Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 9 · Chapter 4

Zakah

بَابُ صِفَةِ الْقُنُوتِ وَبَيَانِ مَوْضِعِهِباب دعائے قنوت کا طریقہ اور اس کا مقام

22 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1684

Sunan al-Daraqutni #1684

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، ثنا بَقِيَّةُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَنَتَ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ " . قَالَ لَنَا أَبُو بَكْرٍ: لَمْ يَقُلْ فِيهِ: عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، إِلا بَقِيَّةُ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Bara (may Allah be pleased with him) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) prayed Qunut in the Fajr and Maghrib prayers. The narrator Abu Bakr Naami has narrated this.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فجر اور مغرب کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی ہے ابوبکرنامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے اس روایت کے شعبہ کے حوالے سے ابواسحاق سے منقول ہونے کا تذکرہ ‘ بقیہ نامی راوی نے کیا۔

1685

Sunan al-Daraqutni #1685

Sahih

ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْنُتُ فِي الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Bara bin Azib (may Allah be pleased with him) narrates that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to pray Qunut in the morning and evening prayers.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح اور مغرب کی نماز میں دعائے قنوت ادا کیا کرتے تھے۔

1686

Sunan al-Daraqutni #1686

ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا نُعَيْمُ بْنُ الْهَيْصَمِ أَبُو مُحَمَّدٍ الْهَرَوِيُّ ، أَخْبَرَنِي بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، حَدَّثَنِي مَنْ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الصُّبْحِ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ قَامَ هُنَيْهَةً " ."

EnglishUnverified translation

Muhammad bin Sirin narrated this hadith to me by the person who had performed the Fajr prayer following the example of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) when the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) raised his head after the second rak'ah and stood for a while (i.e. during which he recited the Qunut prayer).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں مجھے ان صاحب نے یہ حدیث سنائی ہے ‘ جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں نماز فجر ادا کی تھی جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسری رکعت کے بعداپنا سراٹھایاتوتھوڑی دیر کھڑے رہے (یعنی اس دوران دعائے قنوت پڑھی)۔

1687

Sunan al-Daraqutni #1687

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يُصَلِّي صَلاةً مَكْتُوبَةً إِلا قَنَتَ فِيهَا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Bara bin Azib (RA) narrates that the Holy Prophet (PBUH) used to recite Qunut in whatever duty he performed.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو بھی فرض ادا کرتے تھے ‘ اس میں دعائے قنوت پڑھتے تھے۔

1688

Sunan al-Daraqutni #1688

Da'if

حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، حَدَّثَنِي أبِي ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَى السُّلَمِيُّ ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ . ح وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَاجِيَةَ ، ثنا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ صُبْحٍ الشَّيْبَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَى زُنْبُورٌ ، ثنا عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْقُنُوتِ فِي الْفَجْرِ " . مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَى، وَعَنْبَسَةُ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ كُلُّهُمْ ضُعَفَاءُ، وَلا يَصِحُّ لِنَافِعٍ سَمَاعٌ مِنْ أُمِّ سَلَمَةَ . وَقَالَ هَيَّاجٌ ، عَنْ عَنْبَسَةَ ، عَنِ ابْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا ."

EnglishUnverified translation

Abdullah bin Nafi' narrated this statement of Sayyidah Umm Salama (RA) regarding his father. The narrators of this hadith, Muhammad bin Yala, Anbasa, Abdullah bin Nafi, are all weak, and it is not proven that another narrator, Nafi, heard the hadith from Sayyidah Umm Salama (RA).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ بن نافع اپنے والد کے حوالے سے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنے سے منع کیا ہے۔ اس روایت کے راوی محمد بن یعلیٰ ‘ عنبسہ ‘ عبداللہ بن نافع یہ سب ضعیف ہیں اور اس کے ایک اور راوی نافع کا سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے حدیث کا سماع ثابت نہیں ہے۔

1689

Sunan al-Daraqutni #1689

Da'if

حَدَّثَنَا النَّقَّاشُ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ ، ثنا خَالِدُ بْنُ الْهَيَّاجِ ، عَنْ أَبِيهِ ، بِذَلِكَ . وَصَفِيَّةُ لَمْ تُدْرِكِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

