Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 126

پاکی کا بیان

استنجا کے بعد ہاتھ زمین پر ملنے کا بیان

4 hadiths in this chapter

519

Sunan Al Kubra Bayhaqi #519

Sahih

(۵۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ شَرِیکٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ جَرِیرٍ عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- إِذَا أَتَی الْخَلاَئَ أَتَیْتُہُ بِمَائٍ فِی تَوْرٍ أَوْ رَکْوَۃٍ فَاسْتَنْجَی، ثُمَّ مَسَحَ یَدَہُ عَلَی الأَرْضِ ثُمَّ أَتَیْتُہُ بِإِنَائٍ آخَرَ فَتَوَضَّأَ۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ : وَحَدِیثُ الأَسْوَدِ بْنِ عَامِرٍ أَتَمُّ۔ [حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ ابو داؤد ۴۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٢٠) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت الخلا جاتے تو میں ایک برتن میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پانی لے کر آتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) استنجا کرتے، پھر اپنا ہاتھ زمین پر ملتے۔ پھر میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک دوسرا برتن لے کر آتا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے وضو کرتے۔

520

Sunan Al Kubra Bayhaqi #520

Sahih

(۵۲۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ أَبُو عُثْمَانَ الْکُوفِیُّ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَجَلِیُّ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ جَرِیرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ جَرِیرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بِوَضُوئٍ فَاسْتَنْجَی ، ثُمَّ دَلَکَ یَدَہُ بِالأَرْضِ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ ، قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ رِجْلَیْکَ۔ قَالَ : إِنِّی أَدْخَلْتُہُمَا طَاہِرَتَیْنِ ۔ (ت) ہَکَذَا رَوَاہُ أَبُو نُعَیْمٍ وَشُعَیْبُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ أَبَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ۔ قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِیُّ : ہَذَا أَشْبَہُ بِالصَّوَابِ مِنْ حَدِیثِ شَرِیکٍ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی وَقَدْ قِیلَ عَنْ أَبَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ مَوْلًی لأَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔[حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ النسائی۵۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٢١) سیدنا جریر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پانی لے کر آیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے استنجا کیا ‘ پھر اپنا ہاتھ زمین پر ملا، پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ کے پاؤں ؟ (یعنی پاؤں نہیں دھوئے) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے ان کو وضو کر کے پہنا تھا۔

521

Sunan Al Kubra Bayhaqi #521

Sahih

(۵۲۲) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَیْرِیُّ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ حَدَّثَنِی مَوْلًی لأَبِی ہُرَیْرَۃَ - قَالَ وَأَظُنُّہُ قَالَ أَبُو وَہْبٍ - قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ قَالَ لِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((وَضِّئْنِی))۔ فَأَتَیْتُہُ بِوَضُوئٍ فَاسْتَنْجَی ، ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَہُ فِی التُّرَابِ فَمَسَحَہَا بِہِ ثُمَّ غَسَلَہَا ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ فَقُلْتُ : إِنَّکَ تَوَضَّأْتَ وَلَمْ تَغْسِلْ رِجْلَیْکَ۔ قَالَ : ((إِنِّی أَدْخَلْتُہُمَا وَہُمَا طَاہِرَتَانِ)) ۔ [حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ احمد ۲/۳۵۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٢٢) ابو وھب کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ (رض) کو کہتے ہوئے سنا کہ مجھ کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے وضو کراؤ، میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پانی لے کر آیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے استنجا کیا، پھر اپنا ہاتھ مٹی میں داخل کیا اور اس کو ملا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس ہاتھ کو دھویا اور وضو کیا، موزوں پر مسح بھی کیا، میں نے کہا کہ آپ نے وضو کیا اور پاؤں نہیں دھوئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” میں نے ان کو وضو کر کے پہنا تھا۔ “

522

Sunan Al Kubra Bayhaqi #522

Sahih

(۵۲۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مَعِینٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ : أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ کَانَ یُوضَعُ لَہُ الْمَائُ وَالأَشْنَانُ ، یَعْنِی لِلاِسْتِنْجَائِ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٢٣) انس بن سیرین سے روایت ہے کہ سیدنا انس بن مالک (رض) کے لیے پانی اور اشنان (صابن نما بوٹی) رکھا جاتا یعنی استنجا کرنے کے لیے۔