Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 202

پاکی کا بیان

اس بارے میں جونہی وارد ہوئی ہے

9 hadiths in this chapter

912

Sunan Al Kubra Bayhaqi #912

Sahih

(۹۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ أَخْبَرَنَا زِیَادُ بْنُ الْخَلِیلِ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الأَوْدِیِّ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْیَرِیِّ قَالَ : لَقِیتُ رَجُلاً صَحِبَ النَّبِیَّ -ﷺ -کَمَا صَحِبَہُ أَبُو ہُرَیْرَۃَ أَرْبَعَ سِنِینَ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -أَنْ یَمْتَشِطَ أَحَدُنَا کُلَّ یَوْمٍ أَوْ یَبُولَ فِی مُغْتَسَلِہِ ، أَوْ تَغْتَسِلَ الْمَرْأَۃُ بِفَضْلِ الرَّجُلِ ، أَوْ یَغْتَسِلَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ الْمَرْأَۃِ وَلْیَغْتَرِفَا جَمِیعًا۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ فَذَکَرَہُ بِنَحْوِہِ إِلاَّ أَنَّہُ لَمْ یَقُلْ : وَلْیَغْتَرِفَا جَمِیعًا۔ وَہَذَا الْحَدِیثُ رُوَاتُہُ ثِقَاتٌ إِلاَّ أَنَّ حُمَیْدًا لَمْ یُسَمِّ الصَّحَابِیَّ الَّذِی حَدَّثَہُ فَہُوَ بِمَعْنَی الْمُرْسَلِ إِلاَّ أَنَّہُ مُرْسَلٌ جَیِّدٌ ، لَوْلاَ مُخَالَفَتُہُ الأَحَادِیثَ الثَّابِتَۃَ الْمَوْصُولَۃَ قَبْلَہُ۔ وَدَاوُدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَوْدِیُّ لَمْ یَحْتَجَّ بِہِ الشَّیْخَانِ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ رَحِمَہُمَا اللَّہُ تَعَالَی۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۳۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩١٣) حمید بن عبد الرحمن حمیری کہتے ہیں کہ میں ایک شخص کو ملا، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا صحابی تھا جیسے ابوہریرہ (رض) چار سال نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رہے، اس نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہر دن کنگھی کرنے، غسل خانے میں پیشاب کرنے، عورت کے مرد کے بچے ہوئے پانی سے غسل کر نییا مرد کے عورت بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے سے منع کیا انھیں چاہیے کہ وہ اکٹھے چلو بھریں۔

913

Sunan Al Kubra Bayhaqi #913

Sahih

(۹۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیَّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَاجِبٍ یُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ -نَہَی أَنْ یَتَوَضَّأَ مِنْ فَضْلِ وَضُوئِ الْمَرْأَۃِ۔ قَالَ یُونُسُ ہَکَذَا حَدَّثَنَاہُ أَبُو دَاوُدَ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۸۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩١٤) عاصم احول کہتے ہیں : میں نے ابو حاجب سے سنا جو کسی صحابی رسول سے حدیث بیان کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے سے منع فرمایا۔

914

Sunan Al Kubra Bayhaqi #914

Sahih

(۹۱۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ یَعْنِی الطَّیَالِسِیَّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِی حَاجِبٍ عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عَمْرٍو وَہُوَ الأَقْرَعُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ -نَہَی أَنْ یَتَوَضَّأَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ وَضُوئِ الْمَرْأَۃِ۔ وَرَوَاہُ مَحْمُودُ بْنُ غَیْلاَنَ عَنْ أَبِی دَاوُدَ الطَّیَالِسِیِّ ہَکَذَا إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ أَوْ قَالَ بِسُؤْرِہَا۔ وَرَوَاہُ وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ عَنْ شُعْبَۃَ کَمَا۔ [صحیح۔ أخرجہ الطیالسی ۱۲۵۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩١٥) (الف) حکم بن عمرو سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ کوئی مرد کسی عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو نہ کرے۔ (ب) امام ابوداؤد طیالسی سے روایت ہے، اس میں أنہ قال یا قال بسؤرھا کے الفاظ ہیں۔ یعنی اس کے جھوٹے پانی سے۔

915

Sunan Al Kubra Bayhaqi #915

Sahih

(۹۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ أَبِی حَاجِبٍ عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِیِّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -نَہَی عَنْ سُؤْرِ الْمَرْأَۃِ۔ وَکَانَ لاَ یَدْرِی عَاصِمٌ فَضْلَ وُضُوئِہَا أَوْ فَضْلَ شَرَابِہَا۔ وَرَوَاہُ شُعْبَۃُ عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ کَمَا۔ [صحیح۔ أخرجہ احمد ۴/۲۱۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩١٦) سیدنا حکم بن عمرو غفاری (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عورت کے جھوٹی سے منع فرمایا اور عاصم نہیں جانتے کہ اس کے وضو کے بچے ہوئے پانی یا اس کے پینے سے بچے ہوئے پانی کے متعلق فرمایا۔

916

Sunan Al Kubra Bayhaqi #916

Sahih

(۹۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاکِ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَاجِبٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ -: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ -نَہَی أَنْ یَتَوَضَّأَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ وَضُوئِ الْمَرْأَۃِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩١٧) سلیمان تیمی فرماتے ہیں : میں نے ابو حاجب (رض) سے سنا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مرد عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو نہ کرے۔