EnglishUnverified translation

This same tradition along with another chain of transmission is related to Safia bint Abu Ubayd from the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him), but this woman named Safia was not blessed with the time of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ صفیہ بنت ابوعبید کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے ‘ لیکن صفیہ نامی اس خاتون کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا زمانہ نصیب نہیں ہوا۔

1690

Sunan al-Daraqutni #1690

Sahih

قُرِئَ عَلَى أَبِي مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ: حَدَّثَكُمْ مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكَعَ فِي الصَّلاةِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَنْجِ عَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ، اللَّهُمَّ أَنْجِ سَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ، اللَّهُمَّ أَنْجِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ، اللَّهُمَّ أَنْجِ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ، اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَكَ عَلَى مُضَرَ، اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا عَلَيْهِمْ سِنِينَ كَسِنِينَ يُوسُفَ "، ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (RA) narrates that the Prophet (PBUH) went into Ruku during the prayer, then he raised his head and said this dua. O Allah! Save Ayyash bin Rabia! O Allah! Save Salma bin Hisham! O Allah! Give salvation to Waleed bin Waleed! O Allah! Save the weak Muslims! O Allah! Send down your harshness harmful (on the members of the tribe)! O Allah! In the time of Syedna Yusuf (peace be upon him), impose a famine on them! (O Allah!) Then the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) went into prostration.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے دوران رکوع میں گئے ‘ پھر آپ نے سر اٹھایا اور یہ دعا کی۔ اے اللہ! عیاش بن ربیعہ کو نجات عطاء کر! اے اللہ! سلمہ بن ہشام کو نجات عطاء کر! اے اللہ! ولیدبن ولید کو نجات عطاء کر! اے اللہ! کمزور مسلمانوں کو نجات عطاء کر! اے اللہ! اپنی سختی مضر (قبیلے کے افرادپر) نازل کر! اے اللہ! ان کے اوپر سیدنا یوسف (علیہ السلام) کے زمانے میں قحط سالی مسلط کر! (اے اللہ!) پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدے میں چلے گئے۔

1691

Sunan al-Daraqutni #1691

Sahih

وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، ثنا أَبُو عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، وَمُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ ، قَالَ: نا هشَامٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: لأُقَرِّبَنَّ لَكُمْ صَلاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَقْنُتُ فِي الرَّكْعَةِ الأَخِيرَةِ مِنْ صَلاةِ الظُّهْرِ، وَصَلاةِ الْعِشَاءِ الآخِرَةِ، وَصَلاةِ الصُّبْحِ، بَعْدَمَا يَقُولُ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، وَيَدْعُو لِلْمُؤْمِنِينَ وَيَلْعَنُ الْكُفَّارَ ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (RA) narrates, "I pray in a better way than all of you according to the way of the Prophet (PBUH)." The narrator narrates that Sayyiduna Abu Huraira (may God be pleased with him) in the last rak'ah of the Zuhr 'Isha prayer, "after reading Sama'Allah Liman Hamda, he used to recite Qunut and pray for the believers and curse the disbelievers."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں تم سب کے مقابلے میں زیادہ بہترطریقے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے طریقے کے مطابق نماز اداکرتاہوں۔ راوی بیان کرتے ہیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ظہر ‘ عشاء کی نماز میں آخری رکعت میں ”سمع اللہ لمن حمدہ پڑھنے کے بعد دعائے قنوت پڑھتے تھے اور اہل ایمان کے لیے دعا کرتے تھے اور کفارپرلعنت کیا کرتے تھے۔

1692

Sunan al-Daraqutni #1692

Da'if

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَبُو الأَزْهَرِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: مَا زَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْنُتُ فِي الْفَجْرِ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas bin Malik (RA) narrates that the Holy Prophet (PBUH) continued to recite Qunut in the Fajr prayer until he (PBUH) left this world.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلسل فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھتے رہے ‘ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

