Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 127

پاکی کا بیان

پتھر اور اس طرح کی صفائی والی چیزوں سے استنجا کرنے اور دیگر چیزوں سے ممانعت کا بیان

11 hadiths in this chapter

523

Sunan Al Kubra Bayhaqi #523

Sahih

(۵۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا سُوَیْدُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ یَحْیَی بْنِ سَعِیدِ بْنِ عَمْرٍو الْقُرَشِیُّ عَنْ جَدِّہِ سَعِیدِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : کَانَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ یَتْبَعُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بِإِدَاوَۃٍ لِوُضُوئِہِ وَحَاجَتِہِ قَالَ فَأَدْرَکَہُ یَوْمًا فَقَالَ: ((مَنْ ہَذَا؟))۔ قَالَ : أَنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ۔ قَالَ : ((ابْغِنِی أَحْجَارًا أَسْتَنْفِضُ بِہَا وَلاَ تَأْتِنِی بِعَظْمٍ وَلاَ رَوْثٍ))۔ فَأَتَیْتُہُ بِأَحْجَارٍ فِی ثَوْبِی ، فَوَضَعْتُہَا إِلَی جَنْبِہِ حَتَّی إِذَا فَرَغَ وَقَامَ تَبِعْتُہُ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا بَالُ الْعَظْمِ وَالرَّوْثِ؟ فَقَالَ : ((أَتَانِی وَفْدُ نَصِیبِینَ فَسَأَلُونِی الزَّادَ ، فَدَعَوْتُ اللَّہَ لَہُمْ أَنْ لاَ یَمُرُّوا بِرَوْثَۃٍ وَلاَ بِعَظْمٍ إِلاَّ وَجَدُوا عَلَیْہِ طَعَامًا))۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۳۶۴۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٢٤) سیدنا ابوہریرہ (رض) ، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو اور قضائے حاجت کے لیے پانی کا برتن آپ کے پیچھے لے جاتے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک دن پایا تو پوچھا : کون ہے ؟ انھوں نے کہا : میں ابو ہریرۃ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے لیے پتھر تلاش کرو تاکہ میں استنجا کروں اور میرے پاس ہڈی اور گوبر نہ لانا۔ میں اپنے کپڑوں میں دو پتھر لایا وہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پہلو میں رکھ دیے یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فارغ ہوگئے اور کھڑے ہوئے اور میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے رہا۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہڈی اور گوبر کا کیا معاملہ ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے پاس نصیبین کا وفد آیا، انھوں نے سے زاد راہ کا سوال کیا، میں نے ان کے لیے اللہ سے دعا کی کہ وہ جس گوبر اور ہڈی کے پاس سے گزریں اس پر کھانا پائیں۔

524

Sunan Al Kubra Bayhaqi #524

Sahih

(۵۲۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْعَبْدَوِیُّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ حَیَّانَ الْمَازِنِیُّ بِالْبَصْرَۃِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ الْحَجَبِیُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ یَحْیَی عَنْ جَدِّہِ سَعِیدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَحْمِلُ إِدَاوَتِی فَأَدْرَکْتُہُ وَہُوَ یُرِیدُ الْحَاجَۃَ۔ فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمَکِّیُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ یَحْیَی مُخْتَصَرًا دُونَ سُؤَالِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ وَدُونَ ذِکْرِ الْجِنِّ مِنْ نَصِیبِینَ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٢٥) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک برتن اٹھائے ہوئے نکلا، تو میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس حال میں پایا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قضائے حاجت کا ارادہ رکھتے تھے۔

