Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 9 · Chapter 6

Zakah

Hadith 1709–1746

38 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1709

Sunan al-Daraqutni #1709

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، ثنا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مِنَ السُّنَّةِ أَنْ لا يَخْرُجَ حَتَّى يَطْعَمَ وَيُخْرِجَ صَدَقَةَ الْفِطْرِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas (RA) narrates that the Sunnah is that a person should not go out (to pray the Eid prayer) until he has taken some food and paid Sadaqah al-Fitr.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یہ بیان کرتے ہیں سنت یہ ہے آدمی (عید کی نماز پڑھنے کے لیے) اس وقت تک نہ نکلے جب تک کچھ کھانہ لے اور صدقہ فطرنہ اداکر دے۔

1710

Sunan al-Daraqutni #1710

Da'if

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ، ثنا الدَّقِيقِيُّ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا وَرْقَاءُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: لا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ وَيُخْرِجَ صَدَقَةَ الْفِطْرِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) narrates that (a person) should not go out on the day of Eid-ul-Fitr until he has taken some food and given Sadaqah al-Fitr.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں (آدمی) عیدالفطر کے دن اس وقت تک نہ نکلے جب تک کچھ کھانہ لے اور صدقہ فطرادانہ کر دے۔

1711

Sunan al-Daraqutni #1711

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، نا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، ثنا عَائِذُ بْنُ حَبِيبٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَشْوَعَ، عَنْ حَنَشٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا يَوْمَ أَضْحًى لَمْ يَزَلْ يُكَبِّرُ حَتَّى أَتَى الْجَبَّانَةَ " ."

EnglishUnverified translation

Hanash bin Mu'tamarbayan narrates, "I saw Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) on the day of Eid-ul-Adha. He kept reciting Takbeer until he reached the Eidgah."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حنش بن معتمربیان کرتے ہیں میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو عید قربان کے دن دیکھا ‘ وہ مسلسل تکبیر پڑھتے رہے یہاں تک کہ عیدگاہ آگئے۔

1712

Sunan al-Daraqutni #1712

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَحَفْصُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالا: نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَخْرُجُ لِلْعِيدَيْنِ مِنَ الْمَسْجِدِ فَيُكَبِّرُ حَتَّى يَأْتِيَ الْمُصَلَّى، وَيُكَبِّرُ حَتَّى يَأْتِيَ الإِمَامَ " ."

EnglishUnverified translation

It has been narrated about Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) that he used to leave the mosque to pray the Eid prayer and would continue to recite the Takbeer until he reached the Eidgah and would continue to recite the Takbeer until the Imam came.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ عیدین کی نماز پڑھنے کے لیے مسجد سے نکلتے تھے اور عیدگاہ آنے تک مسلسل تکبیر پڑھتے رہتے تھے اور اس وقت تک تکبیر پڑھتے رہتے تھے ‘ جب تک امام نہیں آجاتا تھا۔

1713

Sunan al-Daraqutni #1713

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا قَبِيصَةُ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، قَالَ: كَانُوا فِي التَّكْبِيرِ فِي الْفِطْرِ أَشَدَّ مِنْهُمْ فِي الأَضْحَى " ."

EnglishUnverified translation

Abu Abd al-Rahman Salmi narrates that in earlier times, people used to recite Takbeer on Eid-ul-Fitr with greater intensity (i.e. louder) than on Eid-ul-Adha.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوعبدالرحمن سلمی بیان کرتے ہیں پہلے زمانے میں لوگ عیدالفطر کے دن عیدالاضحی کے مقابلے میں زیادہ شدت کے ساتھ (یعنی بلند آواز میں) تکبیر پڑھتے تھے۔

1714

Sunan al-Daraqutni #1714

Da'if

حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الأُبُلِّيُّ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خُنَيْسٍ ، ثنا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَطَاءٍ ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا الزُّهْرِيُّ ، أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُكَبِّرُ يَوْمَ الْفِطْرِ مِنْ حِينِ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ حَتَّى يَأْتِيَ الْمُصَلَّى " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (RA) narrates that the Prophet (PBUH) used to leave his house on the day of Eid-ul-Fitr and start reciting Takbeer until he (PBUH) used to come to the Eidgah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدالفطر کے دن اپنے گھر سے نکلتے ہوتے تکبیر پڑھناشروع کرتے تھے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدگاہ تشریف لے آتے تھے۔

