Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 278

پاکی کا بیان

بدبو والی چیز سے پانی ناپاک نہیں ہوتا اگر حرام نہ ہو

2 hadiths in this chapter

1271

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1271

Zaeef

(۱۲۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَغْدَادِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَۃَ : فِی قِصَّۃِ أُحُدٍ وَمَا أَصَابَ النَّبِیَّ -ﷺ -فِی وَجْہِہِ قَالَ : وَسَعَی عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ إِلَی الْمِہْرَاسِ ، فَأَتَی بِمَائٍ فِی مِجَنَّۃٍ ، فَأَرَادَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -أَنْ یَشْرَبَ مِنْہُ ، فَوَجَدَ لَہُ رِیحًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((ہَذَا مَائٌ آجِنٌ))۔ فَتَمَضْمَضَ مِنْہُ وَغَسَلَتْ فَاطِمَۃُ عَنْ أَبِیہَا الدَّمَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٧٢) سیدنا عروہ احد کے قصہ کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے میں تکلیف پہنچی تھی ۔ انھوں نے کہا : علی (رض) مہراس (کنویں) کی طرف گئے اور ایک برتن میں پانی لایا گیا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پانی پینے کا ارادہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بدبو محسوس کی اور فرمایا : ” یہ بدبو دار پانی ہے۔ “ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے کلی کی اور فاطمہ (رض) نے اپنے والد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خون کو دھویا۔

1272

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1272

Sahih

(۱۲۷۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِی مَنْ لاَ أَتَّہِمُ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : فَلَمَّا انْتَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -إِلَی فَمِ الشِّعْبِ خَرَجَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَتَّی مَلأَ دَرَقَتَہُ مِنَ الْمِہْرَاسِ ، ثُمَّ جَائَ بِہِ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -لِیَشْرَبَ مِنْہُ فَوَجَدَ لَہُ رِیحًا فَعَافَہُ فَلَمْ یَشْرَبْ مِنْہُ ، وَغَسَلَ عَنْ وَجْہِہِ الدَّمَ ، وَصَبَّ عَلَی رَأْسِہِ وَہُوَ یَقُولُ : ((اشْتَدَّ غَضَبُ اللَّہِ عَلَی مَنْ دَمَّی وَجْہَ نَبِیِّہِ -ﷺ-)) ہَکَذَا رَوَاہُ یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ۔ وَرَوَاہُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْحَنْظَلِیُّ عَنْ وَہْبِ بْنِ جَرِیرٍ عَنْ أَبِیہِ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِاللَّہِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ أَبِیہِ۔ وَہُوَ إِسْنَادٌ مَوْصُولٌ۔ [حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ ابن حبان ۶۹۷۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٧٣) سیدنا عبید بن کعب بن مالک (رض) فرماتے ہیں : جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھاٹی کے منہ کے پاس پہنچے تو سیدنا علی بن أبی طالب (رض) نکلے، اور اپنی چمڑے کی ڈھال میں پتھر میں کھودے ہوئے چشمے سے پانی بھرا، پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف آئے تاکہ آپ پانی پی لیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بدبومحسوس کی تو اس کو چھوڑ دیا، آپ نے اس سے نہیں پیا اور اپنے چہرے سے خون کو دھویا اور سر پر پانی ڈالا اور آپ کہہ رہے تھے : اللہ کا غضب ہو اس شخص پر جس نے نبی کے چہرے کو خون آلود کیا۔