نے گمان کیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں پر غصہ کیا ہے، وہ دونوں نکل گئی پھر انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف دودھ کا ہدیہ بھیجا، آپ نے ان کے پیچھے کسی کو بھیجا اور انھیں دودھ پلایاتب ہمیں یقین ہوا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان پر ناراض نہیں ہیں۔ (ب) أبی داؤدطیالسی کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ وہ ان کے ساتھ کھائیں اور پئیں اور گھروں میں رہیں اور جماع کے علاوہ جو مرضی کریں ، باقی حدیث اسی کے ہم معنی بیان کی ہے۔

1501

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1501

Zaeef

(۱۵۰۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ وَابْنُ بُکَیْرٍ وَأَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ وَابْنُ رُمْحٍ عَنِ اللَّیْثِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنِی ابْنُ شِہَابٍ عَنْ حَبِیبٍ مَوْلَی عُرْوَۃَ عَنْ نُدْبَۃَ مَوْلاَۃِ مَیْمُونَۃَ عَنْ مَیْمُونَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یُبَاشِرُ الْمَرْأَۃَ مِنْ نِسَائِہِ ، وَہِیَ حَائِضٌ إِذَا کَانَ عَلَیْہَا إِزَارٌ یَبْلُغُ أَنْصَافَ الْفَخِذَیْنِ أَوِ الرُّکْبَتَیْنِ مُحْتَجِزَۃً بِہِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ أبو داؤد ۲۶۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٠٢) سیدہ میمونہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بیویوں سے مباشرت کرتے تھے اور وہ حائضہ ہوتی تھی ، ان پر ازار ہوتا تھا جو نصف ران یا گھنٹوں تک ہوتا تھا وہ اس سے لپٹی ہوتی تھیں۔

1502

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1502

Zaeef

(۱۵۰۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خَلِیٍّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ شُعَیْبِ بْنِ أَبِی حَمْزَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ أَخْبَرَنِی حَبِیبٌ مَوْلَی عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ أَنَّ نُدْبَۃَ مَوْلاَۃَ مَیْمُونَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَخْبَرَتْہُ: أَنَّہَا أَرْسَلَتْہَا مَیْمُونَۃُ إِلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ فِی رِسَالَۃٍ فَدَخَلْتْ عَلَیْہِ ، فَإِذَا فِرَاشُہُ مَعْزُولٌ عَنْ فِرَاشِ امْرَأَتِہِ ، فَرَجَعَتْ إِلَی مَیْمُونَۃَ فَبَلَّغَتْہَا رِسَالَتَہَا ، ثُمَّ ذَکَرَتْ ذَلِکَ لَہَا فَقَالَتْ لَہَا مَیْمُونَۃُ: ارْجِعِی إِلَی امْرَأَتِہِ فَسَلِیہَا عَنْ ذَلِکَ ۔ فَرَجَعَتْ إِلَیْہَا فَسَأَلَتْہَا فَأَخْبَرَتْہَا: أَنَّہَا إِذَا طَمِثَتْ عَزَلَ عَبْدُ اللَّہِ فِرَاشَہُ عَنْہَا ، فَأَرْسَلَتْ مَیْمُونَۃُ إِلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ فَتَغَیَّظَتْ عَلَیْہِ وَقَالَتْ: أَتَرْغَبُ عَنْ سُنَّۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَوَاللَّہِ إِنْ کَانَتِ الْمَرْأَۃُ مِنْ أَزْوَاجِہِ لَتَأْتَزِرُ بِالثَّوْبِ مَا یَبْلُغُ أَنْصَافَ فَخِذَیْہَا ، ثُمَّ یُبَاشِرُہَا بِسَائِرِ جَسَدِہِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ احمد ۶/۳۳۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٠٣) زہری سے روایت ہے کہ مجھ کو حبیب نے جو عروہ بن زبیر کا غلام تھا خبر دی کہ سیدہ میمونہ (رض) نے اپنی لونڈی ندبہ کو سیدنا عبداللہ بن عباس (رض) کی طرف ایک خط دے کر بھیجا، وہ ان کے پاس پہنچی، ان کا بستر بیوی سے الگ تھا، وہ سیدہ میمونہ (رض) کی طرف واپس لوٹی، اس نے ان کا خط پہنچا دیا، پھر انھیں ساراقصہ بیان کیا، اس سے سیدہ میمونہ (رض) نے کہا : اس کی بیوی کے پاس جاؤ اور اس معاملے کے متعلق اس سے سوال کرو، وہ اس کی طرف لوٹی اس نے اس سے سوال کیا تو اس نے بتلایا جب وہ حائضہ ہوتی ہے تو عبداللہ بن عباس (رض) ان سے بسترالگ کرلیتے ہیں، میمونہ (رض) نے عبداللہ بن عباس (رض) کی طرف پیغام بھیجا اور وہ ان پر غصے ہوئیں اور کہا : کیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت سے اعراض کرتا ہے، اللہ کی قسم ! بیشک نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی کپڑے سے لنگوٹ باندھتی جو نصف رانوں تک ہوتی تھی پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (اس کے علاوہ باقی) سارے جسم سے مباشرت کرتے۔