1715

Sunan al-Daraqutni #1715

Hasan

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، وَأَبُو عَاصِمٍ ، قَالا: نا ثَوَابُ بْنُ عُتْبَةَ ، وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا ثَوَابُ بْنُ عُتْبَةَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ، وَكَانَ لا يَأْكُلُ يَوْمَ النَّحْرِ شَيْئًا حَتَّى يَرْجِعَ فَيَأْكُلُ مِنْ أُضْحِيَّتِهِ " وَقَالَ عَبْدُ الصَّمَدِ: " حَتَّى يَذْبَحَ "."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Buraidah (RA) narrates this statement of his father: The Prophet (PBUH) did not go out (to pray) on the day of Eid-ul-Fitr until he had eaten something, and he (PBUH) did not eat anything on the day of Eid-ul-Adha until he returned (after performing the Eid prayer) then he used to eat the meat of the sacrifice. Abdul Samadnami the narrator has quoted these words until he used to sacrifice.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن برید ہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدالفطر کے دن (نماز پڑھنے کے لیے) اس وقت تک نہیں نکلتے تھے جب تک کچھ کھا نہیں لیتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدالاضحی کے دن اس وقت تک کچھ نہیں کھاتے تھے جب تک (عید کی نماز اداکرکے) واپس نہیں آجاتے تھے ‘ پھر آپ قربانی کا گوشت کھایا کرتے تھے۔ عبدالصمدنامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں یہاں تک کہ آپ قربانی کرلیتے تھے۔

1716

Sunan al-Daraqutni #1716

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا غَدَا يَوْمَ الأَضْحَى وَيَوْمَ الْفِطْرِ يَجْهَرُ بِالتَّكْبِيرِ حَتَّى يَأْتِيَ الْمُصَلَّى ثُمَّ يُكَبِّرُ حَتَّى يَأْتِيَ الإِمَامُ " ."

EnglishUnverified translation

It has been narrated about Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) that 'when he would leave on the day of Eid al-Ladha or the day of Eid al-Fitr, he would recite the takbeer continuously until he reached the place of Eid.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں منقول ہے ‘ جب وہ عیدا لضحیٰ کے دن یاعیدالفطر کے دن روانہ ہوتے تھے توعیدگاہ پہنچنے تک مسلسل بلند آواز میں تکبیر پڑھتے رہتے تھے ‘ پھر اس کے بعد اس وقت تک تکبیر کرتے رہتے تھے جب تک کہ امام آ نہیں جاتا تھا۔

1717

Sunan al-Daraqutni #1717

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ مَعْبَدٍ ، ثنا أَبُو النَّضْرِ ، ثنا مُرَجَّا بْنُ رَجَاءٍ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، حَدَّثَنِي أَنَسٌ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَأْكُلَ تَمَرَاتٍ وَيَأْكُلُهُنَّ وِتْرًا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas (may Allah be pleased with him) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) would not go out on the day of Eid-ul-Fitr until he ate some dates.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدالفطر کے دن اس وقت تک (عید کی نماز پڑھنے کے لیے) نہیں نکلنے تھے جب تک کچھ کھجوریں کھالیتے تھے ‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طاق تعداد میں انہیں کھایا کرتے تھے۔

1718

Sunan al-Daraqutni #1718

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ تَمَرَاتٍ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas (may Allah be pleased with him) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) did not go out (to pray) on the day of Eid-ul-Fitr until he had eaten some dates.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدالفطر کے دن (نماز پڑھنے کے لیے) اس وقت تک نہیں نکلتے تھے جب تک کھجوریں نہیں کھالیتے تھے۔

1719

Sunan al-Daraqutni #1719

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَنَّ مَالِكًا أَخْبَرَهُ، عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ سَعِيدٍ الْمَازِنِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ سَأَلَ أَبَا وَاقِدٍ اللَّيْثِيَّ ، مَا كَانَ يَقْرَأُ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْفِطْرِ وَالأَضْحَى؟ فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِـ ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ، وَ اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ " ."

