Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 28

پاکی کا بیان

مسواک کی فضیلت

9 hadiths in this chapter

135

Sunan Al Kubra Bayhaqi #135

Sahih

(۱۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَأَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ فِی آخَرِینَ قَالُوا أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ:مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنِ ابْنِ أَبِی عَتِیقٍ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-قَالَ: ((السِّوَاکُ مَطْہَرَۃٌ لِلْفَمِ مَرْضَاۃٌ لِلرَّبِّ))۔ وَرَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ أَبِی عُمَرَ عَنِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی عَتِیقٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا۔ [صحیح لغیرہ۔ أخرجہ النسائی ۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٦) حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” مسواک منہ کی صفائی کا ذریعہ اور رب کی رضا مندی کا سبب ہے۔

136

Sunan Al Kubra Bayhaqi #136

Sahih

(۱۳۷) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَعْدٍ: سَعِیدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشُّعَیْبِیُّ حَدَّثَنِی أَبُو مُحَمَّدٍ: الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ السَّبِیعِیُّ الْحَافِظُ بِبَغْدَادَ إِمْلاَئً مِنْ حَفْظِہِ حَدَّثَنِی عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ الْغَضَائِرِیُّ بِحَلَبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ أَبِی عُمَرَ الْعَدَنِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ مِسْعَرٍ فَذَکَرَہُ بِنَحْوِہِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ سَمِعَ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ -ﷺ-تَقُولُ۔ قَالَ الشَّیْخُ: ابْنُ أَبِی عَتِیقٍ ہُوَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ، وَمُحَمَّدٌ یُکْنَی أَبَا عَتِیقٍ۔ وَقَدْ رَوَاہُ عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِاللَّہِ عَنْ أَبِیہِ کَذَلِکَ وَبَیَّنَ فِیہِ سَمَاعَ أَبِیہِ۔[صحیح۔ رجالہ ثقات وسندہ متصل]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧) مسعر نے مذکورہ روایت کی طرح ہی ذکر کیا ہے مگر یہ الفاظ زائد ہیں کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ (رض) سے سنا وہ فرماتی ہیں۔ (ب) شیخ (رح) کہتے ہیں کہ ابن ابی عتیق عبداللہ بن محمد بن عبدالرحمن بن ابوبکر صدیق (رض) ہیں اور ابو عتیق محمد کی کنیت ہے۔

137

Sunan Al Kubra Bayhaqi #137

Sahih

(۱۳۸) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی عَتِیقٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِی یُحَدِّثُ أَنَّہُ سَمِعَ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّ نَبِیَّ اللَّہِ -ﷺ-قَالَ: ((السِّوَاکُ مَطْہَرَۃٌ لِلْفَمِ مَرْضَاۃٌ لِلرَّبِّ))۔ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ہُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنُ أَبِی عَتِیقٍ نَسَبَہُ یَزِیدُ إِلَی جَدِّہِ۔وَقِیلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ فَکَأَنَّہُ سَمِعَہُ مِنْہُمَا جَمِیعًا۔ [صحیح لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٨) عبد الرحمن بن ابی عتیق کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سنا، انھوں نے سیدہ عائشہ (رض) سے سنا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” مسواک منہ کی صفائی کا سبب اور رب کی رضا مندی کا ذریعہ ہے۔ “ عبدالرحمن ابن عبداللہ بن ابی عتیق ہیں۔ یزید نے ان کی نسبت دادا کی طرف کی ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ عبدالرحمن نے قاسم بن محمد سے بیان کیا ہے گویا اس نے دونوں سے سنا ہے۔

138

Sunan Al Kubra Bayhaqi #138

Sahih

(۱۳۹) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی عَتِیقٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّ النَّبِیَّ-ﷺ-قَالَ: ((السِّوَاکُ مَطْہَرَۃٌ لِلْفَمِ مَرْضَاۃٌ لِلرَّبِّ))۔ [صحیح لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٩) ام المؤمنین سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” مسواک منہ کی صفائی کا سبب اور رب کی رضا مندی کا ذریعہ ہے۔ “