1693

Sunan al-Daraqutni #1693

Da'if

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا أبِي ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَنَتَ شَهْرًا يَدْعُوا عَلَيْهِمْ ثُمَّ تَرَكَهُ، وَأَمَّا فِي الصُّبْحِ فَلَمْ يَزَلْ يَقْنُتُ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا " . لَفْظُ النَّيْسَابُورِيِّ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas (may Allah be pleased with him) narrates that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) recited Qunut for a month, in which he prayed for harm for them (infidels), then he abandoned it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مہینہ دعائے قنوت پڑھی ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان (کفار) کے لیے دعائے ضرر کی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ترک کردیا ‘ جہاں تک صبح کی نماز کا تعلق ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا سے رخصت ہونے تک اس میں دعائے قنوت پڑھتے رہے۔

1694

Sunan al-Daraqutni #1694

Da'if

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى ، قَالا: ثنا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا، فَقَالَ: مَا زَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْنُتُ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا " ."

EnglishUnverified translation

Rabi bin Anas narrates that once I was sitting with Sayyiduna Anas bin Malik, may Allah be pleased with him, and said to him: The Prophet, may God bless him and grant him peace, recited Qunut for a month.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ربیع بن انس بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا ‘ ان سے یہ کہا: گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مہینے تک دعائے قنوت پڑھی ہے ‘ تو انہوں نے بتایا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کی نماز میں مسلسل دعائے قنوت پڑھتے رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

1695

Sunan al-Daraqutni #1695

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى ، ثنا أَبُو مَعْمَرٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثنا عَمْرٌو ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَزَلْ يَقْنُتُ بَعْدَ الرُّكُوعِ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ حَتَّى فَارَقْتُهُ " ، قَالَ: وَصَلَّيْتُ خَلْفَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَلَمْ يَزَلْ يَقْنُتُ بَعْدَ الرُّكُوعِ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ حَتَّى فَارَقْتُهُ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas bin Malik (RA) narrates that I have prayed following the example of the Prophet (PBUH) 'The Prophet (PBUH) kept reciting the Qunut after bowing in the morning prayer until I separated from him. (i.e. he left the world).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کی نماز میں رکوع کے بعد مسلسل دعائے قنوت پڑھتے رہے ‘ یہاں تک کہ میں آپ سے جداہو گیا سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے سیدنا عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں بھی نماز ادا کی ہے ‘ وہ بھی صبح کی نماز میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے یہاں تک کہ میں ان سے جدا ہوگیا (یعنی وہ دنیا سے رخصت ہوگئے)۔

1696

Sunan al-Daraqutni #1696

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ الْعَبْدِيُّ ، ثنا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعُمَرُ حَتَّى فَارَقْتُهُمَا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas (may Allah be pleased with him) narrates that I recited Dua Qunut following the example of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) and Sayyiduna Umar (may Allah be pleased with him) until I separated from them (i.e. they left this world).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں دعائے قنوت پڑھی ہے ‘ یہاں تک کہ میں ان دونوں حضرات سے جدا ہوگیا (یعنی وہ دنیا سے رخصت ہوگئے)۔

1697

Sunan al-Daraqutni #1697

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ الْمَكِّيُّ ، وَعَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، وَأَحْسَبُهُ وَرَابِعٌ حَتَّى فَارَقْتُهُمْ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas (may Allah be pleased with him) narrates that the Prophet, may Allah bless him and grant him peace, Sayyidna Abu Bakr, Sayyidna Umar and Sayyidna Uthman (the narrator says 'I think' he also mentioned the fourth Caliph) recited the Dua of Qunut, 'until I separated from them.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیدنا ابوبکر ‘ سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ (راوی کہتے ہیں ‘ میرا خیال ہے ‘ انہوں نے چوتھے خلیفہ کا بھی ذکر کیا تھا) نے دعائے قنوت پڑھی ہے ‘ یہاں تک کہ میں ان حضرات سے جدا ہوگیا۔

1698

Sunan al-Daraqutni #1698

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثنا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ الْمَكِّيُّ ، وَعَمْرٌو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ لِي أَنَسٌ : قَنَتُّ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ عُمَرَ حَتَّى فَارَقْتُهُمَا " ."

