Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 139

پاکی کا بیان

بیٹھ کر سونے سے وضو واجب نہ ہونے کا بیان

7 hadiths in this chapter

589

Sunan Al Kubra Bayhaqi #589

Sahih

(۵۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شَاذُّ بْنُ فَیَّاضٍ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَنْتَظِرُونَ الْعِشَائَ الآخِرَۃَ حَتَّی تَخْفِقَ رُئُ وسُہُمْ ثُمَّ یُصَلُّونَ وَلاَ یَتَوَضَّئُونَ۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ : زَادَ فِیہِ شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔[صحیح۔ أخرجہ مسلم ۳۸۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٩٠) سیدنا انس (رض) سے روایت ہے کہ صحابہ کرام (رض) عشا کی نماز کا انتظار کرتے اور نیند سے ان کے سر جھک جاتے پھر وہ نماز پڑھتے اور وضو نہیں کرتے تھے۔ (ب) امام ابوداؤد (رح) فرماتے ہیں کہ شعبہ نے قتادہ سے یہ الفاظ زائد بیان کیے ہیں کہ یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے کا فعل ہے۔

590

Sunan Al Kubra Bayhaqi #590

Sahih

(۵۹۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَنَامُونَ ثُمَّ یَقُومُونَ فَیُصَلُّونَ وَلاَ یَتَوَضَّئُونَ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ حَبِیبٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ شُعْبَۃَ دُونَ قَوْلِہِ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ [صحیح۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۱۳۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٩١) سیدنا انس (رض) سے روایت ہے کہ صحابہ کرام (رض) (بیٹھے بیٹھے) سو جاتے، پھر کھڑے ہوتے اور نماز ادا کرتے۔ یہ حضرات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں (بھی اس سے) وضو نہیں کرتے تھے۔

591

Sunan Al Kubra Bayhaqi #591

Sahih

(۵۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ حُمَیْدٍ یَعْنِی مُحَمَّدًا حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : لَقَدْ رَأَیْتُ أَصْحَابَ النَّبِیِّ -ﷺ- یُوقَظُونَ لِلصَّلاَۃِ حَتَّی إِنَّی لأَسْمَعُ لأَحَدِہِمْ غَطِیطًا ثُمَّ یَقُومُونَ فَیُصَلُّونَ وَلاَ یَتَوَضَّئُونَ۔ (ق) قَالَ ابْنُ الْمُبَارَکِ : ہَذَا عِنْدَنَا وَہُمْ جُلُوسٌ۔ وَعَلَی ہَذَا حَمْلَہُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ وَالشَّافِعِیُّ وَحَدِیثَاہُمَا فِی ذَلِکَ مُخَرَّجَانِ فِی الْخِلاَفِیَّاتِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۶۱۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٩٢) سیدنا انس (رض) سے روایت ہے کہ میں نے صحابہ کرام (رض) کو دیکھا کہ ان کو نماز کے لیے بیدار کیا جاتا تھا اور میں ان کے خراٹے کی آواز سنتا، پھر وہ کھڑے ہو کر نماز ادا کرتے تھے اور وضو نہیں کرتے تھے۔

592

Sunan Al Kubra Bayhaqi #592

Sahih

(۵۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ وَدَاوُدُ بْنُ شَبِیبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِیِّ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ قَالَ : أُقِیمَتْ صَلاَۃُ الْعِشَائِ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ لِی حَاجَۃٌ۔ فَقَامَ یُنَاجِیہِ حَتَّی نَعَسَ الْقَوْمُ أَوْ بَعْضُ الْقَوْمِ ثُمَّ صَلَّی بِہِمْ وَلَمْ یَذْکُرْ وُضُوئً ا۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ دُونَ قَوْلِہِ وَلَمْ یَذْکُرْ وُضُوئً ا۔ [صحیح۔ أخرجہ مالک ۴۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٩٣) سیدنا انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ عشا کی نماز کھڑی ہوئی تو ایک شخص نے کھڑے ہو کر عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! مجھے کام ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہو کر اس سے سرگوشی کرتے رہے اور لوگوں کو یا کسی ایک کو اونگھ آگئی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو نماز پڑھائی اور وضو نہیں کیا۔ (ب) صحیح مسلم میں ” لَمْ یَذْکُرْ وُضُوئً ا “ کے الفاظ ہیں۔

593

Sunan Al Kubra Bayhaqi #593

Sahih

(۵۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ وَیُونُسُ بْنُ یَزِیدَ وَاللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ وَابْنُ سَمْعَانَ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَنَامُ وَہُوَ جَالِسٌ ثُمَّ یُصَلِّی وَلاَ یَتَوَضَّأُ۔ [حسن۔ أخرجہ ابن أبی شیبۃ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٩٤) نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) بیٹھے بیٹھے سو جاتے تھے، پھر نماز پڑھتے اور وضو نہ کرتے۔

594

Sunan Al Kubra Bayhaqi #594

Sahih

(۵۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ مُغِیرَۃَ بْنِ زِیَادٍ عَنْ عَطَائٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ لَمْ یَرْفَعُہُ قَالَ : مَنْ نَامَ وَہُوَ جَالِسٌ فَلاَ وُضُوئَ عَلَیْہِ ، فَإِنِ اضْطَجَعَ فَعَلَیْہِ الْوُضُوئُ۔ (ت) وَرُوِّینَا فِی ذَلِکَ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَأَبِی ہُرَیْرَۃَ وَأَبِی أُمَامَۃَ۔ وَاحْتَجَّ بَعْضُ أَصْحَابِنَا بِمَا۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٩٥) سیدنا ابن عباس (رض) سے موقوفاً منقول ہے کہ جو شخص بیٹھ کر سو جائے اس کا وضو (باقی) ہے۔ اگر لیٹ جائے تو اس پر وضو ہے۔

595

Sunan Al Kubra Bayhaqi #595

Zaeef

(۵۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَبْدَانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ بْنِ حِسَابٍ حَدَّثَنَا قَزَعَۃُ بْنُ سُوَیْدٍ حَدَّثَنِی بَحْرُ بْنُ کَنِیزٍ السَّقَّائُ عَنْ مَیْمُونٍ الْخَیَّاطِ عَنْ أَبِی عِیَاضٍ عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ قَالَ : کُنْتُ فِی مَسْجِدِ الْمَدِینَۃِ جَالِسًا أَخْفُقُ ، وَاحْتَضَنَنِی رَجُلٌ مِنْ خَلْفِی فَالْتَفَتُّ فَإِذَا أَنَا بِالنَّبِیِّ -ﷺ- فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَلْ وَجَبَ عَلَیَّ وُضُوئٌ ؟ قَالَ : ((لاَ حَتَّی تَضَعَ جَنْبَکَ))۔ وَہَذَا الْحَدِیثُ تَفَرَّدَ بِہِ بَحْرُ بْنُ کَنِیزٍ السَّقَّائُ ۔ (ج) وَہُوَ ضَعِیفٌ لاَ یُحْتَجُّ بِرِوَایَتِہِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابن عدی ۲/۵۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٩٥) سیدنا حذیفہ بن یمان (رض) سے روایت ہے کہ میں مدینہ کی مسجد میں اس حال میں بیٹھا ہوا تھا کہ میرا سر (نیند کی وجہ سے) جھک جاتا تھا ۔ پیچھے سے ایک شخص نے مجھے چوکا مارا تو میں نے مڑ کر دیکھا، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تھے۔ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کیا مجھے پر وضو ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں جب تک تیرا پہلونہ جھکے۔