EnglishUnverified translation

Ubaydullah bin Abdullah narrates that Sayyidna Umar bin Al-Khattab (RA) asked Sayyidna Abu Waqid Laithi (RA) which surah the Prophet (PBUH) used to recite in the Eid-ul-Fitr prayer and in the Eid-ul-Zhaha prayer. So he replied: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to recite Surah Q and Surah Uqtarbat.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبید اللہ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں سیدنا عمربن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدالفطر کی نماز میں اور عیدالضحیٰ کی نماز میں کون سی سورت کی قرأت کرتے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورة ق اور سورہ اقتربت کی تلاوت کیا کرتے تھے۔

1720

Sunan al-Daraqutni #1720

Da'if

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ ، ثنا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُ فِي الْعِيدَيْنِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ تَكْبِيرَةً سِوَى تَكْبِيرَةِ الاسْتِفْتَاحِ، يَقْرَأُ بِ ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ، وَ اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) recited twelve takbeers in addition to the initial takbeer in the prayers of both Eids.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں عیدوں کی نماز میں ابتدائی تکبیر کے علاوہ بارہ تکبیریں کہا: کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان میں سورة ق اور سورہ اقتربت کی تلاوت کیا کرتے تھے۔

1721

Sunan al-Daraqutni #1721

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ ثَابِتٍ ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، ثنا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَقِيلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُ فِي الْعِيدَيْنِ فِي الأُولَى سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ، وَفِي الثَّانِيَةِ بِخَمْسِ تَكْبِيرَاتٍ قَبْلَ الْقِرَاءَةِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to say seven takbirs in the first rak'at of the Eid prayer and five takbirs in the second rak'at.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدین کی نماز میں پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہتے تھے اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں کہتے تھے ‘ یہ تکبیریں قرأت کرنے سے پہلے کہتے تھے۔

1722

Sunan al-Daraqutni #1722

Da'if

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ قَرِينٍ، ثنا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا  عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، وَيُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ ثَابِتٍ.

EnglishUnverified translation

The same hadith along with another chain of transmission has been narrated on the authority of Sayyida Aisha Siddiqa (RA) about the Holy Prophet (PBUH).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں منقول ہے۔

1723

Sunan al-Daraqutni #1723

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا مُوسَى بْنُ حِزَامٍ ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ يُصَلُّونَ فِي الْعِيدَيْنِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Abdullah bin Umar (RA) narrates that the Holy Prophet (SAW) said, 'Sayyidna Abu Bakr and Sayyidna Umar (RA) used to perform the Eid prayer before giving the sermon.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ عیدین کی نماز خطبہ دینے سے پہلے ادا کرلیتے تھے۔

1724

Sunan al-Daraqutni #1724

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَيَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، قَالا: نا بُنْدَارٌ ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: شَهِدْتُ الصَّلاةَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْعِيدِ فَبَدَأَ بِالصَّلاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ بِلا أَذَانٍ وَلا إِقَامَةٍ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Jabir (may Allah be pleased with him) narrates, “On the day of Eid, I participated in the prayer following the example of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں عید کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں نماز میں شریک ہوا ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دینے سے پہلے نماز ادا کی جو کسی اذان اور اقامت کے بغیر تھی۔

1725

Sunan al-Daraqutni #1725

Sahih

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلا بَعْدَهَا "، يَعْنِي الْعِيدَ ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Jabir (may Allah be pleased with him) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) did not perform any prayer before this prayer and after this prayer (the narrator narrates), i.e. the Eid prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس نماز سے پہلے اور اس نماز کے بعد کوئی نماز ادا نہیں کی (راوی بیان کرتے ہیں) یعنی عید کی نماز۔

1726

Sunan al-Daraqutni #1726

Da'if

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا أَبُو الطَّاهِرِ ، وَقُرِئَ عَلَى الْحَارِثِ بْنِ مِسْكِينٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، قَالا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَبَّرَ فِي الْفِطْرِ وَالأَضْحَى سَبْعًا، وَخَمْسًا سِوَى تَكْبِيرَتَيِ الرُّكُوعِ " . لَفْظُ أَبِي الطَّاهِرِ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to say seven and five takbeers in the prayers of Eid-ul-Fitr and Eid-ul-Zuha. These words are from the narration of Abu Tahirnami narrator.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدالفطر اور عیدالضحیٰ کی نماز میں سات اور پانچ تکبیریں کہا: کرتے تھے ‘ جو رکوع کی دوتکبیروں کے علاوہ ہوتی تھی۔ یہ لفظ ابوطاہرنامی راوی کی روایت کے ہیں۔

1727

Sunan al-Daraqutni #1727

Da'if

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارٍ الْمُؤَذِّنُ، عَنْ ??َبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُ فِي الْعِيدَيْنِ فِي الأُولَى سَبْعًا، وَفِي الآخِرَةِ خَمْسًا، وَكَانَ يَبْدَأُ بِالصَّلاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ " ."

