Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 209

پاکی کا بیان

تنہائی میں اگر آدمی اکیلا ہو پھر بھی پردہ کرنا افضل ہے

3 hadiths in this chapter

959

Sunan Al Kubra Bayhaqi #959

Sahih

(۹۶۰) أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْبَصْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا أَبُوعَلِیٍّ: الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ وَإِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ بَہْزِ بْنِ حَکِیمٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّہُ قَالَ : یَا نَبِیَّ اللَّہِ عَوْرَاتُنَا مَا نَأْتِی مِنْہَا وَمَا نَذَرُ۔ قَالَ : ((احْفَظْ عَوْرَتَکَ إِلاَّ مِنْ زَوْجَتِکَ أَوْ مَا مَلَکَتْ یَمِینُکَ))۔ فَقُلْتُ: أَرَأَیْتَ إِذَا کَانَ الْقَوْمُ بَعْضَہُمْ مِنْ بَعْضٍ۔ قَالَ: ((إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لاَ یَرَاہَا أَحَدٌ فَلاَ یَرَاہَا))۔ قَالَ قُلْتُ: أَرَأَیْتَ إِذَا کَانَ أَحَدُنَا خَالِیًا۔ قَالَ: ((اللَّہُ أَحَقُّ أَنْ یُسْتَحْیَی مِنَ النَّاسِ))۔ ذَکَرَہُ الْبُخَارِیُّ فِی التَّرْجَمَۃِ مُخْتَصَرًا قَالَ وَقَالَ بَہْزٌ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ -: ((اللَّہُ أَحَقُّ أَنْ یُسْتَحْیَی مِنْہُ مِنَ النَّاسِ))۔ [حسن۔ أخرجہ ابو داؤد ۴۰۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦٠) (الف) بہز بن حکیم اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے عرض کیا : اے اللہ کے نبی ! ہم اپنے بدن کے کون سے حصے کو چھپائیں اور کس کو چھوڑیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنی شرمگاہ کی حفاظت کر مگر اپنی بیوی سے یا اپنی لونڈی سے۔ میں نے کہا : مجھے بتائیں اگر سب ایک جنس سے ہوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اگر تو طاقت رکھے کہ کوئی بھی نہ دیکھے تو یہ بہت رہے۔ میں نے کہا : مجھے بتلائیں جب کوئی اکیلا ہو ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ زیادہ حق رکھتا ہے کہ اس سے حیا کی جائے۔ (ب) ایک روایت میں ہے کہ اللہ تعالیٰ زیادہ حق رکھتا ہے کہ لوگوں سے زیادہ اس سے حیا کی جائے۔

960

Sunan Al Kubra Bayhaqi #960

Zaeef

(۹۶۱) وَرَوَی أَبُو دَاوُدَ فِی الْمَرَاسِیلِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنِ اللَّیْثِ عَنْ عُقَیْلٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((لاَ تَغْتَسِلُوا فِی الصَّحْرَائِ إِلاَّ أَنْ لاَ تَجِدُوا مُتَوَارَی ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا مُتَوَارَی فَلْیَخُطَّ أَحَدُکُمْ خَطًّا کَالدَّارَۃِ، ثُمَّ یُسَمِّی اللَّہَ تَعَالَی وَیَغْتَسِلُ فِیہَا))۔ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ الْفَسَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ اللُّؤْلُؤِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ … فَذَکَرَہُ۔ [ضعیف۔ أخرجہ المؤلف فی شعب الایمان ۷۷۸۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦١) امام زہری سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم کھلی جگہ میں غسل نہ کرو۔ وہاں اگر تم چھپنے کی جگہ نہ پاؤتو گھر کی مانند خط کھینچ لو پھر اللہ کا نام لو اور اس میں غسل کرلو۔ “

961

Sunan Al Kubra Bayhaqi #961

Zaeef

(۹۶۲) وَبِہَذَا الإِسْنَادِ عَنِ الزُّہْرِیِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -قَالَ : ((لاَ یَغْتَسِلَنَّ أَحَدُکُمْ إِلاَّ وَقُرْبُہُ إِنْسَانٌ لاَ یَنْظُرُ وَہُوَ قَرِیبٌ مِنْہُ یُکَلِّمُہُ))۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦٢) امام زہری سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میں سے کوئی اس طرح غسل نہ کرے کہ اس کیپ اس انسان ہو جو اسے دیکھ رہا ہو یا اس سے بات کررہا ہو۔