Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 229

پاکی کا بیان

جنبی کو تیمم کافی ہے اگر اسے پانی نہ ملے

4 hadiths in this chapter

1033

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1033

Sahih

(۱۰۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی الْحَسَنُ یَعْنِی ابْنَ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ أَخْبَرَنَا عَوْفٌ عَنْ أَبِی رَجَائٍ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُصَیْنٍ الْخُزَاعِیُّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -رَأَی رَجُلاً مُعْتَزِلاً لَمْ یُصَلِّ فِی الْقَوْمِ فَقَالَ : ((یَا فُلاَنُ مَا مَنَعَکَ أَنْ تُصَلِّیَ فِی الْقَوْمِ؟))۔ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَصَابَتْنِی جَنَابَۃٌ وَلاَ مَائَ ۔ فَقَالَ : ((عَلَیْکَ بِالصَّعِیدِ فَإِنَّہُ یَکْفِیکَ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْمُبَارَکِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۳۴۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٤) عمران بن حصین خزاعی (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو دیکھا جو الگ بیٹھا ہوا تھا ۔ اس نے لوگوں کے ساتھ نماز نہیں پڑھی تھی، آپ نے فرمایا : ” اے فلاں ! کس چیز نے تم کو منع کیا تھا کہ لوگوں کے ساتھ نماز پڑھو ؟ اس نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میں جنبی تھا اور پانی نہیں تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مٹی کو لازم پکڑتا وہ تجھے کافی تھی۔

1034

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1034

Sahih

(۱۰۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَکَمِ عَنْ ذَرٍّ عَنِ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی عَنْ أَبِیہِ قَالَ : شَہِدْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَالَ لَہُ عَمَّارُ بْنُ یَاسِرٍ : تَذْکُرُ إِذْ کُنَّا فِی سَرِیَّۃٍ فَأَجْنَبْنَا فَتَمَرَّغْنَا فِی التُّرَابِ ، فَأَتَیْنَا النَّبِیَّ -ﷺ -فَذَکَرْنَا ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ : ((إِنَّمَا کَانَ یَکْفِیکَ ہَذَا))۔ وَوَصَفَ ذَلِکَ یَعْنِی التَّیَمُّمَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی أَکْثَرِ النُّسَخِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٥) ابن عبد الرحمن بن ابزیٰ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں سیدنا عمر (رض) بن خطاب کی خدمت میں حاضر ہوا ، انھیں سیدنا عمار بن یاسر (رض) نے کہا : آپ کو یاد ہے جب ہم ایک سریہ میں تھے، ہم جنبی ہوگئے تو میں مٹی میں لوٹ پوٹ ہوا، پھر ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے ۔ ہم نے یہ بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ذکر کی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تجھ کو اس طرح کافی تھا اور تیمم کا طریقہ بیان کیا۔ “

1035

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1035

Sahih

(۱۰۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ نَاجِیَۃَ بْنِ کَعْبٍ عَنْ عَمَّارٍ قَالَ : أَجْنَبْتُ فِی الرَّمْلِ فَتَمَعَّکْتُ تَمَعُّکَ الدَّابَّۃِ ، ثُمَّ أَتَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ -فَأَخْبَرْتُہُ فَقَالَ : ((کَانَ یَکْفِیکَ مِنْ ذَلِکَ التَّیَمُّمُ))۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٦) سیدنا عمار (رض) سے روایت ہے کہ میں ” رمل “ جگہ میں جنبی ہوگیا تو میں چوپائے کی طرح لوٹ پوٹ ہوا، پھر میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خبر دی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تجھ کو تیمم کافی تھا۔ “

1036

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1036

Sahih

(۱۰۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُوالْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُوالْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ: شُجَاعُ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِاللَّہِ وَلَیْسَ ہُوَ الْمَسْعُودِیُّ عَنِ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : أُنْزِلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ فِی الْمُسَافِرِ {وَلاَ جُنُبًا إِلاَّ عَابِرِی سَبِیلٍ حَتَّی تَغْتَسِلُوا} قَالَ : إِذَا أَجْنَبَ فَلَمْ یَجِدِ الْمَائَ تَیَمَّمَ وَصَلَّی حَتَّی یُدْرِکَ الْمَائَ ، فَإِذَا أَدْرَکَ الْمَائَ اغْتَسَلَ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٧) سیدنا علی (رض) سے روایت ہے کہ جب یہ آیت { وَلاَ جُنُبًا إِلاَّ عَابِرِی سَبِیلٍ حَتَّی تَغْتَسِلُوا } مسافر کے متعلق نازل ہوئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب کوئی شخص جنبی ہوجائے اور وہ پانی نہ پائے تو تیمم کرے اور نماز پڑھے ۔ جب پانی مل جائے تو غسل کرلے۔