Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 21

پاکی کا بیان

ہاتھی اور دیگر حرام جانوروں کی ہڈیوں میں تیل رکھنے کی ممانعت

6 hadiths in this chapter

92

Sunan Al Kubra Bayhaqi #92

Sahih

(۹۳) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنِ الْحَکَمِ وَأَبِی بِشْرٍ عَنْ مَیْمُونِ بْنِ مِہْرَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-عَنْ کُلِّ ذِی نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ وَکُلِّ ذِی مِخْلَبٍ مِنَ الطَّیْرِ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ عَنْ أَبِی دَاوُدَ الطَّیَالِسِیِّ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۱۹۳۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٣) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہر کچلیوں والے درندے اور ہر پنجوں والے پرندے سے منع فرمایا ہے۔

93

Sunan Al Kubra Bayhaqi #93

Sahih

(۹۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ قَالَ وَأَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا صَدَقَۃُ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مُخَیْمِرَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُکَیْمٍ حَدَّثَنَا مَشْیَخَۃٌ لَنَا مِنْ جُہَیْنَۃَ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ-کَتَبَ إِلَیْہِمْ: ((أَلاَّ تَسْتَمْتِعُوا مِنَ الْمَیْتَۃِ بِشَیْئٍ))۔ [صحیح۔ وقد سبق تخریجہ فی حدیث ۴۱‘۴۲‘۴۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٤) حضرت عبداللہ بن عکیم (رض) سے روایت ہے کہ ہمیں جہینہ قبیلے کے مشائخ نے بیان کیا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں خط لکھا کہ مردار کی کسی چیز سے فائدہ نہ اٹھاؤ۔

94

Sunan Al Kubra Bayhaqi #94

Zaeef

(۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ قَالَ وَرَوَی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ دِینَارٍ أَنَّہُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ یَکْرَہُ أَنْ یَدَّہِنَ فِی مَدْہَنٍ مِنْ عِظَامِ الْفِیلِ لأَنَّہُ مَیْتَۃٌ۔ہَکَذَا ذَکَرَہُ فِی الْجَدِیدِ۔ وَرَوَاہُ فِی الْقَدِیمِ کَمَا: [ضعیف۔ قد أخرجہ المؤلف فی معرفۃ السنن ۳۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٥) حضرت عبداللہ بن دینار سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابن عمر (رض) کے متعلق سنا کہ وہ ہاتھی کی ہڈیوں میں تیل وغیرہ رکھنا حرام سمجھتے تھے، کیونکہ وہ مردار ہے۔

95

Sunan Al Kubra Bayhaqi #95

Zaeef

(۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ عَنِ الشَّافِعِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُدَّہَنَ فِی عَظْمِ فِیلٍ۔وَفِی مَوْضِعِ آخَرَ: أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ عِظَامَ الْفِیلِ۔ (ت) قَالَ الشَّیْخُ وَیُذْکَرُ عَنْ عَطَائٍ أَنَّہُ کَرِہَ الاِنْتِفَاعَ بِعِظَامِ الْفِیَلَۃِ وَأَنْیَابِہَا۔ وَعَنْ طَاوُسٍ وَعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ أَنَّہُمَا کَرِہَا الْعَاجَ۔[ باطل ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦) (الف) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ وہ ہاتھی کے ہڈی سے بنی ہوئی چیز میں تیل رکھنا حرام سمجھتے تھے۔ دوسری جگہ یہ الفاظ ہیں : وہ ہاتھی کی ہڈیوں کو (استعمال کرنا) حرام سمجھتے تھے۔ (ب) امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں : عطاء تابعی (رح) سے منقول ہے کہ وہ ہاتھی کی ہڈیوں اور دانتوں سے فائدہ اٹھانا مکروہ سمجھتے تھے۔ (ج) حضرت طاؤس اور عمر بن عبد العزیز (رح) سے منقول ہے کہ وہ دونوں ہاتھی کے دانت کے استعمال کرنا مکروہ سمجھتے تھے۔