1503

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1503

Sahih

(۱۵۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ جَابِرِ بْنِ صُبَیْحٍ قَالَ سَمِعْتُ خِلاَسًا الْہَجَرِیَّ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَۃَ تَقُولُ: کُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- نَبِیتُ فِی الشِّعَارِ الْوَاحِدِ وَأَنَا حَائِضٌ طَامِثٌ ، فَإِنْ أَصَابَہُ مِنِّی شَیْئٌ غَسَلَ مَکَانَہُ لَمْ یَعْدُہُ ، وَإِنْ أَصَابَ یَعْنِی ثَوْبَہُ غَسَلَ مَکَانَہُ وَلَمْ یَعْدُہُ وَصَلَّی فِیہِ۔ [صحیح۔ آخرجہ ابو داؤد ۲۶۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٠٤) خلاس ہجری کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ (رض) سے سناکہ میں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک چادر میں رات گزارتے تھے، اور میں بہت زیادہ حائضہ ہوتی تھی، اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مجھ سے کوئی چیز لگ جاتی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس جگہ کو دھو لیتے، اس سے آگے تجاوز نہیں کرتے تھے اور اس (کپڑے ہی) میں نماز پڑھتے تھے۔

1504

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1504

Zaeef

(۱۵۰۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ عُمَرَ بْنِ غَانِمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ یَعْنِی ابْنَ زِیَادٍ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ غُرَابٍ أَنَّ عَمَّۃً لَہُ حَدَّثَتْہُ: أَنَّہَا سَأَلَتْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: إِحْدَانَا تَحِیضُ وَلَیْسَ لَہَا وَلِزَوْجِہَا إِلاَّ فِرَاشٌ وَاحِدٌ۔ قَالَتْ: أُخْبِرُکِ مَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- دَخَلَ فَمَضَی إِلَی مَسْجِدِہِ - قَالَ أَبُو دَاوُدَ تَعْنِی مَسْجِدَ بَیْتِہِ - فَلَمْ یَنْصَرِفْ حَتَّی غَلَبَتْنِی عَیْنِی وَأَوْجَعَہُ الْبَرْدُ فَقَالَ: ((ادْنِی مِنِّی))۔ فَقُلْتُ: إِنِّی حَائِضٌ۔ قَالَ: ((وَإِنِ، اکْشِفِی عَنْ فَخِذَیْکِ۔ فَکَشَفْتُ فَخِذَیَّ فَوَضَعَ خَدَّہُ وَصَدْرَہُ عَلَی فَخِذَیَّ))، وَحَنَیْتُ عَلَیْہِ حَتَّی دَفِئَ وَنَامَ۔ [ضعیف۔ أخرجہ أبو داؤد ۲۷۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٠٥) عمارہ بن غراب کی پھوپھی نے سیدہ عائشہ (رض) سے عرض کیا : جب ہم میں سے کوئی حیض والی ہوتی تھی تو اس کا اور اس کے خاوندکا ایک ہی بستر ہوتا تھا۔ انھوں نے فرمایا : میں تجھے بتاتی ہوں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا کرتے تھے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) داخل ہوئے، پھر مسجد کی طرف چلے گئے۔ امام ابو داؤد (رح) کہتے ہیں۔ یعنی اپنے گھر کی مسجد میں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پھرے نہیں، یہاں تک کہ میرے آنکھیں غالب آگئیں (یعنی مجھے نیند آگئی) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سردی محسوس ہوئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” میرے قریب ہو جاؤ ! میں نے کہا : میں حائضہ ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اپنی رانوں کو ڈھانپ لو، میں نے اپنی رانوں کو ڈھانپ لیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا رخسار اور سینہ میرے ران پر رکھا اور میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جھکی، یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گرمی حاصل کی اور سو گئے۔ “

