Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 25

پاکی کا بیان

پتھر، شیشہ، پیتل، تانبا اور لکڑی وغیرہ سے بنے ہوئے برتنوں کے ذریعے طہارت حاصل کرنے کا بیان

9 hadiths in this chapter

116

Sunan Al Kubra Bayhaqi #116

Zaeef

(۱۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ بَکْرٍ السَّہْمِیُّ أَخْبَرَنَا حُمَیْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: حَضَرَتِ الصَّلاَۃُ فَقَامَ مَنْ کَانَ قَرِیبَ الدَّارِ إِلَی أَہْلِہِ یَتَوَضَّأُ ، وَبَقِیَ قَوْمٌ فَأُتِیَ النَّبِیُّ -ﷺ-بِمِخْضَبٍ مِنْ حِجَارَۃٍ فِیہِ مَائٌ ، فَصَغُرَ الْمِخْضَبُ أَنْ یَبْسُطَ فِیہِ کَفَّہُ ، فَتَوَضَّأَ الْقَوْمُ کُلُّہُمْ۔قُلْنَا: کُمْ کَانُوا؟ قَالَ: ثَمَانِینَ وَزِیَادَۃً۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُنِیرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بَکْرٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٧) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ نماز کا وقت ہوگیا تو آپ کے اہل میں سے جو گھر کے قریب تھا وہ وضو کے لیے کھڑ ہوا اور باقی لوگ بھی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پتھر کا بنا ہوا برتن جو کپڑوں کو رنگنے کے لیے تھا اس میں پانی تھا وہ لایا گیا تو وہ برتن (والا پانی) کم پڑگیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں اپنی ہتھیلی پھیلائی تو تمام لوگوں نے وضو کیا۔ ہم نے پوچھا : ان کی تعداد کتنی تھی ؟ انھوں نے کہا : اسی سے زیادہ۔

117

Sunan Al Kubra Bayhaqi #117

Sahih

(۱۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ: إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَۃَ الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-دَعَا بِوَضُوئِ فَجِیئَ بِقَدَحٍ فِیہِ مَائٌ -أَحْسِبُہُ قَالَ قَدَحِ زُجَاجِ -فَوَضَعَ أَصَابِعَہُ فِیہِ ، فَجَعَلَ الْقَوْمُ یَتَوَضَّئُونَ الأَوَّلُ فَالأَوَّلُ ، فَحَزَرْتُہُمْ مَا بَیْنَ السَّبْعِینَ إِلَی الثَّمَانِینَ ، فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَی الْمَائِ کَأَنَّہُ یَنْبُعُ مِنْ بَیْنِ أَصَابِعِہِ۔ قَالَ ابْنُ خُزَیْمَۃَ: رَوَی ہَذَا الْخَبَرَ غَیْرُ وَاحِدِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ فَقَالُوا رَحْرَاحٍ مَکَانَ زُجَاجٍ۔ قَالَ الشَّیْخُ: ہُوَ کَمَا قَالَ: [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۵۳۱۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی منگوایا تو (آپ کے پاس) پیالہ لایا گیا جس میں پانی تھا، راوی کہتا ہے : میرا گمان ہے کہ ٹوٹا ہوا پیالہ تھا، آپ نے اپنی انگلیاں اس میں رکھیں، لوگ یکے بعد دیگرے وضو کرنے لگے ۔ میں نے ان کا اندازہ ستر (٧٠) سے اسی (٨٠) کے درمیان لگایا۔ پھر میں نے پانی کی طرف دیکھنا شروع کیا کہ وہ آپ کی انگلیوں کے درمیان سے پھوٹ رہا ہے۔ (ب) امام ابن خزیمہ کہتے ہیں کہ حماد بن زید سے کئی راویوں نے بیان کیا ہے جس میں زجاج کی جگہ رَحْرَاحٍ کے الفاظ ہیں۔

