Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 119

پاکی کا بیان

کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کا بیان

4 hadiths in this chapter

485

Sunan Al Kubra Bayhaqi #485

Sahih

(۴۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا : یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الشَّیْبَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنْ حُذَیْفَۃَ قَالَ : قَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی سُبَاطَۃِ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا ، فَتَنَحَّیْتُ عَنْہُ فَقَالَ : ادْنُہْ ۔ فَدَنَوْتُ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ۔ مُخَرَّجٌ فِی الصَّحِیحَیْنِ مِنْ حَدِیثِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۲۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٨٦) سیدنا حذیفہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک قوم کے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پر کھڑے ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دور ہٹ گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریب ہو تو میں قریب ہوا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔

486

Sunan Al Kubra Bayhaqi #486

Sahih

(۴۸۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ عِیسَی بْنِ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ قَطَنٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ عَنْ أَبِی وَائِلٍ شَقِیقِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ قَالَ : لَقَدْ رَأَیْتُنِی أَنَا وَرَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَتَمَاشَی ، فَأَتَی سُبَاطَۃَ قَوْمٍ خَلْفَ الْحَائِطِ فَبَالَ کَمَا یَقُومُ أَحَدُکُمْ قَالَ فَانْتَبَذْتُ فَأَشَارَ إِلَیَّ فَجِئْتُ فَقُمْتُ عِنْدَ عَقِبَیْہِ حَتَّی فَرَغَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۲۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٨٧) سیدنا حذیفہ بن یمان (رض) فرماتے ہیں کہ میں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اکٹھے چل رہے تھے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قوم کے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کے پیچھے آئے اور پیشاب کیا جس طرح تم سے کوئی کھڑا ہوتا ہے۔ راوی کہتا ہے : میں پیچھے ہوا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اشارہ کیا اور میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کھڑا ہوگیا یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فارغ ہوگئے۔

487

Sunan Al Kubra Bayhaqi #487

Sahih

(۴۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَاصِمٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ یُحَدِّثُ عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَتَی سُبَاطَۃَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا۔ فَلَقِیتُ مَنْصُورًا فَسَأَلْتُہُ فَحَدَّثَنِیہِ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنْ حُذَیْفَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَتَی سُبَاطَۃَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا۔ کَذَا رَوَاہُ عَاصِمُ بْنُ بَہْدَلَۃَ وَحَمَّادُ بْنُ أَبِی سُلَیْمَانَ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنِ الْمُغِیرَۃِ وَالصَّحِیحَ مَا رَوَی مَنْصُورٌ وَالأَعْمَشُ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنْ حُذَیْفَۃَ ، کَذَا قَالَہُ أَبُو عِیسَی التِّرْمِذِیُّ وَجَمَاَعَۃٌ مِنَ الْحُفَّاظِ۔ وَقَدْ رُوِیَ فِی الْعِلَّۃِ فِی بَوْلِہِ قَائِمًا حَدِیثٌ لاَ یَثْبُتُ مِثْلُہُ۔ [صحیح۔ أخرجہ الحاکم ۱/۲۹۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٨٨) سیدنا مغیرہ بن شعبہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قوم کے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پر آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا، میں منصور سے ملا تو ان سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے مجھے ابو وائل سے حضرت حذیفہ کی حدیث سنائی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قوم کے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پر آئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔

488

Sunan Al Kubra Bayhaqi #488

Zaeef

(۴۸۹) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَہْلٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الْمِہْرَانِیُّ أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْمُذَکِّرُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَاہَانَ الْہَمْدَانِیُّ الْکَرَابِیسِیُّ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عِمْرَانَ مُوسَی بْنُ سَعِیدٍ الْحَنْظَلِیُّ بِہَمَدَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَاہَانَ الْکَرَابِیسِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ غَسَّانَ الْجُعْفِیُّ حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- بَالَ قَائِمًا مِنْ جُرْحٍ کَانَ بِمَآبِضِہِ۔ (ق) قَالَ الإِمَامُ أَحْمَدُ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی : وَقَدْ قِیلَ کَانَتِ الْعَرَبُ تَسْتَشْفِی لِوَجَعِ الصُّلْبِ بِالْبَوْلِ قَائِمًا ، فَلَعَلَّہُ کَانَ بِہِ إِذْ ذَاکَ وَجَعُ الصُّلْبِ ، وَقَدْ ذَکَرَہُ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی بِمَعْنَاہُ ، وَقِیلَ : إِنَّمَا فَعَلَ ذَلِکَ لأَنَّہُ لَمْ یَجِدْ لِلْقُعُودِ مَکَانًا أَوْ مَوْضِعًا وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٨٩) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زخم کی وجہ سے کھڑے ہو کر پیشاب کیا جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھٹنوں میں تھا۔ (ب) امام احمد (رح) فرماتے ہیں کہ ایک قول یہ ہے کہ اہل عرب کمر کی تکلیف سے شفا کے لیے کھڑے ہو کر پیشاب کرتے تھے ممکن ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھی یہ تکلیف ہو۔ امام شافعی (رح) نے اس کے یہی معنی بیان کیے ہیں۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا اس لیے کیا کہ وہاں بیٹھنے کے لیے کوئی جگہ نہ تھی۔ واللہ اعلم