Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 243

پاکی کا بیان

پگڑیوں اور پٹیوں پر مسح کرنے کا بیان

12 hadiths in this chapter

1076

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1076

Zaeef

(۱۰۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ : عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْعَبْدَوِیُّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ السِّجِسْتَانِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَلَبِیُّ بِأَنْطَاکِیَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ خُرَیْقٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : خَرَجْنَا فِی سَفَرٍ فَأَصَابَ رَجُلاً مِنَّا حَجَرٌ فَشَجَّہُ فِی رَأْسِہِ ، ثُمَّ احْتَلَمَ فَسَأَلَ أَصْحَابَہُ : ہَلْ تَجِدُونَ لِی رُخْصَۃً فِی التَّیَمُّمِ؟ فَقَالُوا : مَا نَجِدُ لَکَ رُخْصَۃً وَأَنْتَ تَقْدِرُ عَلَی الْمَائِ۔ فَاغْتَسَلَ فَمَاتَ ، فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -أُخْبِرَ بِذَلِکَ فَقَالَ : ((قَتَلُوہُ قَتَلَہُمُ اللَّہُ ، أَلاَ سَأَلُوا إِذْ لَمْ یَعْلَمُوا ، إِنَّمَا شِفَائُ الْعَیِّ السُّؤَالُ ، إِنَّمَا کَانَ یَکْفِیہِ أَنْ یَتَیَمَّمَ وَیَعْصِبَ عَلَی جُرْحِہِ خِرْقَۃً ، ثُمَّ یَمْسَحَ عَلَیْہَا وَیَغْسِلَ سَائِرَ جَسَدِہِ))۔ [منکر]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٧٧) سیدنا جابر (رض) سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں نکلے، ہم میں سے ایک شخص کو پتھر لگا اور اس کے سر میں زخم ہوگیا، پھر اس کو احتلام ہوگیا، اس نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا : کیا تم تیمم کرنے میں میرے لیے رخصت پاتے ہو ؟ انھوں نے کہا : ہم تیرے لیے رخصت نہیں پاتے اس لیے کہ تو پانی (استعمال کرنے) پر قدرت رکھتا ہے۔ اس نے غسل کیا تو مرگیا۔ جب ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس (واقعہ) کی خبر دی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انھوں نے اس کو قتل کیا ہے اللہ ان کو قتل کرے، جب وہ نہیں جانتے تھے تو انھوں نے سوال کیوں نہیں کیا، جاہل کی شفا ہی سوال کرنا ہے۔ اس کو کافی تھا کہ وہ تیمم کرتا اور اپنے زخم پر پٹی باندھتا، اپنے زخم پر کپڑا لپیٹ لیتا، پھر اس پر مسح کرتا اور باقی سارا جسم دھو لیتا۔

1077

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1077

Sahih

(۱۰۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ : إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ : مُوسَی بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ أَخْبَرَنِی ہِشَامُ بْنُ الْغَازِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : إِذَا لَمْ یَکُنْ عَلَی الْجُرْحِ عِصَابُ غَسَلَ مَا حَوْلَہُ وَلَمْ یَغْسِلْہُ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٧٨) سیدنا ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جب زخم پر پٹی نہ ہو تو اس کے ارد گرد کو دھولے ، لیکن زخم نہ دھوئے۔

1078

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1078

Sahih

(۱۰۷۹) وَبِإِسْنَادِہِ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ قَالَ أَخْبَرَنِی ہِشَامُ بْنُ الْغَازِ أَنَّہُ سَمِعَ نَافِعًا یُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : مَنْ کَانَ لَہُ جُرْحٌ مَعْصُوبٌ عَلَیْہِ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی الْعِصَابِ ، وَیَغْسِلُ مَا حَوْلَ الْعِصَابِ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٧٩) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جس شخص کو زخم ہو اور اس پر پٹی بندھی ہو تو وہ وضو کرے گا اور پٹیوں پر مسح کرے گا اور پٹیوں کے اردگرد کی جگہ دھوئے گا۔

1079

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1079

Zaeef

(۱۰۸۰) وَبِإِسْنَادِہِ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ قَالَ أَخْبَرَنِی سَعِیدٌ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ إِبْہَامَ رِجْلِہِ جُرِحَتْ فَأَلْبَسَہَا مُرَارَۃً وَکَانَ یَتَوَضَّأُ عَلَیْہَا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٠) سیدنا ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ ان کے پاؤں کا انگوٹھا زخمی ہوگیا، انھوں نے اس کے اوپر کوئی چیز لپیٹ لی اور اس پر مسح فرماتے تھے۔