118

Sunan Al Kubra Bayhaqi #118

Sahih

(۱۱۹) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْعَلاَئِ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ الزَّہْرَانِیُّ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالُوا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ-دَعَا بِإِنَائٍ مِنْ مَائٍ ، فَأُتِیَ بِقَدَحٍ رَحْرَاحٍ فِیہِ شَیْئٌ مِنْ مَائٍ ، فَوَضَعَ أَصَابِعَہُ فِیہِ -قَالَ أَنَسٌ -فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَی الْمَائِ یَنْبُعُ مِنْ بَیْنِ أَصَابِعِہِ قَالَ أَنَسٌ فَحَزَرْتُ مَنْ تَوَضَّأَ مِنْہُ مَا بَیْنَ السَّبْعِینَ إِلَی الثَّمَانِینَ۔أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ الزَّہْرَانِیِّ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۱۹۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٩) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی کا ایک برتن منگوایا، ٹوٹا ہوا پیالہ لایا گیا ، اس میں تھوڑا سا پانی تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی انگلیاں اس میں رکھیں، میں پانی کی طرف دیکھنا شروع ہوا جو آپ کی انگلیوں کے درمیان سے پھوٹ رہا تھا۔ میں نے اندازہ لگایا کہ اس (برتن) سے وضو کرنے والے ستر (٧٠) سے اسی (٨٠) کے درمیان (افراد) تھے۔

119

Sunan Al Kubra Bayhaqi #119

Sahih

(۱۲۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ قَالَ وَأَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَاہَانَ الْہَمْدَانِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُونُسَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ یَحْیَی عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ زَیْدٍ صَاحِبِ النَّبِیِّ -ﷺ-قَالَ: جَائَ نَا النَّبِیُّ -ﷺ-فَأَخْرَجْنَا لَہُ مَائً فِی تَوْرٍ مِنْ صُفْرٍ فَتَوَضَّأَ بِہِ ، فَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا وَذِرَاعَیْہِ مَرَّتَیْنِ مَرَّتَیْنِ ، وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ فَأَقْبَلَ بِہِمَا وَأَدْبَرَ ، وَغَسَلَ رِجْلَیْہِ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُونُسَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۱۹۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠) سیدنا عبداللہ بن زید (رض) فرماتے ہیں : ہمارے پاس نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے، ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے پیتل کے برتن میں پانی نکالا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے وضو کیا، اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا اور اپنے بازوؤں کو دو دو مرتبہ اور اپنے سرکا مسح کیا، اپنے ہاتھوں کو آگے سے پیچھے لے گئے اور پیچھے سے آگے لے آئے اور اپنے پاؤں دھوئے۔

120

Sunan Al Kubra Bayhaqi #120

Sahih

(۱۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ قَالَ قَرَأْنَاہُ عَلَی أَبِی الْیَمَانِ عَنْ شُعَیْبِ بْنِ أَبِی حَمْزَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ أَخْبَرَنِی عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ۔ أَنَّ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ:لَمَّا ثَقُلَ النَّبِیُّ -ﷺ- وَاشْتَدَّ بِہِ وَجَعُہُ اسْتَأْذَنَ أَزْوَاجَہُ فِی أَنْ یُمَرَّضَ فِی بَیْتِی فَأَذِنَّ لَہُ ، فَخَرَجَ النَّبِیُّ -ﷺ-بَیْنَ رَجُلَیْنِ تَخُطُّ رِجْلاَہُ فِی الأَرْضِ بَیْنَ عَبَّاسٍ وَرَجُلٍ آخَرَ۔ قَالَ عُبَیْدُ اللَّہِ:فَأَخْبَرْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ:أَتَدْرِی مَنِ الرَّجُلُ الآخَرُ؟ قُلْتُ:لاَ۔ قَالَ:ہُوَ عَلِیٌّ۔ وَکَانَتْ عَائِشَۃُ تُحَدِّثُ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ-قَالَ بَعْدَ مَا دَخَلَ بَیْتَہُ وَاشْتَدَّ وَجَعُہُ: أَہْرِیقُوا عَلَیَّ مِنْ سَبْعِ قِرَبٍ لَمْ تُحْلَلْ أَوْکِیَتُہُنَّ ، لَعَلِّی أَعْہَدُ إِلَی النَّاسِ ۔فَأُجْلِسَ فِی مِخْضَبٍ لِحَفْصَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ-ثُمَّ طَفِقْنَا نَصُبُّ عَلَیْہِ تِلْکَ حَتَّی طَفِقَ یُشِیرُ إِلَیْنَا أَنْ قَدْ فَعَلْتُنَّ ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَی النَّاسِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ۔ وَیُقَالُ أَنَّ ذَلِکَ الْمِخْضَبَ کَانَ مِنْ نُحَاسٍ وَذَلِکَ فِیمَا: [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۶۵۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١) ام المؤمنین سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں : جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھاری ہوگئے اور آپ کی تکلیف زیادہ ہوگئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی بیویوں سے اجازت لی کہ میرے گھر میں میری تیمار داری کی جائے، انھوں نے آپ کو اجازت دے دی۔ نبی کرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو آدمیوں کے سہارے نکلے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاؤں زمین پر گھسٹ رہے تھے ۔ وہ (دو آدمی) عباس (رض) اور ایک دوسرے صحابی تھے۔ عبیداللہ کہتے ہیں : میں نے اس بات کی خبر عبداللہ بن عباس (رض) کو دی تو انھوں نے فرمایا : کیا تو جانتا ہے دوسرا آدمی کون تھا ؟ میں نے کہا نہیں ۔ فرماتے ہیں : وہ علی (رض) تھے۔ عائشہ (رض) بتایا کرتی تھیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے گھر میں داخل ہونے کے بعد فرمایا اور آپ کی تکلیف بڑھ گئی تھی : ” مجھ پر سات مشکیں پانی بہاؤ جو بھری ہوئی ہوں ” شاید میں لوگوں کی طرف جاؤں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سیدہ حفصہ (رض) کے کپڑے دھونے والے برتن میں بٹھایا گیا۔ پھر ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر پانی ڈالنا شروع ہوئیں حتیٰ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہماری طرف اشارہ کرنا شروع ہوئے کہ کافی ہے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کی طرف نکلے۔

