Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 244

پاکی کا بیان

تندرست مقیم فرائض جنازہ اور عید کے لیے وضو کرے گا ، تیمم نہیں کرے گا

5 hadiths in this chapter

1088

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1088

Sahih

(۱۰۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((لاَ تُقْبَلُ صَلاَۃُ أَحَدِکُمْ إِذَا أَحْدَثَ حَتَّی یَتَوَضَّأَ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٩) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم میں کسی کی نماز قبول نہیں ہوتی، جب وہ بےوضو ہوجائے جب تک وضونہ کرلے۔ “

1089

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1089

Sahih

(۱۰۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی الْمَلِیحِ یَعْنِی ابْنَ أُسَامَۃَ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -قَالَ : ((لاَ یَقْبَلُ اللَّہُ صَلاَۃً بِغَیْرِ طُہُورٍ ، وَلاَ صَدَقَۃً مِنْ غُلُولٍ))۔ أَبُو الْمُلَیْحِ ہُوَ ابْنُ أُسَامَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ الْہُذَلِیُّ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٠) ابو ملیح اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ بغیر وضو کے نماز قبول نہیں کرتا اور نہ ہی خیانت کیے ہوئے مال سے صدقہ قبول کرتا ہے۔

1090

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1090

Sahih

(۱۰۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبِرْتِیُّ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو حُذَیْفَۃَ حَدَّثَنَا عِکْرِمَۃُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ أَخْبَرَنِی أَبُو سَلَمَۃَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَنِی سَالِمٌ مَوْلَی الْمَہْرِیِّ قَالَ : خَرَجْتُ أَنَا وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی بَکْرٍ إِلَی جَنَازَۃِ سَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ فَمَرَرْتُ أَنَا وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ عَلَی حُجْرَۃِ عَائِشَۃَ فَدَعَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بِوَضُوئٍ فَسَمِعْتُ عَائِشَۃَ تُنَادِیہِ : یَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ أَسْبِغِ الْوُضُوئَ فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -یَقُولُ : ((وَیْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ))۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ وَزَادَ أَبُو سَعِیدٍ فِی حَدِیثِہِ : فَأَمَرَتْ لَہُ عَائِشَۃُ بِوَضُوئٍ وَقَالَتْ لَہُ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ احمد ۶/۴۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩١) سالم کہتے ہیں کہ میں اور عبدالرحمن بن ابی بکر سعد بن ابی وقاص کا جنازے پڑھنے کے لیے نکلے ، ہم عائشہ (رض) کے حجرے سے گزرے تو عبد الرحمن نے پانی منگوایا، میں نے سیدہ عائشہ (رض) کو فرماتے ہوئے سنا : اے عبد الرحمن ! مکمل وضو کر میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایڑیوں کے لیے آگ کی ہلاکت ہے۔

1091

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1091

Sahih

(۱۰۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ عَنْ أَبِی مَالِکٍ الأَشْجَعِیِّ عَنْ رِبْعِیِّ عَنْ حُذَیْفَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((جُعِلَتْ لِی تُرْبَتُہَا طَہُورًا إِذَا لَمْ نَجِدِ الْمَائَ)) رَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۱۵۲۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٢) سیدنا حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے لیے اس کی مٹی وضو (کا ذریعہ) بنائی گئی ہے جب ہم پانی نہ پائیں۔

1092

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1092

Sahih

(۱۰۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : شَرِیکُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ الْحَسَنِ الإِسْفَرَائِینِیُّ أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْبَیْہَقِیُّ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ قَالَ : لاَ یُصَلِّی عَلَی الْجَنَازَۃِ إِلاَّ وَہُوَ طَاہِرٌ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ۔ وَالَّذِی رُوِیَ عَنْہُ فِی التَّیَمُّمِ لِصَلاَۃِ الْجَنَازَۃِ یُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ فِی السَّفَرِ عِنْدَ عَدَمِ الْمَائِ۔ وَفِی إِسْنَادِ حَدِیثِ ابْنِ عُمَرَ فِی التَّیَمُّمِ ضَعْفٌ ذَکَرْنَاہُ فِی کِتَابِ الْمَعْرِفَۃِ وَالَّذِی رَوَی الْمُغِیرَۃُ بْنُ زِیَادٍ عَنْ عَطَائٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی ذَلِکَ لاَ یَصِحُّ عَنْہُ ، إِنَّمَا ہُوَ قَوْلُ عَطَائٍ ، کَذَلِکَ رَوَاہُ ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ مِنْ قَوْلِہِ ، وَہَذَا أَحَدُ مَا أَنْکَرَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَیَحْیَی بْنُ مَعِینٍ عَلِی الْمُغِیرَۃِ بْنِ زِیَادٍ ، وَقَدْ رَفَعَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ -وَہُوَ خَطَأٌ قَدْ بَیَّنَاہُ فِی الْخِلاَفِیَّاتِ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٣) (الف) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں : پاک آدمی ہی نماز جنازہ پڑھے۔ (ب) امام مالک نافع سے روایت کرتے ہیں کہ آپ سے نماز جنازہ کے لیے تیمم کے متعلق جو منقول ہے اس میں احتمال ہے کہ یہ سفر میں ہو جب پانی پاس نہ ہو۔ (ج) ابن عمر (رض) کی تیمم والی حدیث کی سند میں ضعف ہے جسے ہم نے کتاب المعرفہ میں بیان کیا ہے۔ (د) وہ روایت جو مغیرہ بن زیادہ عن عطاء عن ابن عباس ہے وہ ان سے صحیح سند سے ثابت نہیں۔ یہ صرف امام عطاء کا قول ہے۔ (س) اسی طرح ابن جریج نے امام عطاء کا قول نقل کیا ہے۔ اس پر امام احمد بن حنبل اور یحییٰ بن معین نے مغیرہ بن زیاد کا انکار کیا ہے۔ اس نے جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مرفوع حدیث بیان کی ہے یہ انتہائی سنگین غلطی ہے۔