1080

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1080

Zaeef

(۱۰۸۱) وَبِإِسْنَادِہِ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ حَمْزَۃَ عَنْ مُوسَی بْنِ یَسَارٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّہُ تَوَضَّأَ وَکَفُّہُ مَعْصُوبَۃٌ فَمَسَحَ عَلَیْہَا وَعَلَی الْعِصَابِ ، وَغَسَلَ سِوَی ذَلِکَ۔ ہُوَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ صَحِیحٌ۔ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ وَقَدْ رُوِیَ حَدِیثٌ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ انْکَسَرَ إِحْدَی زَنْدَیْ یَدَیْہِ فَأَمَرَہُ النَّبِیُّ -ﷺ -أَنْ یَمْسَحَ عَلَی الْجَبَائِرِ وَلَوْ عَرَفْتُ إِسْنَادَہُ بِالصِّحَّۃِ قُلْتُ بِہِ۔ یَعْنِی مَا ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨١) سیدنا ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے وضو کیا اور ان کی ہتھیلی پر پٹی بندھی ہوئی تھی، انھوں نے اس پر اور پگڑی پر مسح کیا اور اس کے علاوہ باقی اعضاء دھوئے۔ ابن عمر (رض) سے یہی روایت صحیح ہے۔ (ب) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ سیدنا علی (رض) سے حدیث بیان کی گئی کہ ان کی ایک کلائی ٹوٹ گئی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں پیٹوں پر مسح کرنے کا حکم دیا۔ امام صاحب (رح) فرماتے ہیں کہ اگر مجھے اس حدیث کی سند صحیح معلوم ہوجائے تو میں اس کے مطابق فتویٰ دوں گا۔

1081

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1081

Zaeef

(۱۰۸۲) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَعْدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْخَلِیلِ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ السَّخْتِیَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سَالِمٍ الْقَدَّاحُ حَدَّثَنِی إِسْرَائِیلُ عَنْ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ عَلِیٍّ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: انْکَسَرَتْ إِحْدَی زَنْدَیَّ فَسَأَلْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ: ((امْسَحْ عَلَی الْجَبَائِرِ))۔ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْوَاسِطِیُّ مَعْرُوفٌ بِوَضْعِ الْحَدِیثِ کَذَّبَہُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَیَحْیَی بْنُ مَعِینٍ وَغَیْرُہُمَا مِنْ أَئِمَّۃِ الْحَدِیثِ، وَنَسَبَہُ وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ إِلَی وَضْعِ الْحَدِیثِ قَالَ: وَکَانَ فِی جِوَارِنَا فَلَمَّا فُطِنَ لَہُ تَحَوَّلَ إِلَی وَاسِطٍ۔ وَتَابَعَہُ عَلَی ذَلِکَ عُمَرُ بْنُ مُوسَی بْنِ وَجِیہِ فَرَوَاہُ عَنْ زَیْدِ بْنِ عَلِیٍّ مِثْلَہُ۔ وَعُمَرُ بْنُ مُوسَی مَتْرُوکٌ مَنْسُوبٌ إِلَی الْوَضْعِ وَنَعُوذُ بِاللَّہِ مِنَ الْخِذْلاَنِ۔ وَرُوِیَ بِإِسْنَادٍ آخَرَ مَجْہُولٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ عَلِیٍّ وَلَیْسَ بِشَیْئٍ۔ وَرَوَاہُ أَبُو الْوَلِیدِ : خَالِدُ بْنُ یَزِیدَ الْمَکِّیُّ بِإِسْنَادٍ آخَرَ عَنْ زَیْدِ بْنِ عَلِیٍّ عَنْ عَلِیٍّ مُرْسَلاً۔ (ج) وَأَبُو الْوَلِیدِ ضَعِیفٌ۔ وَلاَ یَثْبُتُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ -فِی ہَذَا الْبَابِ شَیْئٌ۔ وَأَصَحُّ مَا رُوِیَ فِیہِ حَدِیثُ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ الَّذِی قَدْ تَقَدَّمَ وَلَیْسَ بِالْقَوِیِّ وَإِنَّمَا فِیہِ قَوْلُ الْفُقَہَائِ مِنَ التَّابِعِینَ فَمَنْ بَعْدَہُمْ مَعَ مَا رُوِّینَا عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِی الْمَسْحِ عَلَی الْعِصَابَۃِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [موضوع۔ أخرجہ ابن ماجہ ۶۵۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٢) سیدنا علی بن ابی طالب (رض) فرماتے ہیں کہ میرے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی تو میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے متعلق سوال پوچھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پٹیوں پر مسح کرو۔ (ب) عمرو بن خالد واسطی حدیث وضع کرنے میں معروف تھا، امام احمد، یحییٰ بن معین اور دوسرے ائمہ حدیث نے اسے کذاب کہا ہے۔ وکیع بن جراح نے وضع حدیث کی طرف اسے منسوب کیا ہے۔ (ج) اس کی متابعت عمر بن موسیٰ بن وجیہ سے ہے، زید بن علی نے بھی اس کی مثل روایت کیا ہے۔ (د) عمر بن موسیٰ متروک ہے اور احادیث وضع کرتا تھا۔ اللہ تعالیٰ اس میں ان کے دھوکے سے محفوظ رکھے۔ (ر) زید بن علی سے ایک دوسری مجہول سند سے روایت ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں (س) ابو ولید بیان کرتا ہے کہ خالد بن یزید مکی دوسری اسناد سے زید بن علی سے اور وہ علی سے مرسل روایت بیان کرتا ہے۔ ابو ولید ضعیف ہے۔ (ص) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس باب میں کوئی حدیث ثابت نہیں۔ (ط) اس باب میں صحیح ترین حدیث عطاء بن ابی رباح کی ہے جو پہلے گزر چکی ہے، وہ بھی قوی نہیں۔ تابعین فقہاء اور ان کے بعد والوں نے سیدنا ابن عمر (رض) سے پٹی پر مسح کرنا روایت کیا ہے۔ واللہ اعلم

