Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 3 · Chapter 40

Prayer

بَابُ التَّأْمِينِ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَالْجَهْرِ بِهَاباب: نماز کے دوران سورة فاتحہ کے بعد آمین کہنا: اسے بلند آواز سے کہنا

8 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1267

Sunan al-Daraqutni #1267

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ ، ثنا وَكِيعٌ ، وَالْمُحَارِبِيُّ ، قَالا: ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ حُجْرٍ أَبِي الْعَنْبَسِ وَهُوَ ابْنُ عَنْبَسٍ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا قَالَ: غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، قَالَ: آمِينَ "، يَمُدُّ بِهَا صَوْتَهُ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذِهِ سُنَّةٌ، تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ الْكُوفَةِ، هَذَا صَحِيحٌ وَالَّذِي بَعْدَهُ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Wail bin Hajar (RA) narrates: I heard the Prophet (PBUH) say this: When the Imam recites "Ghira al-Maghdoob 'Alihim Wala Al-Dhaaleen" he should say Amen and draw the voice in it. Narrator Abu Bakr-Nami states that this is a Sunnah. The people of Kufa are unique in quoting this tradition. This tradition is authentic and the tradition after it is also authentic.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے جب امام '' غیرالمغضوب علیھم ولاالضآلین '' پڑھے تو وہ آمین کہے اور اس میں آواز کو کھینچے۔ ابوبکرنامی راوی بیان کرتے ہیں ایساکرناسنت ہے اس روایت کو نقل کرنے میں اہل کوفہ منفرد ہیں یہ روایت مستند ہے اور اس کے بعد والی روایت بھی مستند ہے۔

1268

Sunan al-Daraqutni #1268

Sahih

حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ حُجْرٍ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ صَوْتَهُ بِآمِينَ "، إِذَا قَالَ: غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7 ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Wail bin Hajar (RA) narrates: He heard the Prophet (PBUH) say Amen loudly when he recited "Ghira al-Maghdoob (Alaihi Hum Wala Al-Dhaaleen)".

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلند آواز میں آمین کہتے ہوئے سنا ہے جب آپ نے '' غیرالمغضوب علیہ ھم والاالضالین '' پڑھا تھا۔

1269

Sunan al-Daraqutni #1269

Sahih

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سَلَمَةَ ، عَنْ حُجْرِ بْنِ عَنْبَسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَرَأَ: غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، قَالَ: آمِينَ "، وَمَدَّ بِهَا صَوْتَهُ . قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: أَشَدُّ شَيْءٍ فِيهِ أَنَّ رَجُلا كَانَ يَسْأَلُ سُفْيَانَ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَأَظُنُّ سُفْيَانَ تَكَلَّمَ بِبَعْضِهِ، خَالَفَهُ شُعْبَةُ فِي إِسْنَادِهِ وَمَتْنِهِ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Wail bin Hajar (may Allah be pleased with him) narrates: I recited the curse of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). One of the narrators of this tradition, Abd al-Rahman, says: What is more serious about this is that a person (another narrator of this tradition) inquired about it from Sufyan, so I think that Sufyan spoke about some part of it and this person spoke about another part.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوسنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے، غیرالمغضوب علیہم ولاالضالین، پڑھا تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آمین کہا: آپ نے اس میں آواز کو کھینچا (یعنی بلند کیا)۔ اس روایت کے ایک راوی عبدالرحمن کہتے ہیں: اس بارے میں زیادہ شدید یہ ہے ایک شخص نے (اس روایت کے دوسرے راوی) سفیان سے اس کے بارے میں دریافت کیا، تو میرا یہ خیال ہے سفیان نے اس کے بعض حصے کے بارے میں کلام کیا اور اس شخص نے دوسرے حصے کے بارے میں کلام کیا شعبہ نامی راوی نے اس کی سند اور متن میں اختلاف نقل کیا ہے۔