525

Sunan Al Kubra Bayhaqi #525

Sahih

(۵۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْہَیْثَمِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ : الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ وَأَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ قَالاَ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ قَالَ لَیْسَ أَبُو عُبَیْدَۃَ ذَکَرَہُ وَلَکِنْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الأَسْوَدِ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّہِ یَقُولُ : أَتَی النَّبِیُّ -ﷺ- الْغَائِطَ فَأَمَرَنِی أَنْ آتِیَہُ بِثَلاَثَۃِ أَحْجَارٍ قَالَ فَوَجَدْتُ حَجَرَیْنِ وَالْتَمَسْتُ الثَّالِثَ فَلَمْ أَجِدْہُ ، فَأَخَذْتُ رَوْثَۃً وَأَتَیْتُ بِہَا النَّبِیَّ -ﷺ- فَأَخَذَ الْحَجَرَیْنِ وَأَلْقَی الرَّوْثَۃَ وَقَالَ : ((ہَذَا رِکْسٌ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ۔ وَہَذَا حَدِیثٌ قَدْ اخْتُلِفَ فِیہِ عَلَی أَبِی إِسْحَاقَ السَّبِیعِیِّ فَرَوَاہُ زُہَیْرُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ہَکَذَا وَاعْتَمَدَہُ الْبُخَارِیُّ وَوَضَعَہَ فِی الْجَامِعِ۔ (ت) وَرَوَاہُ مَعْمَرٌ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ عَلْقَمَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ وَزَادَ فِی آخِرِہِ : ائْتِنِی بِحَجَرٍ ۔ وَرَوَاہُ زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی زَائِدَۃَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَیْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ۔ وَرَوَاہُ إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ۔ (ج) قَالَ أَبُو عِیسَی التِّرْمِذِیُّ : حَدِیثُ إِسْرَائِیلَ عِنْدِی أَثْبَتُ وَأَصَحُّ لأَنَّ إِسْرَائِیلَ أَثْبَتُ فِی أَبِی إِسْحَاقَ مِنْ ہَؤُلاَئِ ، وَتَابَعَہُ عَلَی ذَلِکَ قَیْسُ بْنُ الرَّبِیعِ۔ قَالَ : وَزُہَیْرٌ فِی أَبِی إِسْحَاقَ لَیْسَ بِذَلِکَ لأَنَّ سَمَاعَہُ مِنْ أَبِی إِسْحَاقَ بِآخِرَۃٍ ، وَأَبُو إِسْحَاقَ فِی آخِرِ أَمْرِہِ کَانَ قَدْ سَائَ حِفْظُہُ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۱۰۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٢٦) عبد الرحمن بن اسود اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے عبداللہ (رض) کو کہتے ہوئے سنا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قضائے حاجت کو آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے حکم دیا کہ میں آپ کے پاس تین پتھر لے کر آؤں مجھے دو پتھر مل گئے اور تیسرے کو میں نے تلاش کیا تو انھیں نہ ملا۔ پھر میں نے گوبر لیا اور اس کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے آیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پتھر لے لیے اور گوبر کو پھینک دیا اور فرمایا یہ پلید ہے۔

526

Sunan Al Kubra Bayhaqi #526

Zaeef

(۵۲۷) قَالَ الشَّیْخُ وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ لَیْثٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لِحَاجَتِہِ فَقَالَ : ((ائْتِنِی بِشَیْئٍ أَسْتَنْجِی بِہِ وَلاَ تُقَرِّبْنِی حَائِلاً وَلاَ رَجِیعًا)) ۔ وَہَذِہِ الرِّوَایَۃُ إِنْ صَحَّتْ تُقَوَّی رِوَایَۃَ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ۔ (ج) إِلاَّ أَنَّ لَیْثَ بْنَ أَبِی سُلَیْمٍ ضَعِیفٌ۔ [ضعیف۔ أخرجہ احمد ۱/۴۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٢٧) سیدنا عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ قضائے حاجت کے لیے نکلا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” میرے پاس کوئی چیز لے کر آؤ جس سے میں استنجا کروں اور میرے پاس گوبر نہ لانا۔ “

