Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 20

پاکی کا بیان

نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بال مبارک کا بیان

2 hadiths in this chapter

90

Sunan Al Kubra Bayhaqi #90

Sahih

(۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ بْنِ أَحْمَدَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ ابْنُ الأَعْرَابِیُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ ہِشَامٍ یَعْنِی ابْنَ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: لَمَّا رَمَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-الْجَمْرَۃَ وَنَحَرَ ہَدْیَہُ نَاوَلَ الْحَلاَّقَ شِقَّہُ الأَیْمَنَ فَحَلَقَہُ ، فَنَاوَلَہُ أَبَا طَلْحَۃَ ، ثُمَّ نَاوَلَہُ شِقَّہُ الأَیْسَرَ فَحَلَقَہُ ، وَأَمَرَہُ أَنْ یَقْسِمَ بَیْنَ النَّاسِ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ أَبِی عُمَرَ عَنْ سُفْیَانَ وَقَالَ فِی آخِرِ الْحَدِیثِ:ثُمَّ دَعَا أَبَا طَلْحَۃَ الأَنْصَارِیَّ فَقَالَ: اقْسِمْہُ بَیْنَ النَّاسِ۔ وَأَخْرَجَ الْبُخَارِیُّ بَعْضَ مَعْنَاہُ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ عَوْنٍ عَنِ ابْنِ سِیرِینَ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۳۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩١) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جمرہ میں رمی کی اور اپنی قربانی کا جانور ذبح کیا۔ پھر اپنے سر کی دائیں جانب حجام کے سامنے کی، حجام نے اس کو مونڈ دیا۔ پھر وہ ابو طلحہ (رض) کو دے دیے۔ پھر بائیں جانب اس کے سامنے کی تو اس نے اسے بھی مونڈ دیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابو طلحہ کو حکم دیا کہ انھیں لوگوں میں تقسیم کر دے۔ (ب) صحیح مسلم والی حدیث کے آخر میں یہ الفاظ ہیں : پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابو طلحہ انصاری (رض) کو بلایا اور فرمایا : اسے لوگوں میں تقسیم کر دے۔

91

Sunan Al Kubra Bayhaqi #91

Sahih

(۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا أَبُو الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ ہِلاَلٍ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا یَحْیَی أَنَّ أَبَا سَلَمَۃَ حَدَّثَہُ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ زَیْدٍ حَدَّثَہُ: أَنَّ أَبَاہُ شَہِدَ الْمَنْحَرَ عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ-ہُوَ وَرَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ قَالَ فَقَسَمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-بَیْنَ أَصْحَابِہِ ضَحَایَا ، فَلَمْ یُصِبْہُ وَلاَ لِصَاحِبِہِ قَالَ فَحَلَقَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-رَأْسَہُ فِی ثَوْبِہِ ، فَأَعْطَاہُ فَقَسَمَ مِنْہُ عَلَی رِجَالٍ ، وَقَلَّمَ أَظْفَارَہُ فَأَعْطَی صَاحِبَہُ فَإِنَّہُ عِنْدَنَا لَمَخْضُوبٌ بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ۔ (ت) تَابَعَہُ مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ عَنْ أَبَانَ۔ (ق) وَالْخِضَابُ مِنْ عِنْدِہِمْ لِکَیْ لاَ یَتَغَیَّرَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ أخرجہ أحمد ۴/۴۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٢) حضرت محمد بن عبداللہ بن زید بیان کرتے ہیں کہ میرے والدقربان گاہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے، وہاں ایک انصاری بھی تھا۔ میرے والد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ساتھیوں میں قربانی کے جانور تقسیم کیے تو مجھے اور انصاری کو (قربانی) نہ ملی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک کپڑے پر اپنا سر منڈوایا تو مجھے وہ بال دے دیے، میں نے آدمیوں میں تقسیم کردیے ‘ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ناخن اتارے اور اپنے ساتھی کو دے دیے، وہ ہمارے پاس بھی ہیں اور وہ مہندی وغیرہ کے ساتھ رنگے ہوئے تھے۔