EnglishUnverified translation

Abdullah bin Muhammad narrates his grandfather's statement regarding his father: The Prophet, may God bless him and grant him peace, used to say seven takbirs in the first rakat of the Eid prayer, and in the second rakat, he said five takbirs: He used to pray before giving the sermon.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ بن محمد اپنے والد کے حوالے سے اپنے داداکایہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدین کی نماز میں پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہا: کرتے تھے اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں کہا: کرتے تھے ‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دینے سے پہلے نماز ادا کیا کرتے تھے۔

1728

Sunan al-Daraqutni #1728

Hasan

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ . ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شُعْبَةَ بْنِ جَوَّانٍ . ح وَثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ مُجَاهِدٍ الْمُقْرِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْفَحَّامُ ، قَالا: نا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى الثَّقَفِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَبَّرَ فِي الْعِيدَيْنِ الأَضْحَى وَالْفِطْرِ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ تَكْبِيرَةً، فِي الأُولَى سَبْعًا، وَفِي الآخِرَةِ خَمْسًا، سِوَى تَكْبِيرَةِ الإِحْرَامِ " ."

EnglishUnverified translation

Amro bin Shoaib, regarding his father, narrates the statement of his grandfather, the Prophet, may God bless him and grant him peace, said twelve takbirs in the prayer of both Eids, that is, in the prayer of Eid al-Zuha and in the prayer of Eid al-Fitr: He used to say seven takbirs in the first rakat and five takbirs in the second rakat.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمروبن شعیب اپنے والد کے حوالے سے ‘ اپنے داداکایہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں عیدوں کی نماز میں ‘ یعنی عیدالضحیٰ کی نماز میں اور عیدالفطر کی نماز میں بارہ تکبیریں کہا: کرتے تھے ‘ سات تکبیریں پہلی رکعت میں ہوتی تھیں اور پانچ تکبیریں دوسری رکعت میں ہوتی تھیں ‘ یہ تکبیر تحریمہ کے علاوہ ہوتی تھیں۔

1729

Sunan al-Daraqutni #1729

Hasan

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا مُسَدَّدٌ ، ثنا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّائِفِيَّ بِإِسْنَادِهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: التَّكْبِيرُ سَبْعٌ فِي الأُولَى، وَخَمْسٌ فِي الآخِرَةِ، وَالْقِرَاءَةُ بَعْدَهُمَا كِلْتَيْهِمَا " ."

EnglishUnverified translation

Along with another chain of transmission, it has been narrated about the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) that seven takbirs will be recited in the first rakat and five takbirs will be recited in the second rakat and the recitation in both rakats will be after these takbirs.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک اور سند کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں یہ بات منقول ہے سات تکبیریں پہلی رکعت میں ہوں گی اور پانچ تکبیریں دوسری رکعت میں ہوں گی اور دونوں رکعت میں قرأت ان تکبیروں کے بعد ہوگی۔

1730

Sunan al-Daraqutni #1730

Hasan

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّائِفِيُّ ، ثنا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَبَّرَ فِي الْعِيدِ يَوْمَ الْفِطْرِ سَبْعًا فِي الأُولَى، وَفِي الآخِرَةِ خَمْسًا سِوَى تَكْبِيرَةِ الصَّلاةِ " ."

EnglishUnverified translation

Amro bin Shuaib narrates his grandfather's statement on the authority of his father, "The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) recited seven takbirs in the first rak'at on the day of Eid-ul-Fitr and five takbirs in the second rak'at." These were in addition to the takbirs of the prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمروبن شعیب اپنے والد کے حوالے سے ‘ اپنے داداکایہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عیدالفطر کے دن پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہیں اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں کہیں ‘ یہ نماز کی تکبیروں کے علاوہ تھیں۔

1731

Sunan al-Daraqutni #1731

Da'if

ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكَرَابِيسِيُّ ، قَالا: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُكَبِّرُ فِي الْعِيدَيْنِ فِي الأُولَى سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ، وَفِي الآخِرَةِ خَمْسًا " . زَادَ الْبُخَارِيُّ: " قَبْلَ الْقِرَاءَةِ "."