527

Sunan Al Kubra Bayhaqi #527

Sahih

(۵۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ وَمُحَمَّدُ بْنُ نُعَیْمٍ وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنِی عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی عَنْ دَاوُدَ عَنْ عَامِرٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَلْقَمَۃَ ہَلْ کَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لَیْلَۃَ الْجِنِّ؟ قَالَ عَلْقَمَۃُ : أَنَا سَأَلْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ فَقُلْتُ : ہَلْ شَہِدَ أَحَدٌ مِنْکُمْ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لَیْلَۃَ الْجِنِّ؟ قَالَ : لاَ ، وَلَکِنَّا کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- ذَاتَ لَیْلَۃٍ فَفَقَدْنَاہُ فَالْتَمَسْنَاہُ فِی الأَوْدِیَۃِ وَالشِّعَابِ فَقُلْنَا : اسْتُطِیرَ أَوِ اغْتِیلَ فَبِتْنَا بِشَرِّ لَیْلَۃٍ بَاتَ بِہَا قَوْمٌ ، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا إِذَا ہُوَ جَائٍ مِنْ قِبَلِ حِرَائٍ ، قَالَ فَقُلْنَا : یَا رَسُولَ اللَّہِ فَقَدْنَاکَ فَطَلَبْنَاکَ فَلَمْ نَجِدْکَ ، فَبِتْنَا بِشَرِّ لَیْلَۃٍ بَاتَ بِہَا قَوْمٌ۔ قَالَ : ((أَتَانِی دَاعِی الْجِنِّ فَذَہَبْتُ مَعَہُ فَقَرَأْتُ عَلَیْہِمُ الْقُرْآنَ)) ۔ قَالَ : فَانْطَلَقَ بِنَا فَأَرَانَا آثَارَہُمْ وَآثَارَ نِیرَانِہِمْ ، وَسَأَلُوہُ الزَّادَ فَقَالَ : ((کُلُّ عَظْمٍ ذُکِرَ اسْمُ اللَّہِ عَلَیْہِ یَقَعُ فِی أَیْدِیکُمْ أَوْفَرَ مَا یَکُونُ لَحْمًا ، وَکُلُّ بَعْرَۃٍ عَلَفٌ لِدَوَابِّکُمْ)) ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لاَ تَسْتَنْجُوا بِہِمَا فَإِنَّہُمَا طَعَامُ إِخْوَانِکُمْ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّی ہَکَذَا۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۴۵۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٢٨) عامر سے روایت ہے کہ میں نے علقمہ سے سوال کیا : کیا ابن مسعود (رض) جنوں والی رات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے ؟ انھوں نے فرمایا : میں نے ابن مسعود (رض) سے سوال کیا کہ کیا جنوں والی رات تم میں سے کوئی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا ؟ انھوں نے کہا : نہیں، لیکن ایک رات ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے ہم نے آپ کو گم پایا تو ہم نے آپ کو وادیوں اور ٹیلوں میں تلاش کیا پھر ہم نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اڑا لیا گیا ہے یا اغواء کرلیا گیا ہے، ہم نے وہ رات پریشانی کی حالت میں گذاری، لوگوں نے بھی ہماری طرح رات گذاری۔ جب ہم نے صبح دیکھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حراء کی طرف سے آ رہے تھے۔ ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو گم پایا اور آپ کو بہت تلاش کیا، لیکن ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ڈھونڈ نہ سکے۔ ہم نے بہت تکلیف میں رات گذاری ہے ایسے ہی دوسرے لوگوں نے بھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے پاس جنوں کے داعی آئے تھے، میں ان کے ساتھ چلا گیا اور میں نے ان پر قرآن پڑھا۔ راوی کہتا ہے : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے ساتھ چلے اور فرمایا : ہر وہ ہڈی جس پر اللہ کا نام لیا جائے جو تمہارے ہاتھوں میں ہوتی ہے پھر وہ (جنوں کے لیے) گوشت سے بھر جاتی ہے اور ہر چارے والی میگنی جو تمہارے چوپائے کے لیے ہے، تم ان دونوں سے استنجا نہ کرو کیونکہ یہ دونوں تمہارے (جن) بھائیوں کا کھانا ہے۔