1270

Sunan al-Daraqutni #1270

Sahih

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا أَبُو الأَشْعَثِ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ حُجْرِ أَبِي الْعَنْبَسِ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، ثنا وَائِلٌ ، أَوْ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُهُ حِينَ قَالَ: غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، قَالَ: آمِينَ "، وَأَخْفَى بِهَا صَوْتَهُ، وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى، وَسَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ . كَذَا قَالَ شُعْبَةُ: وَأَخْفَى بِهَا صَوْتَهُ، وَيُقَالُ: إِنَّهُ وَهِمَ فِيهِ لأَنَّ سُفْيَانَ الثَّوْرِيَّ، وَمُحَمَّدَ بْنَ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ وَغَيْرَهُمَا، رَوَوْهُ عَنْ سَلَمَةَ، فَقَالُوا: وَرَفَعَ صَوْتَهُ بِآمِينَ، وَهُوَ الصَّوَابُ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Wail bin Hajar (RA) narrates: I prayed following the example of the Holy Prophet (SAW). A narrator named Shuba has narrated these words: The Prophet, may God bless him and grant him peace, said Amen to the earth.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوسنا، جب آپ نے، غیرالمغضوب علیہم ولاالضالین، پڑھا تو آپ نے آمین کہا: آپ نے اس کو اپنی آواز کو پست رکھا نماز کے دوران آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دایاں دست مبارک بائیں ہاتھ پر رکھا تھا اور آپ نے دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرا۔ شعبہ نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پست آوا زمین آمین کہی تھی ایک قول کے مطابق اس روایت میں انہیں وہم ہوا ہے کیونکہ دیگر راویوں نے اسے سلمہ نامی راوی کے حوالے سے نقل کیا ہے اور یہی بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلند آواز میں آمین کہی تھی اور یہی روایت درست ہے۔

1271

Sunan al-Daraqutni #1271

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي شُعَيْبٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَلَمَّا قَالَ: وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، قَالَ: آمِينَ "، مَدَّ بِهَا صَوْتَهُ . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Wail bin Hajar (RA) narrates: I prayed following the example of the Prophet (PBUH) when the Prophet (PBUH) recited Wala al-Dhaaleen, the Prophet (PBUH) said Amen: and the Prophet (PBUH) raised his voice in it. This hadith is authentic.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے، ولاالضالین، پڑھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آمین کہا: اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں آواز کو بلند کیا اس حدیث کی سند صحیح ہے۔

1272

Sunan al-Daraqutni #1272

Da'if

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الدَّقَّاقُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ مَنْصُورِ أَبُو مَنْصُورٍ ، ثنا بَحْرٌ السِّقَاءُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَالَ: وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، قَالَ: آمِينَ "، وَرَفَعَ بِهَا صَوْتَهُ ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) narrates: When the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) recited Wala al-Zaaleen, he would say Amen and say it loudly.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب، ولاالضالین، پڑھتے تھے تو آمین کہتے تھے اور بلند آواز میں کہتے تھے۔

1273

Sunan al-Daraqutni #1273

Hasan

وَعَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ . بَحْرٌ السِّقَاءُ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

This same hadith along with another chain of transmission has been narrated from the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) on the authority of Sayyidina Abu Huraira. The narrator of the previous tradition, Bahr, is weak in trust.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے۔ سابقہ روایت کا راوی بحر ثقہ ضعیف ہے۔

1274

Sunan al-Daraqutni #1274

Hasan

ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَالِمٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، وَسَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَةِ أُمِّ الْقُرْآنِ رَفَعَ صَوْتَهُ، وَقَالَ: آمِينَ " . هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (RA) narrates: When the Prophet (PBUH) finished reciting Surah Al-Fatiha, he used to say Amen in a loud voice.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سورة فاتحہ پڑھ کر فارغ ہوتے تھے تو بلند آواز میں آمین کہتے تھے اس روایت کی سند، حسن، ہے۔