EnglishUnverified translation

Kathir bin Abdullah narrates his grandfather's statement regarding his father: The Prophet, may God bless him and grant him peace, used to say takbirs in the Eid prayer: He used to say seven takbirs in the first rak'at and five takbirs in the second rak'at. Bukhari quoted these words additionally in his tradition. Before reciting (used to say takbirs).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

کثیربن عبداللہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے داداکایہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدین کی نماز میں تکبیریں کہا: کرتے تھے ‘ پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہتے تھے اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں کہا: کرتے تھے۔ بخاری نے اپنی روایت میں یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں۔ قرأت کرنے سے پہلے (تکبیریں کہتے تھے)۔

1732

Sunan al-Daraqutni #1732

ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَزَّازُ ، ثنا سَعْدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، ثنا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: التَّكْبِيرُ فِي الْعِيدَيْنِ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى سَبْعُ تَكْبِيرَاتٍ، وَفِي الأَخِيرَةِ خَمْسُ تَكْبِيرَاتٍ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (RA) narrates that the Holy Prophet (PBUH) said that Takbirs will be recited during the Eids.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے عیدین میں تکبیریں کہی جائیں گی ‘ پہلی رکعت میں سات تکبیریں ہوں گی اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں ہوں گی۔

1733

Sunan al-Daraqutni #1733

Da'if

ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ الْكُوفِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، وَعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، أَنَّهُمَا سَمِعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْهَرُ فِي الْمَكْتُوبَاتِ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فِي فَاتِحَةِ الْقُرْآنِ، وَيَقْنُتُ فِي صَلاةِ الْفَجْرِ وَالْوِتْرِ، وَيُكَبِّرُ فِي دُبُرِ الصَّلَوَاتِ الْمَكْتُوبَاتِ مِنْ قَبْلِ صَلاةِ الْفَجْرِ غَدَاةَ عَرَفَةَ إِلَى صَلاةِ الْعَصْرِ آخِرَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ، يَوْمَ دَفْعَةِ النَّاسِ الْعُظْمَى " ."

EnglishUnverified translation

Abu Tufail, Sayyidna Ali bin Abu Talib and Sayyidna Ammar bin Yasir, may Allah be pleased with them, narrate this that they cursed the Prophet, may God bless him and grant him peace, that he used to recite Bismillah along with Surah Al-Fatiha in the obligatory prayer, and the Prophet, may God bless him and grant him peace, used to recite the dua of Qunut in the Fajr prayer and in the Witr prayer, and he used to recite the Dua of Qunut in the Fajr prayer and in the Witr prayer, and during the days of Tashreeq, from the beginning of the Fajr prayer on the day of Arafah to the days of Tashreeq. On the last day till Asr prayer, on which day people leave in large numbers, they recite Takbeer after every fard prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوطفیل ‘ سیدنا علی بن ابوطالب اور سیدنا عماربن یاسر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں ان دونوں حضرات نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوسنا کہ آپ فرض نماز میں سورہ فاتحہ کے ساتھ بسم اللہ پڑھا کرتے تھے ‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز میں اور وتر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے اور آپ ایام تشریق میں عرفہ کے دن کی صبح کی فجر کی نماز کے پہلے سے لے کر ایام تشریق کے آخری دن عصر کی نماز تک جس دن لوگ بڑی تعداد میں روانہ ہوتے ہیں ‘ ہر فرض نماز کے بعد تکبیر پڑھا کرتے ہیں۔

1734

Sunan al-Daraqutni #1734

Da'if

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ثَابِتٍ الْبَزَّازُ ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَسَنِ الزُّبَيْدِيُّ ، ثنا أَسَدُ بْنُ زَيْدٍ ، ثنا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، وَعَمَّارٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَجْهَرُ فِي الْمَكْتُوبَاتِ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، وَكَانَ يَقْنُتُ فِي الْفَجْرِ، وَكَانَ يُكَبِّرُ يَوْمَ عَرَفَةَ صَلاةَ الْغَدَاةِ، وَيَقْطَعُهَا صَلاةَ الْعَصْرِ آخِرَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Ali and Sayyidna Ammar (may Allah be pleased with them) narrate that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to recite Bismillah al-Rahman al-Rahim in a loud voice in the obligatory prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرض نماز میں بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے ‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفہ کے دن صبح کی نماز کے بعد تکبیر پڑھنا شروع کرتے تھے اور ایام تشریق کے آخری دن عصر کی نماز کے بعدا سے ختم کرتے تھے (یعنی ہر نماز کے بعد پڑھا کرتے تھے)۔