121

Sunan Al Kubra Bayhaqi #121

Sahih

(۱۲۲) أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ أَبُو بَکْرِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ: إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّزَّاقِ وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ أَوْ عَمْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-فِی مَرَضِہِ الَّذِی مَاتَ فِیہِ: ((صُبُّوا عَلَیَّ مِنْ سَبْعِ قِرَبٍ لَمْ تُحْلَلْ أَوْکِیَتُہُنَّ ، لَعَلِّی أَسْتَرِیحُ فَأَعْہَدُ إِلَی النَّاسِ))قَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا: فَأَجْلَسْنَاہُ فِی مِخْضَبٍ لِحَفْصَۃَ مِنْ نُحَاسٍ وَسَکَبْنَا عَلَیْہِ الْمَائَ حَتَّی طَفِقَ یُشِیرُ إِلَیْنَا أَنْ قَدْ فَعَلْتُنْ ، ثُمَّ خَرَجَ۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی مَرَّۃً حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ بِمِثْلِہِ غَیْرَ أَنَّہُ لَمْ یَقُلْ: مِنْ نُحَاسٍ۔وَلَمْ یَقُلْ: ثُمَّ خَرَجَ۔ [صحیح۔ أخرجہ احمد ۶/۱۵۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢) ام المؤمنین سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے مرض وفات میں فرمایا : ” مجھ پر سات مشکیں پانی کی ڈالو جو بھری ہوئی ہوں شاید مجھے راحت مل جائے، پھر میں لوگوں کی طرف جا سکوں۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں : ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سیدہ حفصہ (رض) کے کپڑے دھونے والے پیتل کے برتن میں بٹھایا۔ پھر ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر پانی ڈالا حتیٰ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہماری طرف اشارہ کیا کہ کافی ہے۔ “ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (لوگوں کی طرف) تشریف لے گئے۔ (ب) عروہ نے حضرت عائشہ (رض) سے پچھلی حدیث کی طرح بیان کیا ہے، لیکن اس میں ” من نُحَاسٍ “ کے الفاظ نہیں ہیں۔ اسی طرح ثُمَّ خَرَجَ کے الفاظ بھی نہیں ہیں۔

122

Sunan Al Kubra Bayhaqi #122

Sahih

(۱۲۳) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْمَدِینِیِّ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ وَأَخْبَرَنِی عُرْوَۃُ عَنْ عَمْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ نَحْوَہُ: لَعَلِّی أَسْتَرِیحُ ۔کَذَا أَخْبَرَنَا فِی الْمُسْتَدْرِکِ إِجَازَۃً۔ [صحیح۔ أخرجہ الحاکم فی المستدرک ۱/۱۲۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٣) عائشہ (رض) اس پچھلی روایت کی طرح ہی بیان کرتی ہیں (لیکن اس میں یہ الفاظ زائد ہیں) شاید کہ میں راحت پاؤں۔ “