1082

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1082

Sahih

(۱۰۸۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرٍو -أَظُنُّہُ ابْنَ مُرَّۃَ -عَنْ یُوسُفَ الْمَکِّیِّ قَالَ : احْتَلَمَ صَاحِبٌ لَنَا وَبِہِ جِرَاحَۃٌ وَقَدْ عَصَبَ صَدْرَہُ ، فَسَأَلْنَا عُبَیْدَ بْنَ عُمَیْرٍ فَقَالَ : یَغْتَسِلُ وَیَمْسَحُ الْخِرْقَۃَ ، أَوْ قَالَ یَمْسَحُ صَدْرَہُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٣) یوسف مکی سے روایت ہے کہ ہمارے ایک ساتھی کو احتلام ہوگیا اور وہ زخمی تھا، اس نے اپنے سینے پر پٹی باندھی ہوئی تھی، ہم نے عبید بن عمیر سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : غسل کرے اور کپڑے پر مسح کرے یا فرمایا : سینے پر مسح کرے۔

1083

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1083

Sahih

(۱۰۸۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ یَعْنِی ابْنَ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ قَالَ : سَأَلْتُ طَاوُسًا عَنِ الْخَدْشِ یَکُونُ بِالرَّجُلِ فَیُرِیدُ الْوُضُوئَ أَوِ الاِغْتِسَالَ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، وَقَدْ عَصَبَ عَلَیْہِ خِرْقَۃً فَقَالَ : إِنْ کَانَ یَخَافُ فَلْیَمْسَحْ عَلَی الْخِرْقَۃِ، وَإِنْ کَانَ لاَ یَخَافُ فَلْیَغْسِلْہَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٤) سلیمان تمیمی کہتے ہیں : میں نے طاؤس سے زخمی شخص کے متعلق سوال کیا کہ وہ وضو یا جنابت سیغسل کا ارادہ رکھتا ہے اور اس نے پٹی باندھی ہوئی ہے تو انھوں نے فرمایا : اگر وہ ڈرتا ہے (کہ موت واقع ہوجائے گی تو) کپڑے پر مسح کرلے اور اگر نہیں ڈرتا تو غسل کرلے۔

1084

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1084

Zaeef

(۱۰۸۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عُثْمَانَ التَّنُوخِیُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنِی أَبُو بَکْرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَطَائَ بْنَ أَبِی رَبَاحٍ وَمُجَاہِدَ بْنَ جَبْرٍ وَطَاوُسًا یَقُولُونَ فِی رَجُلٍ أَصَابَ إِصْبَعَہُ جُرْحٌ فَقَالُوا : یَغْسِلُ مَا أَصَابَہُ مِنْ دَمِہِ ثُمَّ یَعْصِبُہَا ، ثُمَّ یَمْسَحُ عَلَی الْعِصَابِ إِذَا تَوَضَّأَ ، فَإِنْ نَفَذَ مِنْہَا الدَّمُ حَتَّی یَظْہَرَ فَلْیُبْدِلْہَا بِأُخْرَی ، ثُمَّ یَمْسَحُ عَلَیْہَا إِذَا تَوَضَّأَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٥) ابوبکر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء بن ابی رباح اور مجاہد بن جبر اور طاؤس سے اس شخص کے متعلق سوال کیا جس کی انگلی زخمی ہوچکی تھی، انھوں نے فرمایا : اس کو جو خون لگا ہے اس کو دھوئے گا پھر اس پر پٹی باندھے گا پھر پٹی پر مسح کرے گا جب وضو کرے گا اور اگر اس سے خون جاری ہوجائے اور ظاہر ہوجائے تو دوسری پٹی بدل دے گا، پھر اس پر مسح کرے گا جب وضو کرے گا۔