1735

Sunan al-Daraqutni #1735

Da'if

ثنا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى الْبَلْخِيُّ الطَّلْحِيُّ بِالْكُوفَةِ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ كَثِيرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جُنَيْدٍ ، ثنا مُصْعَبُ بْنُ سَلامٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُ فِي صَلاةِ الْفَجْرِ يَوْمَ عَرَفَةَ إِلَى صَلاةِ الْعَصْرِ، مِنْ آخِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ حِينَ يُسَلِّمُ مِنَ الْمَكْتُوبَاتِ " ."

EnglishUnverified translation

Imam Muhammad al-Baqir (may Allah be pleased with him) narrates this statement of Sayyiduna Jabir (may Allah be pleased with him) on the authority of Imam Zain al-Abidin (may Allah have mercy on him) that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to recite the Takbeer after the Fajr prayer on the day of Arafah and continued to recite it until the Asr prayer on the last day of Tashreeq.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

امام محمد الباقر رضی اللہ عنہ ‘ امام زین العابدین رحمہ اللہ کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفہ کے دن فجر کی نماز کے بعد تکبیر پڑھا کرتے تھے اور ایام تشریق کے آخری دن عصر کی نماز تک پڑھتے رہتے تھے یہ تکبیر آپ اس وقت پڑھتے تھے ‘ جب آپ فرض نماز کے بعد سلام پھیرتے تھے۔

1736

Sunan al-Daraqutni #1736

Da'if

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى الطَّلْحِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، ثنا مَحْفُوظُ بْنُ نَصْرٍ الْهَمْدَانِيُّ ، ثنا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَبَّرَ فِي يَوْمِ عَرَفَةَ، وَقَطَعَ فِي آخِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ " ."

EnglishUnverified translation

Imam Muhammad Al-Bas Qar (RA) narrates this on the authority of Sayyidna Jabar bin Abdullah (RA) that the Prophet (PBUH) used to say Takbeer on the day of Arafah and he used to finish this act on the last day of ``Tashreeq''.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

امام محمد الباس قر رضی اللہ عنہ ‘ سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفہ کے دن تکبیر کہتے تھے اور یہ عمل ایام تشریق کے آخری دن ختم کرتے تھے۔

1737

Sunan al-Daraqutni #1737

Da'if

ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ السَّمَّاكُ ، ثنا أَبُو قِلابَةَ ، ثنا نَائِلُ بْنُ نَجِيحٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شِمْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ مِنْ غَدَاةِ عَرَفَةَ يُقْبِلُ عَلَى أَصْحَابِهِ، فَيَقُولُ: عَلَى مَكَانِكُمْ "، وَيَقُولُ: " اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، وَلِلَّهِ الْحَمْدُ " . فَيُكَبِّرُ مِنْ غَدَاةِ عَرَفَةَ إِلَى صَلاةِ الْعَصْرِ مِنْ آخِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Jabir bin Abdullah (RA) narrates that when the Prophet (PBUH) offered the morning prayer on the day of Arafah, he (PBUH) turned to his companions and said, “Stay in your place.” Then he (PBUH) started reciting this. "Allah is the greatest, Allah is the greatest, Allah is the greatest, Allah is the greatest, There is no god but Allah, Allah is the greatest, Allah is the greatest, All praise is for Allah." The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to start reciting this takbeer in the morning on the day of Arafah and continued reciting it (after every prayer) until Asr prayer on the last day of Tashreeq.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفہ کے دن جب صبح کی نماز ادا کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ساتھیوں کی طرف رخ کرکے فرمایا اپنی جگہ پر رہو ‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ پڑھنا شروع کیا۔ ”اللہ سب سے بڑا ہے ‘ اللہ سب سے بڑا ہے ‘ اللہ سب سے بڑا ہے ‘ اللہ سب سے بڑا ہے ‘ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ‘ اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے ‘ ہر طرح کی حمد اللہ کے لیے مخصوص ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفہ کے دن صبح کے وقت یہ تکبیر پڑھناشروع کرتے اور ایام تشریق کے آخری دن عصر کی نماز تک اسے (ہر نماز کے بعد) پڑھتے رہے۔