528

Sunan Al Kubra Bayhaqi #528

Sahih

(۵۲۹) وَرَوَاہُ عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُجْرٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ بِہَذَا الإِسْنَادِ إِلَی قَوْلِہِ : وَآثَارَ نِیرَانِہِمْ۔ قَالَ الشَّعْبِیُّ : وَسَأَلُوہُ الزَّادَ وَکَانُوا مِنْ جِنِّ الْجَزِیرَۃِ۔ إِلَی آخِرِ الْحَدِیثِ مِنْ قَوْلِ الشَّعْبِیِّ مُفَصَّلاً مِنْ حَدِیثِ عَبْدِ اللَّہِ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَجَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حُجْرٍ فَذَکَرَہُ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۱/۴۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٢٩) داؤد بن ابو ہند اسی سند سے (وَآثَار نِیْرَ الِھِمْ ) تک بیان کرتے ہیں۔ (ب) شعبی کہتے ہیں کہ انھوں نے سوال کیا اور وہ ایک جزیرہ کے جن تھے۔ شعبی کی حدیث عبداللہ کی حدیث سے مفصل ہے۔

529

Sunan Al Kubra Bayhaqi #529

Sahih

(۵۳۰) وَرَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ عَنْ دَاوُدَ إِلَی قَوْلِہِ : وَآثَارَ نِیرَانِہِمْ۔ ثُمَّ قَالَ قَالَ دَاوُدُ وَلاَ أَدْرِی فِی حَدِیثِ عَلْقَمَۃَ أَوْ فِی حَدِیثِ عَامِرٍ : أَنَّہُمْ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- تِلْکَ اللَّیْلَۃَ الزَّادَ فَذَکَرَہُ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ عَنْ دَاوُدَ فَذَکَرَہُ۔ وَرَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ دَاوُدَ مُدْرَجًا فِی الْحَدِیثِ مِنْ غَیْرِ شَکٍّ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٣٠) محمد بن ابو عدی، داؤد سے (وَآثَار نِیْرَ الِھِمْ ) تک بیان کرتے ہیں، پھر فرماتے ہیں کہ داؤد نے کہا : میں علقمہ کی یا عامر کی حدیث کو نہیں جانتا کہ انھوں سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس رات زاد راہ کا سوال کیا ہو جس کو انھوں نے ذکر کیا ہے۔

530

Sunan Al Kubra Bayhaqi #530

Sahih

(۵۳۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حَیْوَۃُ بْنُ شُرَیْحٍ الْحِمْصِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ عَیَّاشٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی عَمْرٍو السَّیْبَانِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الدَّیْلَمِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَدِمَ وَفْدُ الْجِنِّ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالُوا : یَا مُحَمَّدُ انْہَ أُمَّتَکَ أَنْ یَسْتَنْجُوا بِعَظْمٍ أَوْ رَوْثَۃٍ أَوْ حُمَمَۃٍ ، فَإِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ جَعَلَ لَنَا فِیہَا رِزْقًا۔ قَالَ فَنَہَی النَّبِیُّ -ﷺ-۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۳۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٣١) عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جنوں کا وفد آیا، انھوں نے کہا : اے محمد ! اپنی امت کو منع کرو کہ وہ ہڈی اور گو بر یا کوئلہ سے استنجا نہ کریں، اس لیے کہ اس میں اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے رزق رکھ دیا ہے۔ راوی کہتا ہے : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے منع کردیا۔