1505

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1505

Zaeef

(۱۵۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنْ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ -ﷺ- : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ إِذَا أَرَادَ مِنَ الْحَائِضِ شَیْئًا أَمَرَہَا فَأَلْقَتْ عَلَی فَرْجِہَا ثَوْبًا ، ثُمَّ صَنَعَ مَا أَرَادَ۔ قَالَ أَبُو بَکْرٍ: وَکُلُّ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ -ﷺ- ثِقَاتٍ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۲۷۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٠٦) سیدنا عکرمہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کسی بیوی سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب حا ئضہ سے کسی چیز کا ارادہ کرتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو اپنی شرمگاہ پر کپڑا ڈالنے کا حکم دیتے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کرتے جو آپ چاہتے۔ ابوبکر کہتے ہیں : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تمام بیویاں ثقہ ہیں۔

1506

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1506

Zaeef

(۱۵۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی مَیْسَرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُبَاشِرُنِی فِی شِعَارٍ وَاحِدٍ وَأَنَا حَائِضٌ ، وَلَکِنَّہُ کَانَ أَمْلَکَکُمْ لإِرْبِہِ أَوْ یَمْلِکُ إِرْبَہُ۔ کَذَا رَوَاہُ زُہَیْرُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ۔ (ت) وَتَابَعَہُ إِسْرَائِیلُ۔ وَرَوَاہُ شُعْبَۃُ فَبَیَّنَ أَنَّ ذَلِکَ کَانَ بَعْدَ الاِتِّزَارِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٠٧) (الف) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے ساتھ ایک چادر میں لیٹ کر مباشرت کرتے تھے، اور وہ تمہاری نسبت اپنے نفس کے زیادہ مالک تھے۔ (ب) شعبہ بیان کرتے ہیں کہ یہ لنگوٹ باندھنے کے بعد تھا۔

1507

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1507

Sahih

(۱۵۰۸) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی مَیْسَرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کُنْتُ أَتَّزِرُ وَأَنَا حَائِضٌ وَأَدْخُلُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی لِحَافِہِ۔ وَالأَحَادِیثُ الَّتِی مَضَتْ فِی الْبَابِ قَبْلَ ہَذَا أَصَحُّ وَأَبْیَنُ ، وَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ الْمُرَادَ بِمَا عَسَی أَنْ یَصِحَّ مِنْ ہَذِہِ الأَحَادِیثِ مَا ہُوَ مُبَیَّنٌ فِی تِلْکِ الأَحَادِیثِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ أخرجہ الدارمی ۱۰۴۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٠٨) (الف) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ میں لنگوٹ باندھتی تھی اور میں حائضہ ہوتی تھی ، میں ایک لحاف میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ داخل ہوتی تھی۔ (ب) اس باب میں جتنی احادیث گزری ہیں وہ سب صحیح اور صریح ہیں۔ واللہ اعلم۔

1508

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1508

Sahih

(۱۵۰۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی شُعَیْبِ بْنِ اللَّیْثِ أَخْبَرَکَ أَبُوکَ عَنْ بُکَیْرٍ عَنْ أَبِی مُرَّۃَ مَوْلَی عَقِیلَ بْنِ أَبِی طَالِبٍ عَنْ حَکِیمِ بْنِ عِقَالٍ أَنَّہُ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَۃَ أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ مَا یَحْرُمُ عَلَیَّ مِنِ امْرَأَتِی وَأَنَا صَائِمٌ؟ قَالَتْ: فَرْجُہَا۔ قَالَ فَقُلْتُ: مَا یَحْرُمُ عَلَیَّ مِنِ امْرَأَتِی إِذَا حَاضَتْ؟ قَالَتْ: فَرْجُہَا۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الطحاوی ۲/۹۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٠٩) حکیم بن عقال کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ (رض) سے سوال کیا : مجھ پر میری عورت سے کیا حرام ہیجب میں روزہ دار ہوں ؟ انھوں نے کہا : اس کی شرمگاہ ۔ میں نے کہا : مجھ پر میری بیوی سے کیا حرام ہے جب وہ حائضہ ہو ؟ انھوں نے کہا : اس کی شرمگاہ۔

1509

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1509

Zaeef

(۱۵۱۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ: ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ فُضَیْلٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اتَّقِ مِنَ الْحَائِضِ مِثْلَ مَوْضِعِ النَّعْلِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٠) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت کہحائضہ سے جوتی جیسی جگہ سے بچ۔