Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 115

پاکی کا بیان

غسل خانے اور وضو کی جگہ پر پیشاب کرنا منع ہے اس لیے کہ وضو کرتے ہوئے پانی ڈالتے وقت پیشاب لگ جانے کا اندیشہ ہے

6 hadiths in this chapter

472

Sunan Al Kubra Bayhaqi #472

Zaeef

(۴۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ أَخْبَرَنِی أَشْعَثُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لاَ یَبُولَنَّ أَحَدُکُمْ فِی مُسْتَحَمِّہِ ثُمَّ یَغْتَسِلُ فِیہِ أَوْ یَتَوَضَّأُ فِیہِ فَإِنَّ عَامَّۃَ الْوَسْوَاسِ مِنْہُ))۔ أَوْرَدَہُ أَبُو دَاوُدَ فِی السُّنَنِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۲۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٧٣) سیدنا عبداللہ بن مغفل (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میں سے کوئی بھی اپنے غسل خانے میں پیشاب نہ کرے کہ پھر اسی میں غسل کرے یا وضو کرے اس لیے کہ عموماً اسی سے وسوسے پیدا ہوتے ہیں۔

473

Sunan Al Kubra Bayhaqi #473

Sahih

(۴۷۴) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ فَذَکَرَہُ إِلاَّ إِنَّہُ قَالَ فِی حَدِیثِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ۔ (ج) وَفِیمَا بَلَغَنِی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیِّ أَنَّہُ قَالَ : لاَ یُعْرَفُ ہَذَا الْحَدِیثُ إِلاَّ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ۔ وَیُرْوَی أَنَّ أَشْعَثَ ہَذَا ہُوَ ابْنُ جَابِرٍ الْحُدَّانِیُّ۔ وَرَوَی مَعْمَرٌ فَقَالَ أَشْعَثُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنِ الْحَسَنِ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَقَدْ قِیلَ ہُوَ أَشْعَثُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ جَابِرٍ وَقَدْ ذَکَرَہُ الْبُخَارِیُّ فِی التَّارِیخِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۲۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٧٤) اس حدیث کو حسن بن علی اشعث بن عبداللہ سے نقل فرماتے ہیں۔ (ب) امام بخاری (رح) فرماتے ہیں : یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اشعث، ابن جابر حُدانی ہے۔ معمر کہتے ہیں کہ اشعث بن عبداللہ نے حسن سے روایت کیا ہے۔ شیخ کہتے ہیں : ایک قول یہ بھی ہے کہ وہ اشعث بن عبداللہ بن جابر ہے اور امام بخاری (رح) نے تاریخ الصغیر میں اس کو ذکر کیا ہے۔

474

Sunan Al Kubra Bayhaqi #474

Zaeef

(۴۷۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ : مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْحَوْضِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنْ سَعِیدٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِی الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُغَفَّلٍ : أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الْبَوْلَ فِی الْمُغْتَسَلِ وَقَالَ : إِنَّ مِنْہُ الْوَسْوَاسَ۔ کَذَا رَوَاہُ یَزِیدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ التُّسْتَرِیُّ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٧٥) سیدنا عبداللہ بن مغفل (رض) سے روایت ہے کہ وہ غسل خانے میں پیشاب کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے اور کہتے تھے : یہ وسوسے پیدا کرنے کا سبب ہے۔ یہ قول یزید بن ابراہیم تستری کا ہے۔

475

Sunan Al Kubra Bayhaqi #475

Sahih

(۴۷۶) وَرَوَاہُ سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ صُہْبَانَ عَنِ ابْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ : نُہِیَ أَوْ زُجِرَ أَنْ یُبَالَ فِی الْمُغْتَسَلِ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْہَالِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ فَذَکَرَہُ بِنَحْوِہِ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٧٦) سیدنا ابن مغفل (رض) سے روایت ہے کہ غسل خانے میں پیشاب کرنے سے ممانعت اور اس پر ڈانٹ ڈپٹ ہے۔

476

Sunan Al Kubra Bayhaqi #476

Sahih

(۴۷۷) وَرَوَاہُ شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ أَنَّہُ سَمِعَ عُقْبَۃَ بْنَ صُہْبَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُغَفَّلٍ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یَبُولُ فِی مُغْتَسَلِہِ قَالَ : یُخَافُ مِنْہُ الْوَسْوَاسُ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ فَذَکَرَہُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٧٧) سیدنا عبداللہ بن مغفل (رض) سے اس شخص کے متعلق میں سوال کیا گیا جو غسل خانے میں پیشاب کرتا ہے۔ فرمایا : مجھے ڈر ہے کہ وہ وساوس میں مبتلا ہوجائے گا۔

477

Sunan Al Kubra Bayhaqi #477

Sahih

(۴۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ حُمَیْدٍ الْحِمْیَرِیِّ وَہُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : لَقِیتُ رَجُلاً صَحِبَ النَّبِیَّ -ﷺ- کَمَا صَحِبَہُ أَبُو ہُرَیْرَۃَ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ یَمْتَشِطَ أَحَدُنَا کُلَّ یَوْمٍ أَوْ یَبُولَ فِی مُغْتَسَلِہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۲۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٧٨) سیدنا ابن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ میں ایک صحابی سے ملا جس طرح سیدنا ابوہریرہ (رض) صحابی ہیں۔ انھوں نے فرمایا : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں روزانہ کنگھی کرنے اور غسل خانے میں پیشاب کرنے سے منع کیا ہے۔