531

Sunan Al Kubra Bayhaqi #531

Sahih

(۵۳۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ حَدَّثَکَ مُوسَی بْنُ عَلِیٍّ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَہَی أَنْ یُسْتَنْجِی بِعَظْمٍ حَائِلٍ أَوْ رَوْثَۃٍ أَوْ حُمَمَۃٍ۔ (ج) عُلَیُّ بْنُ رَبَاحٍ لَمْ یَثْبُتْ سَمَاعُہُ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ وَالأَوَّلُ إِسْنَادٌ شَامِیٌّ غَیْرُ قَوِیٍّ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ (ت) وَفِی الْبَابِ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ بْنِ سَنَّۃَ الْخُزَاعِیِّ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ التَّنُوخِیِّ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ إِلاَّ أَنَّہُ لَیْسَ فِی رِوَایَتِہِمَا ذِکْرُ الْحُمَمَۃِ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۵۵، ۵۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٣٢) سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بوسیدہ ہڈی، گوبر اور کوئلہ سے استنجا کرنے سے منع کیا ہے۔ (ب) علی بن رباح کا ابن مسعود سے سماع ثابت نہیں۔ پہلی سند جو شافی ہے وہ قوی نہیں۔ واللہ اعلم۔ (ج) رافع تنوخی کی روایت جو سیدنا ابن مسعود (رض) سے ہے اس میں کوئلے کا ذکر نہیں ہے۔

532

Sunan Al Kubra Bayhaqi #532

Sahih

(۵۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ حَدَّثَنَا زَکَرِیَّا بْنُ إِسْحَاقَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ یَقُولُ : نَہَانَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ نَتَمَسَّحَ بِعَظْمٍ أَوْ بَعْرٍ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ رَوْحٍ۔ (ت) وَرُوِّینَا فِیہِ عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِیِّ وَأَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۲۶۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٣٣) ابو زبیر نے جابر بن عبداللہ (رض) سے سنا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم کو منع کیا کہ ہم ہڈی یا اونٹی کی مینگنی سے استنجا کریں۔

533

Sunan Al Kubra Bayhaqi #533

Zaeef

(۵۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَوْہَبٍ الْہَمْدَانِیُّ حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ یَعْنِی ابْنَ فَضَالَۃَ الْمِصْرِیَّ عَنْ عَیَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ الْقِتْبَانِیِّ أَنَّ شُیَیْمَ بْنَ بَیْتَانَ الْقِتْبَانِیَّ أَخْبَرَہُ عَنْ شَیْبَانَ الْقِتْبَانِیِّ عَنْ رُوَیْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : إِنْ کَانَ أَحَدُنَا فِی زَمَانِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لَیَأْخُذُ نِضْوَ أَخِیہِ عَلَی أَنَّ لَہُ النِّصْفَ مِمَّا یَغْنَمُ وَلَنَا النِّصْفَ ، وَإِنْ کَانَ أَحَدُنَا لَیَطِیرُ لَہُ النَّصْلُ وَالرِّیشُ وَلِلآخَرِ الْقَدَحُ، ثم قَالَ قَالَ لِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((یَا رُوَیْفِعُ لَعَلَّ الْحَیَاۃَ سَتَطُولُ بِکَ بَعْدِی، فَأَخْبِرِ النَّاسَ أَنَّہُ مَنْ عَقَدَ لِحْیَتَہُ أَوْ تَقَلَّدَ وَتَرًا ، أَوِ اسْتَنْجَی بِرَجِیعِ دَابَّۃٍ أَوْ عَظْمٍ فَإِنَّ مُحَمَّدًا مِنْہُ بَرِیئٌ))۔ (غ) النِّضْوُ الْبَعِیرُ الْمَہْزُولُ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۳۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٣٤) رویفع بن ثابت سے روایت ہے کہ ہم سے کوئی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں اپنے بھائی کو تیر پکڑاتا اس شرط پر کہ غنیمت میں سے اس کے لیے آدھا ہے۔ پھر مجھ کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اے رویفع ! شاید تیری زندگی میرے بعد لمبی ہوجائے، تو لوگوں کو بتادے جس نے داڑھی کی گرہ لگائی یا تندی پہنی یا چوپائے کے گوبر یا ہڈی سے استنجا کیا تو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے بری ہیں۔ “