Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 3 · Chapter 39

Prayer

39.باب: نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان \ امام کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے\"۔"

13 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1254

Sunan al-Daraqutni #1254

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ ، وشَاذَانُ ، وأَبُو غَسَّانَ ، قَالُوا: نا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ جَابِرٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated along with another document.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1255

Sunan al-Daraqutni #1255

Da'if

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْقَاضِي ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِيُّ ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ الأَصْبَهَانِيِّ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: مَنْ قَرَأَ خَلْفَ الإِمَامِ فَقَدْ أَخْطَأَ الْفِطْرَةَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) says that whoever recites after the imam has violated the Sunnah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں جو شخص امام کی اقتداء میں قرات کرے اس نے سنت کی خلاف ورزی کی ہے۔

1256

Sunan al-Daraqutni #1256

Hasan

حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ، ثنا الْحَسَّانِيُّ، ثنا وَكِيعٌ، مِثْلَهُ . خَالَفَهُ قَيْسٌ، وَابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنِ ابْنِ الأَصْبَهَانِيِّ، ولا يَصِحُّ إِسْنَادُهُ.

EnglishUnverified translation

This tradition is also narrated along with another document, but its document is not authentic.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے تاہم اس کی سند مستند نہیں ہے۔

1257

Sunan al-Daraqutni #1257

Da'if

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ، ثنا عَمِّي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا قَيْسٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَصْبَهَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: مَنْ قَرَأَ خَلْفَ الإِمَامِ فَقَدْ أَخْطَأَ الْفِطْرَةَ " . خَالَفَهُ ابْنُ أَبِي لَيْلَى، فَقَالَ: عَنِ ابْنِ الأَصْبَهَانِيِّ، عَنِ الْمُخْتَارِ، عَنْ عَلِيٍّ وَلا يَصِحُّ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) says: The person who recites following the lead of the Imam has violated the Sunnah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: جو شخص امام کی اقتداء میں قرات کرتا ہے اس نے سنت کی خلاف ورزی کی۔

1258

Sunan al-Daraqutni #1258

Da'if

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْمُنْذِرِ مِنْ أَصْلِ كِتَابِ أَبِيهِ، ثنا أبِي، ثنا قَيْسٌ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: مَنْ قَرَأَ خَلْفَ الإِمَامِ فَقَدْ أَخْطَأَ الْفِطْرَةَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) says: The person who recites following the lead of the Imam has violated the Sunnah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: جو شخص امام کی اقتداء میں قرات کرتا ہے اس نے سنت کی خلاف ورزی کی یہی روایت ایک اور حوالے سے منقول ہے تاہم یہ مستند نہیں ہے۔

1259

Sunan al-Daraqutni #1259

Da'if

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ سَلَمَةَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، وأَبُو شِهَابٍ ، وَالْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَصْبَهَانِيِّ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عَلِيًّا ، قَالَ: إِنَّمَا يَقْرَأُ خَلْفَ الإِمَامِ مَنْ لَيْسَ عَلَى الْفِطْرَةِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) says that a person who does not follow the Sunnah will recite in the example of the Imam.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں امام کی اقتداء میں وہ شخص قرات کرے گا جو سنت پر عمل پیرا نہ ہو۔

1260

Sunan al-Daraqutni #1260

Da'if

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا الصَّاغَانِيُّ، ثنا أَبُو النَّضْرِ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَخْبَرَنِي رَجُلٌ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ، يُحَدِّثُ عنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: يَكْفِيكَ قِرَاءَةُ الإِمَامِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) says: Reciting the Imam's recitation is sufficient for you.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: تمہارے لیے امام کا قرات کرنا کافی ہے۔

1261

Sunan al-Daraqutni #1261

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ، ثنا آدَمُ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، أَخْبَرَنِي رَجُلٌ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ، يُحَدِّثُ عَنْ عَلِيٍّ، مِثْلَهُ.

EnglishUnverified translation

The same hadith has been narrated along with another chain of transmission on the authority of Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے۔

1262

Sunan al-Daraqutni #1262

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، وَغَيْرُهُ، قَالُوا: نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، ثنا أَبُو الزَّاهِرِيَّةِ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفِي كُلِّ صَلاةٍ قِرَاءَةٌ؟ قَالَ: نَعَمْ "، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ: وَجَبَتْ هَذِهِ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكُنْتُ أَقْرَبَ الْقَوْمِ إِلَيْهِ: " مَا أَرَى الإِمَامَ إِذَا أَمَّ الْقَوْمَ إِلا كَفَاهُمْ " . كَذَا قَالَ وَهُوَ وَهْمٌ مِنْ زَيْدِ بْنِ الْحُبَابِ، وَالصَّوَابُ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: " مَا أَرَى الإِمَامَ إِلا قَدْ كَفَاهُمْ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Dardaa (RA) narrates: The Prophet (PBUH) was asked: Will recitation be recited in every prayer? He said: Yes! So one of the Ansar said: So it became obligatory (says the narrator). The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) addressed me and said, because I was sitting closest to the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) among those present. The narrator has narrated it in the same way, but the narrator of Zaydnam is delusional in it (the correct form of the previous tradition is this).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا: کیا ہر نماز میں قرات کی جائے گی؟ آپ نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! تو انصار میں سے ایک شخص نے عرض کی: تو یہ واجب ہوگئی (راوی کہتے ہیں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا میں کیونکہ حاضرین میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیادہ قریب بیٹھا ہوا تھا، (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا) امام جب لوگوں کو نماز پڑھا رہا ہو تو اس کا قرات کرنا ہی ان لوگوں کے لیے کافی ہوگا۔ راوی نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے تاہم زیدنامی راوی کو اس میں وہم ہوا ہے (سابقہ روایت کی درست شکل یہ ہے) سیدنا ابودرداء نے یہ بات ارشاد فرمائی: میں یہ سمجھتاہوں کہ امام کا قرات کر لیناان سب لوگوں کے لیے کافی ہوگا۔

