Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 245

پاکی کا بیان

مسافر نے پانی نہ ملنے پر اول وقت میں تیمم کرکے نماز ادا کرلی پھر آخری وقت میں پانی مل گیا تو نماز کا اعادہ نہیں کرے گا

6 hadiths in this chapter

1093

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1093

Sahih

(۱۰۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الأَسَدِیُّ بِہَمَذَانَ حَدَّثَنَا عُمَیْرُ بْنُ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ نَافِعٍ عَنِ اللَّیْثِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ بَکْرِ بْنِ سَوَادَۃَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ : خَرَجَ رَجُلاَنِ فِی سَفَرٍ فَحَضَرَتِ الصَّلاَۃُ وَلَیْسَ مَعَہُمَا مَائٌ ، فَتَیَمَّمَا صَعِیدًا طَیِّبًا فَصَلَّیَا ، ثُمَّ وَجَدَا الْمَائَ فِی الْوَقْتِ ، فَأَعَادَ أَحَدُہُمَا الصَّلاَۃَ وَالْوُضُوئَ وَلَمْ یُعِدِ الآخَرُ ، ثُمَّ أَتَیَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -فَذَکَرَا ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ لِلَّذِی لَمْ یُعِدْ : ((أَصَبْتَ السُّنَّۃَ وَأَجْزَأَتْکَ صَلاَتُکَ))۔ وَقَالَ لِلَّذِی تَوَضَّأَ وَأَعَادَ : ((لَکَ الأَجْرُ مَرَّتَیْنِ))۔ وَرَوَاہُ غَیْرُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نَافِعٍ عَنِ اللَّیْثِ عَنْ عُمَیْرِ بْنِ أَبِی نَاجِیَۃَ عَنْ بَکْرِ بْنِ سَوَادَۃَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ -مُرْسَلاً۔ [صحیح۔ أخرجہ أبو داؤد ۳۳۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٤) سیدنا ابی سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ دو آدمی سفر پر نکلے کہ نماز کا وقت ہوگیا، ان کے پاس پانی نہیں تھا۔ دونوں نے پاک مٹی سے تیمم کیا اور نماز ادا کی، پھر انھوں نے آخری وقت میں پانی پا لیا۔ ایک نے دوبارہ نماز لوٹائی اور دوسرے نے نہیں، پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور آپ کو سارا واقعہ ذکر کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص کو فرمایا : جس نے نماز نہیں لوٹائی تھی تو نے سنت کو پا لیا ہے اور تجھ کو تیری نماز کافی ہے اور اس شخص سے کہا : جس نے وضو کیا اور دوبارہ نماز لوٹائی کہ تمہارے لیے دوہرا اجر ہے۔

1094

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1094

Zaeef

(۱۰۹۵) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ اللَّیْثِ عَنْ عُمَیْرِ بْنِ أَبِی نَاجِیَۃَ فَذَکَرَہُ کَذَا فِی کِتَابِی عُمَیْرٍ وَالصَّوَابُ عُمَیْرَۃُ بْنُ أَبِی نَاجِیَۃَ۔ [ضعیف۔ أخرجہ الحاکم ۱/۲۸۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٥) حضرت عمیر بن ابی ناجیہ نے اس کو نقل کیا ہے، اسی طرح عمیر کی کتاب میں ہے اور درست یہ ہے کہ وہ عمیرہ بن ابی ناجیہ ہیں۔

1095

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1095

Sahih

(۱۰۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ : ذِکْرُ أَبِی سَعِیدٍ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ وَہْمٌ وَلَیْسَ بِمَحْفُوظٍ ہُوَ مُرْسَلٌ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَفِیہِ اخْتِلاَفٌ ثَالِثٌ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٦) (الف) ابو داؤد فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں ابوسعید کا ذکر وہم ہے، وہ محفوظ نہیں بلکہ مرسل ہے۔ (ب) شیخ فرماتے ہیں : اس میں ایک تیسرا اختلاف بھی ہے۔

1096

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1096

Zaeef

(۱۰۹۷) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ بَکْرِ بْنِ سَوَادَۃَ عَنْ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ مَوْلَی إِسْمَاعِیلَ بْنِ عُبَیْدٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ : أَنَّ رَجُلَیْنِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ -بِمَعْنَاہُ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۳۳۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٧) سیدنا عطاء بن یسار (رض) سے روایت ہے کہ دو آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے تھے اور پھر اسی کے ہم معنی بیان کیا ہے۔

1097

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1097

Sahih

(۱۰۹۸) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ : إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنُ حَاتِمٍ الزَّاہِدُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُعْشُمٍ عَنْ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ نَافِعٍ قَالَ: تَیَمَّمَ ابْنُ عُمَرَ عَلَی رَأْسِ مِیلٍ أَوْ مِیلَیْنِ مِنَ الْمَدِینَۃِ فَصَلَّی الْعَصْرَ فَقَدِمَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَۃٌ وَلَمْ یُعِدِ الصَّلاَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ الحاکم ۱/۲۸۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٨) سیدنا نافع فرماتے ہیں کہ ابن عمر (رض) نے مدینہ سے ایک یا دو میل کے فاصلے پر تیمم کیا، عصر کی نماز پڑھی اور تشریف لے آئے، جب کہ سورج بلند ہوچکا تھا اور نماز دوبارہ نہیں لوٹائی۔

1098

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1098

Zaeef

(۱۰۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الرَّفَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ وَعِیسَی بْنُ مِینَائَ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کَانَ مَنْ أَدْرَکْتُ مِنْ فُقَہَائِنَا الَّذِینَ یُنْتَہَی إِلَی قَوْلِہِمْ مِنْہُمْ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ فَذَکَرَ الْفُقَہَائَ السَّبْعَۃَ مِنَ الْمَدِینَۃِ وَذَکَرَ أَشْیَائَ مِنْ أَقَاوِیلِہِمْ وَفِیہَا وَکَانُوا یَقُولُونَ : مَنْ تَیَمَّمَ فَصَلَّی ثُمَّ وَجَدَ الْمَائَ وَہُوَ فِی وَقْتٍ أَوْ فِی غَیْرِ وَقْتٍ فَلاَ إِعْادَۃَ عَلَیْہِ ، وَیَتَوَضَّأُ لِمَا یَسْتَقْبِلُ مِنَ الصَّلَوَاتِ وَیَغْتَسِلُ ، وَالتَّیَمُّمُ مِنَ الْجَنَابَۃِ وَالْوُضُوئُ سَوَائٌ۔ وَرُوِّینَاہُ عَنِ الشَّعْبِیِّ وَالنَّخَعِیِّ وَالزُّہْرِیِّ وَغَیْرِہِمْ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۳۳۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٩) عبدالرحمن بن ابی الزناد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے اپنے کئی فقہاء کو دیکھا جو اسی کے قائل تھے، ان میں سے سعید بن مسیب اور مدینہ کے سات فقہاء اور کچھ اور لوگ تھے جو کہتے تھے : جس نے تیمم کیا اور نماز پڑھی، پھر پانی پایا اور نماز کا وقت تھا یا ختم ہوچکا تھا بہرحال اس پر نماز کا لوٹانا واجب نہیں ہے وہ اگلی نمازوں کے لیے وضو کرے گا اور غسل کرے گا اور جنابت سے تیمم اور وضو کرنا برابر ہے۔