96

Sunan Al Kubra Bayhaqi #96

Sahih

(۹۷) وَأَمَّا الْحَدِیثُ الَّذِی أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْخَلِیلِ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُباب حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَۃَ عَنْ حُمَیْدٍ الشَّامِیِّ عَنْ سُلَیْمَانَ الْمَنْبَہِیِّ عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-إِذَا سَافَرَ کَانَ آخِرُ عَہْدِہِ بِإِنْسَانٍ مِنْ أَہْلِہِ فَاطِمَۃَ ، وَأَوَّلُ مَنْ یَدْخُلُ عَلَیْہَا إِذَا قَدِمَ فَاطِمَۃُ ، فَقَدِمَ مِنْ غَزَاۃٍ لَہُ وَقَدْ عَلَّقَتْ مِسْحًا أَوْ سِتْرًا عَلَی بابہَا ، وَحَلَّتِ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ قُلْبَیْنِ مِنْ فِضَّۃٍ ، فَقَدِمَ فَلَمْ یَدْخُلْ ، فَظَنَّتْ أَنَّمَا مَنَعَہُ أَنْ یَدْخُلَ مَا رَأَی فَہَتَکَتِ السِّتْرَ وَفَکَّتِ الْقُلْبَیْنِ عَنِ الصَّبِیَّیْنِ ، وَقَطَعَتْہُ بَیْنَہُمَا ، فَانْطَلَقَا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-وَہُمَا یَبْکِیَانِ ، فَأَخَذَہُ مِنْہُمَا وَقَالَ: ((یَا ثَوْبَانُ اذْہَبْ بِہَذَا إِلَی آلِ فُلاَنٍ أَہْلُ بَیْتٍ بِالْمَدِینَۃِ إِنَّ ہَؤُلاَئِ أَہْلِ بَیْتِی أَکْرَہُ أَنْ یَأْکُلُوا طَیِّبَاتِہِمْ فِی حَیَاتِہِمُ الدُّنْیَا ، یَا ثَوْبَانُ اشْتَرِ لِفَاطِمَۃَ قِلاَدَۃً مِنْ عَصَبٍ وَسِوَارَیْنِ مِنْ عَاجٍ))۔ (ج) قَالَ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ: حُمَیْدٌ الشَّامِیُّ ہَذَا إِنَّمَا أُنْکِرَ عَلَیْہِ ہَذَا الْحَدِیثُ ، وَہُو حَدِیثُہُ لَمْ أَعْلَمْ لَہُ غَیْرَہُ۔أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیِّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عِصْمَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ أَحْمَدُ بْنُ حُمَیْدٍ قَالَ سَأَلْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ عَنْ حُمَیْدٍ الشَّامِیِّ ہَذَا قَالَ: لاَ أَعْرِفُہُ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرٍ:أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الأُشْنَانِیُّ قَالُوا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسِ قَالَ سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ سَعِیدٍ الدَّارِمِیَّ یَقُولُ قُلْتُ لِیَحْیَی بْنِ مَعِینٍ: فَحُمَیْدٌ الشَّامِیُّ کَیْفَ حَدِیثُہُ الَّذِی یَرْوِی حَدِیثَ ثَوْبَانَ عَنْ سُلَیْمَانَ الْمَنْبَہِیِّ؟ فَقَالَ:مَا أَعْرِفُہُمَا۔ وَرُوِیَ فِیہِ حَدِیثٌ آخَرُ مُنْکَرٌ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۴۲۳۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧) حضرت ثوبان (رض) مولیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سفر کرتے تو اپنے اہل میں سے سب سے آخر میں فاطمہ (رض) سے ملتے اور جب واپس تشریف لاتے تو سیدہ فاطمہ (رض) کے گھر سب پہلے تشریف لاتے۔ ایک غزوہ سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس تشریف لائے تو دروازے پر ایک چمڑا یا پردہ لٹک رہا تھا، حضرت فاطمہ (رض) نے حسن و حسین (رض) کو چاندی کے دو کنگن پہنائے ہوئے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو اندر داخل نہیں ہوئے، سیدہ فاطمہ (رض) نے گمان کیا کہ جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیکھا ہے، اس نے داخل ہونے سے روک دیا۔ سیدہ فاطمہ (رض) نے پردہ ہٹا دیا اور بچوں سے کنگن اتار دیے اور ان دونوں کو الگ الگ کردیا، دونوں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس گئے اور دونوں رو رہے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان میں سے ایک کو پکڑا اور فرمایا ” اے ثوبان ! اس کو فلاں کی طرف لے جاؤ۔ “ مدینہ میں فلاں گھر کی طرف کیونکہ یہ میرے اہل بیت ہیں میں ناپسند کرتا ہوں کہ وہ دنیا کی زندگی میں کھائیں پئیں۔ اے ثوبان ! فاطمہ (رض) کے لیے پٹھوں سے بنا ہوا ہار اور ہاتھی کے دانتوں سے بنے ہوئے دو کنگن خرید کرلے آؤ۔