1738

Sunan al-Daraqutni #1738

مرسل

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا مُحَمَّدٌ الْبَزَّازُ ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِيدَ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلاةَ قَالَ: إِنَّا نَخْطُبُ، فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَجْلِسَ - يَعْنِي لِلْخُطْبَةِ - فَلْيَجْلِسْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَذْهَبَ فَلْيَذْهَبْ " . قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَهَذَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءٍ، مُرْسَلا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Sa'ib (may Allah be pleased with him) narrates: I was participating in the Eid prayer following the example of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) finished the prayer, he said, "Now we will give the sermon to whoever wants to sit down (the narrator narrates means to sit down to listen to the sermon) and whoever wants to go, let him go."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں عید کی نماز میں شریک ہو جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ختم کی تو ارشاد فرمایا اب ہم خطبہ دیں گے جو شخص چاہے وہ بیٹھا رہے (راوی بیان کرتے ہیں یعنی خطبہ سننے کے لیے بیٹھا رہے) اور جو شخص جاناچا ہے ‘ وہ چلا جائے۔

1739

Sunan al-Daraqutni #1739

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى ابْنِ نَافِعٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: التَّكْبِيرُ أَيَّامَ التَّشْرِيقِ بَعْدَ الظُّهْرِ مِنْ يَوْمِ النَّحْرِ، آخِرُهَا فِي الصُّبْحِ مِنْ آخِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) narrates that the takbeer of the days of Tashreeq will begin after noon on the day of sacrifice and it will be recited for the last time in the morning prayer on the last day of the days of Tashreeq.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں ایام تشریق کی تکبیر قربانی کے دن ظہر کے بعدشروع ہوگی اور ایام تشریق کے آخری دن صبح کی نماز میں اسے آخری مرتبہ پڑھآ جائے گا۔

1740

Sunan al-Daraqutni #1740

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ، ثنا مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: وَثنا مُوسَى، ثنا مُوسَى بْنُ ضَمْرَةَ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ، حَدَّثَنِي خَارِجَةُ بْنُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ .

EnglishUnverified translation

The previous hadith has been narrated from two different sources.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ہمیں محمد بن عمرو بن البختری نے بتایا، انہوں نے بتایا کہ احمد بن الخلیل نے ہمیں بتایا، انہوں نے بتایا کہ محمد بن عمر نے ہمیں بتایا، انہوں نے بتایا کہ مخمرہ بن بکیر نے اپنے باپ سے، سليمان بن یسار سے، زید بن ثابت سے روتیا، انہوں نے کہا: اور موسیٰ نے ہمیں بتایا، انہوں نے بتایا کہ موسیٰ بن ضمرہ بن سعید نے محمد بن عبدالرحمن بن عبداللہ بن ابی صعصعہ سے، انہوں نے مجھے بتایا کہ خارجة بن زید بن ثابت نے اپنے باپ سے روتیا۔

1741

Sunan al-Daraqutni #1741

قَالَ: وَثنا أَبُو مَرْوَانَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ .

EnglishUnverified translation

Narrated by Abdul Malik bin Abdul Aziz bin Abdullah bin Abi Farah (Abu Marwan), on the authority of Ishaq bin Abdullah bin Abi Farah, on the authority of Abu Salama Al-Hazrami, on the authority of Abu Saeed Al-Khudri, may Allah be pleased with him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالملک بن عبدالعزیز بن عبدالله بن ابی فروہ (ابو مروان) نے بیان کیا، انہوں نے اسحاق بن عبدالله بن ابی فروہ سے روایت کی، انہوں نے ابو سلمہ الحضرمی سے، انہوں نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی صرف سند کا بیان ہے۔

1742

Sunan al-Daraqutni #1742

قَالَ: وَثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُمْ كَانُوا يُكَبِّرُونَ فِي صَلاةِ الظُّهْرِ يَوْمَ النَّحْرِ إِلَى صَلاةِ الظُّهْرِ مِنْ آخِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ يُكَبِّرُونَ فِي الصُّبْحِ وَلا يُكَبِّرُونَ فِي الظُّهْرِ " ."

