Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 280

پاکی کا بیان

نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سفر اور حضر میں موزوں پر مسح کرنا

6 hadiths in this chapter

1296

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1296

Sahih

(۱۲۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ حَدَّثَنِی ابْنُ شِہَابٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ زِیَادٍ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ عَنِ الْمُغِیرَۃِ قَالَ : کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -فِی سَفَرٍ فَلَمَّا کَانَ فِی بَعْضِ الطَّرِیقِ تَخَلَّفَ ، وَتَخَلَّفْتُ مَعَہُ بِالإِدَاوَۃِ ، فَتَبَرَّزَ ثُمَّ أَتَانِی فَسَکَبْتُ عَلَی یَدَیْہِ فَتَوَضَّأَ ، وَذَلِکَ عِنْدَ صَلاَۃِ الصُّبْحِ ، فَلَمَّا غَسَلَ وَجْہَہُ وَأَرَادَ غَسْلَ ذِرَاعَیْہِ ضَاقَ کُمَّا جُبَّتِہِ وَعَلَیْہِ جُبَّۃٌ شَامِیَّۃٌ ، فَأَخْرَجَ یَدَہُ مِنْ تَحْتِ الْجُبَّۃِ فَغَسَلَ ذِرَاعَیْہِ ثُمَّ تَوَضَّأَ فَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ الْحُلْوَانِیِّ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۱۲۷۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٩٧) سیدنا مغیرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سفر میں تھے، راستے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیچھے رہ گئے اور میں بھی ڈول لے کر آپ کے پیچھے رہا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قضائے حاجت کے لیے الگ ہوئے، پھر میرے پاس آئے۔ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھوں پر پانی ڈالا، آپ نے وضو کیا اور صبح کی نماز کا وقت تھا۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا چہرہ دھویا اور اپنے بازوؤں کو دھونے کا ارادہ کیا تو آپ کے جبے کی آستین تنگ ہوگی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر شامی جبہ تھا، آپ نے جبے کے نیچے سے ہاتھ نکالے، پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔

1297

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1297

Sahih

(۱۲۹۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَیُّوبَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِیُّ حَدَّثَنَا سُرَیْجُ بْنُ النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : ذَہَبَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -لِیَقْضِیَ حَاجَتَہُ ، فَقُمْتُ أَسْکُبُ عَلَیْہِ الْمَائَ مِنْ إِدَاوَۃٍ فِی غَزْوَۃِ تَبُوکَ ، فَغَسَلَ وَجْہَہُ وَذَہَبَ لِیَغْسِلَ ذِرَاعَیْہِ ، فَضَاقَ عَلَیْہِ کُمَّا الْجُبَّۃِ فَأَخْرَجَہُمَا مِنْ أَسْفَلَ فَغَسَلَہُمَا ثُمَّ مَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ بُکَیْرٍ عَنِ اللَّیْثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ سَعْدٍ۔ وَأَمَّا الْحَضَرُ فَفِیمَا۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۷۶۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٩٨) مغیرہ بن شعبہ (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حاجت پوری کرنے کے لیے گئے، میں کھڑا ہوا میں غزوہ تبوک میں ڈول سے آپ پر پانی ڈالتا تھا (یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت پر مامور تھا) ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا چہرہ دھویا اور اپنے بازو دھونے شروع ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جبے کی آستین تنگ ہوگئی، آپ نے ان کو نیچے سے نکال کر دھویا اور موزوں پر مسح کیا۔ (حضر میں بھی اسی طرح ہے)

1298

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1298

Sahih

(۱۲۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَیْثَمَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِیقٍ عَنْ حُذَیْفَۃَ قَالَ : کُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -فَانْتَہَی إِلَی سُبَاطَۃِ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا ، فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٩٩) سیدنا حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا، آپ لوگوں کے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کے پاس پہنچے ، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔ پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔

1299

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1299

Sahih

(۱۳۰۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ حَدَّثَنِی عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنْ حُذَیْفَۃَ قَالَ : أَتَی النَّبِیُّ -ﷺ -سُبَاطَۃَ قَوْمٍ بِالْمَدِینَۃِ فَبَالَ قَائِمًا ، ثُمَّ دَعَا بِطَہُورٍ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٠٠) سیدنا حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ میں قوم کی روڑی (کوڑا کرکٹ کے ڈھیر) کے پاس آئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا، پھر پانی منگوایا، وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔

1300

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1300

Sahih

(۱۳۰۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَیْسٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أُسَامَۃَ قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -الأَسْوَافَ فَذَہَبَ لِحَاجَتِہِ ، ثُمَّ خَرَجَ -قَالَ أُسَامَۃُ -فَسَأَلْتُ بِلاَلاً مَا صَنَعَ؟ قَالَ بِلاَلٌ : ذَہَبَ النَّبِیُّ -ﷺ -لِحَاجَتِہِ ثُمَّ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْہَہُ وَیَدَیْہِ ، وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ وَمَسَحَ عَلَی الْخُفَّیْنِ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی الأَسْوَافُ : حَائِطٌ بِالْمَدِینَۃِ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ وَفِی حَدِیثِ بِلاَلٍ دَلِیلٌ عَلَی أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -مَسَحَ عَلَی الْخُفَّیْنِ فِی الْحَضَرِ لأَنَّ بِلاَلاً حَمَلَ فِی الْحَضَرِ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَحَدِیثُ عَلِیٍّ وَغَیْرِہِ فِی التَّوْقِیتِ دَلِیلٌ فِی جَوَازِ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ فِی الْحَضَرِ۔ [حسن۔ أخرجہ الطبرانی فی الاوسط ۸۸۳۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٠١) سیدنا اسامہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باغ میں داخل ہوئے، آپ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے۔ اسامہ کہتے ہیں کہ میں نے بلال (رض) سے سوال کیا : آپ نے کیا کیا ؟ سیدنا بلال (رض) نے کہا : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حاجت کے لیے گئے پھر وضو کیا اپنا چہرہ اور ہاتھ دھوئے اور اپنے سر کا مسح کیا اور موزوں پر مسح کیا۔ (ب) شیخ (رح) فرماتے ہیں کہ اسواف میں اک دیوار تھی۔ (ج) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ سیدنا بلال کی حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضر میں بھی مسح کیا؛ کیونکہ سیدنا بلال (رض) نے اسے حضر پر محمول کیا ہے۔ (د) شیخ فرماتے ہیں کہ سیدنا علی (رض) وغیرہ کی حدیث جو مدت کے متعلق ہے وہ حضر میں مسح کے جواز پر دلیل ہے۔

1301

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1301

Sahih

(۱۳۰۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ ابْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَبِی یَعْفُورٍ الْعَبْدِیِّ : أَنَّہُ رَأَی أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ فِی دَارِ عَمْرِو بْنِ حُرَیْثٍ دَعَا بِمَائٍ فَتَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ۔ وَرُوِّینَا فِیہِ عَنْ عُمَرَ وَسَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ وَابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٠٢) أبی یعفور عبدی سے روایت ہے کہ انھوں نے سیدنا انس بن مالک (رض) کو عمرو بن حریث کے گھر میں دیکھا کہ انھوں نے پانی منگوایا، وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