Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 284

پاکی کا بیان

وہ موزے جس پر رسول اللہ نے مسح کیا

4 hadiths in this chapter

1344

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1344

Sahih

(۱۳۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا دَلْہَمُ بْنُ صَالِحٍ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ بَکْرٍ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا دَلْہَمُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ حُجَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: أَہْدَی النَّجَاشِیُّ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- خُفَّیْنِ سَاذَجَیْنِ أَسْوَدَیْنِ ، فَلَبِسَہُمَا وَمَسَحَ عَلَیْہِمَا۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی نُعَیْمٍ ، وَفِی حَدِیثِ عُبَیْدِ اللَّہِ: أَنَّ النَّجَاشِیَّ أَہْدَی إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- خُفَّیْنِ أَسْوَدَیْنِ سَاذَجَیْنِ ، فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَیْہِمَا۔ حسن لغیرہٖ أخرجہ أبو داؤد [۱۵۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٤٥) (الف) سیدنا عبداللہ بن بریدہ اپنیوالد سے نقل فرماتے ہیں کہ نجاشی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دو سادہ سیاہ موزے ہدیہ دیے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں پہنا اور ان پر مسح کیا۔ (ب) عبید اللہ کی حدیث میں ہے نجاشی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دو سیاہ موزے ہدیہ دئیے آپ نے وضو کیا اور ان پر مسح کیا۔

1345

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1345

Sahih

(۱۳۴۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِیَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِی عَنِ الشَّیْبَانِیِّ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ۔ قَالَ فَقَالَ رَجُلٌ عِنْدَ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ: یَا مُغِیرَۃُ بْنَ شُعْبَۃَ وَمِنْ أَیْنَ کَانَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- خُفَّانِ؟ قَالَ فَقَالَ الْمُغِیرَۃُ: أَہْدَاہُمَا إِلَیْہِ النَّجَاشِیُّ۔ قَالَ الشَّیْخُ: وَالشَّعْبِیُّ إِنَّمَا رَوَی حَدِیثَ الْمَسْحِ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ عَنْ أَبِیہِ۔ وَہَذَا شَاہِدٌ لِحَدِیثِ دَلْہَمِ بْنِ صَالِحٍ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٤٦) سیدنا مغیرہ بن شعبہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا، سیدنا مغیرہ بن شعبہ (رض) کے پاس ایک شخص تھا اس نے کہا : اے مغیرہ بن شعبہ ! نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے موزے کہاں سے آئے تھے ؟ مغیرہ (رض) نے کہا : نجاشی نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہدیہ دئیے تھے۔ (ب) شیخ کہتے ہیں کہ شعبی نے مسح والی حدیث کو عروہ بن مغیرہ سے اور انھوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے، یہ حدیث دلہم بن صالح کی حدیث کے لیے شاہد ہے۔

1346

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1346

Sahih

(۱۳۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مَعِینٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ سَأَلْتُ مَعْمَرًا عَنِ الْخَرْقِ یَکُونُ فِی الْخُفِّ فَقَالَ: إِذَا خَرَجَ مِنْ مَوَاضِعِ الْوُضُوئِ شَیْئٌ فَلاَ تَمْسَحْ عَلَیْہِ وَاخْلَعْ۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ سَمِعْتُ الثَّوْرِیَّ یَقُولُ: امْسَحْ عَلَیْہِمَا مَا تَعَلَّقَا بِالْقَدَمِ وَإِنْ تَخَرَّقَا۔ قَالَ: وَکَذَلِکَ کَانَتْ خِفَافُ الْمُہَاجِرِینَ وَالأَنْصَارِ مُخَرَّقَۃً مُشَقَّقَۃً قَوْلُ مَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ فِی ذَلِکَ أَحَبُّ إِلَیْنَا۔ [صحیح۔ أخرجہ عبد الرزاق ۷۵۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٤٧) عبد الرزاق کہتے ہیں : میں نے معمر سے پھٹ جانے والے موزے کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے کہا : جب وضو کی جگہ سے کوئی چیز نکل آئے اس پر مسح نہ کرو بلکہ انھیں اتار دو ۔ انھوں نے کہا عبد الرزاق نے ہم کو بیان کیا کہتے ہیں میں نے ثوری سے سنا وہ کہتے تھے ان پر مسح کر جب تک قدم کے ساتھ چمٹے رہے، اگرچہ پھٹ بھی جائیں پھر انھوں نے کہا اسی طرح مہاجرین اور انصار کے موزے پھٹے ہوئے ہوتے تھے۔

1347

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1347

Sahih

(۱۳۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِیہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی الْمُحْرِمُ : لاَ یَلْبَسُ خُفَّیْنِ إِلاَّ لِمَنْ لاَ یَجِدُ النَّعْلَیْنِ فَلْیَقْطَعْہُمَا حَتَّی یَکُونَا أَسْفَلَ مِنَ الْکَعْبَیْنِ ۔ مُخَرَّجٌ فِی الصَّحِیحَیْنِ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ قَالَ قَالَ أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ فِیہِ دَلاَلَۃٌ عَلَی أَنَّ الْخُفَّ إِذَا لَمْ یُغَطِّ جَمِیعَ الْقَدَمِ فَلَیْسَ بِخُفٍّ یَجُوزُ الْمَسْحُ عَلَیْہِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٤٨) سالم کے والد محترم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ُ محرِم کے متعلق بیان فرماتے ہیں کہ وہ موزے نہ پہننے مگر وہ شخص پہن سکتا ہے جو جوتے نہیں پاتا۔ لہٰذا ان کو کاٹ لے تاکہ ایڑھیوں کے نیچے تک ہوجائیں۔ (ب) فقیہ ابو ولد کہتے ہیں کہ اس حدیث میں اس بات پر دلالت ہے کہ جب موزہ پورے پاؤں کو نہ ڈھانپے تو وہ موزے کے حکم میں نہیں ہے جس پر مسح جائز ہوتا ہے۔