Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 208

پاکی کا بیان

اکیلا آدمی ننگا ہوسکتا ہے

2 hadiths in this chapter

957

Sunan Al Kubra Bayhaqi #957

Sahih

(۹۵۸) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو یَعْلَی : حَمْزَۃُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ الْمُہَلَّبِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ قَالَ ہَذَا ما حَدَّثَنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((بَیْنَمَا أَیُّوبُ یَغْتَسِلُ عُرْیَانًا خَرَّ عَلَیْہِ جَرَادٌ مِنْ ذَہَبٍ ، فَجَعَلَ أَیُّوبُ یَحْتَثِی فِی ثَوْبِہِ ، فَنَادَاہُ رَبُّہُ : یَا أَیُّوبُ أَلَمْ أَکُنْ أَغْنَیْتُکَ عَمَّا تَرَی؟ قَالَ : بَلَی یَا رَبِّ ، وَلَکِنْ لاَ غِنَی لِی عَنْ بَرَکَتِکَ))۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۷۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٥٨) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ایک دفعہ ایوب (علیہ السلام) اکیلے ننگے غسل کر رہے تھے تو ان پر سونے کی ٹڈیاں گرنے لگیں، ایوب (علیہ السلام) انھیں اپنے کپڑوں میں ڈالنا شروع ہوگئے۔ رب تعالیٰ نے آواز دی : اے ایوب ! کیا میں نے آپ کو غنی نہیں کیا اس سے جو تم دیکھ رہے ہو ؟ انھوں نے کہا : کیوں نہیں، اے میرے رب ! لیکن میں تیری برکت سے بےنیاز نہیں ہوسکتا۔

958

Sunan Al Kubra Bayhaqi #958

Sahih

(۹۵۹) وَبِإِسْنَادِہِمَا قَالَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((کَانَتْ بَنُو إِسْرَائِیلَ یَغْتَسِلُونَ عُرَاۃً یَنْظُرُ بَعْضُہُمْ إِلَی سَوْأَۃِ بَعْضٍ ، وَکَانَ مُوسَی عَلَیْہِ السَّلاَمُ یَغْتَسِلُ وَحْدَہُ ، فَقَالُوا : وَاللَّہِ مَا یَمْنَعُ مُوسَی أَنْ یَغْتَسِلَ مَعَنَا إِلاَّ أَنَّہُ آدَرُ۔ قَالَ : فَذَہَبَ مَرَّۃً یَغْتَسِلُ فَوَضَعَ ثَوْبَہُ عَلَی الْحَجَرِ ، فَفَرَّ الْحَجَرُ بِثَوْبِہِ قَالَ فَجَمَحَ مُوسَی فِی أَثَرِہِ: ثَوْبِی حَجَرُ ، ثَوْبِی حَجَرُ۔ حَتَّی نَظَرَتْ بَنُو إِسْرَائِیلَ إِلَی سَوْأَۃِ مُوسَی فَقَالُوا : وَاللَّہِ مَا بِمُوسَی مِنْ بَأْسٍ۔ قَالَ : فَقَامَ الْحَجَرُ بَعْدَ مَا نَظَرُوا إِلَیْہِ فَأَخَذَ ثَوْبَہُ وَطَفِقَ بِالْحَجَرِ ضَرْبًا))۔ فَقَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : وَاللَّہِ إِنَّہُ نَدَبًا بِالْحَجَرِ سِتَّۃٌ أَوْ سَبْعَۃٌ ضَرْبُ مُوسَی بِالْحَجَرِ۔ رَوَاہُمَا الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ نَصْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، وَأَخْرَجَ مُسْلِمٌ الْحَدِیثَ الثَّانِی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۷۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٥٩) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” نبی اسرائیل والے ننگے غسل کرتے تھے ۔ وہ ایک دوسرے کی شرم گاہ کو دیکھتے تھیجب کہ موسیٰ (علیہ السلام) اکیلے غسل کرتے تھے، انھوں نے کہا : اللہ کی قسم ! موسیٰ (علیہ السلام) ہمارے ساتھ اس لیے غسل کرتے کہ ان کو کوئی بیماری ہے۔ آپ علیہ اسلام ایک مرتبہ غسل کرنے کے لیے گئے اور اپنے کپڑے پتھر پر رکھے تو پتھر کپڑے لے کر بھاگ پڑا۔ موسیٰ (علیہ السلام) اس کے پیچھے بھاگے اور کہہ رہے تھے : اے پتھر ! میرے کپڑے، اے پتھر ! میرے کپڑے۔ یہاں تک کہ بنی اسرائیل نے موسیٰ (علیہ السلام) کی شرم گاہ کی طرف دیکھا تو کہنے لگے : اللہ کی قسم ! موسیٰ (علیہ السلام) کو کوئی بیماری نہیں ہے۔ ان کے دیکھنے کے بعد پتھر کھڑا ہوگیا تو انھوں نے اپنے کپڑے پکڑے اور پتھر کو مارنا شروع ہوئے۔ سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم ! پتھر پر موسیٰ (علیہ السلام) کی مار کے چھ یا سات نشان تھے۔