Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 9 · Chapter 12

Zakah

بَابُ صِفَةِ صَلَاةِ الْخُسُوفِ وَالْكُسُوفِ وَهَيْئَتِهِمَاباب سورج گرہن اور چاندگرہن کی نماز کا طریقہ

11 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1786

Sunan al-Daraqutni #1786

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، ثنا الْوَلِيدُ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ نَمِرٍ الْيَحْصِبِيُّ أَنَّهُ سَأَلَ الزُّهْرِيَّ، فَقَالَ الزُّهْرِيُّ : أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَسَفَتِ الشَّمْسُ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا فَنَادَى: إِنَّ الصَّلاةَ جَامِعَةٌ " . قَالَ لَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ: هَذِهِ سُنَّةٌ تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ الْمَدِينَةِ، وَلَمْ يَرْوِهِ إِلا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ نَمِرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ النِّدَاءُ بِصَلاةِ الْكُسُوفِ . قَالَ الشَّيْخُ: تَابَعَهُ الأَوْزَاعِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Ayesha Siddiqa (RA) narrates that once the sun was eclipsed, the Prophet (PBUH) ordered a person to announce that the prayer would be performed in congregation. A narrator named Ibn Abi Dawud says that this is a Sunnah and the people of Madinah are unique in quoting it. A narrator named Abd al-Rahman has narrated this regarding Zuhri: "The eclipse prayer should be announced."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ایک مرتبہ سورج گرہن ہوگیا ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو حکم دیا ‘ اس نے اعلان کیا کہ نماز باجماعت ادا کی جائے گی۔ ابن ابی داؤد نامی راوی کہتے ہیں یہ سنت ہے اور اسے نقل کرنے میں اہل مدینہ منورہ منفرد ہیں زہری کے حوالے سے عبدالرحمن نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے ‘ نماز کسوف کے لیے اعلان کیا جائے۔

1787

Sunan al-Daraqutni #1787

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا عَمْرٌو ، قَالَ: ثنا الْوَلِيدُ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، مِثْلَهُ سَوَاءً.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated along with another document.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1788

Sunan al-Daraqutni #1788

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا أَبُو الْحَارِثِ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: كَسَفَتِ الشَّمْسُ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَقَامَ فَكَبَّرَ وَصَفَّ النَّاسَ وَرَاءَهُ، فَاقْتَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِرَاءَةً طَوِيلَةً، ثُمَّ كَبَّرَ فَرَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلا، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ "، ثُمَّ قَامَ فَاقْتَرَأَ قِرَاءَةً طَوِيلَةً هِيَ أَدْنَى مِنَ الْقِرَاءَةِ الأُولَى، ثُمَّ كَبَّرَ فَرَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلا وَهُوَ أَدْنَى مِنَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ، وَقَالَ: " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ "، ثُمَّ فَعَلَ فِي الرَّكْعَةِ الأُخْرَى مثل ذَلِكَ فَاسْتَكْمَلَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ، وَانْجَلَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ يَنْصَرِفَ ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that once in the blessed life of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) the sun was eclipsed. The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) went to the mosque. He recited Sama’Allah Laman Hamdah Rabbanna Wilk Al-Hamd and then he stood up and started reciting ‘but it was less than the previous recitation’ then after that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) performed a long bow saying Takbeer ‘but it was less than the first Ruk’ah’ then after that he recited Sama’Allah Laman Hamdah Rabbanna Wilk Al-Hamd’ then he did the same in the second Rak’at and he did it four times in these two Rak’ats. Bowed and prostrated four times. The sun had risen before the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) finished his prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ میں ایک مرتبہ سورج گرہن ہوگیا ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد تشریف لے گئے ‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے ‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تکبیر کہی ‘ لوگوں نے آپ کے پیچھے صف قائم کرلی ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طویل قرأت کی ‘ پھر آپ تکبیر کہتے ہوئے رکوع میں چلے گئے اور آپ نے طویل رکوع کیا ‘ پھر آپ نے رکوع سے سر اٹھایا اور سمع اللہ لمن حمدہ ربنا ولک الحمد پڑھا اور پھر آپ نے کھڑے ہو کرقرأت کرنا شروع کی ‘ لیکن یہ پہلے والی قرأت سے کم تھی ‘ پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تکبیر کہتے ہوئے طویل رکوع کیا ‘ لیکن یہ پہلے والے رکوع سے کم تھا ‘ پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سمع اللہ لمن حمدہ ربنا ولک الحمد پڑھا ‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کیا اور آپ نے ان دو رکعت میں چار مرتبہ رکوع کیا اور چار مرتبہ سجدہ کیا ‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز ختم کرنے سے پہلے سورج روشن ہوچکا تھا۔

