Sunan al-Daraqutni #1378
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِحْدَى صَلاتِي الْعَشِيِّ الظُّهْرِ أَوِ الْعَصْرِ، قَالَ: فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ قَامَ إِلَى خَشَبَةٍ فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ فَوَضَعَ يَدَيْهِ عَلَيْهَا إِحْدَاهُمَا عَلَى الأُخْرَى يُعْرَفُ فِي وَجْهِهِ الْغَضَبُ، ثُمَّ خَرَجَ سَرَعَانُ النَّاسِ وَهُمْ يَقُولُونَ: قُصِرَتِ الصَّلاةُ قُصِرَتِ الصَّلاةُ، وَفِي النَّاسِ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ فَهَابَاهُ أَنْ يُكَلِّمَاهُ، فَقَامَ رَجُلٌ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَمِّيهِ: ذَا الْيَدَيْنِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَسِيتَ أَمْ قُصِرَتِ الصَّلاةُ، فَقَالَ: لَمْ أَنْسَ وَلَمْ تُقْصَرِ الصَّلاةُ "، قَالَ: بَلْ نَسِيتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْقَوْمِ، فَقَالَ: " أَصَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ؟ "، فَأَوْمَئُوا، أَيْ نَعَمْ، فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَقَامِهِ فَصَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ الْبَاقِيَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ كَبَّرَ وَسَجَدَ مثل سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ، ثُمَّ رَفَعَ وَكَبَّرَ . فَقِيلَ لِمُحَمَّدٍ: ثُمَّ سَلَّمَ فِي السَّهْوِ، قَالَ: لَمْ أَحْفَظْ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَلَكِنْ نُبِّئْتُ أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ، قَالَ: " ثُمَّ سَلَّمَ " ."
EnglishUnverified translation
Sayyiduna Abu Huraira (may Allah be pleased with him) narrates: Once the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) led us the Zuhr prayer or perhaps the Asr prayer. Yes, the prayer has been shortened, Sayyidna Abu Bakr and Sayyidna Umar were also present, but they did not have the courage to address the Holy Prophet, may God bless him and grant him peace. The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, "Neither have I forgotten, nor has the prayer been shortened." He said, "O Messenger of Allah, perhaps you have forgotten." So the people indicated yes: The Prophet returned to his place and after offering the remaining two rak'ats, he returned the salam, then he prostrated like the normal prostrations or a little longer than that while saying the Takbeer, then he raised his head and said the Takbeer. A narrator named Muhammad was asked: Did the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) greet before prostrating himself? So he replied, "I do not remember these words regarding Sayyidna Abu Huraira, but I have been told this: Sayyidna Imran bin Hussain, may Allah be pleased with him, has narrated this: Then the Prophet, may God bless him and grant him peace, greeted him.
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ظہر یاشاید عصر کی نماز پڑھائی، راوی بیان کرتے ہیں: آپ نے دو رکعت پڑھانے کے بعد سلام پھیر دیا، پھر آپ مسجد کے اگلے حصے میں موجود لکڑی کے پاس کھڑے ہوئے آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اس پر رکھ دیے، آپ نے ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ کے اوپر رکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے سے ناراضگی کا اظہار ہورہا تھا جلد باز لوگ مسجد سے باہر چلے گئے وہ یہ کہہ رہے تھے نماز مختصر ہوگئی ہے نماز مختصر ہوگئی ہے، حاضرین میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، لیکن انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مخاطب کرنے کی جرات نہیں ہوئی ایک شخص کھڑا ہوا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ذوالیدین (دوہاتھوں والا) کا نام دیا تھا اس شخص نے عرض کی: یارسول اللہ آپ بھول گئے تھے یانماز مختصر ہوگئی ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا، نہ تو میں بھولا ہوں اور نہ ہی نماز مختصر ہوئی ہے، اس نے عرض کیا یارسول اللہ شاید آپ بھول گئے تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حاضرین کی طرف دیکھا اور دریافت کیا: کیا ذوالیدین ٹھیک کہہ رہا ہے؟ تو لوگوں نے اشارہ کیا جی ہاں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس اپنی جگہ تشریف لائے اور آپ نے بقیہ دو رکعت پڑھانے کے بعد پھر سلام پھیرا، پھر آپ نے تکبیر کہتے ہوئے عام سجدوں کی طرح یا اس سے کچھ زیادہ طویل سجدہ کیا، پھر آپ نے سر اٹھایا اور تکبیر کہی۔ محمد نامی راوی سے دریافت کیا گیا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ سہو کرنے سے پہلے سے سلام پھیرا تھا؟ تو انہوں نے جواب دیا مجھے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ الفاظ یاد نہیں ہیں البتہ مجھے یہ بات بتائی گئی ہے: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے یہ بات نقل کی ہے: پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام پھیرا۔