139

Sunan Al Kubra Bayhaqi #139

Sahih

(۱۴۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ:أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ:إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ قَزَعَۃَ بْنِ عُبَیْدٍ الْہَاشِمِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ حَبِیبٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((السِّوَاکُ مَطْہَرَۃٌ لِلْفَمِ مَرْضَاۃٌ لِلرَّبِّ ))۔ [صحیح لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٠) ام المومنین سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” مسواک منہ کی صفائی کا سبب اور رب کی رضا مندی کا ذریعہ ہے۔ “

140

Sunan Al Kubra Bayhaqi #140

Sahih

(۱۴۱) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی حَامِدٍ الْمُقْرِئُ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ:مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَیْحِ بْنِ ہَانِئٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَۃَ: بِأَیِّ شَیْئٍ کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ-یَبْدَأُ إِذَا دَخَلَ بَیْتَہُ؟ قَالَتْ بِالسِّوَاکِ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ مِسْعَرِ بْنِ کِدَامٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۴۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤١) مقدام بن شریع بن ہانی اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ (رض) سے پوچھا : جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے گھر میں داخل ہوتے تو کس چیز کے ساتھ ابتدا کرتے تھے ؟ سیدہ عائشہ (رض) کہتی ہیں : مسواک کے ساتھ۔

141

Sunan Al Kubra Bayhaqi #141

Sahih

(۱۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ:عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَارِمٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ غَیْلاَنَ بْنِ جَرِیرٍ عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ یَعْنِی ابْنَ أَبِی مُوسَی عَنْ أَبِیہِ قَالَ: أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-فَوَجَدْتُہُ یَسْتَاکُ بِسِوَاکٍ بِیَدِہِ وَہُوَ یَقُولُ: عَأْعَأْ ۔وَالسِّوَاکُ فِی فِیہِ کَأَنَّہُ یَتَہَوَّعُ۔ قَالَ إِسْمَاعِیلُ حَدَّثَنَا بِہِ عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ فَذَکَرَہُ بِإِسْنَادِہِ عَنْ أَبِی مُوسَی قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ-وَہُوَ یَسْتَاکُ وَطَرَفُ السِّوَاکِ عَلَی لِسَانِہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَارِمٍ أَبِی النُّعْمَانِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ فِی الْحَدِیثِ: أُعْ أُعْ۔ وَرَوَاہُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ عَنْ یَحْیَی بْنِ حَبِیبٍ الْحَارِثِیِّ عَنْ حَمَّادٍ قَرِیبًا مِنْ لَفْظِ حَدِیثِ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْمَدِینِیِّ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۴۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢) (الف) ابن ابی موسیٰ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا تو میں نے آپ کو اپنے ہاتھ کے ساتھ مسواک کرتے ہوئے پایا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے منہ مبارک سے عَاْ عَاْ کی آواز آرہی تھی۔ (عَاْ عَاْ ) مسواک کرتے وقت جو آواز نکلتی ہے اور مسواک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے منہ میں تھی گویا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آواز نکال رہے ہیں۔ (ب) ابو موسیٰ (رض) کہتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسواک کر رہے تھے اور مسواک کا ایک کنارہ آپ کی زبان پر تھا۔ (ج) صحیح بخاری ایک حدیث میں اُعْ اُعْ کے الفاظ ہیں۔

142

Sunan Al Kubra Bayhaqi #142

Sahih

(۱۴۳) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبِرْتِیُّ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا شُعَیْبٌ یَعْنِی ابْنَ الْحَبْحَابِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((أَکْثَرْتُ عَلَیْکُمْ فِی السِّوَاکِ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی مَعْمَرٍ۔ [صحیح أخرجہ البخاری ۸۴۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تم میں سب سے زیادہ مسواک کرنے والا ہوں۔

143

Sunan Al Kubra Bayhaqi #143

Sahih

(۱۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ التَّمِیمِیِّ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ السِّوَاکِ فَقَالَ: مَا زَالَ النَّبِیُّ -ﷺ-یَأْمُرُنَا بِہِ حَتَّی خَشِینَا أَنْ یَنْزِلَ عَلَیْہِ فِیہِ۔ [صحیح أخرجہ الطیالسی ۲۷۳۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤) تمیمی سے روایت ہے کہ میں نے ابن عباس (رض) سے مسواک کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیشہ اس کا حکم دیا کرتے تھے حتیٰ کہ ہم ڈر گئے کہ کہیں یہ فرض نہ ہوجائے۔