1789

Sunan al-Daraqutni #1789

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثنا عَنْبَسَةُ ، ثنا يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: وَكَانَ كَثِيرُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، يُحَدِّثُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ ، كَانَ يُحَدِّثُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ، مثل حَدِيثِ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّى فِي كُلِّ رَكْعَةٍ رَكْعَتَيْنِ "."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas (RA) narrates that the Prophet (PBUH) performed the solar eclipse prayer. This hadith is narrated in the same way as it is narrated from the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) regarding Sayyida Aisha that she bowed twice in each rak'at.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورج گرہن کی نماز ادا کی ہے۔ یہ روایت اسی طرح منقول ہے ‘ جیسے سیدہ عائشہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے ‘ آپ نے ہر ایک رکعت میں دو مرتبہ رکوع کیا تھا۔

1790

Sunan al-Daraqutni #1790

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، أَخْبَرَنِي أبِي ، ثنا الأَوْزَاعِيُّ ، أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ قِرَاءَةً طَوِيلَةً يَجْهَرُ بِهَا "، يَعْنِي فِي صَلاةِ الْكُسُوفِ . قَالَ ابْنُ أَبِي دَاوُدَ: هَذِهِ سُنَّةٌ تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ الْمَدِينَةِ الْجَهْرُ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) recited long (in the solar eclipse prayer). A narrator named Ibn Abu Dawud narrates that the people of Madinah are unique in imitating reciting aloud.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (سورج گرہن کی نماز میں) طویل قرأت کی تھی ‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلند آواز میں قرأت کی تھی ‘ راوی کہتے ہیں اس سے مراد یہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورج گرہن کی نماز میں ایسا کیا تھا۔ ابن ابوداؤد نامی راوی بیان کرتے ہیں بلند آواز میں قرأت کرنے کو نقل کرنے میں اہل مدینہ منفرد ہیں۔

1791

Sunan al-Daraqutni #1791

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ النِّيلِيُّ ، ثنا ثَابِتُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو إِسْمَاعِيلَ الزَّاهِدُ ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ يَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas (may Allah be pleased with him) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) bowed eight times in four rak'ats in the lunar eclipse and solar eclipse prayers, and the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) recited in each rak'at.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاندگرہن اور سورج گرہن کی نماز میں چار رکعت میں آٹھ مرتبہ رکوع تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر ایک رکعت میں قرأت کی تھی۔

1792

Sunan al-Daraqutni #1792

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الزُّهْرِيُّ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ حَفْصٍ خَالُ النُّفَيْلِيِّ، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ وَقَرَأَ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى بِ الْعَنْكَبُوتِ، أَوِ الرُّومِ، وَفِي الثَّانِيَةِ بِ يَاسِينَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) bowed four times (in two rak'ahs) and prostrated himself four times during the solar eclipse and lunar eclipse prayers.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورج گرہن اور چاند گرہن کی نماز میں (دو رکعت میں) چار مرتبہ رکوع کیا تھا اور چار مرتبہ سجدہ کیا تھا ‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلی رکعت میں سورہ عنکبوت اور سورہ روم کی تلاوت کی تھی ‘ جبکہ دوسری رکعت میں سورة یسین کی تلاوت کی تھی۔

