Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 120

پاکی کا بیان

بیٹھ کر پیشاب کرنے کا بیان

7 hadiths in this chapter

489

Sunan Al Kubra Bayhaqi #489

Sahih

(۴۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ الْمُؤَمَّلِ الْمَاسَرْجِسِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ حَسَنَۃَ قَالَ: کُنْتُ أَنَا وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِ جَالِسَیْنِ، فَخَرَجَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَفِی یَدِہِ دَرَقَۃٌ فَبَالَ وَہُوَ جَالِسٌ ، فَتَکَلَّمْنَا فِیمَا بَیْنَنَا فَقُلْنَا : یَبُولُ کَمَا تَبُولُ الْمَرْأَۃُ ، فَأَتَانَا فَقَالَ : ((أَمَا تَدْرُونَ مَا لَقِیَ صَاحِبُ بَنِی إِسْرَائِیلَ؟ کَانَ إِذَا أَصَابَہُمْ بَوْلٌ قَرَضُوہُ ۔ فَنَہَاہُمْ فَتَرَکُوہُ فَعُذِّبَ فِی قَبْرِہِ))۔ زَادَ فِیہِ ابْنُ عُیَیْنَۃَ وَغَیْرُہُ : فَاسْتَتَرَ بِہَا فَبَالَ وَہُوَ جَالِسٌ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۲۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٩٠) عبد الرحمن بن حسنہ (رض) فرماتے ہیں : میں اور عمرو بن عاص (رض) بیٹھے ہوئے تھے کہ ہمارے پاس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ میں ڈھال تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیٹھ کر پیشاب کیا ہم نے آپس میں بات کی کہ یہ ایسے پیشاب کر رہے ہیں جیسے عورت پیشاب کرتی ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس واپس آئے اور فرمایا : کیا تم جانتے ہو جو آزمائش بنی اسرائیل کو پہنچی تھی جب ان کو پیشاب لگ جاتا تو اس حصے کو کاٹ دیتے تو ان کے نبی نے انھیں منع کیا، پھر انھوں نے اس کو چھوڑ دیا تو وہ اپنی قبر میں عذاب دیے گئے۔ (ب) ابن عیینہ وغیرہ نے یہ الفاظ مزید بیان کیے ہیں کہ آپ نے اس کے ساتھ پردہ کیا اور بیٹھ کر پیشاب کیا۔

490

Sunan Al Kubra Bayhaqi #490

Sahih

(۴۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أُسَیْدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْیَانَ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَیْحٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : مَا بَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَائِمًا مُذْ أُنْزِلَ عَلَیْہِ الْفُرْقَانُ۔ وَفِی رِوَایَۃِ الْحُسَیْنِ بْنِ حَفْصٍ : سُورَۃُ الْفُرْقَانَ۔ وَرَوَاہُ بَعْضُہُمْ فَقَالَ : الْقُرْآنُ أَوِ الْفُرْقَانُ۔ [صحیح۔ أخرجہ احمد ۶/۱۱۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٩١) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کبھی بھی کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کیا، جب سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر قرآن نازل ہوا ہے۔ (ب) حسین بن حفص کی روایت میں ہے کہ جب سے سورة الفرقان نازل ہوئی ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ قرآن یا فرقان کے الفاظ ہیں۔

491

Sunan Al Kubra Bayhaqi #491

Sahih

(۴۹۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِیُّ بِمَرْوٍ أَخْبَرَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَیْحٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : سَمِعْتُ عَائِشَۃَ تُقْسِمُ بِاللَّہِ مَا رَأَی أَحَدٌ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَبُولُ قَائِمًا مُنْذُ أُنْزِلَ عَلَیْہِ الْفُرْقَانُ۔ [صحیح۔ أخرجہ الحاکم ۱/۲۹۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٩٢) مقدام بن شریع اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ (رض) سے سنا، وہ اللہ کی قسم اٹھا کر کہتی تھیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کبھی کھڑے ہو کر پیشاب کرتے نہیں دیکھا جب سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرقان نازل ہوئی۔

492

Sunan Al Kubra Bayhaqi #492

Zaeef

(۴۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الْکَرِیمِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ عُمَرُ : رَآنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَبُولُ قَائِمًا فَقَالَ : ((یَا عُمَرُ لاَ تَبُلْ قَائِمًا))۔ قَالَ فَمَا بُلْتُ قَائِمًا بَعْدُ۔ عَبْدُ الْکَرِیمِ ہَذَا ہُوَ ابْنُ أَبِی الْمُخَارِقِ رَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ فَنَسَبُوہُ۔ (ج) وَعَبْدُ الْکَرِیمِ بْنُ أَبِی الْمُخَارِقِ ضَعِیفٌ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابن ماجہ ۸/۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٩٣) سیدنا عمر (رض) فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا تو فرمایا : اے عمر ! کھڑے ہو کر پیشاب نہ کر “ تو اس کے بعد میں نے کبھی بھی کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کیا۔ (ب) عبدالکریم بن ابو مخارق ضعیف ہے۔

493

Sunan Al Kubra Bayhaqi #493

Sahih

(۴۹۴) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ : أَنَّہُ رَأَی عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ بَالَ قَائِمًا۔ وَہَذَا یُضَعِّفُ حَدِیثَ عَبْدِ الْکَرِیمِ (ت) وَقَدْ رُوِّینَا الْبَوْلُ قَائِمًا عَنْ عُمَرَ وَعَلِیٍّ وَسَہْلِ بْنِ سَعْدٍ وَأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابن أبی شیبہ ۱۳۱۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٩٤) عبداللہ بن دینار سے روایت ہے کہ انھوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا۔ (ب) ہم نے سیدنا عمرو، علی، سہل بن سعد اور انس بن مالک (رض) سے کھڑے ہو کر پیشاب کرنے والی روایات یہاں نقل کردی ہیں۔

494

Sunan Al Kubra Bayhaqi #494

Zaeef

(۴۹۵) وَأَنْبَأَنِی أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ إِجَازَۃً أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِیدٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : الْبَوْلُ قَائِمًا أَحْصَنُ لِلدُّبُرِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٩٥) سیدنا عمرو بن سعید فرماتے ہیں کہ عمر (رض) نے فرمایا : کھڑے ہو کر پیشاب کرنا پیٹھ کے لیے (بیماری سے) حفاظت کا سبب ہے۔

495

Sunan Al Kubra Bayhaqi #495

Zaeef

(۴۹۶) وَرَوَی عَدِیُّ بْنُ الْفَضْلِ - وَہُوَ ضَعِیفٌ - عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْحَکَمِ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ یَبُولَ الرَّجُلُ قَائِمًا۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحَمْدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْمُخَرِّمِیُّ وَأَبُو الْفَضْلِ الْخِرَقِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ حَدَّثَنَا عَدِیُّ بْنُ الْفَضْلِ فَذَکَرَہُ۔[ضعیف جدًا]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٩٦) سیدنا جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر پیشاپ کرنے سے منع فرمایا۔