Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 27

پاکی کا بیان

اہل کتاب کے ناپاک برتنوں کو دھو کر طہارت حاصل کرنا

4 hadiths in this chapter

131

Sunan Al Kubra Bayhaqi #131

Sahih

(۱۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: الْقَاسِمُ بْنُ الْقَاسِمِ السَّیَّارِیُّ بِمَرْوٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ حَاتِمٍ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِیقٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ أَخْبَرَنَا حَیْوَۃُ بْنُ شُرَیْحٍ قَالَ سَمِعْتُ رَبِیعَۃَ بْنَ یَزِیدَ الدِّمَشْقِیَّ یَقُولُ أَخْبَرَنِی أَبُو إِدْرِیسَ: عَائِذُ اللَّہِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ثَعْلَبَۃَ الْخُشَنِیَّ یَقُولُ: أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-فَقُلْتُ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّا بِأَرْضِ أَہْلِ کِتَابٍ نَأْکُلُ فِی آنِیَتِہِمْ ، وَأَرْضِ صَیْدٍ أَصِیدُ بِقَوْسِی ، وَأَصِیدُ بِکَلْبِی الْمُعَلَّمِ وَبِکَلْبِی الَّذِی لَیْسَ بِمُعَلَّمٍ ، فَأَخْبِرْنِی مَا الَّذِی یَحِلُّ لَنَا مِنْ ذَلِکَ؟ فَقَالَ: ((أَمَّا مَا ذَکَرْتَ مِنْ أَنَّکَ بِأَرْضِ قَوْمٍ أَہْلِ کِتَابٍ تَأْکُلُونَ فِی آنِیَتِہِمْ ، فَإِنْ وَجَدْتُمْ غَیْرَ آنِیَتِہِمْ فَلاَ تَأْکُلُوا فِیہَا ، وَإِنْ لَمْ تَجِدُوا فَاغْسِلُوہَا ثُمَّ کُلُوا فِیہَا ، وَأَمَّا مَا ذَکَرْتَ مِنْ أَنَّکَ بِأَرْضِ صَیْدٍ فَمَا صِدْتَ بِقَوْسِکَ فَاذْکُرِ اسْمَ اللَّہِ عَلَیْہِ ثُمَّ کُلْہُ ، وَمَا صِدْتَ بِکَلْبِکَ الْمُعَلَّمِ فَاذْکُرِ اسْمَ اللَّہِ عَلَیْہِ ثُمَّ کُلْ ، وَمَا صِدْتَ بِکَلْبِکَ الَّذِی لَیْسَ بِمُعَلَّمٍ فَأَدْرَکْتَ ذَکَاتَہُ فَکُلْ))۔ مُخَرَّجٌ فِی الصَّحِیحَیْنِ مِنْ حَدِیثِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْمُبَارَکِ۔ (ق) وَقَدْ رُوِیَ عَنْ أَبِی ثَعْلَبَۃَ الْخُشَنِیِّ مَا دَلَّ عَلَی أَنَّ الأَمْرَ بِالْغَسْلِ وَقَعَ عِنْدَ الْعِلْمِ بِنَجَاسَۃِ آنِیَتِہِمْ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۵۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٢) حضرت ابوثعلبہ خشنی (رض) کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ہم اہل کتاب کے علاقے میں ہوتے ہیں، ہم ان کے برتنوں میں کھا لیں ؟ اور جب شکار والے علاقے میں ہوتے ہیں میں اپنی کمان سے شکار کرتا ہوں اور اپنے سکھلائے ہوئے کتے کو چھوڑتا ہوں اور میرے کتے کے ساتھ بغیر سکھلایا ہوا کتا بھی شامل ہوجاتا ہے، تو کیا اس میں سے ہمارے لیے کیا حلال ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جو تو نے اہل کتاب کے علاقے کا ذکر کیا ہے۔ ان کے جن برتنوں میں کھاتے ہو اگر تم ان کے علاوہ برتن کو پاؤ ۔ پھر تم ان کے برتنوں میں نہ کھاؤ اور اگر تم اس کے علاوہ نہ پاؤ پھر اس کو دھو لو اور اس میں کھالو اور جو تو نے شکار والے علاقے اور کمان کے ساتھ شکار کا ذکر کیا ہے تو تو اس پر اللہ کا نام لے پھر اس کو کھالے اور جو تو سکھلائے ہوئے کتے کے ساتھ شکار کرے اس پر اللہ کا نام لے پھر اس کو کھالے اور جو تو بغیر سکھلائے ہوئے کتے کے ساتھ شکار کرے تو اس کے ذبح کرنے (کے وقت ) پالے تو اس کو (ذبح کر کے) کھالے۔

