Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 8 · Chapter 5

Funerals

بَابٌ: فِي الرَّكْعَتَيْنِ إِذَا جَاءَ الرَّجُلُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُباب: جب کوئی شخص آئے امام خطبہ دے رہاہو ‘ اس وقت دو رکعت ادا کرنا

13 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1610

Sunan al-Daraqutni #1610

Sahih

ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ الْمُقَوِّمُ ، ثنا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ يَعْنِي أَبَا سُفْيَانَ ، أنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَجَلَسَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ بِوَجْهِهِ، فَقَالَ: إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْجُمُعَةِ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ يَتَجَوَّزُ فِيهِمَا " ."

EnglishUnverified translation

: 1592 Sayyidna Jabar bin Abdullah (RA) narrates: Sayyidna Salik Ghatfani (RA) came, the Prophet (PBUH) was delivering the sermon on Friday. If you are giving a sermon, then that person should perform two rak'ahs and perform them briefly.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: 1592 سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ آئے ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت جمعے کے دن خطبہ دے رہے تھے ‘ وہ صاحب نماز ادا کرنے سے پہلے ہی بیٹھ گئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ہدایت کی کہ وہ دو رکعت اداکریں ‘ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا چہرہ مبارک لوگوں کی طرف پھیرا اور ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص جمعے کی نماز کے لیے آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہاہو ‘ تو اس شخص کو چاہیے کہ وہ دو رکعت ادا کرلے اور انہیں مختصر اداکرے۔“

1611

Sunan al-Daraqutni #1611

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ثنا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ فَجَلَسَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ لِيَجْلِسْ " ."

EnglishUnverified translation

: 1593 Sayyidna Jabir (RA) narrates: Sayyidna Salik Ghatfani (RA) came. The Prophet (PBUH) was giving a sermon to the people at that time. He sat down. The Prophet (PBUH) said: When a person comes on Friday and the Imam is giving a sermon at that time, that person should perform two short rak'ahs and then sit down.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: 1593 سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ آئے ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے ‘ وہ بیٹھ گئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی شخص جمعہ کے دن آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہاہو ‘ تو وہ شخص دومختصر رکعت ادا کرلے اور پھر بیٹھے۔

1612

Sunan al-Daraqutni #1612

حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْغَزِّيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، وَعَبَّاسٌ التَّرْقُفِيُّ ، قَالُوا: نا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ سُلَيْكٍ الْغَطَفَانِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ وَلْيَتَجَوَّزْ فِيهِمَا " ."

EnglishUnverified translation

: 1594 Sayyidna Jabir (RA) narrates: Sayyidna Salik Ghatfani (RA) narrated this: The Prophet (PBUH) said: When someone from among you comes and the Imam is delivering the sermon, he should perform two short rak'ahs and perform them quickly.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: 1594 سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: جب تم میں سے کوئی شخص آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہاہو ‘ تو وہ شخص دومختصررکعت اداکرے اور انہیں جلدی اداکرے۔

1613

Sunan al-Daraqutni #1613

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ، يَقُولُ: إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ أَوْ قَدْ خَرَجَ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ " ."

EnglishUnverified translation

: 1595 Sayyidna Jabar bin Abdullah (RA) narrates: I heard the Prophet (PBUH) saying this during the sermon: When a person from among you comes and the Imam is delivering the sermon at that time, the narrator has this doubt.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: 1595 سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خطبے کے دوران یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: جب تم میں سے کوئی شخص آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہاہو راوی کا یہ شک ہے ‘ شاید یہ الفاظ ہیں ‘ امام آچکاہو ‘ تو وہ شخص دو رکعت ادا کرلے۔

1614

Sunan al-Daraqutni #1614

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ رَاشِدٍ ، قَالا: نا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، ثنا عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ " . قُلْتُ لِعَمْرٍو: أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ جَابِرٍ؟ قَالَ: نَعَمْ."

EnglishUnverified translation

: 1596 Sayyidna Jabar bin Abdullah (RA) narrates the saying of the Holy Prophet (SAW): When a person comes and the Imam is delivering the sermon at that time, then that person performs two rak'ahs. So he replied: Yes!