EnglishUnverified translation

Hasan Basri narrates that Sayyidna Anas (RA) said to me that I recited Dua Qunut following the example of the Prophet (PBUH) and Sayyidna Umar (RA) until I became separated from both of them.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حسن بصری بیان کرتے ہیں سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں د عائے قنوت پڑھی ہے یہاں تک کہ میں ان دونوں حضرات سے جدا ہوگیا۔

1699

Sunan al-Daraqutni #1699

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ أَبُو بَكْرٍ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الرَّسْعَنِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ ، ثنا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، وَعَمَّارٍ ، أَنَّهُمَا صَلَّيَا خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَنَتَ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ " ."

EnglishUnverified translation

Abu Tufail narrates this about Sayyidna Ali and Sayyidna Ammar (may Allah be pleased with them) that both of them prayed following the example of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) and the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) recited the Qunut supplication in the morning prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوطفیل ‘ سیدنا علی اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں ان دونوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی اور صبح کی نماز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعائے قنوت پڑھی۔

1700

Sunan al-Daraqutni #1700

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ ، عَنِ الْحَسَنِ، فِيمَنْ نَسِيَ الْقُنُوتَ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ، قَالَ: عَلَيْهِ سَجْدَتَا السَّهْوِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Hasan Basri says, "Whoever forgets to recite Qunut in the morning prayer, it is necessary to perform Sajdah on him."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا حسن بصری فرماتے ہیں ‘ جو شخص صبح کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنابھول جائے ‘ اس پر سجدہ سہو کرنا لازم ہوگا۔

1701

Sunan al-Daraqutni #1701

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، فِيمَنْ نَسِيَ الْقُنُوتَ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ، قَالَ: يَسْجُدُ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ " ."

EnglishUnverified translation

Saeed bin Abdulaziz says about this person, "Whoever forgets to recite the Qunoot prayer in the morning prayer, it is necessary to perform prostration on him."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید بن عبدالعزیز اس شخص کے بارے میں یہ فرماتے ہیں ‘ جو شخص صبح کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے ‘ اس پر سجدہ سہو کرنا لازم ہوگا۔

1702

Sunan al-Daraqutni #1702

Da'if

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى ، ثنا بَقِيَّةُ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْوِتْرِ رَكْعَتَيْنِ، وَهُوَ جَالِسٌ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى بِ أُمِّ الْقُرْآنِ وَإِذَا زُلْزِلَتْ، وَفِي الأُخْرَى بِ أُمِّ الْقُرْآنِ وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ " . وَقَالَ لَنَا أَبُو بَكْرٍ: هَذِهِ سُنَّةٌ، تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ الْبَصْرَةِ، وَحَفِظَهَا أَهْلُ الشَّامِ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas (may Allah be pleased with him) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to perform two rak'ahs after Witr, and he used to perform this rak'ah sitting down. Narrator Abu Bakr-Nami has stated that this is the method which the people of Basra are unique in imitating and the people of Syria have preserved it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر کے بعد دو رکعت ادا کرتے تھے ‘ یہ رکعت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر ادا کرتے تھے ‘ اس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلی رکعت میں سورة الفاتحہ ‘ سورۃ ۃ الزلزال ‘ جبکہ دوسری رکعت میں سورة الفاتحہ اور سورۃ الکافرون پڑھا کرتے تھے۔ ابوبکرنامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے یہ وہ طریقہ ہے ‘ جسے نقل کرنے میں اہل بصرہ منفرد ہیں اور اہل شام نے اسے محفوظ رکھا ہے۔

1703

Sunan al-Daraqutni #1703

حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الأَزْهَرِ بْنِ مُنْجَايَا السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُصَبِّحِ بْنِ هِلْقَامٍ الْبَزَّازُ ، حَدَّثَنَا أبِي ، ثنا قَيْسٌ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَا زَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْنُتُ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا " . خَالَفَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي حُرَّةَ، عَنْ سَعِيدٍ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas (RA) narrates that the Prophet (PBUH) kept reciting Qunut prayers until he left this world.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعائے قنوت پڑھتے رہے یہاں تک کہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔

1704

Sunan al-Daraqutni #1704

Da'if

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، ثنا شَبَابَةُ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَيْسَرَةَ أَبُو لَيْلَى ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي حُرَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ: أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: إِنَّ الْقُنُوتَ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ بِدْعَةٌ " ."