917

Sunan Al Kubra Bayhaqi #917

Sahih

(۹۱۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ الْحَرْبِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ عَنْ سُلَیْمَانَ عَنْ أَبِی حَاجِبٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ -مِنْ بَنِی غِفَارٍ أَنَّ نَبِیَّ اللَّہِ -ﷺ -نَہَی أَنْ یَتَطَہَّرَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ وَضُوئِ الْمَرْأَۃِ۔ وَہَکَذَا رَوَاہُ ہُشَیْمٌ عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْفَارِسِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ فَارِسٍ قَالَ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیُّ : سَوَادَۃُ بْنُ عَاصِمٍ أَبُو حَاجِبٍ الْعَنَزِیُّ یُعَدُّ فِی الْبَصْرِیِّینِ وَیُقَالُ الْغِفَارِیُّ ، وَلاَ أُرَاہُ یَصِحُّ عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عَمْرٍو۔ وَبَلَغَنِی عَنْ أَبِی عِیسَی التِّرْمِذِیِّ أَنَّہُ قَالَ : سَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِیلَ یَعْنِی الْبُخَارِیَّ عَنْ ہَذَا الْحَدِیثِ فَقَالَ : لَیْسَ بِصَحِیحٍ یَعْنِی حَدِیثَ أَبِی حَاجِبٍ عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عَمْرٍو۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ قَالَ : أَبُو حَاجِبٍ اسْمُہُ سَوَادَۃُ بْنُ عَاصِمٍ ، وَاخْتُلِفَ فِیہِ فَرَوَاہُ عِمْرَانُ بْنُ حُدَیْرٍ وَغَزْوَانُ بْنُ حُجَیْرٍ السَّدُوسِیُّ عَنْہُ مَوْقُوفًا مِنْ قَوْلِ الْحَکَمِ غَیْرَ مَرْفُوعٍ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩١٨) ابو حاجب ایک صحابی رسول سے جن کا تعلق بنی غفار قبیلے سے ہے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی مرد کسی عورت کے بچے ہوئے پانی سے طہارت حاصل نہ کرے۔ (ب) امام محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ ابو حاجب سوادہ بن عاصم عنزی کا شمار بصریوں میں ہوتا ہے اور اسے غفاری بھی کہا جاتا ہے۔ میرے خیال کے مطابق اس کا حکم بن عمرو سے روایت کرنا صحیح نہیں۔ امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں کہ مجھے ابو عیسیٰ ترمذی سے روایت پہنچی ہے کہ میں نے محمد بن اسماعیل بخاری (رح) سے اس حدیث کے متعلق پوچھا تو انھوں نے کہا : ابو حاجب کا حکم بن عمرو سے روایت کرنا صحیح نہیں۔ (ج) علی بن عمر الحافظ کہتے ہیں کہ ابو حاجب کا نام سواد بن عاصم ہے، اس بارے میں اختلاف ہے۔ عمران بن حدیر اور غزوان بن حجیر سدوسی اس سے موقوفاً روایت کرتے ہیں۔ حکم کے قول سے جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے غیر مرفوع منقول ہے۔

918

Sunan Al Kubra Bayhaqi #918

Sahih

(۹۱۹) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْفَارِسِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ فَارِسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَیْرٍ عَنْ سَوَادَۃَ الْعَنَزِیِّ قَالَ : اجْتَمَعَ النَّاسُ عَلَی الْحَکَمِ بِالْمِرْبَدِ فَنَہَاہُمْ عَنْہُ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩١٩) سوادہ عنزی سے روایت ہے کہ لوگ مربد جگہ پر حکم کے پاس اکٹھے ہوئے تو اس نے انھیں ایسا کرنی سے منع کردیا۔

919

Sunan Al Kubra Bayhaqi #919

Hasan

(۹۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ السَّرَّاجُ حَدَّثَنَا مُطَیَّنٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ الْمُخْتَارِ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -عَنْ فَضْلِ وَضُوئِ الْمَرْأَۃِ۔ وَہَکَذَا رَوَاہُ مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ الْمُخْتَارِ وَخَالَفَہُ شُعْبَۃُ عَنْ عَاصِمٍ۔ [شاذ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٢٠) سیدنا عبداللہ بن سرجس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنے سے منع فرمایا۔

920

Sunan Al Kubra Bayhaqi #920

Sahih

(۹۲۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ : تَتَوَضَّأُ الْمَرْأَۃُ وَتَغْتَسِلُ مِنْ فَضْلِ غُسْلِ الرَّجُلِ وَطَہُورِہِ ، وَلاَ یَتَوَضَّأُ الرَّجُلُ بِفَضْلِ غُسْلِ الْمَرْأَۃِ وَلاَ طَہُورِہَا۔ قَالَ عَلِیٌّ : ہَذَا مَوْقُوفٌ وَہُو أَولَی بِالصَّوَابِ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَبَلَغَنِی عَنْ أَبِی عِیسَی التِّرْمِذِیِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیِّ أَنَّہُ قَالَ حَدِیثُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سَرْجِسَ فِی ہَذَا الْبَابِ الصَّحِیحُ ہُوَ مَوْقُوفٌ وَمَنْ رَفَعَہُ فَہُوَ خَطَأٌ۔ [صحیح موقوف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٢١) سیدنا عبداللہ بن سرجس (رض) سے روایت ہے کہ عورت وضو اور غسل ، مرد کے وضو اور غسل سے بچے ہوئے پانی سے کرسکتی ہے اور مرد عورت کے غسل اور وضو سیبچے ہوئے پانی سے وضو نہیں کرسکتا۔ (ب) علی کہتے ہیں کہ اس روایت کا موقوف ہونا زیادہ درست ہے۔ (ج) شیخ کہتے ہیں کہ مجھے ابو عیسیٰ ترمذی امام محمد بن اسماعیل بخاری (رح) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے حدیث عبداللہ بن سرجس کے متعلق فرمایا : اس باب میں اس کا موقوف ہونا صحیح ہے۔ جس نے اس کو مرفوع بیان کیا اس نے غلطی کی۔