97

Sunan Al Kubra Bayhaqi #97

Zaeef

(۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِیُّ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْخَیْرِ: جَامِعُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ وَاللَّفْظُ لَہُ حَدَّثَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّہِ الْجُرْجُسِیُّ حَدَّثَنَا بَقِیَّۃُ بْنُ الْوَلِیدِ عَنْ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- إِذَا أَخَذَ مَضْجِعَہُ مِنَ اللَّیْلِ وَضَعَ طَہُورَہُ وَسِوَاکَہُ وَمِشْطَہُ ، فَإِذَا ہَبَّہُ اللَّہُ تَعَالَی مِنَ اللَّیْلِ اسْتَاکَ وَتَوَضَّأَ وَامْتَشَطَ۔ قَالَ: وَرَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَمْتَشِطُ بِمِشْطٍ مِنْ عَاجٍ۔ قَالَ عُثْمَانُ: ہَذَا مُنْکَرٌ۔ (ج) قَالَ الشَّیْخُ: رِوَایَۃُ بَقِیَّۃَ عَنْ شُیُوخِہِ الْمَجْہُولِینَ ضَعِیفَۃٌ۔ (غ) وَقَدْ قَالَ أَبُو سُلَیْمَانَ الْخِطَّابِیُّ قَالَ الأَصْمَعِیُّ: الْعَاجُ الذَّبْلُ ، وَیُقَالُ ہُوَ عَظْمُ ظَہْرِ السُّلَحْفَاۃِ الْبَحْرِیَّۃِ ، وَأَمَّا الْعَاجُ الَّذِی تَعْرِفُہُ الْعَامَّۃُ فَہُوَ عَظْمُ أَنْیَابِ الْفِیَلَۃِ وَہُوَ مَیْتَۃٌ لاَ یَجُوزُ اسْتِعْمَالُہُ۔ [ضعیف۔ ففیہ بقیۃ بن ولید۔ المدلس المعروف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رات کو سونے کے لیے بستر پر تشریف لاتے تو اپنا پانی والا برتن، مسواک اور کنگھی بھی رکھتے۔ جب اللہ تعالیٰ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رات میں بیدار کرتا تو آپ مسواک کرتے، وضو کرتے اور کنگھی کرتے۔ حضرت انس (رض) فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہاتھی دانت سے بنی ہوئی کنگھی کرتے تھے۔ (ب) عثمان کہتے ہیں : یہ روایت منکر ہے۔ (ج) اصمعی کہتے ہیں کہ عاج ذبل کو کہتے ہیں اور بعض نے کہا : بڑے بحری کچھوے کی ہڈی کو کہتے ہیں اور عاج ہاتھی کی کچلیوں کی بڑی ہڈی کو کہتے ہیں اور وہ مردار ہے، اس کی کسی چیز کا استعمال درست نہیں۔