EnglishUnverified translation

Saeed bin Jubayr (RA) narrates, “I bear witness that I heard Sayyiduna Abdullah bin Abbas (RA) saying, ‘Reciting Qunut in the morning prayer is an innovation.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے ‘ صبح کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا بدعت ہے۔

1705

Sunan al-Daraqutni #1705

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ مَالِكٍ الأَسْكَافِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ ، فَلَقِيتُ عَمْرًا فَحَدَّثَنِي هَذَا الْحَدِيثَ، قَالَ: كُنَّا بِحَضْرَةِ مَاءٍ مَمَرَّ النَّاسِ، وَكَانَ تَمُرُّ بِنَا الرُّكْبَانُ فَنَسْأَلُهُمْ مَا هَذَا الأَمْرُ مَا لِلنَّاسِ؟ فَيَقُولُونَ: نَبِيُّ يَزْعُمُ أَنَّ اللَّهَ أَرْسَلَهُ وَأَنَّ اللَّهَ أَوْحَى إِلَيْهِ كَذَا وَكَذَا، فَجَعَلْتُ أَتَلَقَّى ذَلِكَ الْكَلامَ فَكَأَنَّمَا يُغْرِي فِي صَدْرِي بِغِرَاءٍ، يَقُولُ: أَحْفَظُهُ كَانَتِ الْعَرَبُ تَلَوَّمُ بِإِسْلامِهَا الْفَتْحَ، وَيَقُولُونَ: أَبْصَرُوهُ وَقَوْمَهُ، فَإِنْ ظَهْرَ عَلَيْهِمْ فَهُوَ نَبِيُّ صَادِقٌ، فَلَمَّا جَاءَنَا وَقْعَةُ الْفَتْحِ بَادَرَ كُلُّ قَوْمٍ بِإِسْلامِهِمْ، فَانْطَلَقَ أَبِي بِإِسْلامِ أَهْلِ حِوَائِنَا ذَلِكَ فَقَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَقَامَ عِنْدَهُ، فَلَمَّا أَقْبَلَ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلَقَّيْنَاهُ، فَلَمَّا رَآنَا قَالَ: جِئْتُكُمْ وَاللَّهِ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَقًّا، فَإِنَّهُ يَأْمُرُكُمْ بِكَذَا وَكَذَا، وَقَالَ: صَلُّوا صَلاةَ كَذَا فِي حِينِ كَذَا، وَصَلاةَ كَذَا فِي حِينِ كَذَا، وَصَلاةَ كَذَا فِي حِينِ كَذَا، فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَكُمْ أَحَدُكُمْ وَلْيَؤُمَّكُمْ أَكْثَرُكُمْ قُرْآنًا "، فَنَظَرُوا فِي أَهْلِ حِوَائِنَا ذَلِكَ، فَمَا وَجَدُوا أَحَدًا أَكْثَرَ مِنِّي قُرْآنًا مِمَّا كُنْتُ أَتَلَقَّى مِنَ الرُّكْبَانِ، فَقَدَّمُونِي بَيْنَ أَيْدِيهِمْ، وَأَنَا ابْنُ سَبْعِ سِنِينَ أَوْ سِتِّ سِنِينَ، فَكَانَتْ عَلَيَّ بُرْدَةٌ فِيهَا صِغَرٌ، فَإِذَا سَجَدْتُ تَقَلَّصَتْ عَنِّي، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْحَيِّ: أَلا تُغَطُّوا عَنَّا اسْتَ قَارِئِكُمْ، فَكَسَوْنِي قَمِيصًا مِنْ مَعْقَدِ الْبَحْرَيْنِ فَمَا فَرِحْتُ بِشَيْءٍ كَفَرَحِي بِذَلِكَ الْقَمِيصِ ."