1263

Sunan al-Daraqutni #1263

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بِهَذَا، وَقَالَ: فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ يَا كَثِيرُ مَا أَرَى الإِمَامَ إِلا قَدْ كَفَاهُمْ "."

EnglishUnverified translation

The same hadith is quoted with reference to another chain of transmission in which these words are said: Sayyiduna Abu Darda said, O Kathir: I think that reciting the Imam's recitation will be sufficient for all of them.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے منقول ہے جس میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا ابودرداء نے ارشاد فرمایا اے کثیر: میں یہ سمجھتاہوں کہ امام کا قرات کرلینا ان سب کے لیے کافی ہوگا۔

1264

Sunan al-Daraqutni #1264

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الرَّازِيُّ ، ثنا أَبُو يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَتُهُ لَهُ قِرَاءَةٌ " . أَبُو يَحْيَى التَّيْمِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ ضَعِيفَانِ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (RA) narrates: The Prophet (PBUH) has said this: The recitation of the imam will count as the recitation of the person who has an imam. Both Abu Yahya Taymi and Muhammad bin Ubadiya are weak.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: جس شخص کا امام ہو تو امام کا قرات کرنا اس کا قرات کرنا شمار ہوگا۔ ابویحییٰ تیمی اور محمد بن عبادیہ دونوں ضعیف ہیں۔

1265

Sunan al-Daraqutni #1265

Da'if

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْجَوْهَرِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَيَّارٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَّارُ ، ثنا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، ثنا الأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةً فَلَمَّا قَضَاهَا، قَالَ: هَلْ قَرَأَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مَعِيَ بِشَيْءٍ مِنَ الْقُرْآنِ؟ "، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي أَقُولُ مَا لِي أُنَازَعُ فِي الْقُرْآنِ إِذَا أَسْرَرْتُ بِقِرَاءَتِي فَاقْرَءُوا مَعِيَ، وَإِذَا جَهَرْتُ بِقِرَاءَتِي فَلا يَقْرَأَنَّ مَعِيَ أَحَدٌ " . تَفَرَّدَ بِهِ زَكَرِيَّا الْوَقَّارُ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ مَتْرُوكٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (may Allah be pleased with him) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) offered a prayer and when he finished it, he asked if any of you had recited the Qur’an with me. One of the people present said: I, O Messenger of Allah! The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, "I was also thinking who is competing with me in recitation. When I am reciting in a low voice, you should also recite with me, and when I am reciting in a loud voice, no one should recite with me." A narrator named Zakariya is unique in narrating this tradition and this person is a Mankar-ul-Hadith and obsolete.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک نماز پڑھائی جب آپ نے اسے مکمل کرلیا تو دریافت کیا کیا تم میں سے کسی شخص نے میرے ساتھ قرآن کی قرات کی ہے؟ حاضرین میں سے ایک شخص نے عرض کی: میں نے یارسول اللہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں بھی یہ سوچ رہا تھا کہ قرات میں کون میرا مقابلہ کررہا ہے جب میں پست آواز میں قرات کررہاہوں تو تم بھی میرے ساتھ قرات کرلیاکرو اور جب میں بلند آواز میں قرات کروں تو کوئی شخص میرے ساتھ قرات نہ کرے۔ اس روایت کو نقل کرنے میں زکریا نامی راوی منفرد ہے اور یہ شخص منکرالحدیث ہے اور متروک ہے۔

1266

Sunan al-Daraqutni #1266

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ صَالِحٍ الْوَزَّانُ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ ، عَنْ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَكْفِيكَ قِرَاءَةُ الإِمَامِ خَافَتَ أَوْ قَرَأَ " . قَالَ أَبُو مُوسَى: قُلْتُ: لأَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ: فِي حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ هَذَا فِي الْقِرَاءَةِ؟ فَقَالَ: هَكَذَا مُنْكَرٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas (RA) narrates the saying of the Holy Prophet (SAW): It is sufficient for you to recite the Imam's recitation, whether he recites in a low voice or in a loud voice. A narrator named Abu Musa narrates, I asked Imam Ahmad bin Hanbal about this hadeeth about the Qur'aat transmitted from Sayyiduna Abdullah bin Abbas, and he said, "This hadeeth is denied."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: تمہارے لیے امام کا قرات کرلینا کافی ہے خواہ وہ پست آواز میں قرات کرے یا بلند آواز میں کرے۔ ابوموسی نامی راوی بیان کرتے ہیں میں نے امام أحمد بن حنبل سے سیدنا عبداللہ بن عباس سے منقول قرات کے بارے میں اس روایت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا یہ روایت منکر ہے۔