132

Sunan Al Kubra Bayhaqi #132

Sahih

(۱۳۳) أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَاصِمٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَیْبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْعَلاَئِ بْنِ زَبْرٍ عَنْ أَبِی عُبَیْدِ اللَّہِ: مُسْلِمُ بْنُ مِشْکَمٍ عَنْ أَبِی ثَعْلَبَۃَ الْخُشَنِیِّ: أَنَّہُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-إِنَّا نُجَاوِرُ أَہْلَ الْکِتَابِ وَہُمْ یَطْبُخُونَ فِی قُدُورِہِمْ الْخِنْزِیرَ ، وَیَشْرَبُونَ فِی آنِیَتِہِمُ الْخَمْرَ۔فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((إِنْ وَجَدْتُمْ غَیْرَہَا فَکُلُوا فِیہَا وَاشْرَبُوا ، وَإِنْ لَمْ تَجِدُوا غَیْرَہَا فَارْحَضُوہَا بِالْمَائِ فَکُلُوا وَاشْرَبُوا))۔ ہَکَذَا أَخْرَجَہُ أَبُو دَاوُدَ فِی کِتَابِ السُّنَنِ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۵۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٣) حضرت ابو ثعلبہ خشنی (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ ہم اہل کتاب کے ہمسائے ہیں اور وہ اپنی ہانڈیوں میں خنزیر پکاتے ہیں اور اپنے برتنوں میں شراب پیتے ہیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اگر تم ان (برتنوں) کے علاوہ برتن پاؤ تو ان میں کھاؤ اور پیو اور اگر تم ان کے علاوہ نہ پاؤ تو ان کو پانی سے دھو لو پھر ان میں کھاؤ اور پیو۔

133

Sunan Al Kubra Bayhaqi #133

Sahih

(۱۳۴) وَلِمُحَمَّدِ بْنِ شُعَیْبٍ فِیہِ إِسْنَادٌ آخَرُ: أَخْبَرَنَاہُ الْعَنْبَرُ بْنُ الطَّیِّبِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الدِّمَشْقِیُّ وَلَقَبُہُ دُحَیْمٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَیْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ عَنْ عُمَیْرِ بْنِ ہَانِئٍ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ عَنْ أَبِی ثَعْلَبَۃَ الْخُشَنِیِّ فَذَکَرَ مَعْنَاہُ۔ [صحیح۔ ورجالہ ثقات وسندہ متصل]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٤) حضرت ابو ثعلبہ خشنی (رض) اسی مذکورہ روایت کے ہم معنی روایت بیان کرتے ہیں۔

134

Sunan Al Kubra Bayhaqi #134

Sahih

(۱۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَبِی أَسْمَائَ عَنْ أَبِی ثَعْلَبَۃَ الْخُشَنِیِّ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-فَقُلْتُ: إِنَّا نَغْزُو وَنَسِیرُ فِی أَرْضِ الْمُشْرِکِینَ،فَنَحْتَاجُ إِلَی آنِیَۃٍ مِنْ آنِیَتِہِمْ فَنَطْبُخُ فِیہَا۔فَقَالَ: ((اغْسِلُوہَا بِالْمَائِ ثُمَّ اطْبُخُوا فِیہَا وَانْتَفِعُوا بِہَا))۔ (ت) وَہَکَذَا رَوَاہُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ مَوْصُولاً وَقَدْ أَرْسَلَہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ أَیُّوبَ وَخَالِدٍ فَلَمْ یَذْکُرُوا أَبَا أَسْمَائَ فِی إِسْنَادِہِ۔ [صحیح أخرجہ الترمذی ۱۴۶۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٥) حضرت ابوثعلبہ خشنی (رض) کہتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ ہم جہاد کرتے ہیں اور مشرکوں کی زمین میں چلتے ہیں، ہم کو ان کے برتنوں کی ضرورت ہوتی ہے، ہم ان میں پکاتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ان کو پانی کے ساتھ دھو لو ‘ پھر ان میں پکاؤ اور ان سے فائدہ اٹھاؤ۔