EnglishUnverified translation

Abu Qalaba says: I met Sayyidna Amr, and he told me this hadith: We used to live in a place where there was water and it was a passage for people. Amr (may Allah be pleased with him) narrates that I kept remembering that word and it became firm in my heart. The common Arabs suspended their acceptance of Islam with the conquest of Makkah. They used to say that this Prophet and his people should be justified. If he prevails over his people, then he will be a true prophet. When we received the news of the conquest of Makkah, every nation hurried to accept Islam. He stayed with the Holy Prophet for some time. When he returned from serving the Holy Prophet, we went to meet him. When he saw us, he swore by Allah! I am coming to you from the true Messenger of Allah. He has ordered you to do this. He has said that this is how you should pray at this time. This is how you should pray at this time. This is how you should pray at this time. I was made to stand in front 'I was 6 or 7 years old at that time' 'I had a cloak which was small' I used to go to Sajdah and it was removed, so a woman of the tribe said: Why don't you people cover the back part of your Qari? Then the tribesmen gave me a shirt which was made of Bahraini cloth.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوقلابہ کہتے ہیں میری ملاقات سیدنا عمرو سے ہوئی ‘ تو انہوں نے مجھے یہ حدیث سنائی ہم لوگ ایسی جگہ رہتے تھے جہاں پانی موجود تھا اور وہ لوگوں کی گزرگاہ تھی ‘ ہمارے وہاں سے سوار گزرا کرتے تھے تو ہم ان سے اس بارے میں سوال کرتے تھے اور لوگوں کے رویے کے بارے میں پوچھا: کرتے تھے تو وہ بتاتے تھے کہ ایک صاحب ہیں جو یہ کہتے ہیں ‘ وہ نبی ہیں اور اللہ تعالیٰ ٰ نے انہیں مبعوث کیا ہے اور اللہ تعالیٰ ٰ نے ان کی طرف یہ یہ کلام وحی کیا ہے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں وہ کلام یاد کرتا رہا اور وہ میرے سینے میں پختہ ہوتارہا ‘ عام عربوں نے اسلام قبول کرنے کو فتح مکہ کے ساتھ معلق کردیا ‘ وہ یہ کہتے تھے کہ ان نبی اور ان کی قوم کا جائز ہ لو اگر یہ اپنی قوم پر غالب آگئے تو یہ سچے نبی ہوں گے ‘ جب فتح مکہ کی اطلاع ہمیں ملی توہرقوم نے اسلام قبول کرنے میں جلدی کی ‘ میرے والد بھی اسلام قبول کرنے کے لیے اپنے قبیلے کے ساتھ تھے ‘ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ‘ کچھ عرصہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس مقیم رہے ‘ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت سے واپس آئے تو ہم ان سے ملنے کے لیے گئے ‘ جب انہوں نے ہمیں دیکھا توبولے اللہ کی قسم! میں تمہارے پاس اللہ کے سچے رسول کی طرف سے آرہاہوں ‘ انہوں نے تمہیں اس بات کا حکم دیا ہے ‘ انہوں نے ارشاد فرمایا ہے تم نے اس طرح اس وقت میں نماز ادا کرنی ہے ‘ اس طرح اس وقت میں نماز ادا کرنی ہے ‘ اس طرح اس وقت میں نماز ادا کرنی ہے ‘ جب نماز کا وقت ہو جائے تو تم میں سے کوئی ایک شخص اذان دے اور جس کو سب سے زیادہ قرآن آتا ہو وہ تمہاری امامت کرے ‘ جب لوگوں نے ہمارے قبیلے میں تحقیق کی تو کسی بھی شخص کو مجھ سے زیادہ قرآن نہیں آتا تھا تو ان لوگوں نے مجھے آگے کھڑا کردیا ‘ میری عمر اس وقت ٦ سال یا ٧ سال تھی ‘ میری ایک چادر تھی جو چھوٹی تھی ‘ میں سجدے میں جاتا تھا تو وہ ہٹ جاتی تھی تو قبیلے کی ایک خاتون نے کہا: آپ لوگ اپنے قاری کے پیچھے والے حصے کو ڈھانپتے کیوں نہیں ہیں؟ پھر قبیلے والوں نے مجھے ایک قمیض سلواکردی جو بحرین کے کپڑے کی بنی ہوئی تھی، اس قمیض کے ملنے پر مجھے جتنی خوشی ہوئی ‘ اتنی کسی اور بات پر نہیں ہوئی تھی۔