1085

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1085

Zaeef

(۱۰۸۶) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ عَبْدِالأَعْلَی بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی الْبَصْرِیِّ أَنَّ ہِشَامَ بْنَ حَسَّانَ حَدَّثَہُ: أَنَّ رَجُلاً أَتَی الْحَسَنَ فَسَأَلَہُ وَأَنَا أَسْمَعُ فَقَالَ : انْکَسَرَتْ فَخِذُہُ أَوْ سَاقُہُ فَتُصِیبُہُ الْجَنَابَۃُ۔ فَأَمَرَہُ أَنْ یَمْسَحَ عَلَی الْجَبَائِرِ۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا سَعْدَانُ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَیْرٍ قَالَ : کَانَ بِی جُرْحٌ شَدِیدٌ مِنَ الطَّاعُونِ وَأَصَابَتْنِی جَنَابَۃٌ ، فَسَأَلْتُ أَبَا مِجْلَزٍ فَقَالَ : امْسَحْ فَإِنَّہُ یَکْفِیکَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٦) (الف) ہشام بن حسان فرماتے ہیں کہ ایک شخص حسن کے پاس آیا اور سوال کیا، میں سن رہا تھا ، کہنے لگا : اس کی ران یا پنڈلی ٹوٹ گئی ہے اور وہ جنبی ہوگیا ہے تو (کیا کرے ؟ ) آپ نے اس کو پٹیوں پر مسح کرنے کا حکم دیا۔ (ب) عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ مجھے طاعون کا شدید زخم تھا اور میں جنبی ہوگیا، میں نے ابو مجلز سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : مسح کر تجھے یہی کافی ہے۔

1086

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1086

Sahih

(۱۰۸۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ یَعْنِی ابْنَ مُسْلِمٍ قَالَ وَأَخْبَرَنِی شَیْبَانُ عَنْ أَشْعَثَ قَالَ : سَأَلْتُ إِبْرَاہِیمَ النَّخَعِیَّ فَقُلْتُ: انْکَسَرَتْ یَدِی وَعَلَیْہَا خِرْقَتُہَا وَعِیدَانُہَا وَجَبَائِرُہَا ، فَرُبَّمَا أَصَابَتْنِی جَنَابَۃٌ۔ فَقَالَ : امْسَحْ عَلَیْہَا بِالْمَائِ، فَإِنَّ اللَّہَ تَعَالَی یَعْذِرُ بِالْمَعْذِرَۃِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٧) اشعث فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم نخعی سے سوال کیا کہ میرا ہاتھ ٹوٹ گیا اور اس پر کپڑے کی باریک اور موٹی پٹی لکڑی کے ساتھ بندھی ہوتی ہیبعض اوقات میں جنبی ہوجاتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا : اس پر پانی کے ساتھ مسح کر، اللہ تعالیٰ عذر قبول فرماتا ہے۔

1087

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1087

Zaeef

(۱۰۸۸) وَبِإِسْنَادِہِ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ عَنْ سَعِیدٍ عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ : لاَ تُوضَعُ الْعِصَابُ وَالْجَبَائِرُ عَلَی الْجُرْحِ وَالْکَسْرِ إِذَا کَانَ فِی مَوْضِعِ الْوُضُوئِ حَتَّی یَتَوَضَّأَ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلاَۃِ وَیَغْسِلَ مَوْضِعَ ذَلِکَ الْجُرْحِ لِمَا ظَہَرَ مِنْ دَمِہِ۔[ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٨٨) قتادہ (رض) سے روایت ہے کہ زخم یا ٹوٹی ہوئی چیز پر پٹیاں نہیں رکھیں جائیں گی، اگر یہ زخم وضو کی جگہ پر ہو، جب تک کہ نماز جیسا وضو کرے اور اس زخم کی جگہ کو دھولے جس سے خون ظاہر ہوا ہے۔