Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 230

پاکی کا بیان

حائضہ اور نفاس والی عورتوں کو تیممکافی ہے اگر ان کا خون بند ہوجائے اور پانی نہ ملے

3 hadiths in this chapter

1037

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1037

Zaeef

(۱۰۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْیَانَ یَعْنِی الثَّوْرِیَّ عَنِ الْمُثَنَّی بْنِ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : جَائَ أَعْرَابِیُّ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -فَقَالَ : إِنَّا نَکُونُ فِی الرَّمْلِ وَفِینَا الْحَائِضُ وَالْجُنُبُ وَالنُّفَسَائُ ، فَیَأْتِی عَلَیْنَا أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ لاَ نَجِدُ الْمَائَ ۔ قَالَ : ((عَلَیْکَ بِالتُّرَابِ))۔ یَعْنِی التَّیَمُّمَ۔ ہَذَا حَدِیثٌ یُعْرَفُ بِالْمُثَنَّی بْنِ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرٍو۔ (ج) وَالْمُثَنَّی غَیْرُ قَوَّیٍّ۔ وَقَدْ رَوَاہُ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاۃَ عَنْ عَمْرٍو إِلاَّ أَنَّہُ خَالَفَہُ فِی الإِسْنَادِ فَرَوَاہُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ وَاخْتَصَرَ الْمَتْنَ فَجَعَلَ السُّؤَالَ عَنِ الرَّجُلِ لاَ یَقْدِرُ عَلَی الْمَائِ أَیُجَامِعُ أَہْلَہُ؟ قَالَ : ((نَعَمْ))۔ [ضعیف۔ أخرجہ أبو یعلیٰ ۵۸۷۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٨) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور عرض کیا : ہم ” رمل “ جگہ میں تھے اور ہم میں حائضہ، جنبی اور نفاس والی عورتیں موجود تھیں۔ ہم پر چار ماہ ایسے آئے کہ ہم نے پانی نہیں پایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” مٹی کو لازم پکڑتے یعنی تیمم کرتے۔ “ (ب) اس حدیث میں مثنی راوی قوی نہیں ہے۔ (ج) یہ روایت حجاج بن ارطاۃ نے بیان کی ہے۔ صرف سند میں اختلاف ہے یعنی عن عمرو عن أبیہ عن جدہ۔ اس میں اس شخص کے متعلق سوال ہے جس کے پاس پانی نہ ہو، کیا وہ اپنی بیوی سے مجامعت کرسکتا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں۔

1038

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1038

Zaeef

(۱۰۳۹) وَرَوَاہُ أَبُو الرَّبِیعِ السَّمَّانُ : أَشْعَثُ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ أَعْرَابًا أَتَوُا النَّبِیَّ -ﷺ -فَقَالُوا: یَارَسُولَ اللَّہِ إِنَّا نَکُونُ فِی ہَذِہِ الرِّمَالِ، لاَ نَقْدِرُ عَلَی الْمَائِ، وَلاَ نَرَی الْمَائَ ثَلاَثَۃَ أَشْہُرٍ أَوْ أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ -شَکَّ أَبُو الرَّبِیعِ- وَفِینَا النُّفَسَائُ وَالْحَائِضُ وَالْجُنُبُ۔ قَالَ: ((عَلَیْکَ بِالأَرْضِ))۔ أَخْبَرَنَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ السَّمَّانُ فَذَکَرَہُ۔ (ج) وَأَبُو الرَّبِیعِ السَّمَّانُ ضَعِیفٌ۔ [ضعیف جدًا]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٩) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ کچھدیہاتی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ہم ریت والے علاقے میں ہوتے ہیں، ہم پانی پر قدرت نہیں رکھتے اور نہ ہی تین ماہ یا چار ماہ تک پانی نہیں پاتے ( ابو ربیع کو شک ہے) اور ہمارے اندر نفاس والی عورتیں، حائضہ اور جنبی ہوتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” زمین (مٹی) کو لازم پکڑو۔ “ (ب) ابو ربیع سمان ضعیف ہے۔

1039

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1039

Zaeef

(۱۰۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الشَّرْقِیِّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی قَالَ سَمِعْتُ عَلِیَّ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ یَقُولُ قُلْتُ لِسُفْیَانَ : إِنَّ أَبَا الرَّبِیعِ رَوَی عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فِی الرَّجُلِ یَعْزُبُ فِی إِبِلِہِ۔ فَقَالَ سُفْیَانُ : إِنَّمَا جَائَ بِہَذَا الْمُثَنَّی بْنُ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، وَإِنَّمَا قَالَ عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ زَیْدٍ یَقُولُہُ۔ قَالَ عَلِیٌّ قُلْتُ لِسُفْیَانَ : إِنَّ شُعْبَۃَ رَوَاہُ ہَکَذَا عَنْ جَابِرٍ۔ فَقَالَ : إِنَّ شُعْبَۃَ کَانَ مِنْ أَہْلِ الْحِفْظِ وَالصِّدْقِ وَلَمْ یَکُنْ مِمَّنْ یُرِیدُ الْبَاطِلَ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَقَدْ رُوِیَ عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔ وَابْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ إِنَّمَا سَمِعَہُ مِنْ أَبِی الرَّبِیعِ عَنْ عَمْرٍو کَذَلِکَ رَوَاہُ سَعْدُ بْنُ الصَّلْتِ عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ۔ وَرُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ ضَعِیفٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابن عدی فی الکامل ۱/۳۷۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٤٠) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے اس شخص کے متعلق روایت ہے جو اپنے اونٹوں میں الگ رہتا تھا۔ سفیان کہتا ہے کہ مثنی بن صباح نے عمرو بن شعیب سے نقل کیا ہے کہ عمرو بن دینار کہتے ہیں : میں نے جابر بن زید کو کہتے ہوئے سنا کہ علی کہتے ہیں کہ میں نے سفیان سے کہا کہ شعبہ نے اس طرح جابر (رض) سے نقل کیا ہے۔ انھوں نے کہا : شعبہ حفاظ اور اہل صدق میں سے ہے، اس کی مراد باطل نہ تھی۔ (ج) شیخ کہتے ہیں کہ اس روایت کو ابن ابی عروبہ سے ضعیف سند کے ساتھبیان کیا گیا ہے۔