123

Sunan Al Kubra Bayhaqi #123

Sahih

(۱۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ بْنِ أَحْمَدَ الْفَقِیہُ بِالطَّابَرَانِ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الصَّوَّافُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا حَوْثَرَۃُ بْنُ أَشْرَسَ أَبُو عَامِرٍ الْعَدَوِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-فِی تَوْرٍ مِنْ شَبَہٍ یُبَادِرُنِی مُبَادَرَۃً۔ جَوَّدَہُ حَوْثَرَۃُ بْنُ أَشْرَسَ وَقَصَّرَ بِہِ بَعْضُہُمْ عَنْ حَمَّادٍ فَقَالَ عَنْ رَجُلٍ وَلَمْ یُسَمِّ شُعْبَۃَ وَأَرْسَلَہُ بَعْضُہُمْ فَلَمْ یَذْکُرْ فِی إِسْنَادِہِ عُرْوَۃَ وَکَذَلِکَ أَخْرَجَہُ أَبُو دَاوُدَ فِی السُّنَنِ۔ [صحیح۔ لغیرہ أخرجہ ابو داؤد ۹۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ہی پیتل کے برتن سے غسل کرتے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھ سے پانی لینے میں جلدی کرتے تھے۔

124

Sunan Al Kubra Bayhaqi #124

Sahih

(۱۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنِی أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: ذُکِرَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-امْرَأَۃٌ مِنَ الْعَرَبِ۔فَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ قَالَ سَہْلٌ: فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-یَوْمَئِذٍ حَتَّی جَلَسَ فِی سَقِیفَۃِ بَنِی سَاعِدَۃَ وَأَصْحَابُہُ، ثُمَّ قَالَ: اسْقِنَا یَا سَہْلُ ۔قَالَ: فَأَخْرَجْتُ لَہُمْ ہَذَا الْقَدَحَ فَسَقَیْتُہُمْ فِیہِ۔ قَالَ أَبُو حَازِمٍ:فَأَخْرَجَ إِلَیْنَا سَہْلٌ ذَلِکَ الْقَدَحَ فَشَرِبْنَا فِیہِ -قَالَ -ثُمَّ اسْتَوْہَبَہُ إِیَّاہُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ فَوَہَبَہُ لَہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ إِسْحَاقَ وَغَیْرِہِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ۔ (ت) وَقَدْ رُوِّینَا عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ فِی قَدَحِ النَّبِیِّ -ﷺ-وَفِیہِ مَا دَلَّ عَلَی أَنَّ ذَلِکَ کَانَ مِنْ خَشَبٍ۔وَیُذْکَرُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی إِسْمَاعِیلَ: أَنَّہُ دَخَلَ عَلَی أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ فَرَأَی فِی بَیْتِہِ قَدَحًا مِنْ خَشَبٍ فَقَالَ: کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ-یَشْرَبُ فِیہِ وَیَتَوَضَّأُ۔ [صحیح أخرجہ البخاری ۵۳۱۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥) (الف) سیدنا سہل بن سعد (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس عرب کی ایک عورت کا تذکرہ کیا گیا۔ پھر لمبی حدیث بیان کی، اس میں ہے کہ اس دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ کرام (رض) آئے اور بنی ساعدہ کے سائبان میں بیٹھ گئے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا : ” اے سہل ! ہم کو پانی پلاؤ، سہل کہتے ہیں : ہم نے آپ کے لیے یہ پیالہ نکالا اور آپ کو اس میں پانی پلایا۔ (ب) ابو حازم کہتے ہیں : سہل نے ہماری طرف یہ پیالہ نکالا، ہم نے اس میں پانی پیا ۔ پھر عمر بن عبد العزیز نے ان سے یہ پیالہ مانگا تو انھوں نے دے دیا۔ (ج) محمد بن ابی اسماعیل (رح) سے روایت ہے کہ میں انس بن مالک (رض) کے پاس گیا، انھوں نے میرے گھر میں لکڑی کا پیالہ دیکھا تو فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس میں پیتے اور وضو کرتے تھے۔