EnglishUnverified translation

Narrated by Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him): People (i.e. the Companions) used to say Takbeer after Zuhr prayer on the Day of Sacrifice and they used to say Takbeer until Zuhr prayer on the last day of Tashreeq.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نافع ‘ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے میں یہ بات نقل کرتے ہیں لوگ (یعنی صحابہ کرام) قربانی کے دن ظہر کی نماز کے بعد تکبیر کہنا شروع کرتے تھے اور ایام تشریق کے آخری دن ظہر کی نماز تک تکبیر کہا کرتے تھے ‘ یہ لوگ صبح کی نماز میں تکبیر کہتے تھے اور ظہر کی نماز میں نہیں کہتے تھے۔

1743

Sunan al-Daraqutni #1743

قَالَ: وَثنا قَالَ: وَثنا عَلِيُّ بْنُ أَبِي عَلِيٍّ اللَّهَبِيُّ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سِنَانٍ الأَسْلَمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ فُلانٍ ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَبَّرَ بِنَا عُثْمَانُ وَهُوَ مَحْصُورٌ فِي الظُّهْرِ يَوْمَ النَّحْرِ إِلَى أَنْ صَلَّى الظُّهْرَ مِنْ آخِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ، فَكَبَّرَ فِي الصُّبْحِ وَلَمْ يُكَبِّرْ فِي الظُّهْرِ " ."

EnglishUnverified translation

A narrator named Abdullah narrates this on the authority of his father, when Sayyiduna Uthman Ghani (may Allah be pleased with him) was confined, he started saying Takbeer in front of us on the Day of Sacrifice from the Zuhr prayer, and he recited the Takbeer until the Zuhr prayer on the last day of ``Tashreeq'' (the last day of ``Tashreeq'').

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ نامی راوی اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں جب سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ محصور تھے تو انہوں نے ہمارے سامنے قربانی کے دن ظہر کی نماز سے تکبیر کہنی شروع کی اور ایام تشریق کے آخری دن ظہر کی نماز ادا کرنے تک انہوں نے تکبیر کہی (ایام تشریق کے آخری دن) انہوں نے صبح کی نماز میں تکبیر کہی تھی ظہر کی نماز میں نہیں کہی۔

1744

Sunan al-Daraqutni #1744

قَالَ: وَحَدَّثَنَا قَالَ: وَحَدَّثَنَا بُكَيْرُ بْنُ مِسْمَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَاقِدٍ، عَنْ عُمَرَ ، وَعُثْمَانَ كَانَا يُصَلِّيَانِ الظُّهْرَ يَوْمَ الصَّدْرِ بِالْمُحَصَّبِ وَلا يُكَبِّرَانِ " ."

EnglishUnverified translation

A narrator named Abdullah narrates this about Sayyidna Umar and Sayyidna Uthman Ghani, may Allah be pleased with them. Both of them used to perform Zuhr prayer in Dadi Mohsab on the day of their return and did not say Takbeer after that.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ نامی راوی سیدنا عمر اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں یہ دونوں حضرات واپسی کے دن دادی محصب میں ظہر کی نماز ادا کرتے تھے اور اس کے بعد تکبیر نہیں کہتے تھے۔

1745

Sunan al-Daraqutni #1745

Da'if

قَالَ: قَالَ: وَحَدَّثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، سَمِعَهُ يُكَبِّرُ فِي الصَّلَوَاتِ أَيَّامَ التَّشْرِيقِ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ . ثَلاثًا " ."

EnglishUnverified translation

It has been narrated about Sayyidna Jabar bin Abdullah (may Allah be pleased with him) that he used to say Takbeer after all prayers during the days of Tashreeq: He used to recite Allahu Akbar three times.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ ایام تشریق میں تمام نمازوں کے بعد تکبیر کہا: کرتے تھے ‘ وہ تین مرتبہ اللہ اکبر پڑھا کرتے تھے۔

1746

Sunan al-Daraqutni #1746

Da'if

قَالَ: وَحَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ مِثْلَهُ.

EnglishUnverified translation

The same hadith has been narrated from Sayyiduna Abdullah bin Abbas (RA) along with another chain of transmission.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے۔