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: 1596 سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جب کوئی شخص آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہاہو ‘ تو وہ شخص دو رکعت ادا کرلے راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے استاد عمرو سے دریافت کیا کہ آپ نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی زبانی یہ حدیث سنی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں!۔

1615

Sunan al-Daraqutni #1615

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ ، ثنا أَبُو زَيْدٍ الْهَرَوِيُّ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ " ."

EnglishUnverified translation

: 1597 Sayyiduna Jabir (may Allah be pleased with him) narrates: The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said this: (The narrator doubts, perhaps these are the words:) The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said this while giving a sermon: When a person comes and the Imam is giving a sermon at that time, and that person should perform two rak'ahs.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: 1597 سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے ‘ (راوی کو شک ہے ‘ شاید یہ الفاظ ہیں:) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی: جب کوئی شخص آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہاہو ‘ و وہ شخص دو رکعت ادا کرلے۔

1616

Sunan al-Daraqutni #1616

حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ، فَقَالَ: إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ " ."

EnglishUnverified translation

: 1598 Sayyiduna Jabir Radiyallahu Anhu narrates: The Holy Prophet, may God bless him and grant him peace, said this while giving a sermon: "When a person comes and the Imam is giving a sermon at that time, that person should perform two rak'ahs."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: 1598 سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کوئی شخص آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہاہو، تو وہ شخص دو رکعت ادا کرلے۔“

1617

Sunan al-Daraqutni #1617

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الصَّوَّافُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، وَسُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا ، يَقُولُ: بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ، وَقَالَ: إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ " ."

EnglishUnverified translation

: 1599 Sayyiduna Jabir (may Allah be pleased with him) narrates: One day the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) was giving a sermon on Friday, while a person came in and the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) instructed him to pray two rak'ahs.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: 1599 سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے ‘ اسی دوران ایک شخص اندر آیاتو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ہدایت کی کہ دو رکعت ادا کرلے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہاہو ‘ تو وہ شخص دو رکعت ادا کرلے۔“

1618

Sunan al-Daraqutni #1618

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصُّورِيُّ ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَبْدِيُّ ، ثنا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ مِنْ قَيْسٍ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُمْ فَارْكَعْ رَكْعَتَيْنِ، وَأَمْسَكَ عَنِ الْخُطْبَةِ حَتَّى فَرَغَ مِنْ صَلاتِهِ " . أَسْنَدَهُ هَذَا الشَّيْخُ عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَبْدِيُّ، عَنِ مُعْتَمِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ وَوَهِمَ فِيهِ، وَالصَّوَابُ عَنِ مُعْتَمِرٍ، عَنْ أَبِيهِ مُرْسَلٌ، كَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَغَيْرُهُ، عَنِ مُعْتَمِرٍ."

EnglishUnverified translation

: 1600 Narrated Anas: A man from the tribe of Qays entered (the mosque). The Prophet, may God bless him and grant him peace, was giving a sermon at that time. It is correct: this Mu'tamarnami has been transmitted as a messenger tradition with reference to the narrator's father, but Imam Ahmad bin Hanbal has narrated it in the same way.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: 1600 سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قیس قبیلے کا ایک شخص (مسجد میں) داخل ہوا ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت خطبہ دے رہے تھے ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم اٹھو اور دو رکعت ادا کرلو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے خطبے کو روک لیا ‘ یہاں تک کہ وہ نماز سے فارغ ہوگیا اس روایت کو اسی طرح سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی گئی ہے ‘ تاہم راوی کو اس میں وہم ہوا ہے ‘ درست یہ ہے: یہ معتمرنامی راوی کے والد کے حوالے سے مرسل روایت کے طور پر منقول ہے ‘ تاہم امام أحمد بن حنبل نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے۔

1619

Sunan al-Daraqutni #1619

مرسل صحيح

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَالَ: يَا فُلانُ، أَصَلَّيْتَ؟ "، قَالَ: لا، قَالَ: " فَصَلِّ "، ثُمَّ انْتَظَرَهُ حَتَّى صَلَّى ."