1793

Sunan al-Daraqutni #1793

Sahih

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الثَّلْجِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ ، ثنا بَكَّارُ بْنُ يُونُسَ أَبُو يُونُسَ الرَّامِي ، ثنا حُمَيْدٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ: كَسَفَتِ الشَّمْسُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ " . الْحَدِيثَ، وَقَالَ فِيهِ: " وَلَكِنَّ اللَّهَ إِذَا تَجَلَّى لِشَيْءٍ مِنْ خَلْقِهِ خَشَعَ لَهُ، فَإِذَا كَسَفَ وَاحِدٌ مِنْهُمَا فَصَلُّوا وَادْعُوا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Bakra (may Allah be pleased with him) narrates that the sun was eclipsed during the time of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). There is also this in this hadith: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) also said that when Allah Ta’ala manifests on something from His creation, it (bows) before Him with humility and humility.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سورج گرہن ہوگیا ‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سورج اور چاند یہ دونوں نشانیاں ہیں۔ اس روایت میں یہ بھی ہے ‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا جب اللہ تعالیٰ ٰ اپنی مخلوق میں سے کسی چیزپرتجلی کرتا ہے تو وہ اس کی بارگاہ میں خشوع و خضوع کے ساتھ (جھک جاتی ہے) تو جب ان دونوں میں سے کوئی ایک گرہن ہو جائے تو تم نماز اداکرو اور دعامانگو۔

1794

Sunan al-Daraqutni #1794

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا عِيسَى بْنُ شَاذَانَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ الْبُنَانِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ الطَّاحِيُّ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ إِذَا تَجَلَّى لِشَيْءٍ مِنْ خَلْقِهِ خَشَعَ لَهُ " . تَابَعَهُ نُوحُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Bakrah (RA) narrates that the Holy Prophet (SAW) said that when Allah Ta'ala manifests for something from among His creatures, it bows before Him. The same tradition is narrated with another document.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے جب اللہ تعالیٰ ٰ اپنی مخلوق میں سے کسی چیز کے لیے تجلی فرماتا ہے تو وہ اس کی بارگاہ میں جھک جاتی ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ساتھ بھی منقول ہے۔

1795

Sunan al-Daraqutni #1795

حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الإِصْطَخْرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَوْفَلٍ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شِمْرٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، قَالَ: إِنَّ لَمَهْدِيِّنَا آيَتَيْنِ لَمْ تَكُونَا مُنْذُ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ، يَنْخَسِفُ الْقَمَرُ لأَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ، وَتَنْكَسِفُ الشَّمْسُ فِي النِّصْفِ مِنْهُ، وَلَمْ تَكُونَا مُنْذُ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ " ."

EnglishUnverified translation

Muhammad bin Ali (may he refer to Imam Muhammad al-Baqir, may Allah be pleased with him) says that there are two signs of our Mahdi that have never occurred after the creation of the heavens and the earth: the eclipse of the moon on the first night of Ramadan and the eclipse of the sun on the fifteenth day of the month when Allah created the heavens and the earth.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن علی (اس سے مراد امام محمد الباقر رضی اللہ عنہ ہوسکتے ہیں) فرماتے ہیں ہمارے مہدی کی دونشانیاں ہیں جو آسمان و زمین کی تخلیق کے بعد کبھی رونما نہیں ہوئیں ‘ وہ رمضان کی پہلی رات میں چاند گرہن ہونا اور پندرھویں تاریخ کو سورج گرہن ہونا آسمان و زمین کو جب اللہ تعالیٰ ٰ نے پیدا کیا ‘ تو اس وقت سے لے کر اب تک (اس تاریخ میں یہ دونوں گرہن نہیں ہوئے)۔

1796

Sunan al-Daraqutni #1796

Sahih

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالا: نا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لا يَنْخَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلا لِحَيَاتِهِ، وَلَكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهَا فَصَلُّوا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) narrates the saying of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) that the sun and the moon are the signs of Allah Almighty.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں سورج اور چاند اللہ تعالیٰ ٰ کی دونشانیاں ہیں ‘ یہ دونوں کسی کے مرنے یا کسی کے پیدا ہونے کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے ‘ یہ اللہ تعالیٰ ٰ کی نشانیاں ہیں ‘ جب تم ان دونوں کو (گرہن کی حالت میں) دیکھو تو نماز (کسوف) اداکرو۔