EnglishUnverified translation

: 1601 Mu'tamar narrates this statement of his father: A person came (inside the mosque) while the Prophet (peace be upon him) was giving a sermon. Have you prayed? He said: No! Then the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: So you should pray. Then the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) kept waiting for him until he prayed.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: 1601 معتمر اپنے والدکا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص (مسجد کے اندر) آیا ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت خطبہ دے رہے تھے ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت کیا: اے فلاں! تم نے نماز ادا کرلی ہے؟ اس نے عرض کی: نہیں! تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو تم نماز ادا کرلو ‘ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کا انتظار کرتے رہے یہاں تک کہ اس نے نماز ادا کرلی۔

1620

Sunan al-Daraqutni #1620

Sahih

ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا أبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ مُجَاهِدِ بْنِ جَبْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: دَخَلَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ارْكَعْ رَكْعَتَيْنِ وَلا تَعُدْ لِمِثْلِ هَذَا "، قَالَ: فَرَكَعَهُمَا ثُمَّ جَلَسَ ."

EnglishUnverified translation

: 1602 Sayyidna Jabir bin Abdullah Radi Allahu Anhu narrates: On Friday, Sayyidna Salik Ghatfani (Radi Allahu Anhu) entered (inside the mosque) and the Prophet, may God bless him and grant him peace, said to him: Pray two rak'ats and do not do it again.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: 1602 سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جمعہ کے دن سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ (مسجد کے اندر) داخل ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم دو رکعت ادا کرلو اور دوبارہ ایسا نہیں کرنا (نماز پڑھے) راوی بیان کرتے ہیں: تو انہوں نے وہ دو رکعت ادا کی اور پھر بیٹھے۔

1621

Sunan al-Daraqutni #1621

Da'if

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أَمَرَهُ أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ أَمْسَكَ عَنِ الْخُطْبَةِ حَتَّى فَرَغَ مِنْ رَكْعَتَيْهِ، ثُمَّ عَادَ إِلَى خُطْبَتِهِ " . هَذَا مُرْسَلٌ لا تَقُومُ بِهِ الْحُجَّةُ، وَأَبُو مَعْشَرٍ اسْمُهُ نَجِيحٌ، وَهُوَ ضَعِيفٌ."

EnglishUnverified translation

: 1603 Muhammad bin Qays (may Allah be pleased with him) narrates: When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) instructed him to pray two rak'ahs, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) stopped the sermon until he had finished two rak'ahs, then the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) continued his sermon.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: 1603 محمد بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں دو رکعت ادا کرنے کی ہدایت کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبے کو روک دیا ‘ یہاں تک کہ وہ دو رکعت پڑھ کر فارغ ہوئے تو پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے خطبے کو جاری رکھا یہ روایت مرسل ہے اور اسے دلیل کے طورپر پیش نہیں کیا جاسکتا ہے اس روایت کا راوی ابومعتمرجس کا نام نجیح ہے اور یہ راوی ضعیف ہے۔

1622

Sunan al-Daraqutni #1622

Da'if

ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، ثنا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنِي أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَمَرَهُ أَنْ يُصَلِّيَ أَمْسَكَ عَنِ الْخُطْبَةِ حَتَّى فَرَغَ " . هَذَا أَيْضًا مُرْسَلٌ، وَأَبُو مَعْشَرٍ ضَعِيفٌ، وَاسْمُهُ نَجِيحٌ."

EnglishUnverified translation

: 1604 Muhammad bin Qays (may Allah be pleased with him) narrates: When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) instructed him to pray this prayer, he stopped his sermon until he had finished praying.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: 1604 محمد بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب انہیں یہ نماز پڑھنے کی ہدایت کی تو آپ نے اپنے خطبے کو روک دیایہاں تک کہ وہ صاحب نماز پڑھ کر فارغ ہوگئے یہ روایت بھی مرسل ہے اور ابومعتمر نامی راوی ضعیف ہے ‘ اس کا نام نجیح ہے۔